صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے بدھ کو روس کے وفد نے ملاقات کی . وفد کی سربراہی سینٹ پیٹر برگ حکومت کے مشیر اینڈرے زوبال کر رہے تھے ۔ وفد میں کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر کوزین و دیگر شامل تھے ۔ صوبائی وزیر بلدیات کی معاونت کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان اور محکمہ بلدیات کے افسران ملاقات میں موجود تھے ۔
روس کے وفد نے کچرے سے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے روس کو تمام سہولیات فراہم کرے گی . انہوں نے کہا کہ روس کی حکومت کے شکر گزار ہیں . جس نے پاکستان کے عوام کو اسٹیل مل کا تحفہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسٹیل مل کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ اسٹیل مل کی بحالی کیلئے تکنیکی مدد فراہم کی جائے ۔ سید ناصر حسین شاہ نے وفد کو بتایا کہ صوبہ میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ڈی سیلی نیشن اور کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجودہیں ۔ اس موقع پر وفد نے کہا کہ سینٹ پیٹر برگ حکومت سندھ کو مختلف شعبوں میں اقتصادی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی ۔
Category: کراچی
-

سید ناصر حسین شاہ سے روسی وفد کی ملاقات
-

کراچی این اے 249 ضمنی انتخاب 75 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار
کراچی کی قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 پر ہونے وال ضمنی انتخاب میں 75 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب سے متعلق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ حلقے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ سب ڈویژن مومن آباد کے 27 پولنگ اسٹیشن جبکہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے 48 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کو کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا ۔ سیکیورٹی ادارے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے ۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ دورانِ انتخاب کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہو گی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ معذوروں کے لیے پولنگ اسٹیشنز میں ہر سہولت دستیاب ہو گی ۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ علاقے میں 2 لاکھ سے زائد مرداور 1 لاکھ 40 ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ کا عمل شفاف بنایا جائے گا ۔
-

پیپلز پارٹی نے این اے 249 کراچی ویسٹ پر ضمنی انتخابات کیلئے قادر خان مندوخیل کو نامزد کر دیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 249 کراچی ویسٹ پر ضمنی انتخابات کیلئے قادر خان مندوخیل کو نامزد کر دیا ہے ۔پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے پارٹی ٹکٹ قادر خان مندخیل کو دیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر و ایم پی اے لیاقت آسکانی، علی احمد جان اور فدا حسین ڈھکن بھی موجود تھے ۔وقار مہدی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے۔ ڈسٹرکٹ میں تعمیر و ترقی کا سہرا صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور آج بھی دیں گے ۔
-

سندھ اور بلوچستان سے سمندر کے راستے سے منشیات بیرون ملک بھیجےجانے کا انکشاف
صوبہ سندھ اور بلوچستان سے منشیات افریقا اور مشرق وسطیٰ بھیجےجانے کا انکشاف سامنے آیا ہے سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کی جانب سے مرتب کی گئی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے منشیات سمندر کے راستے کشتیوں پر بیرون ملک افریقا اور مشرق وسطیٰ بھیجی جاتی ہے پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر منشیات بھیجے جانے میں بین الاقوامی اسمگلرز ملوث ہیں، اسمگلرز کا منظم گروہ سندھ اور بلوچستان سے آپریٹ کرتا ہے۔ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق منشیات سے حاصل رقم متحدہ عرب امارات اور عمان میں وصول کی جاتی ہے اور حاصل رقم کو ریئل اسٹیٹ میں انویسٹ کیا جاتا ہے۔
-

باقی شعبوں کی طرح تعلیمی ادارے بھی کھلے رہنے چاہیں،طارق شاہ
آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز کے سربراہان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگوائی جائے، سیاسی و سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے۔صدر آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز کے سربراہان کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔اس دوران صدر آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے کہا کہ نجی اسکولز میں 33 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، سندھ میں تیرہ ہزار سے زائد نجی اسکولز رجسٹرڈ ہیں، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیے بغیر فیصلہ کرنا مناسب نہیں۔حیدر علی نے کہا ہے کہ اے اور او لیول نے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کیا ہے، سندھ میں کوئی ضلع کورونا متاثرہ نہیں ہے، فی الفور تعلیمی تعطل کے فیصلے کو واپس لیا جائے پیرا میڈیکل اسٹاف کی طرح اساتذہ کو بھی ویکسین لگائی جائے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیمبرج سسٹم کے امتحانی شیڈول کو آگے بڑھایا جائے۔اس دوران صدر آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کو سندھ کی نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کا اجلاس حیدرآباد میں ہوگا۔پریس کانفرنس کے دوران پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعلیم بند کر کے ہمیں بند گلی میں نہ دھکیلا جائے، وزیر تعلیم کا یہ ماننا ہے کہ سندھ میں کوئی ضلع متاثر نہیں، تعلیمی ادارے کیوں بند کیے گئے؟ آن لائن تدریس کا تجربہ دنیا بھر میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی کے باعث آن لائن تدریس کا تجربہ ناکام ہے، سندھ نے این سی او سی کے اجلاس کا انتظار کیوں کیا۔رہنما پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز طارق شاہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ تعلیمی تعطل کو فوری ختم کرنے کا حکم دیں، کیمبرج انتظامیہ کو امتحانی شیڈول بڑھانے پر بھی مجبور کیا جائے۔طارق شاہ نے کہا ہے کہ باقی شعبوں کی طرح تعلیمی ادارے بھی کھلے رہنے چاہیں، یہ صرف پندرہ دن کی بات نہیں پورا سال متاثر ہوگا، کورونا کے دوران سب سے زیادہ نقصان تعلیم کا ہوا. کوروناوائرس کے بعد پاکستان میں 10 لاکھ بچے واپس اسکول نہیں آسکے، اسکول سے یونیورسٹی تک نالج گیپ کی شکل میں بچوں کا نقصان ہوا، اسکولوں کی بندش سے بہت سے بالواسطہ کاروبار متاثر ہوئے، تعلیمی اداروں کی بندش کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل نہیں۔رہنماپرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جب تک دیگر شعبہ جات بند نہ ہوں تعلیمی سیکٹر بند نہیں ہونا چاہیے، صورتحال خراب ہونے پر گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت کی جاسکتی ہیں۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے رہنما شہزاد اختر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ نے جلد بازی میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا، سندھ میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ نہیں تھا۔
-

پیپلزپارٹی کسی کو جوابدہ نہیں ہے, شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا کوئی آئین نہیں ہے، ہم اس طرح چارج شیٹ کے ذریعے جوابدہ نہیں ہیں، ڈکٹیشن کے ماحول میں جمہوری اتحاد نہیں چلتے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی کو جوابدہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کا کوئی آئین نہیں، ہماری سی ای سی سوچے گی کہ کیا جواب دینا ہے،ہم اس طرح چارج شیٹ کے ذریعے جوابدہ نہیں ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہم چاھتے ہیں گفت و شنید ہو اور موزوں ماحول میں بات کی جائے، ڈکٹیشن کے ماحول میں جمہوری اتحاد نہیں چلتے، پیپلزپارٹی کو اکیس رکنی اکثریت کی بنیاد پر ہی قائد حزب اختلاف سینٹ بنایا گیا،کون پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈال رہا ہے؟ چیئرمین بلاول پی ڈی ایم کے بانی ہیں،سلیکٹڈ سرکار کو ہٹانا بہت ضروری ہے، انہوں نے ملک کے تمام ادارے تباہ کردیئے ہیں، ہمارا ہدف سلیکٹڈ سرکار ہے، ایک دوسرے پر تنقید پی ڈی ایم سے نہیں ہونی چاہئے تھی۔ پی پی پی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ایک دوسرے پر فائرنگ درست نہیں اور ہمیں چارج شیٹ قطعی قبول نہیں،پی ڈی ایم ایک اتحاد ہے، ہم نے پبلک میں پوچھا پنجاب میں کیسے سب بلامقابلہ سینیٹر ہوگئے؟ دلاور صاحب مسلم لیگ ن سے آئے ہوئے ہیں انہوں نے چار کا گروپ بنایا، ان کو ہم کیوں نہ لیں،انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں،مسلم لیگ ن جس نہج پر اتحاد کو لے آئی ہے وہ سوچے کہ ہم کس کو ہدف بنانا چاہتے ہیں۔ ہم تو لانگ مارچ کے لئے تیار تھے استعفوں پر بات کرنے کو تیار تھے، ہم پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں سے رابطوں میں ہیں،ہم سلیکٹڈ کیلئے راستے کھلے نہیں چھوڑنا چاہتے۔ ہمیں سوچنا ہے کہ ہم کس طرح سے آگے بڑھیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے آپ سے خطرہ ہے وہ کلہاڑیاں اپنے پاؤں پر ماررہے ہیں،ہم ڈٹ کر اپوزیشن کی تحریک چلائیں گے۔
-

کاروبارکی جبری بندش اور تعلیمی عمل کا تعطل مسئلے کا حل نہیں حافظ نعیم الرحمن
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے کرونا وبا سے تحفظ کے نام پر کاروبار کی جبری بندش اور تعلیمی عمل کو معطل کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ حکومتی اقدامات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کاروبار کی جبری بندش اور تعلیمی عمل کو معطل کرنا مسئلے کا حل نہیں ۔ گزشتہ سال بھی لاک ڈان سے ہرشہری ، ہر طبقہ بالخصوص غریب عوام مزدور و محنت کش اور تاجر برادری بری طرح متاثر ہوئی تھی جس کے برے اثرات سے ابھی تک باہر نہیں نکلا جاسکا ہے اس کے باوجود ایک بار پھر بازاروں ، مارکیٹوں اور دکانوں کو بند کرنے کے احکامات سے تاجروں کو آزمائش میں مبتلا کیا جارہا ہے ۔ عین رمضان المبارک کے نزدیک صوبائی حکومت نے شہر میں جمعہ اور اتوار کومکمل لاک ڈان جب کہ عام دنوں میں کاروباری مراکز 8بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ سراسر روزگار اور معیشت دشمن اقدام ہے ۔ تاجر اور دوکاندار حضرات رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی تیاریاں کرتے ہیں اور عوام بھی بالعموم تراویح کے بعد ہی شاپنگ کو ترجیح دیتے ہیں اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہفتے میں دو دن کی بجائے لاک ڈان ایک دن اور کاروباری مراکز رات 10بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی ملک میں غربت ومہنگائی اور بے روزگاری کے باعث شدیدذہنی وجسمانی اذیت کا شکار ہیں ان کو مزید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پہلے ہی سرکاری سطح پر معیاری تعلیم مہیا نہیں کی جارہی اور دوسری جانب تعلیمی ادارے بند کر کے شہریوں کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ گزشتہ لاک ڈان سے اب تک حکومت کی جانب سے سوائے اعلانات کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا،حکومت بتائے کہ کرونا وائرس سے بچا کے حوالے سے عوام کے لیے مختص رقم کہاں خرچ کی گئی ،حکومت نے گزشتہ سال کے کتنے فیصد متاثرین کو ریلیف دیا ۔انہوں نے کہاکہ کاروبار کی جبری بندش کے حوالے سے شہر میں کئی مقامات پر تشدد کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں اور امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔جب لوگوں سے ان کے روزگار چھینے جائیں گے تو اشتعال کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ -

حلیم عادل شیخ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو۔حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو اسی جیل میں رہا ہوں آج دہشتگردی عدالت پیش ہوا ہوں۔کیا میں کہیں سے دہشتگرد لگتا ہوں؟چھ فروری کو مجھے پریشان کرنے کے لئے بڑے بھائی کی قانونی زمین پر فارم پر سندھ حکومت نے غیر قانونی حملہ کیا۔عدالت میں آج بھی ان کے خلاف توہین عدالت کا کیس چل رہا ہے میں فارم ہاوس وزیر اعلی کی ایما پر غیر قانونی کرروائی کے خلاف کورٹ کا اسٹے آرڈر دکھانے گیا تھا پی ایس 88 الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے گیا تھا راستے پر مجھ پر حملہ کیا گیا میری سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے مجھ پر حملہ ہوا اور مجھ پر ہی مقدمہ درج کیا گیا سندھ حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے کے خلاف مقدمے کے لئے درخواست دی ہے انسداد دہشتگردی مقدمہ کے لئے ضابطہ واضح ہے پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کے لئے پولیس کی معاونت سے اے ٹی اے قانون کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے جسٹس آفتاب گورڑ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں عوام کی خدمت کرنا میرا کام ہے ہر دوسرے دن عدالت میں ہوتا ہوں۔ کام کیسے کروں ؟سندھ میں پچیس لاکھ کتے ہیں جسٹس گورڑ کے فیصلے کے مطابق سگ گزیدگی سے متاثرہ پانچ لاکھ لوگوں کو معاوضہ دیا جائے سندھ حکومت پانچ لاکھ لوگوں کو پندرہ لاکھ تو بطور معاوضہ ادا کیا جائے سف گزیدگی سے متاثرہ لوگ ہم سے رابطہ کریں، ہم انکا کیس لڑیں گے پولیس کا سسٹم تباہ ہوگیا ہے پولیس کا ایس پی وہی لگتا ہے جو پیسے دیتا ہےآج سیاسی کارکن خطرے میں ہیں پی ڈی ایم ایک چیچھڑے پر ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں این اے 249 کی نشست تحریک انصاف کی ہے ٹافیاں بانٹنے والوں کو ملیا میٹ کریں گے ایم کیو ایک سے اتحاد ہے لیکن جماعتی تشخص علیحدہ ہے.
-

کراچی پورٹ قاسم سے تشدد زدہ لاش برآمد
تفصیلات کے مطابق کراچی کی دوسری بندرگاہ پورٹ قاسم کے مین گیٹ پر کھڑے آئل ٹینکر کے نیچے سے 1 شخص کی لاش ملی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قا سم کے مین گیٹ کے قریب سے برآمد ہونے والی لاش تشدد زدہ ہے ۔ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے جاتے ہیں ۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم ہو گا تا کہ موت کا سبب پتہ چل سکے ۔ ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ لاش کی شناخت 40 سالہ اعظم علی ولد پیر محمد عمرکے نام سے ہو گئی ہے۔
-

کراچی: شہرمیں بڑے پیمانے پرغیرقانونی تعمیرات
کراچی: آپ لوگ شہر کو تباہ کر رہے ہیں، کیا کبھی اپنے کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کی؟ کوئی اعداد و شمار ہیں، شہر میں کتنی غیرقانونی عمارتیں ہیں؟ آپ کے افسران ملی بھگت سے یہ سب کام کرتے ہیں سندھ ہائیکورٹ، شہرمیں بڑے پیمانے پرغیرقانونی تعمیرات کا کیس، لیاقت آباد میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت بنانے کی خلاف درخواست، مطمئن نہ کرنے پر عدالت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام پر برہم ہوگئی، عمارتیں گر رہی ہیں، ایس بی سی اے افسران پیسے بنا رہے ہیں۔