سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تاجروں سے مشاورت کے بغیر کاروبار بند کرنے کے حکومتی فیصلے کسی طور بھی جمہوری نہیں ہیں ،لوگ بھوک و افلاس سے مر رہے ہیں، غریب افطاری اور سحری سے محروم ہے، بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنیوالوں نے عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا، تاجروں کی مشاورت کے بغیر جب دل میں آئے کاروبار بند کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا جاتا ہے، کورونا وباء اور ملکی معیشت کی ناقص صورتحال سے تاجر پہلے ہی پریشان ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل کے حامی ہیں، سندھ حکومت کی کورونا وباء کی روک تھام میں کاوشوں پر شک نہیں ہے، سندھ حکومت من مانی کے بجائے تاجروں سے مشاورت کے بعد فیصلے کیا جائے ،تاجر پہلے ہی پریشان حال ہیں، ہزاروں مزدور ایسے فیصلوں سے متاثر ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر تاجروں کے مسائل سننے کے بعد گفتگو میں کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کاروبار 4بجے بند ہوجاتے ہیں، حقائق کو دیکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں تاکہ مزدور غریب طبقہ بھوک و افلاس سے بچ سکے، ثروت اعجاز قادری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں کاروبار کھولنے کا دورانیہ بڑھایا جائے ، تاجروں کے مسائل حل اور انہیں سہولتیں فراہم کی جائیں ایس او پیز پر عوام مکمل عمل کریں، احتیاطِ علاج پچھتاوے سے بہتر ہے، سندھ حکومت کی کورونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Category: کراچی
-

پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں سینیٹ نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار کے بعد وفاقی کابینہ میں بحرانی کیفیت اور پنجاب میں جہانگیر ترین بلاک سامنے آگیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 3مشیروں کا ایک دم استعفیٰ دینا یہ سب نوشتہ دیوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مگر خان صاحب کی آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے۔
-

ہم نے پاکستان کی معاشی شہ رگ سے کلاشنکوف کلچر بھائی سے بھائی کو ملا کر ختم کیا ہے: مصطفی کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کی جانب سے این اے 249 کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معاشی شہ رگ سے کلاشنکوف کلچر بھائی سے بھائی کو ملا کر ختم کیا ہے، تین سو ہزار کروڑ اپنے ہاتھوں سے خرچ کرنے بعد بھی آج میرا کوئی پیٹرول پمپ، شادی ہال نہیں ہے یہ میرا کردار ہے۔
آج ہر زبان ،مزہب اور مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ جوق در جوق پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ وہ جان گئے ہیں کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ میری آواز کو پارلیمنٹ میں کوئی دبا نہیں سکتا، سب کو میری بات سننا پڑیگی۔ میں بلدیہ ٹاون کے تمام مسائل سے واقف ہوں اور انکا حل بھی جانتا ہوں مجھے سے بہتر بلدیہ کے مسائل کوئی حل نہیں کرسکتا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24 کی مارکیٹ یوسی 30 دعوت افطار اور بلدیہ ٹان سیکٹر 5j میں منقعدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے آج این اے 249 کے لوگ دھڑا دھڑ وزرا کو حلقے میں دیکھ رہے ہیں، سڑکوں کی مرمت کا آغاز ہو گیا ہے جو پہلے نہیں ہوا تھا ،کتنے افسوس کی بات دنیا چاند پر جاری ہے اور بلدیہ ٹان کی عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے عوام کو پس پشت ڈال کر سب نے اپنا حصہ لیا ہے۔ -

پولیس کے جوانوں اور افسران کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں : آئی جی سندھ
آئی جی سندھ مشتاق مہر نے صوبے کے مختلف شہروں میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں انتہائی محنت،لگن اوربہادری کا مظاہرہ کرنیوالے سندھ پولیس کے جوانوں اور افسران کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت سندھ،قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں باالخصوص پاکستان رینجرزسندھ کا شکرگزارہوں جنہوں نے مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا،ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال سے نمٹنے کے لیئے اختیار کردہ حکمت عملی کے دوران پولیس کی جوانمردی اور بہادری پر مجھے فخر ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ میں اپنے جوانوں اور افسران کی دلیری اور شجاعت کو سیلوٹ کرتا ہوں کہ جو عوام کے جان و مال کی سلامتی کی خاطر ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ گئے اور مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے امن وامان کے حالات پر کنٹرول کو مؤثر بنایا۔ -

حکومت برآمدی شعبے کی کیٹگری بناکر درپیش مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے سہولیات دے : کارپٹ ایسوسی ایشن
پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا ہے کہ حکومت برآمدی شعبے کی کیٹگری بنائے اوراسے در پیش مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے اسے مراعات اور سہولیات دی جائیں،حکومت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ اگر ہماراساتھ دیا جائے تو دیہاتوں میں روزگارکا انقلاب برپا کیا جا سکتا جس سے اربنائزیشن کو روکا جا سکتا ہے،امید ہے نئے وزیر خزانہ ہمارے دیرینہ مسائل کو سمجھ کر اصلاح کے لئے احکامات جاری کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کے کاریگر بہت محنت کرتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ان کی ستائش کا کوئی ذریعہ نہیں ۔ ماضی میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات کوعروج حاصل تھا لیکن بعض حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور توجہ نہ دینے کے باعث یہ صنعت آج زوا ل کا شکار ہے اور اس میں شدت آتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نا مساعد حالات کے باوجودپاکستانی برآمدکنندگان نے بیرون ملک نمائشوں میں پاکستان کا جھنڈا بلندرکھنے کیلئے شرکت کرتے ہیں کیونکہ ہم کسی طو رپر روایتی حریف سے مقابلے کی دوڑ سے باہر نہیں ہونا چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نئے وزیر خزانہ ہمارے شعبے کے دیرینہ مسائل کو سمجھ کر ان کی اصلاح کے لئے عملی اقدامات جاری کریں گے۔ -

سینئرصحافی فصاحت محی الدین کی وفات پر جماعت اسلامی رہنماؤں کا دکھ اور افسوس کا اظہار
اخبار کے سینئر رپورٹر اورکراچی پریس کلب کے ممبرفصاحت محی الدین کے انتقال پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیرجماعت اسلامی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی،ڈپٹی سکریٹریز اطلاعات صہیب احمد اور نذیر الحسن نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ مختصر علالت کے بعد 65 سال کی عمر میں جمعے کے روز فصاحت محی الدین کا انتقال ہو گیا تھا پسماندگان میں ایک بیوہ ، ایک بیٹی اور ایک بیمار ماں رہ گئی ہیں ۔
علاوہ ازیں سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے فصاحت محی الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین وپسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ -

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ حکومت کو ‘تنقید سرکار’ کا نام دے دیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ حکومت کو ‘تنقید سرکار’ کا نام دے دیا۔ اسد عمر کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت خود کچھ نہیں کرتی اور دوسروں سے بھی کہتے ہیں کہ دوسرے کیوں کام کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جو کام سندھ حکومت کو کرنے چاہیے وہ وفاق کر رہا ہے۔خیال رہےکہ تر جمان حکومت سندھمرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے دورہ سندھ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ‘اعلان خان’ کا نام دیاتھا۔
مرتضیٰ وہاب کی جانب سے وزیراعظم کو اعلان خان کا نام دینے پر وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ حکومت کو” تنقید سرکار” کا نام دیا ہے۔ -

سینئرصحافی فصاحت محی الدین کو پاپوش نگرقبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
سینئرصحافی فصاحت محی الدین کو گزشتہ روز پاپوش نگرقبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔مرحوم کی نمازجنازہ ہفتے کوبعد نمازظہرجامع مسجد بلال ناظم آباد نمبر3 میں اد اکی گئی ۔نمازجنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ ،عزیزواقارب ،ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ، وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق ،جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان زاہد عسکری،کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی ،سابق صدر امتیاز خان فاران،کے یوجے کے صدراعجازاحمد،گورنرسندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹرمعید پیرزادہ ،ڈائریکٹر انفارمیشن ثقلین حیدر، محمد سلیم،سینئرصحافی مقصود یوسفی ،منیرالدین ،عابد حسین،حسین عباس، عمران احمد،فیصل حسین ،منہاج الرب،واجد انصاری،طاہرعزیز،سابق پریس سیکریٹری گورنر سندھ سید وجاہت حسین ،سابق ڈائریکٹر انفارمیشن مکرم سلطان بخاری، ستار جاوید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم کی فاتحہ سوئم آج بروز اتوار 18 اپریل 2021 کو دن دو بجے سے شام پانچ بجے تک ان کی رہائش گاہ 3F-12/6 ناظم آباد 3 نزد مطب ہمدرد پر منعقد ہوگی۔ یاد رہے کہ مقامی انگریزی روزنامے سے وابستہ سینئر صحافی فصاحت محی الدین مختصر علالت کے بعد جمعہ کو انتقال کرگئے تھے۔ -

ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا کلچر ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے حاجرہ یامین
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کا خیال ہے کہ ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا کلچر ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے-
باغی ٹی وی :اداکارہ حاجرہ یامین کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہی جس میں انہوں نے کراچی کے مسائل کی وجوہات اور ان کا حل بتایا ہے اور انہوں نے عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کیا مشورہ دیا ہے-
ویڈیو میں حاجرہ یامین نے کہا کہ کراچی کی بربادی کی جو وجہ ہے نا وہ بہت ہی خاندانی ہے، معصومانہ، یہ کیوٹ ہے’
اداکارہ نے ویڈیو میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ جب بن بلائے مہمان آپ کے گھر میں آجاتے ہیں اور واپس جانے کا نام نہیں لیتے تو آپ کیا کرتے ہیں؟جب خالہ آپ کے وزن پر تبصرہ کرتی ہیں تو آپ کیا کرتی ہیں؟ جب گھر والے آپ کی مرضی کے بغیر آپ کا کیریئر اور ساتھی چنتے ہیں تو آپ کیا کرتے ہیں؟
اداکارہ نے اپنے سوالات کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ چپ رہتے ہیں۔
حاجرہ یامین نے کہا کہ تو یہ ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا جو کلچر ہے نا یہ ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ سڑک ایک طرف سے ٹوٹ گئی؟ چپ کرکے راستہ بدل لو، فون چھن گیا؟ چپ کرکے نیا فون لے لو، پولیس والے نے رشوت مانگی؟ چپ کرکے پیسے دے دو، چینی مہنگی ہوگئی؟ چپ کرکے پھیکی چائے پی لو۔
حاجرہ یامین نے مزید کہا کہ اب کراچی والوں کا چپ رہنے کا جو یہ رویہ ہے نا یہ دیکھ کر کسی عقلمند کو بہت شاندار خیال آیا، اس نے سوچا کہ ایک ایسا علاقہ بناتے ہیں جس میں یہ جتنے بھی امیر لوگ ہیں نا ان کو اکٹھا کرتے ہیں اور ان سے ان کا سب کچھ چھین لیتے ہیں، یہ زیادہ سے زیادہ کیا کریں گے؟ چپ رہیں گے۔
حاجرہ یامین نے کہا کہ تو اب یہ جو ہاؤسنگ سوسائٹی کا آئیڈیا تھا یہ بہت کامیاب رہا، لوگوں سے بجلی چھین لی تو انہوں نے جنریٹر لگوالیے، پانی بند کردیا تو انہوں نے ٹینکر ڈلوالیے، پانی بند کردیا لیکن پانی کا بل بھیج دیا تو لوگوں نے بل ادا کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوری اور ڈکیتی بڑھ گئی تو لوگوں نے پرائیویٹ گارڈز رکھ لیے، تو ظلم کے خلاف کوئی کچھ نہ بولا اور سب ہنسی خوشی چپ چاپ زندگی بسر کرتے گئے-
حاجرہ نے کہا کہ ڈئیر کراچی، مجھے نہیں پتا تم نے چپ رہنا کب سیکھا، تب جب بچپن میں تمہیں سوال کرنے سے روکا گیا؟ یا شاید تب جب تمہیں احساس ہوا کہ دیواروں پر پان کی پیکوں کے بیچ معصوم خون بھی ہے یا پھر شاید تب جب تمہارے سر پر کسی نے پستول رکھ دی اور تمہیں جان اور مال کے بیچ میں سے کسی ایک کو چننا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ آپ نے کب چپ رہنے کا فیصلہ کیا لیکن اتنا ضرور جانتی ہوں کہ اب وہ لمحہ ہے، وہ موقع ہے، جب آپ کو بولنے کا فیصلہ کرنا ہے۔
حاجرہ یامین نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ میں نہیں جانتی کہ آپ کے بولنے سے کتنا فرق پڑتا ہے لیکن اتنا تو اب آپ بھی جانتے ہیں کہ ایک قطرے میں کتنی طاقت ہوتی ہے، قطرہ قطرہ ملا کر دریا بن ہی جاتا ہے-
لڑکیوں کے پاس تعلیم ہو یا نہ ہولیکن ہنر کاہونا بہت ضروری ہے کومل رضوی
-

عدالت نے نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کو اشتہاری قرار دے دیا
کراچی کی عدالت نے جے ایس انوسٹمنٹس کی پرائیوٹ کمپلین پر نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے نادرا کو اسد کھرل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے کر اسد کھرل کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی نے نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کے خلاف جے ایس انوسٹمنٹس کی پرائیوٹ کمپلین پر اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے اسد کھرل کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور اسد کھرل کی گرفتاری تک کیس داخل دفتر کردیا۔جے ایس انوسٹمنٹس کا موقف ہے کہ 2016 میں اسد کھرل نے نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کیا جس میں من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے۔عدالت نے اسد کھرل کو مسلسل غیر حاضر رہنے پر اشتہاری قرار دیا ہے۔اسد کھرل کے خلاف مقدمہ 2016 سے زیر سماعت ہے۔
