Baaghi TV

Category: کراچی

  • سنیئر صحافی زاہد کھوکھر کی زمین پر قبضے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کی مذمت۔

    سنیئر صحافی زاہد کھوکھر کی زمین پر قبضے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کی مذمت۔

    سندھ کے سنیئر صحافی زاہد کھوکھر کی زمین پر بااثر افراد کی جانب قبضے کا معاملہ، معاملے پر پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کی اظہارِ مزمت

    سمیر میر شیخ کا کہنا ہے کہ پی پی کی سرپرستی میں سندھ کے صحافیوں کی جان و مال محفوظ نہیں ہیں۔ سندھ کے صحافی کو صوبائی حکومت کی نااہلیوں کو منظر عام پر لانےکی سزا دی جا رہی ہے۔ زاہد کھوکھر کی زمین پر سیاسی شخصیت کا قبضہ انتہائی قابل مزمت ہے۔ زاہد کھوکھر انصاف کیلئے اپنی ہی سندھ دہرتی پر ٹھوکریں کھاتا ہوا اسلام آباد جا پہنچا ہے۔
    سندھ میں بلخصوص صحافیوں کیلئے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری بے حد ضروری ہے۔
    وفاق سندھ میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ سندھ پر قابض سیاسی جماعت کی بدمعاشیوں کو لگام ڈالنے کا وقت آگیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات،شہر کراچی میں پانی کی قلت پر گفتگو، خرم شیر زمان ایم ڈی واٹر بورڈ دفتر پہنچ گئے۔پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ اور دیگر رہنماء ہمراہ موجود۔
    انھوں نے کہا کہ جس جگہ ہم موجود ہیں وہ واٹر بورڈ ہے جو سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔صوبے سندھ میں جومنسٹروں کو سب سے زیادہ مال بنا کر دینے والا ادارہ ہے ۔ہر علاقہ کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔سب علاقوں کو ٹینکر مافیہ کے رحم و کرم پر ڈالا جارہا ہے ۔کچھ لوگ فکس ہیں جو مال بنا کر دے رہے ہیں ۔میرا فون دن رات بجتا رہتا ہے کہ پانی نہیں آرہا ہے ۔ہمیں صدر ، برنس روڈ ، کورنگی ، کلفٹن سے سب جگہ سے شکایات آرہی ہیں۔ پانی ٹینکرز کے زریعے ایک منٹ میں آجاتاہے ہے۔انھوں نے سندھ حکومت کو آ ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ناصر حسین شاہ کیا کر رہے ہیں؟ وزیر اعلی مراد علی شاہ کیا کرہے ہیں؟بلاول صاحب ،زرداری صاحب کیا کر رہے ہیں؟ نا تو وزیر تعلیم کامیاب ہوا اس صوبے میں ، نا تو انکی پھوپو۔ یہاں واٹر بورڈ سب سے کرپٹ ادارہ ہے۔

  • سید مصطفیٰ کمال کی چیف الیکشن کمشنر سے ضمنی انتخابات کو ملتوی نا کرنے کی درخواست

    سید مصطفیٰ کمال کی چیف الیکشن کمشنر سے ضمنی انتخابات کو ملتوی نا کرنے کی درخواست

    این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار اور چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی چیف الیکشن کمشنر سے ضمنی انتخابات کو ملتوی نا کرنے کی درخواست
    انھوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ اور ایم کیو ایم کی جانب سے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواستیں زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔سندھ کی حکومتی جماعت پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں شکست کے واضح آثار کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کی گمراہ کن درخواست دی ہے۔ حکومت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق این اے 249 میں مورخہ 20 اپریل کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد فقط 2 تھی۔ الیکشن کمیشن پاکستان کے ٹیکس ادا کرنے والوں کے خون پسینے کی کمائی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں لگ چکی ہے۔ضمنی انتخاب میں کسی بھی قسم کی تاخیر قومی خزانے پر بوجھ بنے گی۔ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر انتخابات مقرر کردہ 29 اپریل 2021 پر ہی کرائے جائیں۔
    الیکشن کمیشن سندھ کی صوبائی حکومت اور ایم کیو ایم کی درخواست فوری طور پر خارج کرکہ مقررہ تاریخ 29 اپریل کو ہی ضمنی انتخابات یقینی بنائے۔

  • کراچی کے علاقےملیر میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد کنویں میں جاگرے

    کراچی کے علاقےملیر میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد کنویں میں جاگرے

    کراچی کے علاقےملیر میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون سمیت 3 افراد کنویں میں گرگئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق عیسیٰ گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد کنویں میں گرگئے، حادثے کا شکار تینوں افراد میں سے دو میاں بیوی تھے اور تمام افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی کی بحری خدمت کے رضاکاروں نے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا تاہم جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے کنویں میں گرنے والے تیسرے شخص کی تلاش میں غوطہ خوروں کو مشکلات پیش آئیں اور 5 سے زائد گھنٹے کی تلاش کے بعد تیسرے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

  • کپتانی کے بعد عمران خان کی یہ پہلی نوکری ہے،مفتاح اسماعیل

    کپتانی کے بعد عمران خان کی یہ پہلی نوکری ہے،مفتاح اسماعیل

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی کپتانی کے بعد یہ پہلی نوکری ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب تک یہ وزیراعظم بے روزگار نہیں ہوگا، عوام کو روزگار نہیں ملے گا کیونکہ عمران خان کی کپتانی کے بعد یہ پہلی نوکری ہے، انہیں کام ہی کرنا نہیں آتا اور نہ معیشت کی سمجھ ہے، مسئلہ وزیروں کا نہیں بلکہ وزیراعظم کو تبدیل کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے چند روز پہلے ملکی معیشت سے متعلق جو کہا وہ درست ہے اس کے جواب میں جو کچھ اسد عمر کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے۔
    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خزانہ اسد عمر کی پرفارمنس بہت بری تھی، وہ ملک کو دیوالیہ پن اور تباہی کی طرف لےکر گئے، اسد عمر وہ کھلاڑی ہیں جو چار بارصفر پر آؤٹ ہوکر بھی ایک چانس اور مانگتے ہیں۔

  • کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع کیماڑی کے 3 سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

    کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع کیماڑی کے 3 سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

    کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع کیماڑی کے 3 سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن7 یوسیز کی 8گلیوں میں لگایاگیا ہےجو 21 اپریل سے 4 مئی تک جاری رہے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر کیماڑی، سائٹ اور بلدیہ کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔جہاں کورونا کے 10مریض موجود ہیں۔ذرائع کےمطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہے اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی ہے، علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی۔جب کہ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔مزید برآں متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

  • صوبائی وزیر نواب محمد تیمور تالپور  نے ابصار عالم پر قاتلانہ حملےکی شدید مذمت کی ہے

    صوبائی وزیر نواب محمد تیمور تالپور نے ابصار عالم پر قاتلانہ حملےکی شدید مذمت کی ہے

    صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس وٹیکنالوجی نواب محمد تیمور تالپور نےمعروف صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملوں کا مقصد انتشار پھیلانا ہے ۔میڈیا کی آواز کو دبانےکی سازش ہے۔ابصارعالم پر قاتلانہ حملہ صحافت اوراظہاررائےکےآئینی حق کو قتل کرنےکی کوشش ہے انہوں نے مزید کہا کہ ابصار عالم کوبربریت اورظالمانہ جرم کانشانہ بنایا گیا، مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ساری قوم ابصار عالم کی جلد صحتیابی کےلئے دعا گو ہے۔ادھر ‏ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے بھی ابصارعالم پرحملےکی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ
    حکومت اورقانون نافذ کرنیوالےادارےحملےکی تفتیش کریں اورذمہ داروں کوگرفتار کریں۔

  • تجاوزات کے خاتمے کے لیے کراچی پولیس کی طرف سے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کارروائیاں جاری

    تجاوزات کے خاتمے کے لیے کراچی پولیس کی طرف سے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کارروائیاں جاری

    تجاوزات کے خاتمے کے لیے کراچی پولیس کی طرف سے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کارروائیاں جاری
    کراچی میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ہدایات پر گلشن اقبال پولیس نے عوام الناس کو تکلیف سے بچانے کے لیے بھر پور آپریشن کیا ۔
    دوران آپریشن ایس ڈی پی او گلشن اقبال اور ایس ایچ او عبیداللہ خان و ہیڈ محرر کی سبراہی میں قبضہ و پتھارے مافیا کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔پی ایس گلشن اقبال پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا اورقبضہ مافیا کے خلاف دس سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔
    ادھرایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات کے مطابق روڈوں پر قائم تجاوزات اور ٹھیلے و پتھارا مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

  • 10رمضان المبارک کو یومِ باب الاسلام حکومتی سطح پر بھرپور طریقے سے منایا جائے : جماعت اسلامی

    10رمضان المبارک کو یومِ باب الاسلام حکومتی سطح پر بھرپور طریقے سے منایا جائے : جماعت اسلامی

    جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے دس رمضان المبارک یوم باب الاسلام سرکاری سطح پربھرپور طریقے سے منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ باب الاسلام ہے،10رمضان المبارک کا دن یومِ باب الاسلام اور سندھ میں اسلامی حکومت کے قیام کا دن ہے، برصغیر کی تاریخ میں 10رمضان کی بڑی اہمیت ہے، پاکستان کی بنیادیں 10رمضان کو پڑیں جب محمد بن قاسم کی آمد پر سندھ کوباب الاسلام کا درجہ ملا اورسندھ کے لوگ مسلمان ہوئے اور اجتماعی معاشرے کی طرف پیش قدمی ہوئی، جماعت اسلامی کے تحت 10رمضان کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں یومِ باب الاسلام بھرپورجوش جذبے کے ساتھ منایاجائے گا، جس میں سیمینار، جلسہ، مذاکرے اور اجتماعات منعقد ہونگے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباآڈیٹوریم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی رہنمامولانا حزب اللہ جکھرو، محمد مسلم ،پروفیسراسحاق منصوری اور مجاہد چنا بھی موجود تھے۔
    ایک سوال کے جواب میں محمد حسین محنتی نے کہاکہ ریاست مدینہ طرزحکومت قائم کرنے کی دعویدار حکومت کو تحفط ناموس رسالت پرعملی ثبوت دیتے ہوئے فرانس کے سفیرکو ملک بدراورمعافی مانگنے تک فرانس سے سفارتی تعلقات معطل کئے جائیں۔صوبائی امیر نے کہاکہ 10رمضان اسلامی حکومت کے قیام کا دن ہے،محمد بن قاسم ایک مظلوم بہن کی پکار پر سندھ آکر نہ صرف اس کو ظالم حکمران سے آزادی دلائی بلکہ سندھ میں ظلم وجبر اور بادشاہت کا نظام ختم کرکے اسلامی اصولوں پر مبنی پہلی اسلامی حکومت قائم کی۔
    جس کی وجہ سے لوگوں کو ہندو مسلم بلاتفریق انصاف، حقوق،خوشحالی وترقی ہوئی اسی کے ساتھ ساتھ کسی کو بھی جبرا مسلمان نہیں کیا گیا۔محمد بن قاسم کی مدبرانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مسلمانوں کو کامیابی نصیب ہوئی،محمد بن قاسم محسن سندھ ہیں جس کی جرات وبہادری اور صلاحیتوں کی وجہ سے سندھ کو باب الاسلام کا درجہ اور پھر پورے برصغیر میں اسلام کی روشنی پھیلی۔
    آج فلسطین سے لیکر کشمیر وافغانستان تک مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے، ہر طرح سامراجی قوتوں اور ان کے آلہ کار ٹولے نے ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، اسلئے آج ایک بار پھر دنیا کو محمد بن قاسم اور طارق بن زیاد ،صلاح الدین ایوبی جیسے سپہ سالاروں کی ضرورت ہے جو ظالموں اور ظلم کے اس نظام کو ختم کرکے عدل وانصاف کا اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کریں۔
    مرکزی رہنمالیاقت بلوچ حیدرآباد،راشد نسیم کراچی،اسداللہ بھٹو نواب شاہ، ڈاکٹر معراج الہدی ٹنڈوالہار،محمد حسین محنتی میرپورخاص،کاشف سعید شیخ جیکب آباد، ممتاز حسین سہتو شہدادکوٹ،نظام الدین میمن جندودیرو شکارپور،حافظ نصراللہ عزیز کراچی، مولانا عبدالقدوس احمدانی عمرکوٹ اور نواب مجاہد بلوچ شہدادپور میں یومِ باب الاسلام کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی ایک عالمگیر تحریک ہے جو کہ اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے، ہم اسلامی اقدار ونظریہ پاکستان اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔صوبائی امیرنے زوردیاکہ حکومت سندھ اللہ اور اس کے رسول کے شان میں گستاخی کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے اگر لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا تو پھر حکومت کچھ نہیں کرسکے گی۔

  • کراچی میں پارکنگ مافیا ایک بار پھر سرگرم، چہرے وہی پوشاک نئی

    کراچی میں پارکنگ مافیا ایک بار پھر سرگرم، چہرے وہی پوشاک نئی

    کراچی میں پارکنگ مافیا ایک بار پھر سرگرم، چہرے وہی پوشاک نئی
    20 روپے کی پارکنگ فیس 70 سے 100 روپے میں تبدیل ،انوکھی پارکنگ میں ریڈ زون کے نو پارکنگ زون، فٹ پاتھ، رہائشی گلیاں اور حساس مقامات بھی پارکنگ زون میں تبدیل ۔پارکنگ کی رسید کے بدلے پیپلز اسکوائر کی انٹری فیس والی رسید کی فراہمی کراچی کے ریڈ زون جیسے انتہائی حساس علاقے میں سندھ حکومت کی سرپرستی میں پارکنگ مافیا نے نئے انداز میں انٹری دے دی یے، نو پارکنگ زونز اور فٹ پاتھوں کو پارکنگ زونز میں تبدیل کرکے شہریوں سے 70 سے 100 روپے کی وصولی کی جارہی یے۔ پارکنگ مافیا نے کورٹ روڈ،پر شہریوں سے پارکنگ فیس کی مد میں فی گاڑی 70 روپے سے 100 روپے وصولی شروع کردی ہے۔ جو رسید دی جارہی ہے وہ پیپلز اسکوائر میں داخلے کی ہے۔ مافیا نے کورٹ روڈ اور دوسرے علاقوں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے لگے نو پارکنگ کے بورڈ اکھاڑ کر پھینک دئے ہیں۔ کورٹ روڈ پر فٹ پاتھ کو بھی نہیں بخشا اس کو بھی پارکنگ زون میں تبدیل کردیا ہے۔پیدل چلنے والے شہریوں کا راستہ بند کردیا یے۔ مافیا کے کارندوں سے جب پارکنگ کے متعلق پوچھا گیا تو ایک نجی کمپنی کا ڈائریکٹر وہاں پر اپنی گاڑی میں آپہنچا۔ کمپنی نے سندھ حکومت سے پیپلز اسکوائر کے داخلے کی فیس وصولی کا ٹھیکہ حاصل کیا ہے اور کنٹریکٹ کے مطابق ان کو پیپلز اسکوائر سے ملحقہ راستوں اور گلیوں میں پارکنگ زون بنانے اور فیس وصولی کی اجازت دی گئی یے.
    نجی کمپنی کے ڈائریکٹر سے جب اس حوالے سوال پوچھا گیا تو اس نے مانا کہ کمپنی کے پاس اپنا اسٹاف نہیں ہےفٹ پاتھ پر پارکنگ، نو پارکنگ زون میں پارکنگ، اسٹاف کا کمپنی کی جیکٹس نہ پہننا اور ٹریفک کو مینیج نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا کمپنی ڈائریکٹر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا البتہ اتنا ضرور مانا کہ یہ سب غلط یے. سندھ حکومت سے ہونے والے معاہدے کی کاپی مانگی گئی تو اس نے دینے سے صاف انکار کر دیا۔کچھ عرصہ پہلے سے ہی اس کمپنی کے کارندوں نے علاقے کی گلیوں میں پارکنگ فیس کی وصولی شروع کردی تھی.
    شہریوں سے زبردستی اتنی مہنگی پارکنگ فیس تو وصول کی جارہی ہے مگر ان کو کسی بھی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں ،واضح رہے کہ سندھ حکومت نے شہریوں کی تفریح کے لئے پیپلز اسکوائر تعمیر کیا ہےجب اس کا افتتاح ہوا تو اس وقت یہ اعلان کیا گیا کہ وہاں پر عام شہریوں کا داخلہ، گاڑیوں کی انٹری اور پارکنگ مفت ہوگی۔ لیکن پیپلز اسکوائر میں اس وقت گاڑیوں کی داخلے کی 100 روپے کی انٹری اور پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہےنو پارکنگ زونز ختم ہونے سے رش کے اوقات کار میں راستوں پر ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا۔
    ٹریفک پولیس کو ٹریفک کو سنبھالنا بہت دشوار ہوگیا ہے کیوں کہ مافیا کے کارندے پارکنگ فیس تو وصول کرتے ہیں مگر ٹریفک کو مینیج نہیں کرتے۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی اس طرح کی پارکنگ پر اعتراض کیا ہے مگر ان کو سندھ حکومت کی تڑی دے کر چپ کروادیا جاتا ہے۔
    شہریوں نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے معاملے کا ازخود نوٹس لے کر اس مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔