قیوم آباد ڈمپر کی زد میں آکر 2 افراد کی ہلاکت کا واقعہ، واقعے پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا اظہار افسوس و مذمت قیوم آباد شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کے نتیجے میں حادثات معمول بن چکے ہیں۔ بڑی گاڑیوں کیلئے کوئی باقاعدہ ٹریفک روٹ پلین تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر دلی افسوس ہے۔ متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
Category: کراچی
-

ختم نبوت اور ناموس رسالت پر ہمارا یقین ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے, ڈاکٹر فاروق ستار
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا ملکی موجودہ صورتحال اور گزشتہ روز حکومت کی جانب سے لاھور میں کیے گئے غیر دانشمندانہ اقدام پر اظہار تشویش اور افسوس ہے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر ہمارا یقین ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ حکومت ہوش مندی اور دانش مندی سے کام لے اور معاملے کے متعلقہ فریق سے بات چیت کر کے مسئلہ کو حل کرے۔ وزیراعظم عمران خان فوری طورپر اپنے اہم وزراء کو علمائے کرام سے مذاکرات کیلئے بھیجیں. مظاہرین سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ ماہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے ۔ ہر طرح کی اشتعال انگیزی سے پرہیز کریں۔ ہنگامہ آرائی میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر حکومت متاثرین اور ورثا کی مالی طور پر مدد کرے۔جاں بحق ہونے والے افراد اور پولیس اہلکاروں کی مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔ ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام نہایت ضروری ہے اور مغرب کو بھی اب اس مذہبی تقسیم سے بچنے کا حل نکالنا ہو گا۔
-

400ارب اکھٹے کرکے دینے کے باواجود کراچی کے مسائل کو حل نہیں کیا جارہا، کنور نوید جمیل
ایم کیوایم پارلمانی لیڈر کنور نوید جمیل کی پریس کانفرنس میں شرکت پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ اور دیگر لیڈرز بھی شریک۔پریس کانفرنس میں کہا سندھ کے وزیر تعلیم نے کہاتھاکہ میری لاش سے گزر کر یہ یونیورسٹی بنے گے وزیراعظم شاہد خان عباسی نے یہ یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا بلکہ اس کے لیے پیسے رکھے گے وزیراعظم عمران نے اس یونیورسٹی بنانے کے پروجکیٹ جاری رکھا ہے ایک ارب ,,70کڑوڑ رکھے اس زمین سندھ حکومت کو پسیے دے جائے گےڈھائی سال سے ٹال مٹول سے کام لیاجارہا ہےسندھ اسمبلی سےحیدراباد کے قرادا پاس کر آئی گی ہے پانچ سال ہوگے ہم اردے کے طور پر پاکستانی اور سندھی ہے ہم نے اس کے باجود تحریک چلائی جب اسلام آباد کو کیپٹل بنایا جاریا تھاکراچی کو صوبہ بنایا جارہا تھاہمارے بزرگوں نے سندھ میں رہنے کو ترجی دی 400ارب کے ٹیکسز اکھٹے کر کے دے ہیں یونیو رسٹی پر سندھ حکومت کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوگا تین سال سے جگہ نہیں دے رہیں 400ارب اکھٹے کرکے دینے کے باواجود کراچی کے مسائل کو حل نہیں کیا جارہا ہے بلدیاتی اداروں سمیت دیگر اداروں میں متصب افسران کو تعنیات کیا گیا جو رشوت وصول کر رہیں ہم اٹھارویں ترمم پیپلزپارٹی سے مل حمایت کی تھی سب ست زائدہ نقصان ہوا رہا ہے ہم کہتے اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی بات کرینگے وفاق فنڈز دے رہا ہے شہریوں تک نہیں پہنچائے جارہیں۔
-

حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا،ہم سب کے دلوں میں رسول اکرم ؐکی عزت اور جذبات ہیں، ناموس رسالت ؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ میں پرامن طریقے سے جو احتجاج کرنا چاہتا ہے اسے نہیں روکیں گے، اگر امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی تو حفاظتی اقدامات کریں گے،پاکستان پیپلز پارٹی والے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ڈیل کی بات درست نہیں، خورشید شاہ ایک عرصہ سے جیل میں ہیں،سندھ میں کورونا کیسز پھیل رہے ہیں، لگتا ہے وفاق ایکشن نہیں لے گا اور ہمیں ہی اس وبا سے نکالنے کا راستہ نکالنا ہو گا۔
پیر کو عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب کے دلوں میں رسول اکرم ؐکی عزت اور جذبات ہیں، ناموس رسالت ؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، گزشتہ روز لاہور میں جو کچھ ہوا اس کے رد عمل میں ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا، ہم نے سندھ میں مذہبی جماعتوں سے رابطے بھی کیے ہیں، ہمارے کسی بھی عمل سے دوسروں کو مشکلات نہیں ہونی چاہئیں، سندھ حکومت نے کہا ہے کہ کوئی شخص اپنی مرضی سے دکان بند کرنا چاہتا ہے تو اسے نہیں روکا جائیگا، پرامن طریقے سے جو احتجاج کرنا چاہتا ہے اسے نہیں روکیں گے، اگر امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی تو حفاظتی اقدامات کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا، حکومت اب بھی صورتحال پر وقتی قابو پانے کیلئے ان سے معاہدہ کر لے گی اور غلط کرے گی، وقتی فائدہ لینے کے لیے ایسی کوئی چیز نہ کریں جو ممکن نہ ہو اور اس کا بعد میں اس کا نقصان ہو،اس معاملے پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے -

سندھ کی تعلیم کے دشمن سندھ کے ہی وزیر اعلیٰ بنے ہوئے ہیں،حلیم عادل شیخ
قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس ہوئی۔ پریس کانفرنس میں متحدہ کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلاول غفار سمیت دیگر بھی شریک تھے۔پریسکانفرنس میں حلیم عادل شیخ نے کہا جب سے سندھ کی یونیو رسٹیاں وزیر اعلیٰ کے پاس گئی ہے کرپشن بڑھ گئی ہے.وائس چانسلر سے لیکر تمام افسران کے تبادلے سیاسی بنیادوں پر ہورہے ہیں.حیدرآباد یونیورسٹی کے لئے 7۔1 بلین روپے رکھ دیئے گئے ہیں.وزیر اعلیٰ کے پاس جولائی 2020 سے سمری پڑے ہے سائن نہیں ہوئی.اگر اومنی گروپ کی سمری ہوتی، یا نوریا آباد کیمپٹو پاور پلانٹ کی ہوتی تو سائن ہوجاتی ہے یہ پروجیکٹ وزیر اعظم نے منظور کیا تھا لیکن آج تک سمری پاس نہیں ہوئی.وزیر اعلیٰ جواب دیں کیا اس سمری میں بھی آپ کو شیئر چاہیے،وفاقی حکومت کی جانب سے پئسے رکھ دیئے ہیں ایچ اے سی بھی تیار ہے لیکن سندھ کی تعلیم کے دشمن سندھ کے ہی وزیر اعلیٰ بنے ہوئے ہیں.سندھ کی عوام کو یہ کرپٹ ٹولا گمراہ کر رہے ہیں ہمارے ہر پروجیکٹ اور پیکیج کو روکنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے .نہ خود کچھ کرتے ہیں نہ ہمیں کچھ کرنے دیتے ہیں.کنور نوید جمیل ایم کیو ایم 18وین ترمیم کے بعد تعلیم کا سبجیکٹ صوبائی ہے.وزیر اعلیٰ سندھ نے کہہ دیا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی ان کی لاش سے گذر کر بنے گی ہم نے نواز شریف سے درخواست کی تھی انہوں نے اعلان کیا تھا اور بجیٹ میں پئسے بھی رکھے تھے حلیم عادل شیخ نے کہا جب عمران خان کی حکومت آئی تو حیدرآباد کی عوام کیلئے یونیورسٹی کا افتتاح کیا.وزیر اعظم نے بتایا کہ ایک ارب ستر کروڑ روپے دیئے جاچکے ہیں.ہم نے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے زمین کا مسئلا حل کیا جائے .وفاقی حکومت یونیورسٹی کی زمین سندھ سے مفت میں نہیں مانگ رہی ہے .وفاقی حکومت اس زمین کے پئسے ادا کرے گی اڈائی سال کا عرصہ گذر گیا ہے لیکن مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں.سندھ اسمبلی میں حیدرآباد یونیورسٹی کی قرارداد پاس کروائی تھی.پانچ سال ہوگئے ہیں ابھی تک ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا ہے،ہم سندھ میں رہنے والے پاکستانی سندھی ہیں ہم نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی اور پاکستان آئے.یحییٰ خان کراچی کو الگ صوبہ بنا کر دے رہے تھے .لیکن ہمارے بزرگوں نے سندھ اس بات کی مخالفت کی سندھ میں شامل رہنے کو ترجیع دی ایک نوٹیفیشن کے ذریعے کراچی کو سندھ میں شامل کیا.سندھ کے بجیٹ میں اس سال بھی چار سو ارب روپے کراچی اربن شہروں نے ٹیکس جمع کر کے سندھ حکومت کو دیا ہے.حیدرآباد یونیورسٹی میں صوبائی حکومت کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہونا ہے لیکن تین سال سے ٹالا جارہا ہے.
-

ٹرپل سینچری بنانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیے 47 برس بیت گئے, جاوید میانداد
پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو کم عمری میں ٹرپل سینچری بنانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیے 47 برس بیت گئے۔ جاوید میانداد کے 47 برس قبل آج ہی کے دن بنائے گئے اس ورلڈ ریکارڈ کی یاد آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تازہ کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری جاوید میاندار کی تصویر کے ساتھ بتایا گیا کہ آج سے ٹھیک 47 برس قبل جاوید میانداد نے کم عمری میں ٹرپل سنچری بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔یہ بھی کہا گیا کہ جاوید میانداد نے آج کے دن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 311 رنز اسکور کیے تھے۔جاوید میانداد نے یہ ریکارڈ 17 برس اور 310 دن کی عمر میں اپنے نام کیا تھا۔جاوید میانداد ریکارڈ ساز اننگز کے دوران 611 منٹ کریز پر موجود رہے، ان کی اس ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت مخالف ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔
-

مارکیٹوں کو ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کھولنا چاہتے ہیں : محمود حامد
آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کی دو روز کی کی چھٹی فوری طور پر ختم کی جائے اور دس رمضان المبارک کے بعد کراچی میں ریٹیل مارکیٹیں رات دو بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام آسانی سے عیدالفطر کی خریداری کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد،سینئر نائب صدر سید لیاقت علی ،نائب صدر جاوید حاجی عبداللہ، جنرل سیکرٹری عثمان شریف نے پیر کو جاری کردہ اپنے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے مسئلے پر فوری طور پر کراچی چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لے اور مارکیٹوں سے متعلق تمام فیصلے چیمبر کی مشاورت سے کئے جائیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کی خرید وفروخت کے لیے تاجروں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اسی لیے ہم مارکیٹوں کو ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کھولنا چاہتے ہیں۔ -

رمضان میں منافع خوری عروج پر پہنچ گئی
کراچی میں رمضان المبارک کے دوران منافع خوری عروج پر پہنچ گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خوروں کو کوئی روکنے اور پوچھنے والا نہیں، سرکاری نرخ نامہ سمیت پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غائب ہیں، بازاروں میں پرائس مجسٹریٹس کا نام و نشان نہیں ہے بیشتر اشیاء سرکاری قیمت سے 5گنا زیادہ مہنگی فروخت کی جارہی ہیں جبکہ شہری انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہریوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شکایتی سیل قائم کر کے جان چھڑا لی اورگراں فروشی کے نام پر نمائشی کارروائیاں بھی بندکردی گئی ہیں۔
کراچی میں دودھ، گوشت، پھل و سبزی کی سرکاری نرخ سے زائد نرخ پر فروخت جاری ہے، 94 روپے والا دودھ 130 روپے لیٹر، مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 214 روپے مقرر ہے تاہم 450 روپے سے 500روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے، 103 روپے والا امرود 200 سے 250 روپے، 98 روپے درجن کا کیلا 150 روپے، 253 روپے کلووالا لیمو 400 روپے، 22 روپے کلو مقرر بند گوبھی 80 سے 100 روپے، شملہ مرچ 33 روپے کے بجائے 140 سے 160 روپے، ہری پیاز 83 روپے کلو کے بجائے 160 جبکہ 22 روپے سرکاری نرخ والی پالک 50 روپے کلو میں دھڑلے سے بیچی جارہی ہے۔
عام سبزیوں کی قیمتیں کم ہیں لیکن خریدار چائنیز رائس اور ویجی ٹیبل رول میں استعمال ہونے و الی سبزیوں کی خریداری تک ہی محدود ہیں جس کی وجہ سے بند گوبھی، شملہ مرچ، ہری پیاز، گاجر کی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں بند گوبھی 22 کے بجائے 80 سے 100 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے،شملہ مرچ 33 روپے کے بجائے 140 سے 160 روپے کلو میں بیچی جارہی ہے،ہری پیاز 83 روپے کلو کے بجائے 160 روپے کلو میں فروخت جاری22 روپے سرکاری نرخ والی پالک 50 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب کراچی میں مرغی کا گوشت 480 روپے سے لیکر 500 روپے تک فروخت ہورہا ہے، شہری کہتے ہیں ہر ہفتے چکن کھانے والے اب پندرہ میں ایک بار ہی کھا رہے ہیں۔ پرائس لسٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 214روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 500 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ 286روپے کلو کے حساب سے مرغی سپلائی ہورہی ہے، کمشنر کراچی دو سال سے پرانے ریٹ ہی جاری کر رہے ہیں، روڈ بند ہو جاتے ہیں تو تو فارم والے پیسے بڑھا دیتے ہیں۔شہریوں نے شکوہ کیاکہ مہنگائی رمضان سے پہلے کی ہے، حکومتی دعوے دعوے ہی رہ گئے، ہفتے میں ایک بار کھانے والے چکن پندرہ دن میں ایک بار کھا رہے ہیں۔ -

کراچی سے اسکردو، پی آئی اے کا بڑا اعلان
وزیر اعظم عمران خان کے وژن سیاحت کے فروغ کے تحت پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شہر قائد سے اسکردو کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے عید کی خوشیاں دو بالا کر نے کے لیے کراچی سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا ہے، 16 مئی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 455 کراچی سے اسکردو کے لیے اڑان بھرے گی۔
قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسکردو کے لیے پی آئی اے ایئر بس 320 طیارہ استعمال کرے گا۔ دوسری طرف ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق پی آئی اے شمالی علاقوں پر پروازوں کو بڑھا رہا ہے.یاد رہے کہ اس سے قبل 7 اپریل کو قومی ایئر لائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، یہ ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا، لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تھی۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا تھا کہ پی آئی اے شمالی علاقہ جات کو سیاحت کے لیے پوری دنیا کے ساتھ منسلک کرنا چاہتی ہے، اس لیے لاہور اسکردو کے بعد لاہور سے گلگت کی پرواز بھی چلانے کا منصوبہ ہے۔ -

تاجر الائنس کی جانب سے جے ڈی سی کی روزگار اسکیم میں 10 موٹر سائیکلوں کی فراہمی
کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چئیرمین ایاز موتی والا کی جانب سے جے ڈی سی کی بیروزگاروں کے لئے چلائی جانے والی روزگار اسکیم مین دس موٹر سائیکلوں کی فراہمی ، تفصیلات کے مطابق ایاز موتیوالا نے جے ڈی سی کے ظفر عباس کو دس موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لئے چیک دیا ۔ جے ڈی سی پورے شہر میں بیروزگاروں کو مفت موٹر سائیکل فراہم کر رہی ہے تا کہ غریب لوگ رائیڈر یا ڈلیوری بوائے جیسی نوکری کر کے با عزت روزگار کما سکیں ۔ اس موقع پر ایاز موتیوالا کا کہنا تھا کہ اس وقت بےروزگاری سب سے برا مسئلہ ہے اس کے لئے اپنی استطاعت کے مطابق جتنا ہو سکے گا اپنے ملک اور شہر کے لوگوں کی خدمت کروں گا جے ڈی سی خدمت خلق کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہی ہے اور بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور میری اپیل ہے ان تمام مخیر حضرات سے کہ وہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے طور پر جہاں تک ممکن ہو غریبوں کی مدد کریں کیونکہ ماہ صیام رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس میں کی گئی ہر نیکی کا اجر کئی گنا زیادہ ملتا ہے اگر ہم کسی ایک کو موٹر سائیکل دلا دیں تو وہ رائیڈر جیسی نوکری کر کے با عزت زندگی گذار سکتا ہے اور ہر ماہ اتنی رقم کما لیتا ہے کہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکتا ہے اور یہ ایک ایسی نیکی ہے جو چلتی رہتی ہے ۔
اس موقع پر جے ڈی سی کے جنرل سیکرٹری ظفر عباس نے دس موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لئے چیک کی فراہمی پر معروف تاجر و سماجی رہنما ایاز موتیوالا کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس کارخیر میں حصہ ڈالنے پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
