Baaghi TV

Category: کراچی

  • ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس کی فائرنگ، کرکٹ کھیلتا نوجوان زخمی

    ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس کی فائرنگ، کرکٹ کھیلتا نوجوان زخمی

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر تھانے کی حدود میں چار روز قبل شاہراہ فیصل پولیس کا ڈاکو سے مقابلہ ہوا تھا، پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر نوجوان منیب زخمی ہوگیا تھا۔اہلخانہ کے مطابق زخمی منیب نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے، منیب کو گردے میں گولی لگی ہے جو ابتک پھنسی ہوئی ہے.وقوعہ کے وقت بچے گلی میں کرکٹ کھیل رہے تھے۔والد کا کہنا تھا کہ میری آنکھوں کے سامنے میرے بچے کو پولیس اہلکار نے قریب سے گولی ماری، اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی چاہتے ہیں مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کو ملزمان پکڑنے اور لوگوں کی حفاظت کی تربیت دی جائے۔

  • شہری کی بہادری کی بدولت ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

    شہری کی بہادری کی بدولت ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

    کراچی کے علاقے شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب شہری کی بہادری کی بدولت ڈاکو کو عوام نے پکڑ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو رکشے میں سوار شخص سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قریب سے گزرتے موٹرسائیکل سوار شہری نے ڈاکو کو ہیلمٹ مار کر گرادیا۔بعدازاں عوام نے ڈاکو کو پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

  • سروس کمیشن کے تحت امتحانات، انٹرویوز، اشتہارات کے اجرا پر پابندی عائد

    سروس کمیشن کے تحت امتحانات، انٹرویوز، اشتہارات کے اجرا پر پابندی عائد

    سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو کام سے روک دیا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات میں رشوت کے عوض نتائج کی مبینہ تبدیلی کے کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس ذوالفقار خان، جسٹس سلیم جیسر پر مشتمل بنچ نے کی،عدالت نے سروس کمیشن کے تحت امتحانات، انٹرویوز، اشتہارات کے اجرا پر پابندی عائد کردی۔عدالت نے چیئرمین سروس کمیشن کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی سے متعلق بھی آگاہی نہیں، امتحانات کے انعقاد، امتحانی نتائج کے اجرا کے طریقہ کار کی آگاہی ہی نہیں ہے۔جج نے چیئرمین کمیشن سے استفسار کیا کہ کمیشن امتحانات کے نتائج پبلک کیوں نہیں کیے جاتے؟ خواہ کسی امیدوار کی صفر مارکس ہوں لیکن نتائج تو سامنے آنے چاہئیں۔چیئرمین کمیشن نے کہا کہ ہم امیدوار کو کاربن کاپی دیتے ہیں وہ خود مارکس کی نشاندہی کرتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ طریقہ کار اور پالیسی کس نے بنائی؟ کمیشن امتحانات میں شفافیت کا طریقہ بنا کر عدالت میں پیش کریں۔جسٹس ذوالفقار خان نے ریمارکس دئیے کہ مستقبل کے معماروں کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔کمیشن حکام نے عدالت سے دو ماہ کی مہلت طلب کی جس پر عدالت نے کمیشن حکام کو دو ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کیس ملتوی کردیا۔علاوہ ازیں عدالت کی جانب سے چیئرمین کمیشن نور محمد جادمانی کے وارنٹ اور سیکریٹری عطا اللہ کی معطلی ختم کردی گئی ہے۔

  • کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کیوں کی؟ ہوشربا انکشاف

    کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کیوں کی؟ ہوشربا انکشاف

    جان بچانے والے نے خود ہی اپنی جان لے لی ! ضلع کشمور میں کوویڈ 19کے فرائض کے لئے تعینات ڈاکٹر نے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر دل برداشتہ ہوکر موت کو گلے لگا لیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ایپیڈیمیک ایکٹ کے تحت گذشتہ سال کوویڈ کیخلاف خدمات سر انجام دینے والے ینگ ڈاکٹرز نے حکومت سےمطالبہ کیا تھا کہ ان کی تنخواہوں کے معاملے پر نظر ثانی کی جائے۔ خودکشی کرنے والے ڈاکٹر قادر نواز جکھرانی کو کشمور کے ہیڈ کوارٹر اسپتال میں تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق کورونا ڈیوٹی پر مامور ینگ ڈاکٹرز نے حکومت سے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا تاہم پچھلے کئی سے محکمہ صحت تنخواہیں دینے سے انکاری تھا۔
    ڈاکٹر قادر نواز جکھرانی گھر کے واحد کفیل اور تین بچوں کے باپ تھے، سندھ حکومت نے پینڈیمک ایکٹ کے تحت 11سو ڈاکٹرز اور 6سو نرسز کو بھرتی کیا تھا۔ضلع کشمور میں مالی مسائل سے تنگ آکر ڈاکٹر کی خودکشی کا معاملہ آخر ہے کیا؟ اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام شام رمضان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) سندھ کے رہنما ڈاکٹر محبوب نے اس پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر محبوب نے نے کہا کہ کراچی حیدرآباد جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں ڈاکٹروں کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی جس کے سبب ان کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ کچھ ڈاکٹرز ایسے بھی ہیں جن کی ایکسٹینشن ہوچکی ہے لیکن کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی ماہانہ تنخواہ سے محروم ہیں۔ یہی وجہ ہے ان ہی حالات میں ڈاکٹر قادر نواز جکھرانی کو انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

  • بشریٰ انصاری کی بہن بھی کورونا کا شکار، اداکارہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

    بشریٰ انصاری کی بہن بھی کورونا کا شکار، اداکارہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

    کورونا میں مبتلا پاکستانی اداکارہ وینٹی لیٹر پر منتقل؛
    پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کو کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔اداکارہ اسماء نے اپنی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ”میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پرہیں،برائےمہربانی انکی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔”
    اسماء عباس کی پوسٹ پر شوبز شخصیات کی جانب سےبھی اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن کی تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابقہ خاتون پرنسپل کی ہلاکت پرریاض حیدر کا اظہارِ افسوس

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابقہ خاتون پرنسپل کی ہلاکت پرریاض حیدر کا اظہارِ افسوس

    گزشتہ روز لیاقت آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے سابقہ خاتون پرنسپل کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔
    واقعے پر رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے اظہارِ افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لیاقت آباد میں فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کے واقعے کی سخت مزمت کرتے ہیں، شہر میں جرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے، ماہ رمضان میں جرائم کی شرح میں عموماً اضافہ معمول بن چکا ہے،جبکہ پولیس جرائم پر قابو اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ ڈی جی رینجرز کراچی کو چاہیے کہ وہ شہر میں امن برقرار رکھنے کیلئے فوری ایکشن لیں۔

  • افسوس کہ دو روز گزر گئےپر، خاقان عباسی کا معذرتی بیان نہ آسکا

    افسوس کہ دو روز گزر گئےپر، خاقان عباسی کا معذرتی بیان نہ آسکا

    دو دن گزر جانے کے باوجود شاہد خاقان کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سے بدکلامی پر معزرت بیان نہ آنا شرمناک ہے، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار

    پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا کہنا ہے کہ اخلاق سے عاری لیگی قیادت شرمندہ ہونے کے بجائے ڈھٹائی سے دفاع کررہی ہے، بنارسی ٹولہ سیاست میں کرپشن کی جگہ احترام سیکھ لیتے، ن لیگ کی کرپشن اور بد نیتی کا چولی دامن کا ساتھ ہے،مریم کے ٹوئٹر سے شاہد خاقان کے لب و لہجے پر ندامت کے الفاظ بھی جاری نہیں ہو سکے،اسپیکر کی توہین پر پٹواریوں کے بیانات پر افسوس ہوتا ہے،بدزبان پہاڑی شاہد خاقان اسپیکر سے بدتمیزی کیلئے معافی مانگیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب شاہد خاقان خود کو قانون ساز کہلوانے کے لائق نہیں ہیں۔واضع رہے کہ دو روز قبل اسمبلی کے اجلاس میں خاقان عباسی اور اسپیکر اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پرخاقان عباسی نے اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی دی تھی۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم نے ایک اور قیمتی جان لےلی،سابقہ پرنسپل دوران علاج دم توڑ گئیں۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم نے ایک اور قیمتی جان لےلی،سابقہ پرنسپل دوران علاج دم توڑ گئیں۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم نے ایک اور قیمتی جان لے لی جس میں گزشتہ روز شریف آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی گورنمنٹ گرلز کالج سعود آباد کی سابقہ پرنسپل دوران علاج دم توڑ گئیں۔
    پولیس کے مطابق شریف آباد میں گزشتہ شام میاں بیوی کی کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، دونوں میاں بیوی لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں شاپنگ کے لیے آئے تھے، دونوں شاپنگ کے بعد گلستان جوہر جارہے تھے کہ اتنےمیں وہ ایک جگہ رکے جہاں موٹرسائیکل سوار نے لوٹ مار کی غرض سے گاڑی کا شیشہ بجایا تو مقتولہ کے شوہر عرفان نے گاڑی بھگانا چاہی جس پر ملزم نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔
    پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئے تھے جنہیں پہلےبیت المکرم کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال لے جایا گیا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے 62 سالہ نگہت نسرین دوران علاج جاں بحق ہوگئیں جب کہ ان کے شوہر عرفان زخمی ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ نگہت نسرین ریٹائرڈپروفیسر تھیں وہ گورنمنٹ گرلز کالج سعودآباد کی سابقہ پرنسپل بھی رہ چکی ہیں اورمقتولہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کی رہائشی تھیں۔

  • پاکستان مسلم لیگ ن کےسابق پارلیمانی لیڈر ایاز آفریدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

    پاکستان مسلم لیگ ن کےسابق پارلیمانی لیڈر ایاز آفریدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

    پاکستان مسلم لیگ ن کیماڑی سے تعلق رکھنے والے سینئر نائب صدر و سابق پارلیمانی لیڈر ڈی ایم سی ویسٹ ایاز آفریدی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل۔ایاز آفریدی کے ہمراہ رہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر عزیز بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن و صوبائی وزیر سعید غنی اور پاکستان پیپلز پارٹی کیماڑی کے رہنما آصف خان کے ہمراہ جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا ۔ اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگ جوک در جوک شامل ہورہیں ہیں ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
    شہر کراچی کے کونے کونے میں چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کا پیغام عام ہورہا ہے اور لوگ پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کررہے ہیں۔
    پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل کی تفریق کے ہر علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہی ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ کچھ دنوں میں مزید اہم سیاسی شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی ۔

  • کرونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر،کراچی ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون۔

    کرونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر،کراچی ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون۔

    کراچی میں ضلع وسطی کے تین ٹاؤنز کی مختلف گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا گیا ہے،جو 5 مئی تک نافذ رہے گا۔

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن گلبرک، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں لگایا گیا ہے جس کا اطلاق 21 اپریل سے 5 مئی تک ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تینوں ٹاؤنز کے متاثرہ علاقوں میں 13کورونا کے مریض موجود ہیں، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ فیملی اجتماع کا انعقاد بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، حکومت متاثرہ علاقوں میں رہنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے اقدامات کرے گی۔