Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ آج پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں شمال مشرق سے10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔ اب محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے ابتدائی 10 دن کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں اور پہلے عشرے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 رہے گا۔

  • سندھ میں آج سےعمر رسیدہ قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائے جائے گی۔

    سندھ میں آج سےعمر رسیدہ قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائے جائے گی۔

    سندھ میں آج سے50 سال سے زائد عمرکےقیدیوں کو کورونا ویکسین لگائے جائے گی۔سندھ حکومت نے قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا پیچو ہو کا کہنا ہے کہ زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ سندھ کی جیلوں میں قیدی قید ہیں۔ ان قیدیوں کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائےگی۔ ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگنے کا حکم دیا گیا تھا، اس سلسلے میں آج سے سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

  • لٹیرا تاجروں کے لیے خوف کی علامت بن گیا

    لٹیرا تاجروں کے لیے خوف کی علامت بن گیا

    محکمہ موسمیات کے قریب مارکیٹ میں ایک لٹیرا تاجروں کے لیے خوف کی علامت بن گیا، پولیس تاحال واقعاتی شواہد جمع کرنے کی علاوہ کچھ نہ کر سکی ۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے موسمیات کی قریب مارکیٹ میں لگاتار وارداتیں کرنے والا تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا ۔ چند روز میں ایک ہی ملزم نے ایک ہی علاقے کی کئی دکانیں لوٹ لیں ۔ جس سے تاجر خوف کا شکار ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس لٹیرے کے ہاتھوں کی گئی مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موجود ہیں ۔ مگر پولیس ملزم تک نہیں پہنچ سکی ہے ۔ ملزم نے ایک ہفتے میں ایک ہی مارکیٹ کی 6 دکانوں میں وارداتیں کیں ۔ اس دوران اس نے حلیہ بھی بدلنے کی کوشش نہیں کی ۔ اس ملزم کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ اس نے ایک ہی دن میں ایک ہی دکان کو دن میں 2 بار بھی لوٹنے کی واردات کی ۔ ملزم کو مارکیٹ میں دیدہ دلیری کے ساتھ گھومتے بھی دیکھا گیا ہے ۔ ایک فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم کی موٹر سائیکل پر پولیس نمبر پلیٹ لگی تھی ۔ اور ملزم نے پولیس وردی کی پینٹ پہنی ہوئی تھی ۔ ادھر تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس تمام وارداتوں سے آگاہ ہو چکی ہے ۔ لیکن وہ واقعاتی شواہد جمع کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہی ۔ متاثرہ دکان داروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کر کے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

  • اب صرف جانے کی نہیں، بلکہ آنے کی بات بھی ہو رہی ہے  نبیل گبول

    اب صرف جانے کی نہیں، بلکہ آنے کی بات بھی ہو رہی ہے نبیل گبول

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ ڈیل کی جا رہی ہے جس کے تحت مریم نواز بیرون ملک جائیں گی اور نواز شریف ملک واپس آئیں گے . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا دعویٰ ہے کہ اس وقت ڈیل کی کوششیں چل رہی ہیں، معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ اس مرتبہ صرف باہر جانے کی نہیں، بلکہ واپس آنے کی بات بھی ہو رہی ہے۔ ٰجو ڈیل کی جا رہی ہے اس کے تحت مریم نواز باہر جائیں گی جبکہ نواز شریف ملک واپس آ جائیں گے۔

  • محکمہ موسمیات کے قریب دکان میں دھماکا، 2 بچے جاں

    محکمہ موسمیات کے قریب دکان میں دھماکا، 2 بچے جاں

    کراچی کے گلستان جوہر میں اب سے کچھ دیر پہلے پیش آیا واقعہ جو کہ محکمہ موسمیات کے قریب دکان میں دھماکا ہوا کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکا الجدید موڑ کے قریب یونیورسٹی روڈ پر ہوا جس کی شدت کی وجہ سے دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے عمارت اور ساتھ کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا.پولیس کا بتانا ہےکہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جو یہ تعین کرے گا کہ آیا دھماکا بیٹریوں کی وجہ سے ہوا یا سلنڈر کا پھٹنا اس کی وجہ بنا تاہم ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثہ لگتا ہے جس میں دہشتگردی کے شواہد سامنے نہیں آ رہے۔پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ دیگر 5 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  • پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یوم صحت پر پیغام

    پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یوم صحت پر پیغام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ صحت پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات پاکستان کے عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت کو اس حق کو محفوظ بنانے کو یقینی بنانا ہو گا۔ عمران خان کی حکومت اپنی کرپشن پر مبنی پالیسیز کے ذریعے پاکستانیوں کی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور ادویات میں غیر معمولی 260 فیصد تک اضافہ کر چکی ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کا ایک بہت بڑا طبقہ ادویات کی مقدار کو کم کرنے یا علاج بند کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی صحت پالیسی درحقیقت ‘صحت سب کے لیئے’ کی بجائے ‘صحت برائے اشرافیہ’ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کابینہ کے دو وزراء صحت کو کرپشن کے الزامات پر عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے ۔ دونوں وزراء ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور امپورٹ کے اسکینڈلز میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے لیکن اس کے باوجود ان وزراء کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے تاحال صحت عامہ کے ساتھ انتھائی سفاکانہ کھیل جاری رکھا ہوا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ نے جے پی ایم سی اور این آئی سی وی ڈی اسپتالوں پر 100 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ ان اسپتالوں میں پورے پاکستان سے آنے والے امراض قلب، جگر، کینسر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو علاج ہوتا ہے اور انتہائی اعلیٰ معیار کا علاج مفت فراہم کیا جاتا ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت صحت عامہ کے ان کامیاب ماڈلز کو ناکام بنانے کے لیئے سازشیں کر رہی ہے: پی ٹی آئی حکومت ان اسپتالپوں پر قبضہ کرنے کے لیئے سازشیں کر رہی ہے ان کو بھی اُن بے شمار اسپتالوں کی طرح چلانا چاہتی ہے جس طرح وہ ان صوبوں میں چلا رہے ہیں جہاں ان کی حکومتیں ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے پہلے COVID-19 کو عام فلو قرار دے کر لوگوں کو کہا کہ انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں عمران خان نے وبائی مرض کی پہلی لہر کے دوران سندھ حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی مخالفت کی یہ مخالفت صرف اس لئے تھی کیوں کہ پیپلز پارٹی کی زیرقیادت سندھ حکومت نے وباء سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تھے۔ پی ٹی آئی حکومت کو حکومتِ سندھ کی پیروی کرنی پڑ رہی تھی عمران خان کی حکومت اب دنیا کی ان چند حکومتوں میں سے ایک ہے، جنہوں نے کوویڈ-19 سے بچاوَ کی ویکسین نہیں خریدی ایسی حکومتیں مکمل طور پر عطیہ کردہ ویکسین پر انحصار کر رہے ہیں ۔ عمران خان کی زیرقیادت ناجائز و نااہل سلیکٹڈ حکومت صرف ملک کی معاشی خوشحالی کے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ یہ شعبہ صحت عامہ کو بھی منظم طریقے سے تباہ کرنے پر بھی اسی طرح تلی ہوئی ہے افسوس ہے پی ٹی آئی کی نیو لبرل پالیسیاں ہر پاکستانی شہری کے لیئے نقصان دہ ہیں ۔ یہ پالیسیاں ہر پاکستانی کی معاشی، سماجی، صحت اور سیاسی فلاح و بہبود کی قیمت پر صرف چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کرتی ہیں۔

  • کویتی قونصل جنرل سلیمیوسف الحمدان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

    کویتی قونصل جنرل سلیمیوسف الحمدان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

    کویت کے قونصل جنرل سلیمیوسف الحمدان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور کورونا وائرس کے خلاف اپنی حکومت کے تعاون کی پیشکش کی۔وزیراعلی ٰسندھ نے کہا کہ انہوں نے کراچی کی علاقے نیپا میں انسٹیٹیوٹ آف انفیکشز ڈزیز قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے اسپتال کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے لیکن وہ مختلف قسم کے متعدی امراض کے خلاف تحقیق شروع کرے گااور وہ حیدرآباد اور کراچی میں بھی اسی طرح کی سہولت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے یاد دلایا کہ کویت حکومت نے وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی اورکویت نے کراچی میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل قائم کیا تھا۔ذوالفقار علی بھٹو نے کویت میں پاکستان کے ہنرمند اور غیر ہنر مند افراد کی ایک بڑی تعداد کو روزگار دیا تھا لہذا ہم کویت حکومت اور انکے لوگوں کا احترام کرتے ہیں اور انہیں اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے کویت میں کام کیا ہے اور جلد ہی اپنے پرانے دوستوں سے ملنے کیلئے کویت جائیں گے۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 مریض جاں بحق

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 مریض جاں بحق

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 6 مریض جاں بحق ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 4516 ہوگئی ہے جبکہ 6778 ٹیسٹ کرانے سے 312 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو یہاںوزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 6 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 4516 ہوگئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 6778 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 312 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 4.6 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 3351450 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 267237 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 96.1 فیصدیعنی 257013 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 116 شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 5708 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 5385 گھر وں میں، 10 آئسولیشن مراکز میں اور 313 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

  • پلاٹ کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم

    پلاٹ کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رام سوامی میں پلاٹ کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کی مطابق رام سوامی میں گزشتہ 2 روز تک پلاٹ کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر بھی حملہ کردیا۔ واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ، پولیس پر حملے، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں 1 گرفتار ملزمسمیت 400، 500 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • بلدیہ ٹائون کی عوام مفاد پرست ٹولے کو یکسر مسترد کردیں ،مولانا راشد محمود سومرو

    بلدیہ ٹائون کی عوام مفاد پرست ٹولے کو یکسر مسترد کردیں ،مولانا راشد محمود سومرو

    جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ این اے 249 کے عوام کے پاس سنہری موقع ہے کہ ملک پر مسلط مفاد پرست ٹولے کو یکسر مسترد کرکے اہل اور دیانت دار نمائندے کا انتخاب کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 249 میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے جمعیت سیکریٹریٹ کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا راشد سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ گواہی اور امانت ہے، بلدیہ ٹان کی عوام پاس حق رائے دہی کا سنہری موقع ہے کہ عوام باہر سے آئے ہوئے مفاد پرست ٹولے کو یکسر مسترد کردیں۔ تحریک انصاف نے ملک بھر کی طرح این اے 249 سے نقلی مینڈیٹ لیکر عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا تھا ، اور ہزیمت سے بچنے کیلئے آج نااہلوں کو استعفی دینا پڑا پی ٹی آئی نے حلقے کو مسلسل نظر انداز کرکے بلدیہ ٹان مسائل کا گڑھ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام این اے 249 سے جے یوآئی کے امیدوار مولانا عمرصادق کو کامیاب بنائیں انکا ماضی کھلی کتاب کی مانند ہے وہ حلقے کے عوام کیلئے نئے نہیں، اسی حلقے کے باسی ہیں، ان کی علاقے کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔ عوامی مسائل سے انہیں خوب آگاہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں موجودہ حکومت کیخلاف میدان عمل میں ہیں ، کوئی سیاسی جماعت اگر پی ڈی ایم کے مقاصد اور عوامی کاز سے مخلص نہیں ہوگی تو وہ آنے والے دنوں میں عوام کا سامنا نہیں کرسکے گی۔ موجودہ عوام دشمن حکومت کیخلاف ان شاءاللہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم جلد سرخرو ہوگی ۔