سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمگیر وبا کورونا وائرس کے مزید 673 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وائرس 7 افراد انتقال کرگئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12022 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں مزید 673 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4551 ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج مزید 330 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 260122 ہوچکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 3462158 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جس میں سے 272196 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت 7523 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں 7143 گھروں میں، 10 آئسولیشن سینٹرز میں اور 370 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 343 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ کے 673 نئے کیسز میں سے 408 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 290، ضلع جنوبی سے 67، ضلع وسطی سے 16، ملیر سے 25، ضلع غربی اور ضلع کورنگی سے 5-5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Category: کراچی
-

سابق کپتان رمیز راجہ کے پاکستان واپس آنے کا اجازت نامہ جاری
کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے پی سی بی کی درخواست سابق کپتان رمیز راجہ کے پاکستان واپس آنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔ سی اے اے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو وطن واپس آنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نامہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے جاری کیا۔ رمیز راجہ پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کےلیے 26 مارچ کو جنوبی افریقہ گئے تھے اور اب رمیز راجہ 18 اپریل کو قطر ایئرویز سے لاہور پہنچیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا، اس سلسلے میں کرونا ٹیسٹ اور گھر میں 7 سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔
-

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک دم بڑا اضافہ ہوگیا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قدر 1115 روپے اضافے سے 89420 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 30 ڈالر اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس ہے۔
-

علی عابدی پاکستان پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں : سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے علامہ عرفان حیدر عابدی کے فرزند علامہ سید علی عرفان عابدی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اس موقع پر علامہ عرفان حیدر عابدی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اور علامہ علی عابدی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں متحرک ہونے کی دعوت دی۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے پارٹی ورکرز کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ علی عابدی پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ اور علامہ عرفان حیدر عابدی کے خاندان کا پیپلز پارٹی سے دیرینہ رشتہ ہے۔ اس موقع پر علامہ علی عابدی نے سعید غنی کے بازو پر امام ضامن باندھا۔ ملاقات میں ایس ایم نقی اور تحسین عابدی بھی موجود تھیں۔ -

مریم نواز 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کریں گی
کراچی: فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے بعد کراچی کی این اے 249 پر ضمنی انتخاب کی تیاریاں تمام سیاسی جماعتوں نے شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے مریم نواز بھی متحرک ہو گئیں ہیں۔ مریم نواز شریف 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کریں گی جس دوران وہ این اے 249 میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی اور ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلائیں گی ۔ مریم نواز اپنے دورے کے دوران کراچی کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گی ، اس کے علاوہ ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی ۔
-

سندھ کے فلاحی کاموں کیلئے دی گئی رقم کرپشن کی نذر ہونے کا انکشاف
کراچی : نیب نے وفاق کی جانب سے سندھ کے فلاحی کاموں کیلئے دیے گئے ساڑھے 3 سو ارب کی کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق کی سندھ کےفلاحی کاموں کیلئےدی گئی رقم کرپشن کی نذر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ساڑھے 3 سو ارب کی کرپشن معاملے پر نیب نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور گیس کی پیداوار میں سے ساڑھے 11فیصد وفاق کوملتا ہے ، وفاق اپنے حصے کا ساڑھے 11فیصد کٹوتی کے بغیر سندھ کو واپس کرتاہے۔ وفاق پبلک ہیلتھ،تعلیم،دیگرفلاحی کاموں کےلیےرقم واپس کرتاہے اور سندھ کےعوام کوبنیادی سہولت فراہمی کے لیے رقم واپس دی جاتی ہے۔ رقم سندھ کےڈی سیزکےذریعے عوامی بنیادی حقوق پرخرچ ہوناتھی، ساڑھے 3سوارب روپےخرچ تو کردیےگئے مگرایک منصوبہ موجودنہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کاغذوں میں اداروں کا اپناسالانہ بجٹ اور وفاقی رقم بھی منصوبوں پرلگادی گئی اور ان منصوبوں پرایک باربھی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔
-

پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سے نفرت رکھے لیکن کراچی کو تباہ نہ کرے،خواجہ اظہار الحسن
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ سندھ حکومت صوبے کا کوئی ایک ایسا ہسپتال ہی بتادیں جو خالصتا صوبائی حکومت کے فنڈز سے چل رہا ہوں حکومت سندھ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی والوں پر شب خون مار رہی ہے، سندھ حکومت نے کراچی کے مزید دو کالجز ہتھیانے کی تیاری کرلی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سے نفرت رکھے لیکن کراچی کو تباہ نہ کرے، اسپتالوں کے بعد اب سندھ حکومت کراچی کے مزید دو کالجز ہتھیانے کی تیاری کرلی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے کا کوئی ایک ایسا اسپتال بتادیں جو خالصتا صوبائی حکومت کے فنڈز سے چل رہا ہوں۔ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سہولیات تک موجود نہیں ہیں۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی میں اٹھارویں ترمیم سب سے بڑی رکاوٹ ہے،حکومت سندھ چاہتی ہی نہیں کہ کراچی ترقی کرے میں سندھ پبلک کمیشن میں موجود اپنے ممبر سے کہتا ہوں کہ فوری ادارے کو لات مارکر عوام کے لئے باہر آجائے جلد اس معاملے پر بھی ہم عدالت میں آواز بلند کرینگے.
-

شائستہ لودھی کی ناظرین کو اپنے مفید مشوروں سے آگاہی
کراچی : ماہ رمضان میں روزہ رکھنے کے تو جسمانی اور روحانی فوائد تو ہیں ہی لیکن دوسری جانب ہم کھانے پینے میں احتیاط نہ کرکے اپنی صحت خصوصاً اپنی جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ غذا کے غلط استعمال کی وجہ سے بہت سے لوگ اکثر یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں نمایاں ہو رہی ہیں۔ داغ دھبوں اور جھائیوں سے نجات یعنی اسکن ٹریٹمنٹ اور گرمیوں میں اسکن ری سرفیسنگ کا آسان طریقہ کار کیا؟ رمضان میں اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ناظرین کو اپنے مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ پانی پینا جلد اور جسم کیلئے نقصان دہ نہیں ہے، جتنا پانی آپ باآسانی پی سکتے ہیں ضرور پیئں، قدرت نے ماہ رمضان کی صورت میں ہمیں اپنی صحت کو بہتر کرنے کا ایک بہترین موقع دیا ہے۔ روزے رکھنے سے اسکن بہتر ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹر شائستہ نے بتایا کہ یہ بات بہت عام ہے اکچر لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جلد پہلے ہی آئلی ہے اس لیے ہم کوئی موئسچرائزر استعمال نہیں کرتے یہ سراسر غلط اور سب سے بڑا دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہاتھ منہ دھونے کے بعد موئسچرائزر کا استعمال کیا جائے تو چہرے پر کسی قسم کے داغ دھبے اور جھائیاں نہیں ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سن بلاک بھی لازمی لگائیں۔ ماہ رمضان المبارک میں لوگ بڑے ذوق و شوق سے مرغن غذائیں کھاتے ہیں حالانکہ غذائی ماہرین اس سے منع کرتے ہیں، روغنی کھانے کی وجہ سے دن میں آپ کیلئے روزہ رکھنا مشکل ہوسکتا ہے، مرغن کھانے یا غذا میں نمک کی ذیادہ مقدار آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
-

ریسٹورنٹس کھلے ہیں تو شادی ہالز کھولنے میں کیا مشکل ہے
کراچی کے شادی ہالز مالکان نے 15 رمضان سے شہر بھر میں ہالز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ریسٹورنٹس کھلے ہیں تو شادی ہالز کھولنے میں کیا مشکل ہے۔ کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کیٹررز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیص منصور شیخ نے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی میں کورونا کیسز انتہائی کم ہیں ایسے میں شادی ہالز کی بندش کے باعٹ 10 لاکھ افراد کا روزگار داؤ پر لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور سروس کے ساتھ کام کی اجازت ہے تو ہمیں بھی شادی ہالز اوپن ایئر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے ، ہم شادی ہالز 15 رمضان سے کھول دینگے۔ کیٹررز ڈیکوریٹرز کے صدر راؤ وقاص نے کہا کہ جہاں 8 فیصد سے زائد کورونا کیسز کی شرح ہے وہاں شادی ہالز بند کئے جائیں لیکن کراچی میں اللہ کا شکر ہے صورتحال بہت بہتر ہے ہمارے مسائل کو سمجھا جائے۔ کراچی بینکوئٹس ہالز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شارق میمن نے کہا کہ گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے نقصانات سے باہر نہیں نکل پائے تھے کہ پھر شادی ہالز کی بندش سے مالی مشکلات انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی شعبے میں ایس او پیز کا اتنا خیال نہیں کیا جاتا جتنا شادی ہالز مالکان نے اختیار کیا ہے۔ شارق میمن نے مکمل ایس او پیز کے ساتھ شہر بھر کے تمام بینکوئٹس 15 رمضان سے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی کہ ہمیں کاروبار کرنے دیا جائے ۔
-

شہر قائد سے چوری ہونے والی گاڑیاں کہاں فروخت ہوتی ہیں؟ بڑا انکشاف منظر عام
کراچی پولیس نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا، تفتیش کرنے پر حیران کن انکشافات سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر قائد سے گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری اسٹیل ٹاؤن سے عمل میں لائی گئی۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث دونوں ملزمان بلوچستان پولیس کے اہلکار ہیں، گرفتار پولیس اہلکاروں کی شناخت آصف اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں اہلکار لسبیلہ تھانے میں تعینات ہیں۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں بلوچستان لے جاتے تھے اور فروخت کردیتے تھے، ملزمان زیادہ ترگاڑیاں پنجگور میں فروخت کرتے،ملزمان کو دوران چیکنگ کہیں روکا جاتا تو وہ پولیس کا کارڈ دکھا کر نکل جائے تھے۔گرفتار پولیس اہلکاروں سے مزید تفتیش کے لئے انہیں اے وی سی ایل کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
