Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں ماہ رمضان کی آمد پر منافع خور بے لگام ہوچکے

    کراچی میں ماہ رمضان کی آمد پر منافع خور بے لگام ہوچکے

    کراچی میں ماہ رمضان کی آمد پر منافع خور بے لگام ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کہتے ہیں منافع خور انتظامیہ کی چھوٹ اور ملی بھگت سے عوام۔کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہے ہیں۔ پھل، سبزی، مرغی کے گوشت سے لیکر ہر اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہے۔ سندھ حکومت اور کمشنر کی غفلت سے پرائس کنٹرول کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔منافع خور دگنے تگنے داموں میں اشیاء فروخت کررہے ہیں۔ چیف جسٹس کراچی میں جاری مصنوعی مہنگائی کیخلاف فوری سوموٹو لیں۔مصنوعی مہنگائی کا بحران سندھ حکومت کی سازش ہے۔

  • ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث گروہ کیخلاف ایکشن

    ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث گروہ کیخلاف ایکشن

    ایف آئی اے نے شہر قائد سے آپریٹ کیے جانے والے حوالہ ہنڈی کے ایک اور بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 14 شہروں میں پھیلے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جبکہ نیٹ ورک سے جڑے بے نامی اکاؤنٹس، خفیہ سافٹ ویئر، انٹر نیشنل ایجنٹس کے نام بھی سامنے آ گئے۔ ایف آئی اے کرائم سرکل کے مطابق پکڑا گیا نیٹ ورک قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، رتو ڈیرو، نواب شاہ،گمبٹ، خضدار مورو تک پھیلا ہوا ہے، جب کہ یہ نیٹ ورک کراچی سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ایجنٹوں کے نام بھی حاصل کر لیے۔
    یہ گروہ کراچی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم عبدالفتح کے نیٹ ورک کا حصہ ہے، عبدالفتح سمیت دیگر ملزمان جاوید اور لطیف ڈینو کو داؤد پوتہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے 2020 سے 2021 تک حوالہ ہنڈی کے ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہے۔ بینکوں میں جمع کروائی گئی رقم کی تفصیلات بھی مل گئیں، ادارے کے مطابق نیٹ ورک حوالہ ہنڈی کا کام درہم میں کیا کرتا تھا، نیٹ ورک سے جڑے ایجنٹ دبئی سے بھی اسے آپریٹ کر رہے ہیں۔
    ایف آئی اے تحقیقات میں گروپ کے دھندے سے جڑے کئی کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں، حوالہ ہنڈی سے منسلک گروہ الگ سوفٹ ویئر استعمال کرتا تھا، ایف آئی اے نے اس سوفٹ ویئر کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں۔ گروہ کے حوالہ ہنڈی سے منسلک کارندوں کے کئی بے نامی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

  • وزیراعظم کی جانب سے سندھ کیلئے اہم پیکیج پر سندھ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،خرم شیر زمان

    وزیراعظم کی جانب سے سندھ کیلئے اہم پیکیج پر سندھ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،خرم شیر زمان

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے 446 ارب کے پیکیج پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا بیان آیا۔ آج سندھ کی عوام کے لیے خوشی کا دن ہے وزیراعظم نے جو وعدہ کیا وہ پورا ہونے جارہا ہے،گھوٹکی، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، دادو، ٹنڈو محمد خان، بدین، جیکب آباد، حیدرآباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، خیرپور، شکارپور، سکھر کے لیے 446 ارب کے میگا ترقیاتی کاموں کا اعلان ہوگا،ان علاقوں میں ترقیاتی کام تحریک انصاف کا بہت بڑا قدم ہے، خرم شیر زمان مزید کہتے ہیں کہ ایک ہزار نوجوانوں کو کاروبار اور تعلیم کے لیے 4.8 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، 160 دیہاتوں میں گیس فراہمی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔1490 کلومیٹر انفراسٹرکچر کی بحالی بھی پیکیج میں شامل ہے،ایک لاکھ سے زائد طلباء کو اسکل ٹریننگ دی جائے گی جس سے وہ بہتر سیکھ سکیں گے،ایک لاکھ تیس ہزار نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،سالانہ 30 ہزار نئے بجلی کے کنیکشن سے سندھ میں بجلی کے مسائل کا خاتمہ ہوگا، سفری سہولیات کی بہتری کے لیے ریلوے اسٹیشنز اپگریڈ کیے جائیں گے،وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کا یہ اہم انقلابی قدم ہے،کراچی، حیدرآباد کے بعد سندھ کے دیگر اضلاع میں کام شروع ہونے جارہا ہے، صوبائی حکومت کی مسلسل ناکامی عوام کے سامنے ہے، سندھ حکومت عوام کو پینے کا پانی تک فراہم نہیں کریا۔اسپتالوں، اسکولوں کے معاملات میں صوبائی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،یہ معاملات صوبائی حکومت کے ہیں لیکن وفاق کو کرنے پڑ رہے ہیں،امید ہے پی پی وفاق کو دیکھ کر سندھ میں کچھ کام کرے گی،اس اہم پیکیج پر سندھ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان تحریک انصاف سندھ کے لوگوں کی خدمت کرتی رہے گی.

  • صوبائی وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ نے لیاقت آباد ڈسپینسری میں جے ڈی سی کے تحت مفت ڈائلسز سینٹر کا افتتاح کردیا

    صوبائی وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ نے لیاقت آباد ڈسپینسری میں جے ڈی سی کے تحت مفت ڈائلسز سینٹر کا افتتاح کردیا

    صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لیاقت آبادڈسپینسری میں جے ڈی سی کے تحت مفت ڈائلسز سینٹر کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن ، ڈپٹی کمشنر وسطی راجہ ایم بی دھاریجو، میونسپل کمشنر وسطی محمد علی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینٹر کے افتتاح کے بعد صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے مختلف شعبوں کا دورہ اور سہولیات کا معائنہ کیا۔
    اس موقع پر جے ڈی سی کے جنرل سیکرٹری سید ظفر عباس نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں 30 ہزار مریضوں کے لئے مفت ڈائلسز کے لیے 50 سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں، آج پہلے سینٹر کا افتتاح کیا ہے، جس میں ہر ماہ 600 مریضوں کا مفت ڈائلسز کیا جائے گا۔
    اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور سول سوسائٹی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے کہ ہر جگہ صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔جے ڈی سی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جس نے گردوں کے مریضوں کو ڈائلسز کی بہترین سہولیات مفت میں فراہم کرنے کے لئے یہ سینٹر قائم کیا ہے انہوں نے کہا کہ ظفر عباس جیسے لوگ ہمارے ملک کے حقیقی ہیروز ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت صوبے میں صحت کے شعبے میں بہترین کام کیا ہے جبکہ بہت سے فلاحی اداروں کو بھی سپورٹ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سول سوسائٹی اور فلاحی ادارے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حکومتوں کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سیلانی ،چھیپا ،ایدھی اور دیگر فلاحی اداروں کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہے تاکہ عوام کو تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں ۔

  • کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کی 36 یوسی کے سیکریٹری عہدوں سے فارغ کردئیے گئے۔

    کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کی 36 یوسی کے سیکریٹری عہدوں سے فارغ کردئیے گئے۔

    کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کی 36 یوسی کے سیکریٹری عہدوں سے فارغ کردئیے گئے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ایسے ملازمین جن کی بھرتیاں سوالیہ نشان بنی ہوئی ہیں اور انہیں ملازمین کی مرتب کردہ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔وہ غیر قانونی طور پر پے رول کا حصہ بنادئیے گئے ہیں اس حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔کمیٹی کی سفارشات کو سامنے رکھتے ہوئے کراچی سمیت سندھ کی 36 یوسیز کے سیکریٹریز کو تعیناتیوں سے ہٹا کر سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ۔ان تمام تعیناتیوں کی لسٹ بھی تیار کر لی گئی ہے اور مطلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی ہے۔

  • کراچی پاکستان رینجرز سندھ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملیر میں کارروائی

    کراچی پاکستان رینجرز سندھ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملیر میں کارروائی

    پاکستان رینجرز سندھ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروش گروہ کے دو ملزمان سے جہانزیب خان آفریدی ابراھیم مسعود کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے 27 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جو کہ براستہ سمندرپورٹ قاسم سے قطر اسمگل کی جارہی تھی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ افغانستان بلوچستان اور پشاور سے بڑے پیمانے پر منشیات مختلف طریقوں سے کراچی اور گوادر پہنچاتے تھے ملزمان نے مزید انکشاف کیا ہے کہ وہ اس منشیات کو کراچی سے براستہ سمندر مختلف کنٹینرز میں چھپا کر یہ یمن قطر، ہالینڈ اور کئی دوسرے یورپی ممالک میں اسمگل کرنے میں بھی ملوث ہے مذکورہ بالا ملزمان پہلے بھی اینٹی نارکوٹکس فورس اور پولیس کے ہاتھوں متعدد بار گرفتار ہو چکے ہیں گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ منشیات میں قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

  • علامہ عون محمد نقوی مرحوم کو آ ج کراچی میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

    علامہ عون محمد نقوی مرحوم کو آ ج کراچی میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

    مولانا عون محمد نقوی مرحوم کو آج کراچی میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔
    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزرضائے الہی سےانتقال کرنے والے عالم دین جعفریہ الائنس پاکستان کی سپریم کونسل کے رکن علامہ عون محمد نقوی مرحوم کی نمازجنازہ آج بروز جمعہ بوقت 3 بجے دوپہر امام بارگاہ شاہ کربلا اولڈ رضویہ سوسائٹی کراچی میں ادا کی جائے گی جبکہ مرحوم کی تدفین وادی حسین قبرستان میں ہو گی ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں عالم دین، صحافی حضرات اور سیاسی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔رب تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

  • کراچی تھانہ فیروز آباد نے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔

    کراچی تھانہ فیروز آباد نے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔

    کراچی تھانہ فیروز آباد نے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔
    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق فیروز تھانے کے انسپکٹرامیر بخش اور سب اسپکٹر سرور کھلی نے ایک عام شہری کو دھمکیاں دیں بقول ان کے ہم جہاں جاتے ہیں پیسے لے کر کام کرتے ہیں اور یہ پیسے آئی جی سندھ تک جاتا ہے، میڈیا ہماری پاؤں کی جوتی سے زیادہ کچھ نہیں۔رپوٹ کے مطابق اکبر علی ولد ھیجم نے 2013 اور 14 میں ایک خاتون نام انیلا مرشد حیسن سے شادی کی اور 2مہینے بعد طلاق دے دی کچھ عرصے پہلے انیلا نے اکبر علی کو اسکےبھائی کی نوکری کا جھانسہ دے کر دھوکے بازی سے فلیٹ اپنے نام کروالیا اور اس کی گاڑی نمبر بی ڈی جی 038 ٹویوٹا کرولا بھی اپنے نام کروالی اور اس کےگھر سے 40لاکھ کے پرائز بانڈ اور گھر کا سامان لے کر فرار ہوگئ جسکی اکبر علی نے5/11/2020 کو درخشاں تھانے میں ایف آئی آر کٹوائی۔ اسکے بعد سول سوٹ نمبر 913 دائر کیا جو ابھی تک کورٹ میں زیر سماعت ہے۔بقول اکبر علی کے انیلا نے میرا فلیٹ جعفر علی زیدی کو آگے فروخت کردیا دیا ۔ رات تین بجے فیروزآباد کی پولیس نے ہم پر جھوٹا کیس بناکر ہمیں ہمارے گھر سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے ہمیں پکڑ کر تھانے لے گئے اور پہلے سے پلانگ کے تحت جعفر علی زیدی کو میرے فلیٹ کا قبضہ دلوایا ۔فیروز آباد تھانے کے قانون شکن امیر بخش اور سب اسپیکٹر سرور نے پیسے لیکر یہ کام کیا اور کورٹ کی خلاف ورزی کی اور مجھے اور میرے بھائی پر بیمانہ تشدد کیا۔اکبر علی نے التجا کی کہ میری اعلٰی عدلیہ اور دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے مجھے انصاف دیا جاۓ اور ایسے قانون شکن پولیس میں موجود کرپٹ افسران جو کہ پیسے لیکر کسی بھی شہری کو شدید اذیت میں مبتلا کرتے ہیں سخت سے سخت سزا دیکر کا انھیں عبرت کا نشان بنایا جاۓ۔

  • مولانا سید محمد عون نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار,  مصطفی کمال

    مولانا سید محمد عون نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار, مصطفی کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے معروف عالم دین اور علامہ شہنشاہ نقوی کے برادر مولانا سید محمد عون نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم علامہ سید محمد عون نقوی کی دینی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام ایک جید عالم، منکسر المزاج مدبر اور اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی سے محروم ہوگیا ہے۔ دین کے لیے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں درج کیا جائے گا. انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • سندھ پولیس میں گزشتہ دس روز کے دوران کورونا مثبت کیسز

    سندھ پولیس میں گزشتہ دس روز کے دوران کورونا مثبت کیسز

    کراچی: سندھ پولیس میں گزشتہ دس روز کے دوران کورونا کے تیرہ نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 379 ہوگئی۔ سندھ پولیس کے مطابق گز شتہ دس روز کے دوران کورونا کے 13 نءے کیسز مثبت آئے ہیں جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6379 ہوگئی ہے۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا میں مبتلا 28 افسران اور جوان اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے۔