Baaghi TV

Category: کراچی

  • ناصر حسین شاہ کی نگرانی میں اینٹی واٹر تھیفٹ ٹیم کی کاروائیاں

    ناصر حسین شاہ کی نگرانی میں اینٹی واٹر تھیفٹ ٹیم کی کاروائیاں

    صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی نگرانی میں اینٹی واٹر تھیفٹ ٹیم کی رات گئے کاروائیاں

    اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کے انچارج راشد صدیقی اور واٹر بورڈ کے میٹر ڈویژن کے سپریڈنٹ انجینئر تابش رضا کے چھاپے.تفصیلات کے مطابقڈیفنس ویو میں اقرا یونیورسٹی کے قریب گھر میں قائم پانی کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ پکڑا گیا۔ ملزمان کی جانب واٹر بورڈ کی 33 انچ کی سپلائی لائن سے غیر قانونی کنکشن لینے کا انکشاف، واٹر بورڈ کا چوری شدہ پانی گھر کے زیر زمین ٹینک میں جمع کیا جاتا تھا۔ زیر زمین ٹینک سے واٹر ٹینکر بھر کر علاقے میں سپلائی دی جا رہی تھی،ایک واٹرٹینکر، ہائیڈرنٹ کی رسید بک اور پمپ ضبط کرلیے گئے، ڈرائیور محمد خان گرفتار ہو گیا۔ملزم کے خلاف بلوچ کالونی تھانے میں ایف آئی آر نمبر 179/21 درج کر لی گئی۔اس کے علاوہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں لانڈھی سے سنگر چورنگی تک پانی کی زیر زمین سپلائی لائن بھی کاٹ دی گئی.زیر زمین پانی سپلائی کرنے کی آڑ میں واٹر بورڈ کا پانی چوری کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی .واٹر بورڈ کا پانی چوری کرکے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فیکٹریوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا .ایک ہزار میٹر تک لائن بچھائی جا چکی تھی، خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

  • کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری ہونے کا امکان

    کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، شہرِ قائد میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آج سے اتوار تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہے کا امکان ہے اور دن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔دن کے اوقات میں کراچی میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے۔شہرِ قائد میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد اور شام کے اوقات میں نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد تک رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • سینئر پروفیسرز کی موجودگی میں اسسٹنٹ پروفیسر کو نوازنے کی روایات سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں عام سی بات ہے ۔

    سینئر پروفیسرز کی موجودگی میں اسسٹنٹ پروفیسر کو نوازنے کی روایات سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں عام سی بات ہے ۔

    سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن نمبر No.SO(HE-II)2(M-11297)/2019 کے مطابق چند سال قبل بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر قاسم راجپر کو ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کیا گیا ہے ۔

    سندھی مضمون کے اسسٹنٹ پروفیسر قاسم راجپر کا اس عہدے کے لئے کوئی بھی تجربہ نہیں ہے ۔ جبکہ وہ سینکڑوں سینیئر پروفیسرز کی موجودگی میں ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کیا گیا ہے۔ قاسم راجپرکو ایڈجسٹ کرنے کے لئے اضافی پوسٹ بنائی گئی ۔
    قاسم راجپر کو تین سال قبل عائشہ بھاوانی کالج میں شام کی شفٹ میں پرنسپل بھی تعینات کیا گیا تھا ۔ جس پر شہر بھر کے سینیئر اساتذہ کی حق تلفی کی گئی تھی ۔ جس میں اساتذہ کو شدید تحفظات تھے ۔ جس کے بعد ان کو دو دو کالجز کے ڈی ڈی او کا چارج بھی دیا گیا تھا ۔
    ذرائع کےمطابق سینئر پروفیسرزکی موجودگی میں اسسٹنٹ پروفیسر کو نوازنےکی روایات کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں عام سی بات ہے ۔
    اس حوالے سے قاسم راجپر نے اپنا موقف دیتے ہوئےکہا کہ میری تعیناتی خالی پوسٹ پر ہوئی ہے ۔ میری تعیناتی گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر ہوئی ہے ۔ قانون میں اس حوالے سے سینیئر اور جونیئر کی کوئی بات نہیں ہے۔ کسی کے بھی اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی ہونا مسئلہ بھی نہیں ہے ۔

  • سندھ پولیس کے 17 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدوں پر باقاعدہ ترقی دیدی گئی

    سندھ پولیس کے 17 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدوں پر باقاعدہ ترقی دیدی گئی

    آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ٹریننگ سندھ نے گریڈ 18 پر ترقی پانیوالے 17 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران ایس پی کے عہدے پر باقاعدہ ترقی کے رینک لگائے۔
    اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

  • ضرورت پڑی تو کراچی کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن کریں گے، وزیر صحت سندھ

    ضرورت پڑی تو کراچی کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن کریں گے، وزیر صحت سندھ

    وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کی تجویز دی تھی جو نہیں مانی گئی۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو کراچی کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن کریں گے۔خیال رہے کہ سندھ میں کرونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا سے متاثرہ 14 مریض انتقال کر گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے خبردار کیا ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ کرونا کی تیسری لہر خطرناک ہو سکتی ہے۔

  • سندھ کے NICVD نے پہلی بار مریض کو مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا

    سندھ کے NICVD نے پہلی بار مریض کو مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا

    سندھ کے NICVD نے پہلی بار مریض نفیسہ میمن کو مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج پہلی بار مریض کو مصنوعی دل لگایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نفیسہ میمن مکینکل دل لگائے جانے والی پہلی مریضہ ہیں۔ نفیسہ کے آپریشن میں پانچ گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔ اس موقع پر سربراہNICVD کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مریضوں کو علاج کے لیے باہر کے ممالک نا جانا پڑے۔ادارے کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ مریضوں کو جدید علاج مہیا کیا جائے جس کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم ہما تن گوشہء رہتی ہے۔

  • کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تین سو اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے۔لئیق احمد

    کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تین سو اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے۔لئیق احمد

    ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300 اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے گزشتہ روز میٹرو پول ٹرائی اینگل پر پہلے میاواکی فاریسٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے لئیق احمد نے کہا کہ کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے300 اربن فاریسٹ لگانے کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہیٹ اسٹروک اور بارشوں کی کمی جیسے مسائل سے نمٹنے میں جنگلات مدد فراہم کریں گے جس سے ماحول میں بہتری آئے گی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
    گفتگو کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی اربن فاریسٹ لگانے میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی مالی معاونت شامل ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم،سینئر ڈائریکٹر کو آرڈی نیشنن خالد خان، فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے امین عطاری، ڈائریکٹر پارکس جنید اللہ خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • ہر دل عزیز معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے

    ہر دل عزیز معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے

    ہر دل عزیز معین اختر کو دنیا سے رخصت ہوئے دس برس بیت گئے۔ آج کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اس فن کار کی برسی منائی جارہی ہے۔ٹیلی ویژن ڈراموں اور کامیڈی شوز میں اپنی لاجواب اداکاری اور مختلف پروگراموں کی میزبانی کے دوران معیاری اور شائستہ مذاق، طنز و مزاح اور کاٹ دار جملوں سے حاضرین اور ناظرین کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھیرنے اور انھیں قہقہے لگانے پر مجبور کردینے والے معین اختر نے ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کے علاوہ فلم میں بھی کام کیا۔وہ پاکستان میں پرفارمنگ آرٹ کے بادشاہ مانے جاتے ہیں جن کا خاص طور پر نقّالی کے فن میں کوئی ثانی نہ تھا۔ معین اختر نے اپنی اسی مہارت کو اپنی شناخت کا ذریعہ بنایا اور صدا کاری سے ادا کاری تک گویا شہرت کے ہفت آسمان طے کیے معین اختر نے اسٹیج سے ریڈیو تک، ریڈیو سے ٹیلی ویژن اور پھر فلم نگری تک سیکڑوں بہروپ دھارے، کئی کردار نبھائے جو آج بھی ذہن و دل پر نقش ہیں۔معین اختر ایک ورسٹائل فن کار تھے جنھوں‌ نے اسٹیج اور ٹیلی ویژن پر کامیڈین کے طور پر اپنی شناخت بنانے کے ساتھ سنجیدہ کردار بھی نہایت خوبی سے نبھائے۔ انھوں نے گلوکار اور اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کو آزمایا۔معین اختر کا تعلق کراچی سے تھا جہاں انھوں نے 24 دسمبر 1950ء کو آنکھ کھولی۔ وہ سولہ سال کے تھے جب اسٹیج پر پہلی پرفارمنس دی اور حاضرین کے دل جیت لیے۔ ٹیلی ویژن وہ میڈیم تھا جہاں قدم رکھتے ہی گویا ان کی شہرت کو پَر لگ گئے۔ 70 کی دہائی میں معین اختر پاکستان بھر میں پہچان بنا چکے تھے۔طنز و مزاح پر مبنی ان کے پروگراموں میں ففٹی ففٹی، لوز ٹاک، ہاف پلیٹ، اسٹوڈیو ڈھائی کو بے حد پسند کیا گیا جب کہ روزی وہ ٹیلی پلے تھا جس میں انھیں مس روزی کے روپ میں شان دار پرفارمنس کی وجہ سے بہت پذیرائی ملی۔ انتظار فرمائیے، یس سر نو سر اور عید ٹرین بھی معین اختر کے یادگار کھیل ہیں۔معین اختر کا فنی سفر 45 سال پر محیط ہے جو ہر لحاظ سے شان دار اور متأثر کن رہا۔پرفارمنگ آرٹ کے اس بے تاج بادشاہ نے کئی معتبر ایوارڈز اپنے نام کیے اور انھیں سرحد پار بھی بہت پسند کیا گیا۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے معین اختر کو ستارۂ امتیاز اور تمغۂ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔2011ء میں معین اختر کے ساتھ ہی گویا فنِ نقّالی اور اسٹیج پرفارمنس کا ایک عہد بھی رخصت ہوگیا۔

  • حافظ نعیم الرحمن کی ادارہ نورحق میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف پریس کانفرنس

    حافظ نعیم الرحمن کی ادارہ نورحق میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف پریس کانفرنس

    امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ادارہ نورحق میں فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف پریس کانفرنس۔کانفرنس میں اقلیتی جماعت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نبی اور تمام انبیاء کرام کی حرمت کامعاملہ تمام مذاہب سے وابستہ افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ فرانس کے صدر نے آپ کی شان میں گستاخی کرکے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔ عوام تو فرانس کے خلاف شدید رد عمل دیتے ریے لیکن حکمران خاموش رہے۔حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو ساتھ ملا کر حرمت رسول پر بات کرے۔حرمت رسول کے مسئلے پر بین الاقوامی طور پر قانون سازی کرنی چاہیے تھی۔ نبی کرم کی شان پر گستاخی کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔ حکمرانوں کو مغربی آقاوں کی فکر تو ہے لیکن آپ کی ناموس کی فکر نہیں ہے۔ اگر حکمران ہی اس حساس مسئلے کو حل نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟؟؟۔ ناموس رسالت کسی پارٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ تمام انسانیت کا اور پوری قوم کا مسئلہ ہے کہ اے ٹی ایف کی غلامی قبول کرنے کی تمام طرح کی تیاری کی جارہی ہے۔ ملک میں سیکولر اور لادین بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک میں نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے اکثریت اور اقلیت دونوں ہی غیر محفوظ ہیں۔ لاہور میں مظاہرے پر اسٹریٹ فائرنگ اور شیلنگ کی گئی اس معاملہ کو دبانے نہیں دیا جائے گا۔پارٹیوں کو دبانا اور اس کی آواز بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پارٹیوں پر پابندی لگاکر حکومت مزیددہشت گرد پیدا کررہی ہے۔دین دشمن پالیسیوں کے حوالے سے پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی تینوں جماعتیں ایک ہی ہیں۔ پی ٹی آئی نے اسمبلی میں ناموس رسالت پر مشتمل قرارداد اس کی روح کے مطابق پیش نہیں کی۔مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ناموس رسالت اور ختم نبوت کیوں بات نہیں کرتی؟؟ ناموس رسالت اور حرمت رسول کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی ہونی چاہیے۔
    حکمران ناموس رسالت کے مسئلے نو ٹھیک طرح سے پیش کریں۔
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمسلم پرویز نے کہا کہ حکمران پوری قوم اور پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کا موقف پیش کریں۔ دین اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔ ناموس رسالت کے مسئلے کو اسمبلی میں بھی ٹھیک طرح سے پیش کریں۔ پاکستان میں بسنے والی اقلیتی ونگ بھی فرانس کے صدر کی شدید مذمت کرتی یے۔
    یونس سوہن نے کہا کہ تمام انبیاءکا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ تمام انبیاء کا مقصد گناہوں سے اجتناب کرنا ہے۔ یورپ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان میں موجود مذہبی پارٹیوں نے فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ ہمارے حکمران کہتے ہیں کہ سفیر کو بے دخل کرنے سے مالی نقصان ہوگا۔ یونس سوہن
    نے مزید کہا کہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں ہے۔
    پاسٹر امجد فاروق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں جو ہمیشہ سے ہی مذہب کے خلاف اٹھنے والی آواز کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں۔ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قرار واقعی سزا دی جائے۔دنیا میں انسانیت اولین ہونی چاہیے۔مسیحی مذہب بھی تمام انبیاء کرام کی عزت کی بات کرتا ہے۔
    پاسٹر مسلم نے کہا کہ فرانس کے سفیر کی ملک سے بے دخلی کا مطالبہ بالکل ٹھیک ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں امن کوفروغ دینا چاہیے اور محبت کے پیغام کو عام کرنا چاہیے ۔ اقلیتی برادری کے ایک اور شراکاء پاسٹر ارشد خان نے کہا کہ مذہبی برادری انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔مسیحی مذہبی محبت اور امن کا درس دیتا یے۔ کوئی بھی مذہب کسی بھی انسان کی حرمت اور گستاخی کا درس نہیں دیتا۔ پاسٹر ارشد خان ،پادری روبن داس نے محبت امن اور بھائی چارگی پر مشتمل اشعار پیش کیے۔شرکاء میں پادری روبن داس ، پاسٹرامجد فاروق ، جمال راجپوت بھی شامل تھے، اس موقع پر نگراں جماعت اسلامی منارٹی ونگ کراچی مسلم پرویز ،صدر جماعت اسلامی منارٹی ونگ کراچی یونس سوہن ایڈوکیٹ و دیگر اقلیتی نمائندے بھی موجود تھے۔

  • مردم شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ،مراد علی شاہ

    مردم شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ،مراد علی شاہ

    وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں مردم شماری پر پالیسی بیان دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جلد دوبارہ مردم شماری کرائی جائے، سندھ حکومت مردم شماری سے متعلق ریفرنس پارلیمان کو بھیج رہی ہے۔انکا کہناتھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں پہلی بار فیصلے کیلئے ووٹنگ کرائی گئی، بلدیات انتخابات کے حوالے سے تمام جماعتوں کو 2018 کی طرح اعتماد میں لے کر ترمیم ممکن تھی لیکن سندھ کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے 2017 کی مردم شماری کو منظور کیا گیا ہے، ایوان نے پبلک فنانس ایڈمنسٹریشن، ٹرانسپورٹ اینڈ مانس ٹرانزٹ بلوں اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وقفہ نماز کیلئے پیش کردہ قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر اعلٰی مراد علی شاہ نے ایوان کو بتایا کہ اکاونٹٹ جنرل آفس میں 132 جعلی اکاونٹس کے ذریعے فراڈ کیا گیا ہے جسمیں بنک اور محکمہ فنانس کا عملہ بھی ملوث ہے۔مردم شماری کی منظوری سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری میں تمام صوبوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے لیکن سب سے زیادہ نقصان سندھ کا ہوا ہے۔انکا کہنا تھاکہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے متفق نہیں اور قانون کے مطابق معاملہ پارلیمان مشترکہ اجلاس کو بھیج رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جلد مردم شماری کرائے وزیر پارلیمان امور مکیش کمار چاولہ نے ایوان میں سندھ پبلک فنان ایڈمنسٹریشن بل اور ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بل منظوری کیلئے پیش کرنے کی اجازت طلب کی تو ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار نے مخالف کی، انکا کہنا تھا کہ پہلے بل پر بحث کرائی جائے۔اسپیکر کی جانب سے بل پیش کرنے کی اجازت کے بعد وزیر نے یکے بعد دیگرے دونوں بل پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلیئے گئے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے سیشن کےدوران وقفہ نماز کیلئے قرار داد ایوان میں پیش کی۔حلیم عادل شیخ کی قرار داد کو بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، جسکے بعد اسپیکر نے اجلاس جمعہ کی دوپہر تک کیلئے ملتوی کردیا۔