Baaghi TV

Category: کراچی

  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا مزار قائد کے سامنے پانچوے روز بھی جاری رہا

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا مزار قائد کے سامنے پانچوے روز بھی جاری رہا

    ملت تشیع کے لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا مزار قائد کے سامنے پانچورے روز بھی جاری رہا۔دھرنے میں ملت تشیع کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں شریک ہیں۔شرکاء دھرنے سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے کراچی میں دیے گئے دھرنے میںلاپتا افراد کے اہل خانہ کا کھلے آسمان تلے پانچواں روز بھی گزر چکا ہے ابھی تک کسی حکومتی ذمہ دار شخصیت نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی ہمارے نوجوانوں کو آئین و قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ’’اغوا‘‘ کر لیا جاتا ہے اور پھر کئی کئی سال ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں آتی۔ مرکزی و صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ہمارے نوجوانوں کے اغوا میں ملوث اداروں کو آئینی حدود و قیود کا پابند کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس ریاست مدینہ کا تصور پیش کیا تھا وہاں اس طرح کا ظلم تو مشرکین کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا تھا۔موجودہ حکومت نے اگر اپنی خودمختاری کو ثابت کرنا ہے تو اسے اپنی رٹ منوانے ہو ئے ریاستی اداروں سے خود کا بالا ثابت کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا خلوص اور جدوجہد قابل رشک ہے۔ملت جعفریہ کے ہر فرد کی یہ اخلاقی و شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔

  • شہلا رضا نے جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

    شہلا رضا نے جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

    پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و صوبائی وزیرسیدہ شہلا رضا نے جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔شہلا رضا نے اپنی ٹوئٹ میں دعوی کیا تھاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔ تاہم جہانگیر ترین نے شہلا رضا کے دعوے کی تردید کردی ہے جس کے بعد اب صوبائی وزیر نے اپنی ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔

  • کم عمر بچوں کے انصاف کے لیئے قانون سازی کے اقدامات ایکٹ-2018

    کم عمر بچوں کے انصاف کے لیئے قانون سازی کے اقدامات ایکٹ-2018

    نو عمر بچوں کے انصاف کے لئے قانون سازی کے اقدامات کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ زون جناب جاوید اکبر ریاض کی زیر صدارت ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
    ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری، ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹیگیشن-I عمران مرزا، ایس ایس پی سٹی انویسٹیگیشن-II مختیار خاصخیلی، ایس ایس پی کیماڑی انویسٹیگیشن-III حصام بن اقبال، CEO LAS ثانیہ زاہد، AD LAS ملیحہ ضیاء، RD LAS جوزیہ زمان، Project coordinator LAS شمائلہ شاہانہ، Senior Program Officer LAS ارحم سرور،ریڈر ٹو ڈی آئی جی ساؤتھ، برانچ انچارجز پی سی اے، لیگل اور ایچ آر سی ساؤتھ آفس نے شرکت کی۔میٹنگ میں اب تک کم عمر بچوں کی منشیات کی عادت اور ان میں بڑھتی ہوئی کرائم کی شرح پر غور کیا گیا۔ لیگل ایڈ سوسائٹی اور سندھ پولیس نے جویوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ-2018 کے نفاذ اور پولیس کے کردار کے بارے میں ایک طریقہ کار تیار کیا ہے۔جے جے ایس ایکٹ 2018 نے محکمہ پولیس سمیت قانون سازی کے نظام میں مخصوص اداروں کے اختیارات اور ذمہ داریوں میں اضافہ کیا ہے۔ قانون سے متصادم بچوں کی حفاظت کے سلسلے میں کم عمر بچے جو منشیات کے استعمال کے عادی ہیں ، انھیں ایریا مجسٹریٹ کی مشاورت سے بحالی کیلئے 14 دنوں کے لئے بھیجنا چاہئے اور (جے جے ایس)کی کمیٹی اس کے مطابق مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی اس معاملے کے حقائق کی تصدیق کرے گی۔ اور رپورٹ متعلقہ مجسٹریٹ کو ارسال کرے گی۔ڈی آئی جی پی ساؤتھ زون نے ایل اے ایس) کے وفد کو بھی پیش کش کی کہ جب تک ایل اے ایس سے مناسب انتظامات کا اعلان نہ کیا جائے تب تک بحالی مرکز کے طور پر خواتین چائلڈ پروٹیکشن سیل کو استعمال کریں۔

  • اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

    اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

    شہری سے لوٹ مار کی واردات کے بعد فرار ہونے والے تین ڈاکو گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد، چھینی گئی 9700 کی رقم اور دیگر سامان برآمد۔ گرفتار ملزمان نیشنل ہائی وے اور لنک روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفتیش جاری۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں شاہد، سعید اور صدام شامل ہیں۔

  • جہانگیر ترین کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

    جہانگیر ترین کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

    جہانگیر ترین کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا کی جانب سے ملکی سیاست کے حوالے سے بڑی خبر دی ہے۔ سینئر پی پی خاتون رہنما کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے قریبی ترین ساتھی جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے۔
    شہلا رضا کے مطابق جہانگیر ترین آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے بھی کراچی میں اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران جہانگیر ترین پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کریں گے۔ شہلا رضا کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوگیا تو پھر نہ بزدار رہے گا نہ ہی نیازی۔ واضح رہے کہ شوگر اسکینڈل میں نامزد تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان اختلافات پیدا ہو چکے ہیں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ جہانگیر ترین نے لندن میں نواز شریف سے ملاقاتیں کیں اور وہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں، تاہم بعد ازاں جہانگرین ترین نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کیساتھ مل کر شریف خاندان کیخلاف جدوجہد کی، وہ کسی صورت ن لیگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جبکہ گزشتہ ماہ ہوئے سینیٹ الیکشن سے قبل بھی یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ جہانگیر ترین پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو فتح دلوانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
    جہانگیر ترین نے ان افواہوں کی بھی تردید کی۔ جبکہ ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بھی اعتراف کیا تھا کہ ان کے اور جہانگرین ترین کے تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہے، جہانگیر ترین اس وقت تحریک انصاف میں نہیں ہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری  کا مولابخش مشوری کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم

    بلاول بھٹو زرداری کا مولابخش مشوری کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی حیدرآباد کے سینیئر رہنما مولابخش مشوری کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کرتے ہوئے کہا کہ مولابخش مشوری نے جمہوریت کی خاطر جدوجہد کی،انھوں نے جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے بےشمار قربانیاں دیں ۔پیپلز پارٹی مرحوم کی پارٹی کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھےگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔اس موقع پر پارٹی کے دوسرے اراکین بھی موجود تھے۔

  • لیاری کھڈہ مارکیٹ کے قریب ہوٹل پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

    لیاری کھڈہ مارکیٹ کے قریب ہوٹل پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: لیاری کھڈہ مارکیٹ کے قریب ہوٹل کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کھڈہ مارکیٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونیوالے امان اللہ کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہوٹل کے باہر پیش آیا، فائرنگ کا نشانہ بننے والے ہوٹل کے گاہک تھے۔ ہوٹل مالک کے مطابق اس کی کسی سے دشمنی نہیں۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا جائے گا۔

  • ‏پہلی اور آخری بار کراچی کو ﷲ نے ہمارے ہاتھوں سے بنوایا تھا، مصطفیٰ کمال

    ‏پہلی اور آخری بار کراچی کو ﷲ نے ہمارے ہاتھوں سے بنوایا تھا، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کے این اے 249 کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل صرفِ (پی ایس پی) ہی حل کر سکتی ہے کیونکہ پہلی اور آخری بار کراچی کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں سے بنوایا تھا۔ پی ایس پی نے پانچ سالوں میں کوئی یوٹرن نہیں لیا جو بات پہلے روز کہی آج بھی اسی بات پر قائم ہیں، بلدیہ ٹاؤن کے حالات دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے اور آج سے 13 سال پہلے کا بلدیہ ٹاؤن زیادہ بہتر تھا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر 5۔G سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن میں مسلم بنگلور ویلفئیر ایسوسی ایشن، اتحاد ٹاون یوسی 36 منعقدہ اجتماعات اوربلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

  • سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر 564 ملازمتوں کی منظوری

    سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر 564 ملازمتوں کی منظوری

    سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر 564 ملازمتوں کی منظوری دے دی۔سال 2019 سے اب تک 5327 فوتی کوٹا پر ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے.چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو علم الدین بلو، چیئرمین اینٹی کرپشن محمد اقبال میمن، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو، سیکریٹری قانون، سیکریٹری اقلیتی امور اور سیکریٹری خوراک سمیت متعلقہ سیکریٹری شریک ہوئے۔اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 207، صحت کے 79، آبپاشی کے 37 اور بلدیات میں 60 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں 34، زراعت میں 35، کالج ایجوکیشن میں 8، لائیو اسٹاک میں 9، خوراک میں 8 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 18، محکمہ داخلا میں 9، سروس جنرل ایڈمنسٹریشن میں 2، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں 1 اور روینیو میں 28 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔اینٹی کرپشن میں 3، سوشل ویلفیئر میں 4، محکمہ جنگلات میں 12 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ڈی آر سی متعلق رپورٹ طلب۔بتایا جائے ضلعی سطح پر کتنی ڈی آر سی منعقد ہوئی ہیں۔ جو پہلے منظور کئے گئے ہیں انکی تنخواہیں جاری کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی متعلقہ سیکریٹریز کو ہدایت دی۔فوتی کوٹا، ڈس ایبل کوٹا اور ملازمین کی ریگیولر کرنے کے معاملات کے متلعق تمام سیکریٹریز سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • گزشتہ روز نالے میں گرنے والے ننھے مکیش کی لاش ورثہ کے حوالے

    گزشتہ روز نالے میں گرنے والے ننھے مکیش کی لاش ورثہ کے حوالے

    کراچی ناظم آباد نمبر 3 نالے میں گرنے والا بچے کی لاش 12 گھنٹے بعد نکال لی گئی پولیس رینجرز اور علاقوں مکینوں نے مسلسل بچے کی تلاش جاری رکھی ,ضلع انتظامیہ سے رابطہ کرنے کے باوجود آپریشن کے لئے مشینری فراہم نہیں کی گئی، رات میں متعلقہ پولیس نے مشینری بلاوا کر آپریشن کا آغاز کیا تھا۔یاد رہے کہ 6 سالہ مکیش گزشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے نالے میں گر گیا تھا۔ رات بھر تلاش کے باوجود مکیش نہ مل سکا، 12 گھنٹے بعد آج صبح لاش مل گئی تلاش جاری رکھی ، والدین کا اکلوتا مہیش کی لاش اسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔واقع سے اہل علاقہ آبدیدہ ہوگئے۔