کراچی: مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور تصویر پر صارفین کے تنقیدی تبصرے جاری ہیں۔ گڈمارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر رمضان المبارک میں نجی چینل سے ’’شانِ سحور‘‘ نامی پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں۔ حال ہی میں ندا یاسر کی پروگرام کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ جن میں ندا سندھی اور بلوچی پرنٹ والا نہایت خوبصورت لباس پہنے ہوئی ہیں۔ لیکن سب سے دلچسپ چیز ان کے ماتھے پر موجود جیولری ہے۔یہ ماتھا پٹی بالکل اس طرح لگ رہی ہے جیسی ترک ڈرامے میں حلیمہ سلطان پہنتی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا میڈیا صارفین کو ندا یاسر اس حلیے میں کچھ زیادہ پسند نہیں آئیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ماتھا پٹی کی وجہ سے چائنا کی حلیمہ سلطان کہا جب کہ زیادہ تر لوگ ان کے چہرے پر کی گئی سرجری کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ ایک صارف نے لکھا ماتھا پٹی (ماتھے کی جیولری) تو ٹھیک ہے لیکن ندا یاسر کا چہرہ اتنا سوجا ہوا کیوں ہے؟ایک صارف نے لکھا سرجری اور بوٹوکس نے اچھے بھلے انسان کی شکل ہی بگاڑدی ہے۔ ایک اور صارف نے ندا یاسر کی چہرے پر کروائی گئی پلاسٹک سرجری پر تنقید کرتے ہوئے کہا اس نے ایک دن مائیکل جیکسن بن جانا ہے۔ زیادہ تر صارفین ندا یاسر کی سرجری، بوٹوکس اور فلرز پر تنقید کرتے نظر آئے جب کہ ایک صارف نے تو انہیں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت قرار دیدیا۔
Category: کراچی
-

ندا یاسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل, تصویر پر صارفین کے تنقیدی تبصرے
-

آئندہ سماعت پر گواہان کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم, کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی
میمن گوٹھ تھانے پر درج کیس میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ و دیگرملیر کی عدالت پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت یس میں استغاثہ کے گواہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ ملیر کی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔ ملیر کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت نے اپنے اپوزیشن لیڈر کو عدالتوں کے چکر میں لگایا ہوا ہے اپوزیشن لیڈر کو سندھ حکومت کے بے نقاب کرنا تھا لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا ہم اب ان کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کریں گے۔ سندھ کے حکمرانوں نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ہمارے دو سو سے زائد معصوم کارکنوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا ہے۔ سندھ کے چور یاستدان معاشی دہشتگرد ہیں جہنوں نے سندھ کے وسائل کو لوٹا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے دوسری بار سندھ کو میگا پروجیکٹ دیئے ہیں۔ پہلے سندھ کے شہر کراچی کے لئے 11 سو ارب کا پیکیج دیا کراچی پیکیج پر کام چل رہا ہے پیسے لگ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے سکھر دورے پر 446 ارب کا دوسرا سندھ کی عوام کو پیکیج دیا ہے۔ہمارے کپتان صرف اعلان نہیں کرتے عمل بھی کرواتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا مترضیٰ وہاب کچھ پڑھ کر بات کر لیا کریں، 15 لاکھ تنخواہ جھوٹ بولنے کی لیتے ہیں؟ تھرپارکر میں وزیراعظم نے دو لاکھ پچہتر ہزار خاندانوں کو صحت کار دیئے ہیں۔ آپ لوگوں نے صحت کی سہولت تک نہیں دیئے تھرپارکر میں معصوم بچے مر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کے پاس 13 سالوں میں 7ہزار 8سو 80ارب آئے کہیں لگے دکھائی نہیں دیتے۔ 13 سالوں میں ایک بوند بھی کراچی کی عوام کو پانی کی نہیں دی گئی ہے 13 سالوں میں تیرہ بسیں تک نہپیں چلائی گئی ہیں۔ وفاق نے کراچی میں کے فور پر کام شروع کر کے واپڈا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گرین لائن پر کام چلر رہا ہے اس سال آگست میں گرین لائن شروع ہورہی ہے۔نالوں کی صفائی کا کام بھی وفاق کروا رہی ہے۔ دوسری طرف اس وقت بھی ملیر ایکسپریس وے نالوں کے اندر پلاٹوں کی کٹائی ہورہی ہے ملیر سے درسانو چھنو تک پیپلزپارٹٰی کے لوگوں کی سرپرستی میں غریبوں کو پلاٹ فروخت کیئے جارہے ہیں۔ ہم نالے صاف کروا رہے ہیں یہ لوگ نالوں پر قبضے کروا رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سکھر کراس کرتے تھے لگتا تھا کہ موئن جو دڑو میں آگئے ہیں وزیر اعظم نے سکھر سے حیدرآباد موٹروے بنانے کا اعلان بھی کر دیا ہے جس پر کام شروع ہوجائے گا۔ نئین گاج سے دو لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہوگی لوگ سیلاب سے بچیں گے کئی سالوں بعد سندھ کے کئی شہروں میں گئس بجلی نہیں ہے ان شہروں کو گئس اور بجلی فراہم کرائی جارہی ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے چینی مافیا سندھ میں ہیں، جن کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹور پر 700 سو ارب کا پیکیج دیا ہے چینی سستی عوام تک پہنچائی جارہی ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے عوام کو کوئی رلیف نہیں دیا ہے۔ سندھ میں ترقیاتی فنڈ میں بھی بڑے پئمانے پر کرپشن ہوئی 1700 ارب روپے ترقیاتی بجیٹ تھا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی رپورٹ آئی ہے چالیس فیصد بجیٹ بھی ہڑپ کیا گیا ہے 1700 ارب میں 600سو ارب کرپشن کے نذر ہوگئے یہ سارے پئسے جعلی اکائونٹ اومنی اکائونٹ میں بھیجے گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی ترقی کے لئے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کےاترے ہوئے چہرے سے بھیگی بلی بن کر تنقید کرنے آئے تھے۔ مرتضی وہاب عوام کو بتاتے کہ 13 سالوں میں 7 ہزار 8 سو 80 اررب کہاں خرچ ہوئے یہ سندھ دشمن لوگ ہیں عوام کو سہولیات ملتے نہیں دیکھ سکتے۔ ان کی سرکاری اسپتالوں میں تو بخار کی گولی نہیں ملتی۔ سندھ کی اسپتالوں میں علاج معالج کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ کراچی میں 11 ارب میں وفاق کے 725 ارب پر کام شروع ہو چکا ہے کرونا وبا میں بھی وفاق نے سندھ کی عوام کو ساٹھ ارب روپے دیئے سندھ میں دیا گیا پیکیج ان کرپٹ وزیروں مشیروں پر بجلی بن کر گرا ہے سندھ میں نوجوانوں کو کامیاب جواب پروگرام کے تحت اربوں روپے دیئے جارہے ہیں۔ -

کاغذی کارروائی میں تاخیر کے باعث ویکسین کو کولڈ اسٹوریج میں رکھا گیا ہے
کراچی میں نجی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی درآمد کی گئی کورونا ویکسین کو ڈریپ نے ہسپتالوں کو فراہم کرنے سے فی الحال روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)کے بروقت اقدامات نہ کرنے کے باعث ویکسین کولڈ اسٹوریج میں رکھی ہے۔کمپنی کی جانب سے کین سائنو بائیو ویکسین کی 10 ہزار خوراکیں چین سے درآمد کی گئی ہیں، نجی کمپنی نے کراچی، لاہور اور اسلا م آباد میں موجود تین ہسپتالوں سے معاہدہ کیا ہوا ہے تاہم کاغذی کارروائی میں تاخیر کے باعث ویکسین کو کولڈ اسٹوریج میں رکھا ہوا ہے۔ دوسری جانب ڈریپ ذرائع کے مطابق ویکسین کے نمونے بائیو لوجیکل ویری فکیشن کے لیے نیشنل بائیولوجیکل لیب بھیجے گئے ہیں اس لیے جب تک این بی ایل کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائےگا تب تک ویکسین کو بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈریپ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈریپ کی اجازت قیمت اور این بی ایل کے سرٹیفکیٹ سے مشروط ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی معاملہ حل ہوجائے گا۔
-

ایس ایس پی ضلع کیماڑی نےلاکھوں مالیت کی مضحر صحت گٹکا ماوا کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا
ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر براستہ حب ریور روڈ بلوچستان سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری
امروز ایس ایچ او تھانہ موچکو منور خان کی خفیہ اطلاع پر بمقام لکی چورنگی حب ریور روڈ پر کامیاب کاروائی،لاکھوں مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔خفیہ اطلاع پر ٹیوٹا ہائی لیکس نمبری JU-9407 کو روک کر چیک کیا گیا۔ہائی لیکس سے 41 کٹے وزنی ٹوٹل 815 کلو گرام مضحر صحت گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والی چھالیہ برآمد ہوئی۔برآمدہ اسمگل شدہ چھالیہ اور گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر اسمگلنگ میں ملوث ملزم سمیع اللہ ولد اکرام خان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 163/21 بجرم دفعہ 269/270/273 / 8 امتناع گٹکا ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔ -

ایک اغوا شدہ مغوی طلعت نزیر کو پولیس ٹارچر سیل سے باز یاب کروا لیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع غربی کے حکم پر مجسٹریٹ نمبر 13 جناب ساجد علی صاحب کے ہمراہ ایڈووکیٹ جعفر حسین جعفری، ایڈووکیٹ ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ حبیب اللّه بلوچ، ایڈووکیٹ جمشید علی خواجہ اور ایڈووکیٹ سلمان فرہاد نے پولیس ٹریننگ سینٹر بلدیہ ٹاؤن سے ایک اغوا شدہ مغوی طلعت نزیر کو پولیس ٹارچر سیل سے باز یاب کروا لیا 5 روز سے ٹارچر سیل میں قید مغوی پر بدترین تشدد کیا گیا اور تاوان طلب کیا گیا ایس ایچ اؤ سی ٹی ڈی سمیت دیگر ذمہ داران پولیس افسران کو 17 اپریل بروز ہفتہ معزز عدالت نے طلب کر لیا۔ وکلا۔ اور عدالت ظلم اور ظالم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ان شا اللّه انصاف کے لیے ہر فورم ڈٹ کر کھڑے رہیں گے اور ایسے ہی اپنے حصّہ کا دیا جلاتے رہیں گے.قابل فخر وکلا اور عدالت کے معزز ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنکی وجہ سے لوگوں کا اس نظام پر اعتماد برقرار رہتا ہے نوجوان کو باز یابی کے فوری بعد اسکے ورثا کے حوالے کر دیا گیا.
-

پی آئی اے کا رمضان المبارک کے دوران مسافروں اور ایکسپورٹرز کے لیے اعلان
قومی ایئر لائن پی آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران مسافروں اور ایکسپورٹرز کے لیے اہم اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے رمضان المبارک کے دوران مسافروں اور ایکسپورٹرز کے لیے اعلان کرتے ہوئے مدینہ سے پاکستان کے لیے کھجور درآمد کرنے کا خصوصی پیکج متعارف کروادیا ، جس کے تحت قومی ایئر لائن کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر مسافروں کے لیے کھجور لانے پر خصوصی رعایت ہو گی۔
دوسری جانب پی آئی اے کا خسارہ 11 سال بعد اربوں روپے کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا، مجموعی خسارے میں 33.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی . موجودہ حکومت کے اہم اقدامات، اب اپنے اثرات دکھانا شروع کر رہے ہیں اور پی آئی اے کو 11 برس بعد خسارے پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہو گئی ہے ، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مجموعی خسارے میں بھی33.7 فیصد کی کمی آئی ہے ، پی آئی اے کے خسارے پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ، جس کے نتیجے میں کئی برسوں میں قومی ائیر لائن دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گئی ہے۔ -

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پابندیوں میں تبدیلی اور توسیع کر دی گئی
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیوں میں تبدیلی اور توسیع کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کاروباری، سماجی پابندیاں 16 مئی تک نافذ رہیں گی، محکمہ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں ایک بار پھر حکم نامہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نئے حکمنامے کے مطابق سندھ میں دو روزہ کاروباری سرگرمیوں کو بند رکھنے کے ایام میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کردی گئی، صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی تاہم اشیائے خورد و نوش، ادویہ اسٹورز، اسپتال، کلینکس، دودھ، بیکری، قانون نافز کرنے والے اداروں، میڈیا اداروں اخبار فروشوں سمیت لازمی خدمت کے اداروں پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے لیے سحری سے شام 6 بجے تک اجازت ہوگی، اس سے قبل کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی، سینما، تھیٹر، تفریحی پارکس اور مزارات مکمل بند رہیں گے، ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔
اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کی ہفتے میں دو روز کی بندش 26 اپریل تک ہوگی، ریسٹورنٹس کے اوپن ایریا میں افطار کے وقت سے رات 12 بجے تک کھانے کی سروس کی اجازت ہوگی تاہم انڈور سروس پر مکمل پابندی عائد ہوگی، شادی ہالز میں انڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔
نماز تراویح کے اجتماعات کھلے مقامات پر ہوں گے، جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا، سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کو روٹیشن پالیسی کے تحت بلایا جائے گا، تمام کام کی جگہوں اور دفاتر میں ماسک کا استعمال ضروری ہوگا۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس سے 112 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 94 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 158 ہوگئی۔ -

بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم حاجی منور عباسی کی رہائش گاہ آمد
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم حاجی منور عباسی کی رہائش گاہ آمد. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی سے ان کی والدہ زوجہ مرحوم حاجی منور عباسی کے انتقال پر تعزیت کی. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھاوج کے انتقال پر ڈاکٹر صفدر عباسی سے بھی افسوس کا اظہار کیا. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم حاجی منور عباسی کی اہلیہ اور معظم عباسی کی والدہ کی جنت میں بلندی درجات کے لئے دعا و فاتحہ خوانی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زوجہ مرحوم حاجی منور عباسی کے انتقال پر لواحقین کے لئے صبر کی بھی دعا کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، رضا ربانی، مکیش چاولہ اور جمیل سومرو نے بھی عباسی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا
-

کراچی کے تاجروں نے آج کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا
پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے بعد سندھ میں بھی آج سے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، دیگر دنوں میں کاروبار کی اجازت سحری سے شام 6 بجے تک ہوگی تاہم کراچی کے تاجروں نے آج کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر کے تمام تجارتی مراکز آج مکمل کھلے رہیں گے۔چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ بار بار چھٹیوں کے دن تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہورہا ہے۔عتیق میر نے کہا کہ رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ عید پر خرید و فروخت کے لیے تاجروں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔عتیق میر نے مزید کہا کہ اوقات کار میں کمی سے عوام کے لیے عید کی خریداری میں مشکلات پیدا ہوں گی۔دوسری جانبمحمد رضوان صدر کیڈا نے اعلان کیا ہے کہ آج الیکٹرونکس کی تمام مارکیٹیں کھلیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے نئے ایس او پیز پر اگلے ہفتے سے عمل درآمد ہوگا، سندھ حکومت کی پرانی ایس او پی کے تحت جمعہ اور اتوار مارکیٹس بند ہورہی تھی۔محمد رضوان نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ پندرہ رمضان سے مارکیٹ دن 12 بجے سے رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت 15 روزے کے بعد ہفتے میں ایک دن بندش کا اعلان کرے۔
-

پی ٹی آئی کےامیدوار امجد اقبال آفریدی کا این اے 249بلدیہ ٹاؤن کا دورہ
پی ٹی آئی کے این اے 249 پر امیدوار امجد اقبال آفریدی کا بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ،
امجد اقبال آفریدی نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی،
امجد اقبال آفریدی نے نوجوانوں کا پی ٹی آئی کا منشور بھی پیش کیا،نوجوانوں کی جانب سے بھرپور جوش و خروش و رد عمل،نوجوانوں کی جانب سے الیکشن میں عمران خان کے امیدوار کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی،عمران خان اس ملک کے نوجوانوں کے محبوب لیڈر ہیں، وزیراعظم نے اس ملک کے نوجوانوں کو شعور دیا، وفاقی حکومت نوجوانوں کے لیے بہترین پروگرامز شروع کرچکی ہے، بلدیہ کے علاقے میں کھیلوں کے میدان کو آباد کریں گے، نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں انہیں بھتہ خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔