Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ کے تمام بلدیاتی ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں, ریاض حیدر

    سندھ کے تمام بلدیاتی ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں, ریاض حیدر

    نارتھ کراچی سیکٹر الیون کی پانی کی لائنوں میں گٹر کا پانی واٹر بورڈ کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علاقہ مکین ماہ رمضان میں بدبودار پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ ماہ صیام میں واٹر بورڈ انتظامیہ مافیا بنی ہوئی ہے۔ انتظامیہ خود منرل اور عوام کو کالا پانی پلارہی ہے۔ سندھ کے تمام بلدیاتی ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ ترجیحی بنیادوں پر نارتھ ناظم کی تمام پانی کی لائنیں تبدیل کریں۔

  • آٹھویں جماعت تک کلاسز 21 اپریل سے بحال نہیں ہوں گی

    آٹھویں جماعت تک کلاسز 21 اپریل سے بحال نہیں ہوں گی

    کراچی: سندھ میں21 اپریل سے آٹھویں جماعت تک کلاسز مزید 10روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورنا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلمیم نے 8ویں جماعت تک کلاسز 21 اپریل سے مزید 10 روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھی جاسکتی ہے۔ سعیدغن کا مزید کہنا تھا کہ نویں دسویں اور کالجز میں کلاسز50فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے پابند ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے نویں سے 12 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے تدریسی عمل شروع کرنے اور امتحانات کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔ نویں سے 12 ویں تک کلاسز کی تدریس اور امتحانات کے حوالے سے فیصلہ ہو گیا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام صوبوں کے صحت اور تعلیم کے وزرا کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نویں سے 12 ویں جماعت تک متاثر اضلاع میں تدریس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود نے بتایا کہ اجلاس میں نویں سے بارہویں جماعت تک بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے تدریسی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، نویں سے 12 ویں جماعت کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے، اور امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے۔

  • غریب افراد کے لیے اچھا اور معیاری پھل صرف 10 روپے کلو

    غریب افراد کے لیے اچھا اور معیاری پھل صرف 10 روپے کلو

    مہنگائی کے اس دور میں جب سیب 200 روپے کلو ،خربوزہ 60 روپے کلو اور کیلے 150 روپے درجن مل رہے ہوں تو وہاں 10 روپے کلو پھل کی بات ہی مذاق تصور ہوتی ہے۔ تاہم آج بھی کچھ ایسے سخی اور انسانیت کا درد رکھنے والے لوگ موجود ہیں جو عام آدمی کی پہنچ سے دور پھلوں کو ان کی پہنچ تک لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ سوشل میڈیا پر یوٹیوبر اور پاکستانی ارطغرل غازی مصطفیٰ حنیف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ انھوں نے کراچی میں جیل چورنگی کے پل کے نزدیک ایک گزرگاہ پر اسٹال لگایا ہے جہاں غریب افراد کے لیے اچھا اور معیاری پھل صرف 10 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ۔مصطفیٰ حنیف نے ایک پھل پیکج بھی بنایا ہے جس میں کیلا، سیب اور خربوزہ شامل ہے اور اس پیکج کا وزن دو کلو جب کہ قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مصطفیٰ حنیف کے مطابق وہ روزانہ شام 5 بجے اپنا فروٹ اسٹال لگاتے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ روزانہ کم ازکم 100خاندانوں کو 10 روپے کلو پھل فروخت کیا جا سکے۔کراچی کے ان نوجوانوں کی اس کوشش کو عوام کی جانب سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا موہن جودڑو میں کنگ پریسٹ مجسمے کی بےحرمتی پر شدید مذمت

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا موہن جودڑو میں کنگ پریسٹ مجسمے کی بےحرمتی پر شدید مذمت

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا موہن جو دڑو میں کنگ پریسٹ کے مجسمے کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت،کنگ پریسٹ کا مجسمہ سندھ کی ہزاروں سالہ پرانی تہذیب کی پہچان ہے، سندھ حکومت سندھ اور سندھ کی ثقافت کی حفاظت میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، شرمناک عمل سے سندھ کی تہذیب کو نقصان پہچانے کی سازش کی گئی ہے۔انھوں نےمزید کہا کہ ہم واقعے پر وزیر ثقافت سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔یاد رہے کہ موہن جو دڑو کی تہذیب سندھ کی ہزاروں سال پرانی تہذیب ہے۔جو کے سندھ کی قدیم تہذیب وثقافت کی ایک اہم نشانی ہے لہذا اس کی حفاظت کی ذمےداری محکمہ ثقافت سندھ کی ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیکریٹری کے انتقال پر اظہار افسوس

    بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیکریٹری کے انتقال پر اظہار افسوس

    ‏چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیکریٹری بریگیڈئیر ریٹائرڈ امان اللہ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیکریٹری بریگیڈئیر ریٹائرڈ امان اللہ کے جنت میں بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی پڑھی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیکریٹری بریگیڈئیر ریٹائرڈ امان اللہ کے لواحقین کے لئے دعائے صبر کی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیکریٹری بریگیڈئیر ریٹائرڈ امان اللہ مرحوم نے ڈکٹیٹرشپ کے مشکل دور میں پارٹی میں اہم ذمہ داریاں ادا کیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‏شہید محترمہ بینظیربھٹو کے سیکریٹری بریگیڈئیرریٹائرڈ امان اللہ مرحوم کی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، شہید محترمہ بینظیربھٹو کے سیکریٹری بریگیڈ ئیر ریٹائرڈ امان اللہ مرحوم کی انتظامی صلاحیتیں اور نظریاتی وفاداری مثالی تھی۔

  • کراچی میں اب آفس لباس میں اسٹریٹ کرمنل گھومنے لگے

    کراچی میں اب آفس لباس میں اسٹریٹ کرمنل گھومنے لگے

    کراچی میں آفس لباس میں اسٹریٹ کرمنل گھومنے لگے ہیں۔تفصیلات کی مطابق کراچی کے علاقے عزیز اباد میں اسٹریٹ کرائم کی ایک اور واردات سامنے آئی شہری اپنی 125 نہ بچا سکا۔ تین ملزمان شہری کا پیچھا کر کے لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے مگر شہری ہاتھ نہ آیا تو اسکی نئی 125 لےکر فرار ہوگئے،واردات کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ فوٹیج میں تین ملزمان کو گھر کےباہر سے شہری کی موٹر سائیکل لےجاتے دیکھا گیا۔شہری نے بتایا کہ ملزمان میرا پیچھا کررہے تھے،مجھے اندازہ ہوگیا تھا میں بھاگنے لگا لیکن میرے بھاگنے پر میرےگھر تک آئے میں جلدی میں موٹر سائیکل سے چابی نہیں نکال سکا تو وہ میری 125 لے کر فرار ہو گئے۔

  • شوہر پیسے نہیں دیتا تھا کئی ماہ بھوکی سوئی: کومل رضوی

    شوہر پیسے نہیں دیتا تھا کئی ماہ بھوکی سوئی: کومل رضوی

    پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد جب عمان میں موجود تھیں تو انہیں شوہر کے سلوک کی وجہ سے کئی مرتبہ بھوکا سونا پڑا۔
    گلوکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی ناکام ازوداجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ اور کہا کہ اگر ایک لڑکی ازدواجی زندگی میں خود کو بے یارومددگار سمجھے تواس کا پڑھا لکھا ، مضبوط اور خود مختار ہونا معنی نہیں رکھتا۔ کومل رضوی نے بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کو 6 سال برداشت کیا، وہ ذہنی طور پر بیمار تھا اور مجھ پر ہاتھ اٹھاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شادی شدہ زندگی کے دوران کئی ماہ بھوکی سوئی کیوں کہ شوہر پیسے نہیں دیتا تھا، اس وقت عمان میں رہتی تھی اور کوئی کام بھی نہیں کرتی تھی۔
    گلوکارہ نے مزید بتایا کہ میں 4 سال قید رہی اس دوران کبھی ٹیوشن پڑھا کر کچھ پیسے کمائے لیکن پھر میں نے ٹھان لی کہ کچھ کرنا ہے جس کے بعد کورس کیا اور کھانا پکانا سیکھا، بعد ازاں میں عمان کے اسٹورز میں کھانا سپلائی کیا کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب شوہر نے مجھ پر تشدد کرکے زخمی کیا تو والدین کو شک ہوگیا اور انہوں نے مجھے واپس آنے کے لیے کہنا شروع کردیا، پھر ایک دن والد آئے اور مجھے پاکستان واپس لے آئے۔
    کومل رضوی نے آج کی خواتین کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ شاید پہلی لڑکی ہوں جو یہ کہہ رہی ہوں کہ لڑکیوں کے پاس تعلیم ہو یا نہ ہولیکن ہنر کاہونا بہت ضروری ہے۔

  • علامہ عون محمد نقوی نے اس ملک میں اتحاد و بھائی چارگی کی فضاء کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا : علامہ رضی جعفر نقوی

    علامہ عون محمد نقوی نے اس ملک میں اتحاد و بھائی چارگی کی فضاء کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا : علامہ رضی جعفر نقوی

    جعفر یہ الائنس پاکستان کی کا بینہ کا تعزیتی اجلاس بار گاہ حسینی میں علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں علامہ حسین مسعودی،علامہ باقرحسین زیدی،علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ رجب علی بنگش،شبر رضا ،سبط رضا ،قاسم نقوی،نیئر علی،ثروت رضوی و دیگر نے شر کت کی تعزیتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا علامہ عون محمد نقوی نے اس ملک میں اتحاد و بھائی چارگی کی فضاء کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا وہ جعفر یہ الائنس پاکستان کی سپریم کونسل کے اہم رکن تھے فروغ عزاداری کے لئے وہ دنیا بھر میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے عون محمد نقوی کے انتقال سے ملت جعفر یہ ایک مخلص عالم دین سے محروم ہوگی ہم دعا گو ہیں کہ خدا اُن کے خانوادہ کو صبر عطا کرے اور مر حوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام نصیب کرے۔

  • ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے محنت کی کمائی،ایک باہمت شخص کی کہانی

    ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے محنت کی کمائی،ایک باہمت شخص کی کہانی

    ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو مالی مسائل اور پریشانیوں سے دوچار ہونے کے باوجود ہاتھ پھیلانا پسند نہیں کرتے، یہ بھی ایسے ہی ایک پُر عزم محنت کش کی کہانی ہے۔اس محنت کش کے چہرے کا سکون بخوبی دیکھا جا سکتا ہے، جو اپنے چھوٹے سے گھر کی کائنات میں بیوی بچوں کے ساتھ صبر اور شکر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔یہ ہیں طالب حسین، جو گزشتہ کئی برس سے کراچی میں صدر کے علاقے میں دال سیو فروخت کر رہے ہیں، انھیں گھر کا کرایہ بھی دینا پڑتا ہے، بچوں کی پڑھائی کے اخراجات بھی پورے کرنے ہوتے ہیں، گھر کی دال روٹی تو کرنی ہی ہوتی ہے، لیکن انھوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔رمضان کا مہینا مسلمانوں کے لیے رحمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے، لیکن اسی مہینے میں چالیس سالہ طالب حسین کی ایک اور آزمائش بھی ہوتی ہے، جہاں دوسرے لوگ اس مہینے میں سیزنز سے سال بھر سے زیادہ کماتے ہیں وہاں طالب حسین کا کام اس ماہ ختم ہو جاتا ہے، وہ سیو مارکیٹوں میں بیچتے ہیں اور روزوں میں یہ فروخت ختم ہو جاتی ہے، اس کے باوجود اس محنت کش کے ماتھے پر ایک بھی بل نہیں آتا۔
    جو سب سے اہم بات ہے وہ یہ ہے کہ اس غریب خاندان کے کئی بچوں کی تعلیم مسلسل جاری ہے، ان کا عزم ہے کہ ان کے بچے پڑھیں گے لکھیں گے، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔طالب حسین کہتے ہیں کہ ہاتھ پھیلانے سے کیا ملے گا، کوئی کتنا کھلائے گا، اس سے کام نہیں ہوگا، گھر بیٹھ کر گزرا نہیں ہوگا، باہر نکل کر کوئی محنت مزدوری کرنی پڑے گی۔دوسری طرف طالب حسین کی اہلیہ بھی سلائی کڑھائی کا کام کر کے اپنے میاں کا ساتھ دے رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ رمضان شریف میں میاں کا کام بند ہو جاتا ہے تو اس دوران میں گھر میں سلائی کڑھائی کا کام کرتی ہوں اور اس طرح ہم گزارا کرتے ہیں۔ان میاں بیوی کی ایک ہی سوچ ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے ہمت نہیں ہاریں گے اور نہ ہی بچوں کو تعلیم سے دور کریں گے۔ واضح رہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بھی بہت سارے لوگ ہیں جو ہاتھ پھیلانے پر یقین نہیں رکھتے، اور اپنے رب پر بھروسا رکھتے ہیں۔

  • ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سینئر صحافی فصاحت محی الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سینئر صحافی فصاحت محی الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

    کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے روزنامہ دی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی فصاحت محی الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی 40سالہ صحافتی ذندگی کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فصاحت محی الدین کی وفات سے ملک ایک نڈر اوربے باک صحافی سے محروم ہوگیا۔
    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحوم کے تمام سوگوار و لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اللہ تعالیٰ انکے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر سید امین الحق نے شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تعزیت پیش کی۔اس موقع پر صحافتی برادری کے تعلق رکھنے والے افراد عزیز و اقارب اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔