ڈی آئی جی موٹروے پولیس سائوتھ زون علی شیر جاکھرانی نے کہاہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور خود نوجوانوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں ،موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ لازمی پہنیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں،غصہ کی حالت میں گاڑی چلانے ، جھگڑا کرنے ا ور موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں،لائسنس اور ٹریننگ کے بغیر سڑک پر گاڑی نہ چلائیں اور سڑک پر پیدل چلنے والے فراد کا بھی خیال کریں، پاکستان میں ٹریفک کے حادثات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی بنا پر یونیورسٹیوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام میں روڈ سیفٹی کے شعور کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے شہروں میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تحقیق کریں تاکہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں واقعات کی روک تھام اور عوام کو آگہی فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔
ن خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) اور نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کے اشتراک سے روڈ سیفٹی پر ہونے والے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینارسے ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ، اسسٹنٹ پروفیسر ندیم احمد،موٹر وے پولیس کے انسپکٹر عمر بن تفضل اور یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کی طالبات کنیز فاطمہ اورثنا عمران نے بھی خطاب کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علی شیر جاکھرانی نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، لاپرواہی اورنا تجربہ کار افراد کی ڈرائیونگ کی بنا پر ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں اور بدقسمتی سے اس شہر میں سرکاری سطح پر ڈرائیورز کی تربیت کے لیے ابھی تک کوئی انسٹیٹیوٹ بھی قائم نہیں کیا جاسکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال گاڑی چلانے کی رفتار پچاس فیصد سست ہوجاتی ہے اور حادثات ہونے کے چار گنا امکانات پیدا ہوسکتے ہیں ۔
Category: کراچی
-

نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے : علی شیر جکھرانی
-

29اپریل کراچی کے وسائل لوٹنے، جھوٹے وعدے اور تعصب برتنے والوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا : مصطفی کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور این اے 249 کے لیے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ 29اپریل کراچی کے وسائل لوٹنے، جھوٹے وعدے اور تعصب برتنے والوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، مجھے کراچی نے دن رات کام کرتے دیکھا ہے۔ ہمارا کام ہمارے کردار کی ضمانت ہے۔ اگر بلدیہ کے عوام اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں موقع دیں کیونکہ انکے مسائل اور اسکے حل کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
ہم انشا اللہ بلدیہ کو پاکستان بھر کے لیے ماڈل بنا کر پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر چوک اتحاد ٹان میں دعوت افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک کونسلر سے لیکر وزیر اعظم تک کوئی سیٹ خالی نا ہونے کے باوجود ہمارے مسائل کم ہونے کی بجائے دن بدن اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی سب سے بنیادی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ بلدیہ ٹان کے عوام کو اس بنیادی ضرورت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاون میں آخری بار پانی اور دیگر سہولیات میرے دور نظامت میں ملیں، بلدیہ کے لیے سو بستر کا دل کا ہسپتال بنایا، درجنوں پارک بنائے لیکن میری نظامت کی مدت ختم ہوتے ہی سب ختم ہوگیا۔ -

زکوٰة سے غریبوں کی بہترین مدد کی جا سکتی ہے : شاہ عبد الحق
جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ زکوٰة غریبوں کا حق ہے یہ غربا ء پر ہی خرچ ہو نا چاہیے۔ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے کم آمدنی والا طبقہ پریشانی کا شکار ضروریاتِ زندگی کا حصول مشکل ہو گیا ہے ۔ کاروباری سرگرمیوں کی بندش سے متاثرغرباء اور ضرورت مند وں کی داد رًسی کرنا دینی و قومی فریضہ ہے۔
انہوں نے ایک نشست میں کہا کہ اسلام ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ،رب کے نزدیک پسندیدہ شخص وہ ہے جو دکھی ،غم زدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے اور ان کی مشکلا ت کا مداوا کرے ۔ دین عبادت اور خدمت کا مجمو عہ ہے ،غربت اور بیروزگاری کے خا تمے کیلئے اسلام نے زکوٰة کی شکل میں غربت میں کمی کا جامع معاشی نظام فراہم کیا ہے ،زکوٰة خالصتاً غریبو ں ،مسکینو ں ،یتیمو ں اور بیوائوں کی خدمت کا ذریعہ ہے۔
ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں زکوة وصولی اورتقسیم کے نظام کو شریعت کے مطابق شفاف بنا یا جائے اور دیانتدارانہ طریقے سے یہ مال مستحقین تک پہنچنے لگے تو غربت کے خاتمے میں بہتر مدد مل سکتی ہے۔ شاہ عبد الحق کا مزید کہنا تھا کہ طبی وبا کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں خاندان مالی مشکلات کا شکار ہوئے ہیں ان کی مدد کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوں گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں ایک قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی مدد آپ مستحق افراد کی معاونت کی جائے ۔ -

بیس فیصد سے بھی کم ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف
کراچی: پاکستان میں 20 فیصد سے بھی کم ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف ہوا ہے اور اب تک پاکستان میں طبی عملے کے صرف 2 لاکھ 24 ہزار اراکین کو چینی ویکسین سائنو فام کی دو ڈوز لگ چکی ہیں۔وفاقی حکام کے مطابق پورے پاکستان میں اب تک 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے۔
پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے جبکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں تمام ہیلتھ ورکرز کی تعداد 12 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا آغاز یکم فروری سے کیا گیا تھا اور انہیں ڈبل ڈوز چینی ویکسین سائنو فارم لگائی جا رہی تھی۔پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن کا عمل 17 مارچ سے بند کر دیا گیا تھا کیونکہ حکام کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر طبی عملہ ویکسی نیشن کروانے کے لیے تیار نہیں ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ -

حکومتی اداروں کو شاید رمضان المبارک کا احساس نہیں ہے : محمدسلیم خاں قادری ترابی
اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر ،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار کے چیئرمین ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ حکومتی اداروں کو شاید رمضان المبارک کا احساس نہیں ہے،مہنگائی اپنی جگہ جوں کی توں پے ،بس مجسٹریٹ صاحبان جرمانوں سے حکومتی خزانے بھررہے ہیں، عوام کوکیافائدہ ،دوسری جانب بلدیاتی اور سول انتظامیہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ رہی ہے،پولیس انتظامیہ پیداگیری کو اپنافرض سمجھ بیٹھی ہے،لوٹ مار ڈکیتی اور رہزنی اپنے شباب پر ہے۔
وہ گلبہار ،ناظم آباد،لیاقت آباد،گلبرگ، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی کے دورے کے موقع پر کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے بتایاکہ لوڈ شیڈنگ عام دنوں سے بھی زیادہ کی جارہی ہے، پینے کے پانی کے ناغہ نظام کو دنوں کے بجائے ہفتوں میں تبدیل کردیاگیاہے، نکاسیء آب کے کام کو بریک لگاکر ہماری گلیوں،محلوں باالخصوص مساجد کے اطراف ابلتے گٹر،بہتاہواگندہ پانی مساجد آنے جانے میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ ہم پولیس وسول انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ایک تاریخ رقم کئے ہوئے ہیں مگر گزشتہ چندماہ سے پولیس اور سول انتظامیہ کا رویہ انتہائی افسوسناک رہاہے، ہمارے علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی شخصیات اور اہلسنّت مساجد ومدارس کے ذمہ داران کو اعتماد میں نہیں لیاگیاجس کی وجہ سے انتہائی مشکل کا سامناہے،اب سول وپولیس انتظامیہ کو اہلسنّت حنفی بریلوی کو عوام پہ ظلم وستم کرنے کا کھلا اجازت نامہ مل گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے، تحریک لبیک کی آڑ میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے حقوق کسی صورت سلب نہیں کرنے دیں گی ۔ -

سڑکوں کے ساتھ ساتھ انڈرپاسز کو بھی بہتر اور روشن بنا رہے ہیں : ایڈمنسٹریٹر کراچی
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ ضلع غربی میں شاہراہ قذافی ابتر حالت میں تھی جسے مرمت و پیوند کاری کے ذریعے موٹر ایبل بنایا گیا ہے، یہ اس علاقے کا انتہائی اہم کوریڈور ہے جو عام گاڑیوں کے ساتھ ہیوی ٹریفک کے استعمال میں بھی رہتا ہے، سڑکوں کے ساتھ ساتھ انڈرپاسز کو بھی بہتر اور روشن بنا رہے ہیں، بنیادی انفراسٹرکچر کی مینٹی ننس بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ کو سڑکوں اور اسٹریٹ لائٹس کے کاموں کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ گولیمار انڈرپاس کی لائٹس ٹھیک کر کے اسے روشن کر دیا گیا ہے، ناظم آباد انڈرپاس میں بھی لائٹنگ کا نظام درست کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے بغیر روز مرہ مسائل حل نہیں کئے جا سکتے، سڑکوں، اوور ہیڈ برجز اور انڈر پاسز کا شہریوں سے براہ راست تعلق ہے، جن علاقوں میں سڑکیں ٹھیک نہیں وہاں فوری بنیاد پر کے ایم سی کی انجینئرنگ ٹیم لگا کر استرکاری اور دیگر کام کئے جارہے ہیں، جہاں سڑکیں ناہموار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وہاں بھرائی کر کے استرکاری کی گئی ہے، انڈرپاسز میں بعض جگہ لائٹس خراب تھیں جس سے رات کے اوقات میں حادثات کا اندیشہ تھا لہٰذا انہیں بھی محکمہ انجینئرنگ کی الیکٹرکل ٹیم بحال کر رہی ہے، انہوں نے محکمہ ورکس کو ہدایت کی کہ ہونے والے کاموں کا فالو اپ بھی جاری رکھا جائے، مسلسل سروے اور نگرانی کے ذریعے جس جگہ کوئی کمی بیشی رہ گئی اسے فوری دور کیا جائے، جن علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے وہاں ترجیحی بنیادوں پر انفراسٹرکچر کو چیک کیا جائے اور تمام تر دستیاب وسائل استعمال کر کے لوگوں کو سہولت پہنچائیں۔
-

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں : وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے جبکہ 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور206 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11349 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 532 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 4.7 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4553 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 3473507 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور272728 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 206 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 260328 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.4 فیصد ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اس وقت 7847 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7461 گھروں میں ،10 آئسولیشن سینٹرز میں اور 376 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 349 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 45 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 532 نئے کیسز میں سے 250 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 128،ضلع جنوبی 48، ملیر 39،ضلع غربی 17، ضلع وسطی14 اور کورنگی میں سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ -

ترکی کی حکومت نے پاکستانی اداکار عمران عباس کو پاکستان سے خیرسگالی سفیر منتخب
ترکی کی حکومت نے پاکستانی اداکار عمران عباس کو پاکستان سے خیرسگالی سفیر منتخب کیا ہے تاکہ وہ مشہور و معروف ترک اداکاروں کے ساتھ افریقی ممالک کا دورہ کریں اور وہاں کے عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرسکیں۔ ’نور بانو‘ کے اداکار نے اس کی تصدیق اپنے انسٹاگرام پر کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ترکی کی حکومت نے انھیں اس مقصد کے لیے چنا ہے۔ انھوں نے مزید تحریر کیا کہ وہاں کی وزارت مذہبی امور نے انھیں تنزانیہ سمیت دیگر افریقی ملکوں کے اس ہفتے ہونے والے دورے کے لیے بطور خیرسگالی سفیر پاکستان سے چنا ہے، تاکہ وہاں ترک فنکاروں کے ساتھ جاکر وہاں کے عوام کو پانی، خوراک، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جاسکیں۔
-

سندھ میں کورونا کے 349 مریضوں کی حالت تشویشناک
عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 349 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 532 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار 728 ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ دو مریضوں کی موت ہو ئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہونے والی کل اموات کی تعداد چار ہزار 553 ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ 349 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ 45 ایسے مریض ہیں جنہیں طبی امداد وینٹی لیٹرز پردی جا رہی ہیں۔سید مرادعلی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 250 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 819 ہو گئی ہے
-

پاکستان پیپلز پارٹی یوسی29 کراچی شاہ فیصل ورڈ سے تمام سیاسی پارٹیوں کا صفایا۔
پاکستان پیپلز پارٹی یوسی 29 شاہ فیصل ورڈ سے تمام سیاسی پارٹیوں کا صفایا۔
سینئر رہنما راجہ حق نواز صاحب، اسد آفریدی، عامر آفریدی، فرحان اعوان اور احمد زیب کی کوششوں سے یوسی 29 وراڈ 4 ، شاہ فیصل کالونی سے بڑی تعداد میں مسلم لیگ کے کارکنان کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت ۔ تمام نئے آنے والے ساتھیوں نے مل کر پیپلز پارٹی کے لئے کام کرنے کا عزم کیا اور الیکشن کمپئین میں بھرپور حصہ لینے اور قادر خان مندوخیل کو جتوانے کا عزم کیا۔ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر و ایم پی اے لیاقت آسکانی سے ملاقات کی۔ لیاقت علی آسکانی نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔