جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبد المنا ن انور نقشبندی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ عاشقان مصطفی کو گولیوں سے بھونا گیا ہے سیکڑوں عاشق مصطفی شہید کردیے گئے ہیں جمعیت علماء اسلام س نے ہمیشہ اسلام کی بات کی ہے اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظا م کی بات کی ہے حکومت کے وزیروں نے پہلے ٹی ایل پی سے مذاکرات کئے اور معاہدے کئے اس کے بعد ان کے خلاف آپریشن کیا گیا حکومت اس مسئلہ کو افھام اور تفھیم اور علماء اکرام کے مشورے سے حل کرسکتی تھی لیکن حکومت کی ھڑ دھرمی نے سینکڑوں مسلمانوں کی جانیں لیں ،حکومت وقت شہداء اور زخمیوں کی ہر طرح سے معاونت کرے ،جن وزراء نے معاہدے کئے اور شیخ رشید کو برطرف کرکے شہداء کے قاتل کی ایف ائی آر شیخ رشید پر کاٹی جائے ،جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اتحاد امت کی بات کی ہے اور ان کافروں کو اور یہودیوں کے خلاف اور ان کے الہ کار کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے حتی کے قائد جمعیت مولانا سمیع الحق کو اسی سال کی ضعیف العمر میں ناموس رسالت کی پاداش میں شہید کردیا گیا ، حضور سرور کونینؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،اس وقت پوری دنیا کے مسلمان سرآپا احتجاج ہیں ،فرانس اس طرح کی بے ہودہ حرکتیں کر کے دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتاہے ، عالمی تنظیموں نے اگر ملکر اس گستاخی کا نوٹس نا لیا توپورا عالم اسلام اس گستاخی پر خاموش نہیں بیٹھے گا ،اسلام تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو جن کی وہ پرستش کرتے ہیں انہیں برا بھلا کہنے سے منع کرتا ہے ،آپ ؐ کا ارشاد ہے اگر تم ان کے باطل خدا کو برا بھلا کہو گے تو وہ تمھارے سچے خدا کو جھٹلائیں گے ،مسلم حکمران غیر ت ایمانی کا ثبوت دیں ،اور فرانس میں ہونے والی گستاخی کا منہ توڑ جواب دیں کہ آئندہ کسی کو اس قسم کی حرکت کرنے کا خیال بھی دل دماغ میں نا آسکے ،مسلم حکمران اور امت مسلمہ آقا کی ناموس اور آقا دو جہان کی عزت توقیر کے لئے میدان عمل میں نکلیں اگر مسلمان آقا کی ناموس پر پہرا نہیں دے سکتے تو اپنے ایمان کی خیر منائیں ۔
اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی سیکٹری اطلاعا ت مفتی عابد ،جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکٹری علامہ مولاناحماد مدنی ، صاحب زادہ غلام مصطفی فاروقی اور دیگر رہنمائوں نے بھی فرانس میں ہونے والی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
Category: کراچی
-

اہل ایمان کو کامیاب ہڑتال پر مبارک آباد پیش کرتے ہیں : جمعیت علماء اسلام سندھ
-

جماعت اسلامی کے تحت 21 اپریل کو جلسے کی تیاریاں عروج پر
تفصیلات کے مطابق 21اپریل بروز بدھ 5بجے شام منعقدہونیوالے جلسہ عام بسلسلہ حق دو کراچی مہم ضلع شمالی سندھی ہوٹل نیوکراچی پرہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں پورے علاقے میں بینرز،ر جنڈے آویزاںاور ہیڈزبل کی تقسیم،جماعت اسلامی ضلع شمالی کے رہنمائوں نے مختلف علاقوں نارتھ کراچی،نیوکراچی،سرجانی ٹائون،گلشن معمار،احسن آباد،گجرو،تیسرٹائون اورگڈاپ کا دورہ کرکے مختلف برادریوںکے معزین سے ملاقاتیں کر کے انہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی،برادریوں نے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی یقین دیانی کرائی،جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے سندھی ہوٹل میںجلسہ گاہ کادورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری فیصل جمیل ،سیکریٹری اطلاعات نیک محمد،چیئرمین لیگل ایڈپبلک ایڈکمیٹی ذکرالرحمن،جنرل سیکریٹری غضنفر علی،وائس چیئرمین لیگل ایڈاور کارکنان موجود تھے۔
امیر ضلع شمالی نے کہا کہ جلسہ مستقبل کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوگاجلسے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کریگی۔جلسے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف ودیگررہنماں خطاب کریں گے۔ -

سید مصطفی کمال کی یوسی 23 ضیاء کالونی آمد، سابق قومی اسمبلی امیدوار حاجی برقی سے ملاقات
چیئرمین سید مصطفی کمال کی یوسی 23 ضیاء کالونی آمد، سابق قومی اسمبلی کے امیدوار و سابق کونسلر ضیاء کالونی حاجی برقی صاحب سے ملاقات، حاجی برقی صاحب کی جانب سے ضمنی الیکشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی، اس موقع پر وائس چیئرمین سید حفیظ الدین و دیگر بھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک کونسلر سے لیکر وزیر اعظم تک کوئی سیٹ خالی نا ہونے کے باوجود ہمارے مسائل کم ہونے کی بجائے دن بدن اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی سب سے بنیادی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ بلدیہ ٹاؤن کے عوام کو اس بنیادی ضرورت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاون میں آخری بار پانی اور دیگر سہولیات میرے دور نظامت میں ملیں، بلدیہ کے لیے سو بستر کا دل کا ہسپتال بنایا، درجنوں پارک بنائے لیکن میری نظامت کی مدت ختم ہوتے ہی سب ختم ہوگیا۔
-

حکومت اور مظاہرین سے پرزور اپیل ہے کہ دونوں جانب سے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے،مصطفیٰ کمال
مورخہ 19 اپریل 2021 کی ہڑتال پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پاسدارِ ناموس رسالت ﷺ ہے اور موجودہ صورتحال کو شدید تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کی زمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی حکومت اور مظاہرین سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے کی حرمت کا خیال رکھیں اور دونوں جانب سے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے۔ حکومت اہم وفاقی وزراء اور علماء کرام کے ہمراہ مظاہرین سے مذاکرات کریں اور حالات کی بہتری کے لیے کام کریں۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ خاتم النبیین ﷺ کا احترام تمام مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ اقوام عالم عالمی پائیدار امن کے لیے اس بات کو یقینی بنائے کہ آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا کر دہشتگردی نہ کی جائے۔ سید مصطفیٰ کمال نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے حکومت وقت سے تمام شہداء کے لواحقین کے لیے مالی معاونت کا بھی مطالبہ کیا۔
-

این اے 249 میں ضمنی الیکشن، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
کراچی کے حلقہ این اے 249میں ضمنی الیکشن سے پہلے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، امجد آفریدی کی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور ملک شہزاد اعوان کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نوید انتھونی کو بھی وارننگ جاری کردی گئی ۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن سے پہلے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اس بار تنازع کی وجہ بنے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ جو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی کی انتخابی مہم کے چلانے حلقے میں پہنچ گئے ۔ انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن ایک بار پھر حرکت میں آیا اور پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور ملک شہزاد اعوان کو وارننگ لیٹر ز جاری کردیئے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار قادرخان مندوخیل کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر رکن سندھ اسمبلی نوید انتھونی کو بھی وارننگ لیٹر دیدیا ہے ۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا کو حلقے سے نکالنے کا حکم بھی دیا تھا اور خود امجد آفریدی بھی تین نوٹس وصول کرچکے ہیں۔
-

ناصر درانی کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا،راجہ اظہار
پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی ایم پی اے راجہ اظہار نے ٹویٹ کیا اور نہایت ہی افسوس اور دُکھ کا اظہار کیا۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا، ناصر درانی محب وطن اور ایماندار پولیس افسر تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔امین!

یاد رہے کے ایم ایس میو اسپتال کے مطابق ناصر دورانی سربراہ پنجاب پولیس ریفارمز بھی تعینات رہے، سابق آئی جی کے پی کے گذشتہ ایک ماہ سے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ایم ایس کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی کے پی کے ناصر دورانی کو سانس لینے دشواری سمیت متعدد مسائل کا سامنا تھا اور وہ آج کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے -

پی ٹی آئی کی حکومت نکمی اورحکومتی وزراء نابالغ اور کرپٹ ہیں,الطاف شکور
پی ٹی آئی کی حکومت نکمی اورحکومتی وزراء نابالغ اور کرپٹ ہیں:الطاف شکور
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ایک نکمی حکومت ہے، حکومتی وزراء نابالغ اور کرپٹ ہیں۔ عمران خان جھوٹے وعدوں کے چیمپئن بن چکے ہیں، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کا وعدہ کرنے کے بعد یوٹرن لے کر اس بات پر مہر تصدیق ثبت کر چکے ہیں۔ ان کی ٹیم کرپشن میں مصروف رہتی ہے اور پارٹ ٹائم حکومتی امور کو سر انجام دیتی ہے۔ ایک دن جس پارٹی پر بلا جواز یہ پابندی لگاتے ہیں اگلے دن ان کے ساتھ مذاکرات کے دور چلائے جاتے ہیں۔ حکومت نے جان بوجھ کر معاملے کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ٹی ایل پی نے ایسا کیا کر دیا ہے کہ شیخ رشید اسے دو دن میں تحلیل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں؟ سعد رضوی کو زبردستی مجرم بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ حقائق عوام سے چھپائے جا رہے ہیں۔ حکومت نے حالات جان بوجھ کر خراب کئے، سعد رضوی کو اغوا کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔موجودہ صورت حال حکومت کی وجہ سے ہے، دونوں طرف گرنے والا لہو مسلمانوں کا ہے۔ انہوں نے بھونڈے طریقے سے معاملات کو ہینڈل کیا جو بیک فائر کر گیا۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا مطالبہ ہے کہ حکومت سعد رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو فوری طور پر رہا کرے۔ گرفتاریوں کو ظاہر کیا جائے اور تھانوں میں احتجاج کرنے والوں پر تشدد بند کیا جائے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں موجودہ صورتحال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ یہ حکومت منہ پہ رام رام اور بغل میں چھری کی بہترین مثال ہے۔ لال مسجد جیسے سانحے سے ہم نے کچھ نہیں سیکھا۔ اکڑی ہوئی گردنوں نے پاکستانی عوام پر براہ راست فائرنگ کرنے کا حکم دیا۔ مغربی طاقتوں کی ایما پر عوام پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔ انہیں طبی سہولیات نہیں دی جا رہی ہیں جس سے المناک اموات میں اضافہ ہوا۔ میڈیا پر حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔ یک طرفہ پروپیگنڈہ مہم چلا کر حکومت معصوم نہ بنے۔ اس حکومت نے رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے ہی لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے۔ عمران خان مکافات عمل کے لئے تیار ہو جائیں۔سیلانی والے بکرا کھلاتے ہیں۔ میڈیا پر بلیک آوٹ ہے۔ یک طرفہ رپورٹنگ ہو رہی ہے۔ -

آج سندھ میں کورونا کے 737 نئے کیسز رپورٹ، 3 مریض انتقال کرگئے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14109 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4556 ہوچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ آج مزید 351 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 260679 ہوچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ اب تک 3487616 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 273465 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 8230 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 7818 گھروں میں، 9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 403 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 372 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انھوں نے کہا کہ صوبے کے 737 نئے کیسز میں سے 398 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 227، ضلع جنوبی 87، ملیر 57، کورنگی 17، ضلع وسطی 8 اور ضلع غربی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دیگر اضلاع میں حیدرآباد 102، شکارپور 58، لاڑکانہ 39، قمبر 15، ٹھٹھہ 13، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد اور نوشہروفیروز12۔12، سجاول 11، گھوٹکی اور ٹنڈو الہیار 9 ۔ 9، دادو اور جیکب آباد 8 ۔ 8، بدین اور جامشورو7۔7، ٹنڈو محمد خان 5، خیرپور، سکھر اور میرپور خاص 3۔3، سانگھڑ 2 اور عمرکوٹ سے 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔
-

سندھ ہائی کورٹ بار کا ملک میں جاری تشدد پر اظہار تشویش حکومت کے اقدام پر بھی بات کردی
سندھ ہائی کورٹ بار کا ملک میں جاری تشدد پر اظہار تشویش حکومت کے اقدام پر بھی بات کردی
باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ بار نے مظاہرین کے خلاف جاری تشدد اور مار دھاڑ کی شدید مزمت کی ہے . سندھ ہائی کورٹ بار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ .مذہبی جذبات کا کسی طرح بھی سیاسی طور پر استعمال کرنا اور اس سے عوام، ملک اور ریاست کو نقصان پہنچانا افسوسناک اور قابل مذمت ہے . اس معاملے کا حل مذاکرات اور افہا م و تفہیم اور پر امن طریقے سے نکالا جانا چاہیے .
بار کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے . بار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بد قسمتی سے کچھ طاقتیں مذہبی جماعتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں .اور انہیں ہھتیار بند کرتی رہی ہیں. اس بات کا واضح ثبوت جسٹس قاضی فائض عیسیٰ کی اس رپورٹ میں ملتا ہے . جس میں کالعدم تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے میں ذکر کیا گیا ہے .

مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی اس سارے معاملے میں ناکامی بھی قابل مذمت ہے . جو کہ اس معاملے کو پر سکون اور افہام تفہیم سے حل کرنے میں ناکام رہی ہے . سندھ ہائی کورٹ بار نے مزید ٹی ایل پی کے اس بیان کو بھی مسترد کیا جب وہ چیف آف آرمی اور چیف جسٹس کے خلاف فتوے دیتی رہی .تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،
قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،
-

کرونا وائرس سے بچاوَ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، فریال تالپور
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے ویکسین کی دوسری خوراک لگوالی فریال تالپور نے محکمہ صحت کی جانب سے کراچی آرٹس کاوَنسل میں قائم ویکسینیشن سینٹر پہنچ کر ویکسینیشن کروائی کووڈ-19 سے بچاوَ کی ویکسین کا پہلی خوراک گذشتہ ماہ 29 مارچ کو لگوائی تھی عوام کو اپیل ہے، کرونا وائرس سے بچاوَ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کری۔

50 سال سے زائد عمر کے شہری ویکسینیشن کروائیں، جو مفت فراہم کی جارہی ہے۔ عوام ویکسینیشن کے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں، اپنی، اپنے اہلخانہ اور گردونواح کے لوگوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ اس موقعے پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال، ایم پی ایز قاسم سراج سومرو اور سعدیہ جاوید، اور کراچی آرٹس کاوَنسل کے صدر احمد شاہ بھی موجود تھے۔