Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں ماہ رمضان ڈکیتوں،رہزنوں کے لئے سیزن بن گیا

    کراچی میں ماہ رمضان ڈکیتوں،رہزنوں کے لئے سیزن بن گیا

    ماہ رمضان ڈکیتوں رہزنوں کے لئے سیزن بن گیا گھر میں تراویح کے اختتام کے بعد گھر کے باہر چہل قدمی شہریوں کو مہنگی پڑ گئی

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال کراچی بلاک 4 میں گھر کے باہر کھڑے دو افراد اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن گئے ۔
    ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فلمی انداز میں اسلحہ لہراتے ھوۓ شہریوں کو لوٹا اور با آسانی فرار ہوگئے ۔ واقعے پر علاقہ مکینوں نے اپنی حفاظت کےلئےپولیس گشت میں اضافے کی اپیل کردی ہے۔واضع رہےکہ رمضان المبارک کےآ تے ہی اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ایک طرف مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے تو دوسری جانب یہ لوٹ مار،عوام جائے تو کہاں جائے۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے وارننگ دے دی۔

    کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے وارننگ دے دی۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 25 اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔واضع رہے کہ ماہ صیام کے آغاز میں کراچی کا موسم خشگوار ہو گیا تھا مگر اب ایک بار پھر کراچی میں گرمی کا زور بڑھ گیا ہے۔

  • پاکستانی طلبہ نے نابینا افراد کے لئے دنیا کی سستی ترین ڈیجیٹل اسٹک تیار کر لی

    پاکستانی طلبہ نے نابینا افراد کے لئے دنیا کی سستی ترین ڈیجیٹل اسٹک تیار کر لی

    لیاری یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے طلبہ نے نابینا افراد کے لئے دنیا کی سستی ڈیجیٹل اسٹک متعارف کرادی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاری یونیورسٹی کے طلباء کی ٹیم نے اپنے سپروائزر ڈاکٹر شفیق اعوان کی زیر نگرانی جدید چھڑی صرف تین ہزار روپے کی لاگت سے تیار کی ہے جو موبائل ایپلی کیشن سے منسلک ہے۔

    یہ ایپلی کیشن نابینا افراد کو اردو کے علاوہ انگریزی، سندھی پنجابی میں راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے آواز کے ذریعے آگاہ کرتی ہے اور دیگر کسی بھی زبان کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ بصارت سے محروم افراد اس جادو کی چھڑی کا صرف ایک بٹن دباکر اپنے اہل خانہ یا دوستوں کو اپنی لوکیشن سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

    یہ اسٹک تیار کرنے والے نوجوانوں کی ٹیم میں شہزاد غلام مصطفی، شہزاد منیر اور محمد حمزہ علی شامل ہیں جن کا تعلق مڈل کلاس گھرانوں سے ہے اور انہوں نے اپنے بی ایس آئی ٹی کے فائنل پراجیکٹ کے طور پر یہ چھڑی تیار کی ہے جس کی موبائل ایپلی کیشن بھی خود ڈویلپ کی گئی ہے۔

    اگر حکومتی سطح پر اس پراجیکٹ کی سرپرستی کی جائےتو یہ اسٹک صرف ایک ہزار روپے میں تیار کرسکتے ہیں-

    شہزاد غلام مصطفی نے بتایا کہ کرونا کی وبا کے دوران جہاں تعلیمی ادارے بند تھے ہم نے اپنے سپروائزر ڈاکٹر شفیق اعوان کی نگرانی میں تین ماہ کی مدت میں یہ ایپلی کیشن اور اسٹک تیار کی جو چار جدید الٹراسانک سینسرز پر مشتمل ہے، اسٹک کو ایک مرتبہ چارجنگ کے بعد ایک ہفتہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    شہزاد غلام مصطفی نے بتایا کہ اسٹک کو کمرشل بنیادوں پر تیار کرنے کے خواہش مند ہیں تاہم مالی وسائل آڑے آرہے ہیں، اگر حکومتی سطح پر اس پراجیکٹ کی سرپرستی کی جائے اور کمپونینٹس کی درآمد میں مدد فراہم کی جائے تو وہ بصارت سے محروم افراد کو یہ اسٹک صرف ایک ہزار روپے میں تیار کرکے دے سکتے ہیں ، یہ اسٹک ایکسپورٹ کرکے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ اس اسٹک کی افادیت کو مزید بڑھانے کے لیے اس کو اپ گریڈ کررہے ہیں جلد ہی اس اسٹک میں کیمرا بھی نصب کیا جائے گا جو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے بصارت سے محروم افراد کو ان کے اردگر موجود اشیا یا افراد کی شناخت کرکے آگاہ کریگی کہ سامنے سے ٹرک، کار سائیکل یا کوئی فرد آرہا ہے اسی طرح گوگل میپ کے ذریعے مطلوبہ مقام تک پہنچنے میں بھی رہنمائی فراہم کی جائیگی۔ش

    ہزاد غلام مصطفی نے بتایا کہ اگلا ورژن ایک جدید عینک پر مشتمل ہوگا جس میں کیمرا اور سینسرز نصب کیے جائیں گے۔ جادو کی اس چھڑی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے الٹراسانک سینسرز کی جگہ جدید لیزر سینسرز استعمال ہوں گے جن کی رینج اور ایکوریسی زیادہ ہوگی-

  • چئیرمین بنی پاکیزہ کی انیس قائمخانی کے داماد کے انتقال پر تعزیت

    چئیرمین بنی پاکیزہ کی انیس قائمخانی کے داماد کے انتقال پر تعزیت

    چئیرمین بنی پاکیزہ ملک ضمیر الرکن نے انیس قائمخانی کے داماد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا کی ۔ علاوہ ازیں مرحوم کے انتقال پر تعزیت کیلئے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر وقار مہدی و دیگر نے بھی ان کی رہائش گاہ پر مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔
    تفصیلات کے مطابق انیس قائمخانی کے داماد محمد آصف قائمخانی برضائے الہی وفات پا گئے تھے ان کے ایصال ثواب کے لئے ان کی رہائشگاہ پر افسوس اور تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کے لئے قرآن خوانی بھی منعقد کی گئی ۔

  • پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کا سرینا ہوٹل دھماکے پر افسوس اور مذمت کا اظہار۔

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کا سرینا ہوٹل دھماکے پر افسوس اور مذمت کا اظہار۔

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کا سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے پر افسوس اور مذمت کا اظہار۔
    ان کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کے بیہیمانہ حملے کیخلاف قوم متحد ہے۔ انھوں نےدھماکہ میں شہید و زخمی افراد کے اہلخانہ سے تعزیت وہمدری کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی کہ دھماکے کے نتیجے میں شہید اور زخمی افراد کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

    واضع رہے کہ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہ کوئٹہ کا ایک محفوظ ترین علاقہ ہے ، ایک گاڑی کسی طرح ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے،بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا، دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

  • پی ایس پی میں سیاسی گڈجوڑ جاری،مصطفی کمال کی پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی قیادت سے ملاقات

    پی ایس پی میں سیاسی گڈجوڑ جاری،مصطفی کمال کی پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی قیادت سے ملاقات

    پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کراچی کی جوائنٹ سیکریٹری زہرا بٹ اور صوبائی سیکرٹری ممبر شپ اینڈ ریکارڈ کمیٹی صوبہ سندھ شمائلہ بٹ نے پارٹی چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی سے پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس این اے 249 میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعد انھوں نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین حفیظ الدین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق، مرکزی سینئیر جوائنٹ سیکرٹری بلقیس مختار، جوائنٹ سیکریٹری نائلہ منیر بھی موجود تھیں۔واضع رہے ان دنوں پی ایس پی کا این اے249 میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ گڈجوڑ جاری ہے۔

  • محمد عمر پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر حلیم عادل شیخ کا بیان

    محمد عمر پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر حلیم عادل شیخ کا بیان

    کنری میں فکس اٹ کے صوبائی رہنما و محمد عمر پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان. عمرکوٹ کی انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ایک بار پھر ہمارے کارکن پر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم تقسیم کی جارہی ہے آج ہمارے ساتھی محمد عمر نے ان کی کرپشن بے نقاب کی تو گرفتار کر کے جھوٹا پرچا کاٹ دیا ہے عمرکوٹ انتظامیہ اور پولیس احساس پروگرام کے سینٹرس سے رقم کی کٹوتی میں ملوث ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کنری سینٹر سے دو لاکھ روزانہ بھتہ وصول کرتا ہے۔جن کی کرپشن کو محمد عمر نے بے نقاب کیا جس کی سزا ان کو دی گئی ہے۔ اس سے قبل اویس خان، بھارو مل کولہی، محبتی مولا بخش پر بھی کنری میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے کراچی کے نوگو ایریا اور بدمعاشی بھی ختم ہوچکی ہیں زیادتیاں زیادہ دیر نہیں چلتی ہیں۔عمرکوٹ میں لگتا ہے جنگل کا قانون بنا کر رکھا گیا ہے۔جھوٹے کیس اور گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہیں محمد عمر کو فوری رہا کیا جائے کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں ایک ایک زیادتی کا حساب لیں گے۔

  • پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کے لیے۔شہریار منور

    پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کے لیے۔شہریار منور

    اداکار شہریار منور نے توہین آمیز خاکوں پر فرانس کے معافی نہ مانگنے پر ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شہریوں سے التجا کردی۔شہریار منور نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معافی طلب کی۔
    سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ پر درج تھا کہ فرانس کے پاس اب بھی وقت ہے، معافی مانگ کر توبہ کرلے ورنہ ہم پورا پاکستان جلا کر راکھ کردیں گے۔
    اداکار نے پوسٹ پر کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کے لیے۔
    اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک صارف نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس بات کا پتا نہ ہو اس میں بولا نہیں کرتے۔
    صارف کے تبصرے کو شہریار منور نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ میرے بھائی کتنا پیارا نام ہے آپ کا،کیوں نہ اس رمضان نصیبوں کا فیصلہ اللہ کو کرنے دیں، کیوں نہ اس رمضان یہ اختیار رب کو لوٹادیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ ہفتے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے شدید احتجاج سامنے آئے تھے۔

  • اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں ڈکیتی کی واردات،مسلح افراد لوٹ مار کرکے فرار

    اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں ڈکیتی کی واردات،مسلح افراد لوٹ مار کرکے فرار

    کراچی اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں ڈکیتی کی واردات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو مسلح ملزمان ہارڈ ویئر کی دکان میں لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے ۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ویڈیو میں دکاندار کو اپنی دکان میں کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔دکان کے باہر مسلح ملزمان آئے اور اسلحہ تان لیا۔دونوں ملزمان شلوار قمیض میں ملبوس تھے، ماسک لگا رکھا تھا۔ماسک پہننے کے باوجود دونوں کے چہرے دیکھے جاسکتے تھے۔دکان کے باہر ہی پہلے دکاندار سے لوٹ مار کی ۔دکاندار کو عقبی حصے میں بھیج کر دونوں ملزمان اندر داخل ہوگئے ۔ملزمان نے دراز کی تلاشی لی اور رقم نکال لی ۔دونوں ملزمان دکان کے مختلف حصوں میں تلاشی لیتے رہے ۔دکاندار کو نیچے بیٹھنے کا اشارہ کیا اور موٹر سائیکل پر
    بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

  • اب ہو گا کراچی سرسبز،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے خوشخبری سنادی،

    اب ہو گا کراچی سرسبز،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے خوشخبری سنادی،

    ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ میٹروپول ٹرائی اینگل پر پہلے میاواکی فارسٹ سے کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300 اربن فارسٹ لگانے کا کام شروع کردیا ہے، ہیٹ اسٹروک اور بارشوں کی کمی جیسے مسائل سے نمٹنے میں یہ جنگلات مدد فراہم کریں گے جس سے ماحول میں بہتری آئے گی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، این ای ڈی یونیورسٹی اس سلسلے میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی بھی مالی معاونت شامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز میٹروپول ٹرائی اینگل پر پہلے میاواکی فارسٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے امین عطاری، ڈائریکٹر پارکس جنید اللہ خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے میٹروپول ٹرائی اینگل میں پودا لگا کر میاواکی فارسٹ کا آغاز کیا، انہوں نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ
    ٹیکنالوجیی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے کراچی میں کل 300 میاواکی فارسٹ لگائے جائیں گے جس کا آغاز آج یہاں سے ہو رہا ہے، یہ فارسٹ ایسی جگہوں پر لگائے جاتے ہیں جہاں ٹریفک اور ہجوم زیادہ ہو، ایک مربع میٹر میں 9 درخت لگائے جاتے ہیں، میٹروپول ٹرائی اینگل میں 90 درخت لگائے جا رہے ہیں جن میں کا ٹیا پام، سلک فلاکس ٹری، املتاس، کچنار، یوجنا، کاشیا اور دیگر درخت شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان درختوں کے لئے ایک خاص قسم کی مٹی استعمال کی جاتی ہے جس میں یہ درخت جلد جڑیں پکڑ لیتے ہیں، کراچی جیسے گنجان آباد شہر میں میاواکی فارسٹ ٹیکنالوجی انتہائی موثر ثابت ہوگی، یہ ٹیکنالوجی جاپان سے آئی ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں میٹروپولیٹن شہروں نے اس کا کامیابی کے ساتھ استعمال کرکے شہری علاقوں میں اربن فارسٹ کے خواب کو عملی جامہ پہنایا ہے، انہوں نے کہا کہ صنعتی اور کمرشل مراکز میں فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درختوں کی کمی محسوس کی جا رہی ہے، کراچی میں جاری شجرکاری مہم بھی اسی مقصد کے تحت شروع کی گئی ہے جس میں فلاحی ادارے اور صنعت کاروں کی انجمنیں تعاون کر رہی ہیں،اربن فارسٹ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی لاتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ بارشیں لا کر خوشگوار موسمی تبدیلی کا سبب بنتے ہیں، ماضی میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے کراچی میں خاصی خطرناک صورت حال سامنے آچکی ہے جس کے پیش نظر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر موسم کی حدت کو کنٹرول کیا جائے، انہوں نے کہا کہ شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز کراچی کے منصوبے پر بھی عملدرآمد جاری ہے یہ امر خوش آئند ہے کہ شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز اس حوالے سے کے ایم سی کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں، خاص طور پر سول سوسائٹی اور فلاحی تنظیمیں ہر قسم کی مدد اور رہنمائی مہیا کر رہی ہیں، کراچی میں خاص طور پر ایسے مقامات کا انتخاب کر کے میاواکی فارسٹ لگائے جائیں گے جہاں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے اور لوگوں کا ہجوم رہتا ہے کیونکہ ان جگہوں کو خوبصورت اور سرسبز بنانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پودے جب تناور درخت بنیں گے تو ان جگہوں کا منظر تبدیل ہوجائے گا اور شہر میں ایک مثبت اور صحت مند تبدیلی محسوس کی جائے گی، میاواکی فارسٹ منصوبے میں کے ایم سی کا کوئی مالی بوجھ نہیں پڑے گا کیونکہ اس میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن مالی معاونت کر رہی ہے تاہم ان درختوں کی حفاظت اور آبیاری کے ایم سی کرے گی اور مقررہ وقت تک ان کی نگہبانی کی جائے گی، ایڈ منسٹریٹر کراچی نے امید ظاہر کی کہ دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی میاواکی فارسٹ لگانے کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور اس کے نتیجے میں شہر میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔