کراچی : رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کےخلاف مشترکہ کارروائی کرکے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال بحال کرنے اور شہریوں کو لوٹ مار سے بچانے کےلیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے مہران ٹاؤن کورنگی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے انتہائی مطلوب لیٹرے ملزم صدام حسین عرف علی اور ملزم سلیم عرف سلو کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ برآمد موٹرسائیکل نومبر 2020 میں تھانہ ڈیفنس کی حدود سے چوری ہوئی تھی، دونوں ملزم اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کا تعلق حب بلوچستان سے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، ملزمان کو قانونی کارروائی کےلیے پولیس کے حوالے کردیا۔
Category: کراچی
-

قیدیوں کے بعد اب سندھ پولیس کے اہلکاروں کی بھی کرونا ویکسینیشن شروع
کرونا وائرس کا پھیلاؤ کے لئے سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے سندھ پولیس کے 50 سے 60 برس عمر کے افسران و اہلکاروں کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام نے کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پر قابوپانے کےلیے افسران و اہلکاروں کی بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے پر عمل درآمد کےلیے 50 سے 60 برس کے افسران واہلکاروں کو رجسٹریشن کرانے کا حکم دے دیا۔ڈی ایچ او سے ویکسی نیشن سینٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی درخواست دی ہے۔اے آئی جی ویلفیئر نے فیلڈ فورس کے ساتھ دفتری اسٹاف کو بھی ویکسین لگوانے کےلیے تمام ڈسٹرکٹ اور رینجرز کے افسران کو مکتوب لکھ دیا۔اے آئی جی ویلفیئر نے کہا کہ یومیہ بنیادوں پر رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔خیال رہے کہ کرونا سے متاثرہ سندھ پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد 6366 ہے جس میں سے 24 پولیس اہلکار کرونا کے خلاف فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کرونا وائرس سےمتاثرہ 6297 پولیس افسران و اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔
-

ن لیگی رہنماء محمد زبیر کے بیان پربلال غفار کا ردعمل
پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا ن لیگی رہنماء محمد زبیر کے بیان پر ردعمل۔
انھوں نے کہا کہ معزز سابق گورنر سندھ نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کو ایک معمہ بنادیا ہے،محمد زبیر لاعلم ہیں،ن لیگی ادوار میں بھی وزیر خزانہ تبدیل کیے گئے ہیں،مفروراسحاق ڈار کے بعد مفتاح اسماعیل کو ملکی معیشت وینٹیلیٹر پر ڈالنے کی ذمہ داری دی گئی تھی،حماد اظہرنےپاکستانی معیشت پر جو دعوے کیے وہ عالمی ریٹنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے،ن لیگی اتنےلائق و فائق تھے تواحساس پروگرام جیساپروگرام کیوں نہیں شروع کرسکے،رہنماء جواب دیں کی انہوں نے اپنے ادوار میں کتنے غریبوں کو گھر بناکر دیے؟عوام سب جانتی ہے کہ
ن لیگی رہنماؤں نے ملک کو تاریخی بحران میں ڈالا،محمد زبیر کو معیشت کا جائزہ لینا ہے تو اسحاق ڈار کو وطن بلائیں اور مناظرہ کرلیں، عمران خان نے جو قرضے لیے وہ عوام کی فلاح و بہبودکیلئےاستعمال کیے غیر ملکی جائیدادیں نہیں بنائیں، آج پوری دنیا عمران خان کیپالیسیوں کوسرارہی ہے، حماد اظہر پر کابینہ کو مکمل اعتماد ہے،ملک درست سمت جا رہا ہے.ن لیگی ترجمان عوام کو گمراہ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے. -

جماعت اسلامی سیاسی میدان کے ساتھ اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے، رکن اسمبلی سید عبدالرشید
جماعت اسلامی سیاسی میدان کے ساتھ اقامت دین کی جدوجہد اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دینے کے لیے کام کر رہی ہے . جماعت اسلامی کی سیاست انسانیت کی خدمت کے ذریعے رضائی الہی کا حصول ہے .
ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کراچی و رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے ناظمین کے مشترکہ اجتماع کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک آنے ماہ مبارک کے استقبال کے لیے ہر ضلع بھر میں استقبال رمضان کی تقریبات منعقد کی جائیں ۔ ہمارا حقیقی کام یہی ہے کہ ہم بندوں کو یہ احساس دلاتے رہیں کہ رب کائنات نے ہمیں اس دنیا میں کس مقصد کے لیے بھیجا ہے ۔ اور جماعت اسلامی اسی یادہانی کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ اس رمضان تمام کارکنان عہد کریں کے وہ تفہیم القرآن کا مکمل مطالعہ کریں گے اور اس پر عمل پیرا ہونگے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو قائم کرنے کے لیے پہلے ہمیں اپنی زندگیوں پر اللہ کے قانون کو نافذ کرنا ہوگا ۔ ہمارا اصل ہدف بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دینا ہے اسی لیے ہم سیاسی میدان میں حصہ لیتے ہیں اور اسی لیے ہم فلاحی سرگرمیاں کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو اس کے رب سے جوڑ سکیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرسکیں ۔
اس موقع پر ناظمین علاقہ جات نے اپنی اپنی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی ،اور جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی جنوبی کراچی علی حسین کی جانب سے ذمہ دران جماعت اسلامی کو اپنے اپنے علاقہ جات میں ماہ رمضان المبارک کو دعوت و تبلیغ و تربیت کے پروگرامات منعقد کرنے اور تنظیمی استحکام کے لیے اہداف بنانے کی ہدایت جاری کیں ۔ -

ہم کمشنر کراچی کو ہٹانے جا رہے ہیں, سپریم کورٹ
کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کمشنر کراچی کو ہٹانے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں شہر میں تجاوزات کے خاتمے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کمشنرکراچی کی تجاوزات سے متعلق رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھ رہے ہیں ہم ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ پر کام کریں گے، یہ کیا رپورٹ ہے ، ہر جگہ لکھا ہے رپورٹ کا انتظار ہے، چیف سیکرٹری صاحب ایسے افسر فارغ کریں اس موقع پر ہل پارک متاثرین کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہم نےجس سےگھرخریدا، معاوضہ تو دلوایا جائے، 25 سال سے ہمارےگھربنے ہوئے ہیں اور نقشے سندھ حکومت نے پاس کیے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچے تو نہیں ہیں جب گھر خریدتے ہیں سب پتا ہوتا ہے۔عدالت نے کڈنی ہل پارک کےمتاثرین کومہلت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ میں وائی ایم سی گراؤنڈ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ وائی ایم سی گراؤنڈ میں تمام کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور صرف لائٹس لگنا باقی ہیں۔ کمشنر کراچی نے شاہراہ فیصل اور شاہراہ قائدین سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے سے مکالمہ کیا کہ آپ جانتے ہیں ایس بی سی اے بلڈروں کا ایجنٹ ہے، اتنی بڑی عمارتیں بن جاتی ہیں آپ کہاں ہوتے ہیں، کل کوئی چیف منسٹر ہاؤس کا اجازات نامہ دکھا دے، آپ بنانے دیں گے چیف جسٹس پاکستان نے کمشنر کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا کچھ نہیں پتا، یہ صرف ربر اسٹیمپ ہیں، کمشنر کراچی، ڈی جی ایس بی سی اے کو پتہ نہیں بعد میں کتنےنیب کیس بنیں گے، ہمارے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں تو لوگوں کے لیے کتنی مشکلات پیدا کرتے ہوں گے، ہم نے وزیراعلیٰ سندھ سے رپورٹ مانگی تھی انہوں نے بول دیا سب اچھا ہے، ہم کمشنر کراچی کو ہٹانے جارہے ہیں، بڑی معذرت کےساتھ آپ کے بارے میں ایساکہا مگر ہمارےسامنے ایسی رپورٹ ہیں کیا کریں۔ عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اے چلانے والا ہر مہینے کھربوں روپے بنارہا ہے، سب رجسٹرار آفس ایس بی سی اے میں سب سے زیادہ کمائی ہورہی ہے۔
-

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری غلام قادر ضیا بدھ کو انتقال کرگئے
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری غلام قادر ضیا بدھ کو انتقال کرگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی عمر55 برس تھی جبکہ انہوں نے پس ماندگان میں بیوہ اور ایک صاحب زادی کو سوگوار چھوڑا ہے، غلام قادر ضیا بورے والا سے تعلق رکھتے تھے جو کراچی منتقل ہونے کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس میں کام کرتے تھے بعد ازاں میڈیا میں آ گئے۔
انہوں نے ایمان داری اور قناعت پسندی کی وجہ سے کبھی خوشحالی نہیں دیکھی۔ مرحوم کراچی اردو بازار میں ایک قدیم عمارت کے معمولی گھر میں کرائے پر مقیم تھے۔ چند سال قبل تک کراچی کے مقامی روزنامہ دفاع میں کام کرتے رہے۔ اخبار کے مالک پیر انتظام الدین موتی بھائی کے تین سال قبل انتقال کے بعد کورونا وائرس کا بحران آگیا جس کی وجہ سے اخبار بند ہو گیا تو وہ بھی بے روزگار ہو گئے۔
مسلسل بے روزگاری کے بعد قادر ضیا نے دو ہفتے قبل سبزی منڈی میں اپنے عزیز کے ساتھ مل کر کام شروع کیا تھا۔ اسی سلسلے میں وہ آج صبح اپنے عزیز کے ہمراہ خریداری کے لیے ٹنڈوالھیار کی منڈی گئے تھے جہاں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ کراچی سے ان کی اہلیہ اور اکلوتی بچی دیگر عزیزواقارب اقارب کے ہمراہ ان کی میت حیدرآباد سے بورے والا روانہ کی گئی جہاں چیچہ وطنی روڈ پر چک نمبر 431 ای بی میں کل بروز جمعرات بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ نماز جنازہ کے وقت کا فیصلہ میت گاو ں پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔ -

سوتن کو زندہ جلانے کے الزام میں خاتون کو حراست میں لے لیا
کراچی: کیماڑی کی البدر سوسائٹی میں پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو زندہ جلادیا۔ کراچی کے تھانہ جیکسن نے سوتن کو زندہ جلانے کے الزام میں خاتون کو حراست میں لے لیا، جلائی گئی خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او جیکسن انسپکٹر ملک عادل نے بتایا کہ کیماڑی کے علاقے البدر سوسائٹی میں گھر کے اندر جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت بشیرہ زوجہ اربیلو کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ جھلس کر شدید زخمی ہونے والی خاتون کو اس کی سوتن زاہدہ نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کر مارنے کی کوشش کی تھی جبکہ جھلسنے والی خاتون 80 فیصد تک جھلس چکی ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک عادل نے مزید بتایا کہ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے اربیلو نے 2019 میں 40 سالہ زاہدہ نامی خاتون سے شادی کی تھی تاہم اس کے شوہر نے 2020 میں 22 سالہ بشیرہ سے دوسری شادی کی تھی اور زیادہ وقت اسی کو دیتا تھا جس پر پہلی بیوی اپنی سوتن سے جلتی تھی اور اس دوران گھر میں لڑائی جھگڑے بھی چل رہے تھے، بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات زاہدہ نے مبینہ طور پر اپنی سوتن پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ زاہدہ اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
-

پانی کی شدید قلت کے باعث اہلیان محلہ پریشانی سے دوچار
عزیز آباد بلاک 2 میں پانی کی شدید قلت کے باعث اہلیان محلہ کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا جس جہ سے انہوں نے تنگ آ کر عارضی مرکز بہادرآباد پر درخواست کی تھی کہ پانی کا مسئلہ حل کروایا جائے تو ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں سے KWSB کے تعاون سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان زاہد منصوری نے کاموں کا جائزہ لیا۔
-

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو پیغام،قوم کے نام
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنےوڈیو پیغامِ میں قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے حکومت گرانے کے بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے۔آج پی ڈی ایم کے رہنما ایک دوسرے کے دست گریبان ہیں۔ الحمد اللہ 2021ع ملک کی ترقی کا سال ثابت ہورہا ہے۔ہمارے لیڈر عمران کی جدوجہد کے بدولت میں ملک میں خوشحالی آرہی ہے۔ ماضی میں سیاستدانوں نے ملک کو لوٹ کر ساراپئیسہ باہر بھیجا۔عمران خان واحد لیڈر ہیں جو باہر سے اپنا سارا پیسہ ملک میں لائے آج پاکستان کی برآمداد بڑھ چکی ہیں اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے۔پچھلے سال کی نسبت مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ڈالر بھی گر چکا ہے۔سب سے زیادہ گاڑیاں بھی مارچ 2021 میں فروخت ہوئی ہیں۔ایف بی آر نے ٹیکس اہداف مکمل کئے ہیں بزنس کمیونٹی ٹیکس ادا کر رہی ہے۔پچھلے ادوار میں لوگ ٹیکس نہیں دیتے تھے کیوں کہ چور حکمران سارا پیسہ کھا جاتے تھے۔عوام کو یقین ہوگیا ہے کہ اس وقت حکمران ایماندار آگیا ہے پیسہ عوام پر لگ رہا ہے۔اپوزیشن ایک چھوٹی پوزیشن پر لڑ رہی ہے پی ڈی ایم اپنی موت مر چکی ہے۔انشااللہ 2021 کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ثابت ہوگا۔ بے گھر خاندانوں کو گھر ملنا شروع ہوگئے ہیں روزگار کے مواقعے بھی آرہےہیں پاکستان اس وقت ترقی کی درست سمت پر گامزن ہے۔
-

یو سی 32 ایم کے خانہ روڈ پر جلسہ کا اہتمام, خالد خان نیازی
پاکستان پیپلز پارٹی صدر ڈسٹرک ویسٹ mpa لیاقت علی آسکانی اور پی ایس 115 کے جنرل سیکٹری آصف موسٰی کی زیر قیادت این اے 249 میں ضمنی الکیشن کے حوالے سے یو سی 32 ایم کے خانہ والے روڈ پر خالد خان نیازی نے جلسہ کا اہتمام کیا جس میں علاقہ معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کراچی ڈیویژن کے جنرل سیکٹری و سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری NA249 کے نامزد امیدوار ایڈوکیٹ قادر خان مندوخیل، رابطہ سیکٹری کراچی ڈیویژن عابد ستی، صدر پیپلز یوتھ ڈسٹرکٹ ویسٹ جاوید بونیری، سابقہ صدر پی ایس ایف کراچی جاوید بلڈر، سلام آفریدی، ممبر الکیشن سیل کراچی منیر خٹک، سابق چیئرمین الطاف حالی، سینر رھنما راجہ حق نواز، زبیر لاشاری، سھیل شاہ و دیگر جیالا موجود اور الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
