Baaghi TV

Category: کراچی

  • حکومت اور ریاستی ادارے محض طفل تسلیوں سے کام چلا رہے ہیں : علامہ باقر عباس زیدی

    حکومت اور ریاستی ادارے محض طفل تسلیوں سے کام چلا رہے ہیں : علامہ باقر عباس زیدی

    مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا اٹھارویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔قوم کے بزرگ بچے اور خواتین کھلے آسمان تلے بیٹھے داد رسی کے منتظر ہیں۔حکومت اور ریاستی ادارے محض طفل تسلیوں سے کام چلا رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم کو نظر انداز کرنے کی یہ پالیسی کسی طور قابل قبول نہیں۔ہمارے حوصلے کبھی پسپا نہیں ہوں گے۔اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ ہمیں اعصابی جنگ میں الجھا کر پسپا کر لے گی تو یہ اس کی بھول ہے۔ ملت تشیع اپے نظریات پر اٹل ہے۔ہم حق کے لیے آواز بلند کرنا نہیں چھوڑ سکتے۔
    جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہم اپنی جگہ سے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ مزار قائد کے باہر دھرنے میں نامور سیاسی و مذہبی شخصیات کی آمد اور اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ پوری شیعہ قوم ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہے۔دھرنے کے مرکزی قائدین کی طرف سے جو بھی اعلان کیا جائے گا مجلس وحدت مسلمین اس کی مکمل حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک کے دیگر شہروں میں بھی دھرنے دیے جائیں گے۔ کراچی میں صدر پاکستان کی رہائش گاہ کے باہر بھی احتجاج پر غور کیا جا رہا ہے۔

  • کھیل کے میدانوں کو قبضہ مافیا اور چائنہ کٹنگ سے بچایا جائے : اجمل نصیب

    کھیل کے میدانوں کو قبضہ مافیا اور چائنہ کٹنگ سے بچایا جائے : اجمل نصیب

    ینگ فائٹر کرکٹ اکیڈمی کے سی ای او اجمل نصیب نے کراچی کے مختلف کھیل کے میدانوں کو فروخت (آکشن) کیے جانے کی خبروں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔گزشتہ روزاپنے ایک جاری کردہ بیان میں ینگ فائٹر کرکٹ اکیڈمی نارتھ ناظم آباد کے سی ای او اجمل نصیب نے مزید کہا کہ کھیل کے میدانوںکو قبضہ مافیا اور چائنہ کٹنگ سے بچایا جائے، حقائق سامنے لائے جا ئیں۔
    اجمل نصیب نے کہا کہ آ بادی کے تناسب سے ایک تو کراچی شہر میں پہلے ہی کھیل کے میدانوں کی تعداد بہت کم ہے اور اب ایک بار پھر سے لینڈ مافیا نے اپنی نظر یں کھیل کے میدانوں پر مرکوز کر لی ہیں،معلوم ہوا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کچھ افسران اور لینڈ مافیا کے کارندوں نے ضلع وسطی کے مختلف کھیل کے میدانوں کو اپنا حدف بنا لیا ہے اورچائنا کٹنگ کی آ ڑ میں کھیل کے میدانوں کو ختم کر نے کے منصوبے بنائیں جا ر ہے ہیں ، جس پر ہمیں گہری تشویش ہے ۔ اجمل نصیب نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مختلف اخبارات میں اس قسم کی خبر یں بھی شائع ہوئیں ہیں لہٰذا ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس قسم کی خبروں کا نو ٹس لیتے ہوئے حقائق سامنے لائے جا ئیں۔

  • ابصار عالم پر حملے کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے، کے یو جے۔

    ابصار عالم پر حملے کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے، کے یو جے۔

    ابصار عالم پر حملے کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے، کے یو جے۔
    ابصار عالم پر حملہ ملک میں آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔ابصار عالم کے خیالات اور نظریات سے اختلاف رکھنے والے اس حملے کے اصل ذمے دار ہیں،
    کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں عوام کے سامنے لایا جائے ۔ کے یو جے کے صدر نظام صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک مشترکا بیان میں کہا گیا ہے کہ ابصار عالم پر حملہ اس ملک میں آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے ابصار عالم اپنے نظریات اور خیالات کے حوالے سے ایک واضح سوچ رکھتے تھے اور ان کی سوچ سے اختلاف رکھنے والے ہی اصل میں اس حملے کے پیچھے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ماضی میں سلیم شہزاد اغوا قتل کمیشن یا حامد میر پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے آئی جاتی تو آج یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ کے یو جے نے حکومتِ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگر آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو اسے ابصار عالم پر حملے کو ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر لیتے ہوئے ناصرف حملے آوروں بلکہ واقعے کے اصل ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سامنے لانا چاہئے ۔کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پی ایف یو جے سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری طور پر ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیں۔

  • صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں : سیکریٹری اطلاعا ت سندھ

    صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں : سیکریٹری اطلاعا ت سندھ

    سیکریٹری اطلاعا ت سندھ رفیق احمد بر ڑو نے کہا ہے کہ میڈیا خصوصا صحافیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق قوانین کو بہتر بنانے کے لئے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا قوا نین کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سینئر صحافی مظہر عباس ،پی ایف یو جے کے جی ایم جمالی ، سی پی این ای کے ڈاکٹر جبار خٹک،پی پی ایف کے اویس اسلم علی ، سینئر صحافی قاضی آصف،ڈائریکٹر اطلا عا ت محمد سلیم خان اور سیکشن آفیسر ماجد حمید شیخ نے شرکت کی ۔
    سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ صحافی عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدا ما ت پر نظر رکھنے کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں اور انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بعض اوقات نہایت مشکل اور نامساعد حالات سے گزرنا پڑتا ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے جن میں ان کے لئے انڈوومنٹ فنڈ کے قیام اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون سازی شامل ہے۔
    اجلاس میں جرنلسٹ پرو ٹیکشن بل کے مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس میں ترمیم کے لیے سفارشات پیش کیں۔ سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ان سفارشات کی روشنی میں بل کا حتمی مسودہ تیار کر کے اس پر اگلے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیکریٹری اطلاعات نے بل کے مسودے پر تمام شرکاء کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی آراء کی روشنی میں بل کے حتمی مسودے کو تیار کیا جائے گا۔

  • کراچی کے لوگ غریب بہن بھائیوں کی مدد سے نہیں گھبراتے: حنید لاکھانی

    کراچی کے لوگ غریب بہن بھائیوں کی مدد سے نہیں گھبراتے: حنید لاکھانی

    تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سند ھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ کراچی کے لوگ مصیبت کے وقت اپنے غریب بہن بھائیوں کی مدد سے نہیں گھبراتے اور وہ ہر مشکل گھڑی میں مستحق افراد کی دل کھول کرمدد کرتے ہیں،رمضان المبارک میں جس انداز میں صاحب ثروت لوگ گلی محلوں میں اپنے طورپر نقد رقم اور راشن پیکج بناکرغریب اوردیہاڑی دار لوگوں کی مدد کررہے ہیں اس کی جسقدر بھی تعریف کی جائے کم ہوگی کیونکہ ایسے لوگ یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ صدقہ اور خیرات دینے سے مال پاک ہی نہیں ہوتا بلکہ بڑھ بھی جاتاہے میں خود اس بات کو محسوس کرتاہوں کہ مستحق افراد کی مدد کرکے دلی سکون ملتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی ہمدردی کی اصل بنیاد فلاحی ادارے ہیں ،جو اپنے اچھے کاموں کی وجہ سے پاکستان کی نیک نامی کا سبب بنے ہوئے ہیں، رمضان المبارک اور کرونا کے اس ماحول میں نوجوان آگے بڑھ کر غریب اور مساکین کی مدد کریں ،بیمار لاچار اور مساکین کی مددکرناہم سب کی اولین زمہ داری ہے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت بے شمارفلاحی ادارے اور مخیر حضرات دل کھول کر عوام الناس کی مددکررہے ہیں ، اندرون سندھ میں جہاں آبادی کا بیشتر حصہ بھوک اور افلاس میں ڈوبا ہواہے وہاںصاحب حیثیت اور فلاحی تنظیموں کی وجہ سے بھوک اور افلاس کا شکار لوگوں کی مدد بھی کی جارہی ہے ،ان تمام فلاحی اداروں میں دن بہ دن اضافہ ہورہاہے ،پاکستان میں کچھ فلاحی ادارے ایسے بھی ہیں جن کی نیک نامی اور خدمت خلق پر عوام کو مکمل بھروسہ ہے ، رمضان المبارک اور کرونا کی وبا کے دوران یہ ادارے کافی متحرک ہوکر عوام کی خدمت میں مشغول ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی آبادی کا ایک بڑاحصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہاہے،ایسے میں میں فلاحی ادارے اور مخیر حضرات کا تعاون غریب انسانوں کے لیے کسی نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے ۔

  • وزیراعلی سندھ نے 17.7 ارب روپے کی لاگت سے اسنارکلز ، فائر ٹینڈرز ، رفیوز ٹرک خریدنے کی منظوری دے دی

    وزیراعلی سندھ نے 17.7 ارب روپے کی لاگت سے اسنارکلز ، فائر ٹینڈرز ، رفیوز ٹرک خریدنے کی منظوری دے دی

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے بلدیاتی اداروں کیلئے آٹھ اسنارکلز ، فائر ٹینڈرز ، رفیوز ٹرک ، ٹریکرز اور ٹرالیوں کی خریداری کیلئے 17.7 ارب روپے کی منظوری دی۔ انہوں نے یہ فیصلہ منگل کے روز وزیراعلی ہاس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لیا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ ، مشیر قانون مرتضی وہاب ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی ، سیکرٹری بلدیات نجم شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔
    وزیر بلدیات ناصر شاہ نے وزیر اعلی سندھ کو بتایا کہ اسنارکلز کی خریداری کیلئے ٹینڈرز کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کیلئے اسنارکلز کی ضرورت تھی، اس پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ 1.5 ارب روپے کی رقم آئندہ مالی سال میں دستیاب ہوجائے گی۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ میونسپل کمیٹیوں کو اپنے اپنے علاقوں سے کچرا اپنے لینڈ فل سائٹوں تک پہنچانا ہے لہذا 102 ٹریکٹرز اور ٹرالیوں کی ضرورت ہے، اس خریداری پر 4.1 ارب روپے لاگت آئے گی۔
    وزیراعلی سندھ نے اصولی طور پر اس تجویز کی منظوری دی اور محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ رقم آئندہ مالی سال کے آغاز میں دستیاب کردی جائے۔ محکمہ بلدیات نے مختلف میونسپل کمیٹیوں کیلئے 89 فائر ٹینڈرز کی خریداری کیلئے ایک اور اسکیم پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر میونسپل کمیٹیوں کو فائر فائٹنگ کیلئے فائر ٹینڈرز کی ضرورت ہے۔ مراد علی شاہ نے پورے سندھ میں میونسپل کمیٹیوں کو فراہم کردہ 89 فائر ٹینڈرز کی خریداری کیلئے 2.8 ارب روپے کی منظوری دی۔
    وزیراعلی سندھ نے محکمہ بلدیات کی ایک اور تجویز کی منظوری دی جس کے تحت آئندہ مالی سال میں 115 رفیوز ٹرک 9.3 ارب روپے کی لاگت سے خریدے جائیں گے۔ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بڑے نالوں کی صفائی کیلئے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو فعال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کا موسم قریب آرہا ہے لہذا بڑے نالوں کی صفائی کا کام جلد ہی شروع کیا جانا چاہئے۔

  • خرم شیر زمان کی وفد کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان سے ملاقات

    خرم شیر زمان کی وفد کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان سے ملاقات

    پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وفد کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے وفد نے شہر میں پانی کے سنگین بحران کے حوالے سے ایم ڈی واٹر بورڈ کو آگاہ کیا۔
    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ ہے۔ صوبہ سندھ میں وزراء سب سے زیادہ مال بنا کر دینے والا ادارہ واٹر بورڈ ہے۔ کراچی کے ہر علاقے میں پانی کا سنگین بحران ہے، شہر کراچی کو ٹینکر مافیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ مجھے دن رات پانی کی قلت جی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں، ہمیں صدر، برنس روڈ، کورنگی، کلفٹن سب جگہ سے شکایات مل رہی ہیں۔
    فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کیا کر رہے ہیں گرمی کے موسم کے آغاز سے ہی شہر میں پانی کی قلت ہو جاتی ہے۔ سندھ حکومت واٹر ٹینکر مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ انکی ملی بھگت کے ساتھ ہی شہریوں کو پانی لائنوں کے بجائے ٹینکر کے ذریعے بیچا جارہا ہے۔
    سندھ حکومت نے پہلے شہریوں سے روٹی، کپڑا اور مکان چھینا اور اب پانی جیسی بنیادی سہولت کو بھی چھین لیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں سندھ کے عوام کو صرف محرومیاں اور پریشانیاں دی ہیں، انہوں نے کبھی صوبے کے حالات کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات نہیں کیے ۔

  • کراچی سے گرفتار بھتہ خور نے 5 سال میں کتنا بھتہ لیا؟

    کراچی سے گرفتار بھتہ خور نے 5 سال میں کتنا بھتہ لیا؟

    سی ٹی ڈی نے شہر قائد میں بھتہ خوری میں ملوث کالعدم بی ایل اے سےمنسلک بین الصوبائی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آج سعیدآباد ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے سے منسلک بین الصوبائی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت دہشت گرد محمد آصف بروہی عرف ڈان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزم کی جانب سے اہم انکشافات کئے گئے، دہشت گرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے بی ایل اے وڈھ میں قائم ٹریننگ سینٹر میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی، سال 2012 سے2017 تک کراچی میں اغوا برائے تاوان کی 16 بڑی وارداتیں کی جبکہ سال2011 سے لیکر 2019 تک سات افرادکاقتل کیا۔دہشت گرد نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ اس عرصے میں تاجروں ،کاروباری افراد کو اغوا کرکے بھاری تاوان لیا، سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم نے5سال میں 5 کروڑ 70 لاکھ روپےتاوان وصول کیا، تاوان وصول کرنےکےبعدمغویوں کو رہاکیاگیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی جانب سے دئیے گئے بیان کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھادیا گیا ہے، جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں.

  • محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہوا کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گرد الود ہوا 35سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران اورافغانستان سےمغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہواکی رفتارمیں اضافےکا امکان ہے، افغانستان سے گرد الود ہوا 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسوقت مغربی سمت سے ہوا 25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے ، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے کم ہوکر13 فیصد رہ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں کل دوپہرتک گردآلودہوائیں چلیں گی ، ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش اورکہیں ہواؤں کی رفتارمیں اضافہ متوقع ہے۔دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب،خیبر پختو نخوا ،کشمیر،گلگت بلتستان ،مشرقی بلوچستان ا ور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز شہید بینظیر آباداور چھور 43، دادو اور مٹھی 42 ، جیکب آباد، سکھر اور موہنجوداڑو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

  • دن 12 سے رات 12 بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے

    دن 12 سے رات 12 بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے

    کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے سندھ حکومت سے دن 12سے رات 12بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب سے کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے رابطہ کیا، اس دوران مارکیٹوں کی بندش اور اوقات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر زبیرموتی والا نے مطالبہ کیا کہ دن 12سے رات 12بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے، کوروناوائرس کی وجہ سے تاجروں کا گذشتہ سال بھی خراب گیا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص اوقات کار اور مارکیٹوں کی بندش سے تاجروں کا دیوالیہ نکل جائے گا۔سعیدغنی اور مرتضی وہاب نے تاجروں کے مسائل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے 16 اپریل کو جاری ہونے والے نئے حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں تجارتی سرگرمیاں اب جمعے کی جگہ ہفتہ اور اتوار مکمل بند ہوں گی جبکہ مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے کھولنے کے اوقات کار سحری سے شام 6 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔