Baaghi TV

Category: کراچی

  • مرغی کا گوشت مہنگا بیچنے پر 2 دکانیں سیل

    مرغی کا گوشت مہنگا بیچنے پر 2 دکانیں سیل

    کراچی کے علاقے واٹر پمپ پر سرکاری نرخ سے زائد پر گوشت بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

    اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے واٹر پمپ پر کارروائی کرکے مقررہ نرخ سے زائد پر مرغی کا گوشت بیچنے پر 2 دکانیں سیل اور 3 دکانداروں پر جرمانہ عائد کردیا ۔

    واضح رہے کہ رمضان سے قبل کراچی کے بعض علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت ساڑھے 4 سو روپے سے زائد تک پہنچ گئی تھی ۔ عوام پریشان رمضان میں اس کی داد رسی کون کرے ۔

    ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک کلو مرغی کا گوشت 365 سے 415 روپے اور کوئٹہ میں 440 روپے کلو تک جاپہنچا ہے۔

  • اداکارہ صبا قمر نے ایکٹنگ کے بعد اب اور کونسا کام شروع کر دیا ہے۔

    اداکارہ صبا قمر نے ایکٹنگ کے بعد اب اور کونسا کام شروع کر دیا ہے۔

    فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے بعد اب اپنی سُریلی آواز کا جادو بھی جگاتی دکھائی دے رہی ہیں۔
    اداکارہ نے موسیقار و گلوکار مصطفیٰ زاہد کے ہمراہ کشور کمار کے معروف گانے پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔اداکارہ کشور کمار کا معروف گانا ’ہمیں تم سے پیار کتنا‘ اپنی سُریلی آواز میں گاتی ہیں، یہ رومانوی گانا ہیما مالینی اور راجیش کھنا پر فلمایا گیا تھا۔ماضی کا یہ گانا اب بھی موسیقی سے آشنائی رکھنے والوں کیلئے الگ حیثیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں صبا قمر کی میوزک ویڈیو میں مصطفیٰ زاہد نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جس نے نہایت کم وقت میں یوٹیوب پر زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئی تھی۔
    خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • ہم نے مردم شماری کے نتائج پر مخالفت میں ووٹ دیا ہے  وزیراعلیٰ سندھ

    ہم نے مردم شماری کے نتائج پر مخالفت میں ووٹ دیا ہے وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے مردم شماری کے نتائج پر مخالفت میں ووٹ دیا ہے جبکہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں باقی تین وزرائے اعلی نے یس پرائم منسٹر کہا ،سی سی آئی فیصلے کیخلاف سندھ حکومت نے پارلیمنٹ میں ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیاہے ،سندھ کابینہ نے ریفرنس کی منظوری دیدی ہے۔
    وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے خلل نہ ڈالا تو کراچی کے اسپتالوں کا مسئلہ حل ہوجائیگا، مہنگائی کی روک تھام کی ذمہ داری حکومت سندھ کی بھی ہے وہ اس کام سے غافل نہیں رہے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں چیف منسٹر ہاس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ ، صوبائی وزیر آغا تیمور اور حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔
    وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ 1998کی مردم شماری پر سب کو تحفظات تھے ۔انہوں نے کہا کہ جب مردم شماری نوٹیفائی ہونگی تو دوہزار سترہ کے نتائج کی بنیاد پر حلقہ بندیاں ہونگی ۔بدقسمتی سے ہر دفعہ مردم شماری کو متنازعہ بنادیاجاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے جو جس کا حق ہے وہ اسکو دیاجائے تاہم وفاقی حکومت پاکستان کیلئے کیا کرنا چاھتی ہے یہ بات اسے خود بھی نہیں معلوم ہے .
    مراد علی شاہ نے کہا کہ میںوزیراعظم کااحترام کرتاہوں ان کے سندھ آنے کی ہمارے پاس کوئی اطلاع اب تک نہیں ہے۔وزیر اعلی سندھ نے یاد دلایا کہ جب مردم شماری 2017میں ہوئی تواس وقت اگست سے مخالفانہ آوازیں آنی شروع ہوگئی ۔ س لئے سب نے ملکر آئین میں ترمیم کرکے صرف الیکشن کے لئے نتائج تسلیم کئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ایک فیصد کو چیک کروانے کی بات کی گئی ،پھر پانچ فیصد پر اتفاق ہوا۔27مئی کوآخری میٹنگ ہوئی اس میں کہا گیا کہ ہم سے پانچ فیصد نہیں ہوسکتا۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ اس مردم شماری کے فیصلے کوپارلیمنٹ میں نہیں لایا گیا۔نومبر کی میٹنگ میں جو طے ہوا اس پرعمل نہیں کیا گیا اور سی سی آئی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔

  • تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا فیصلہ  الیکشن کمیشن نے این اے 249 پر بیلپٹ پیپر کی پرنٹنگ روک دی

    تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے این اے 249 پر بیلپٹ پیپر کی پرنٹنگ روک دی

    تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے فیصلہ کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے صورتحال واضح ہونے تک بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ روک دی ہے ۔ ذرائع الیکشن کمیشن نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے کہ تحریک لبیک پاکستان پرپابندی کا فیصلہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب پر اثر انداز ہوسکتا ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے پر امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی اور ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد امیدوار کرین کے نشان پر انتخاب نہیں لڑسکے گا
    امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اہل ہوگا این اے 249 بلدیہ ٹان کراچی پر مفتی نذیر کمالوی تحریک لبیک کے امیدوار ہیں ۔
    الیکشن کمیشن نیصورتحال واضح ہونے تک بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ روکنے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

  • جمعے کے دن وزیر اعظم عمران خان سندھ پیکیج کا اعلان کریں گے

    جمعے کے دن وزیر اعظم عمران خان سندھ پیکیج کا اعلان کریں گے

    ‏قائدِ حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی سکھر میں پریس کانفرنس وزیر اعظم عمران خان جمعے کے دن سکھر آئیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سندھ پیکیج کا اعلان کریں گے۔ یہ شروعات ہوگی سندھ کی ترقی کی ۔ کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح بھی کیا جائے گا بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن 18ویں ترمین کی تلوار سامنے آجاتی تھی۔ ہم 18ویں ترمیم کی سپورٹ کرتے ہیں لیکن لوگوں نے سہارا لیکر کرپشن کی حلیم عادل شیخ نے کانفرنس میں کہا کرونا وبا میں بھی 60 ارب روپے وفاق نے سندھ کو دیئے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت چاہتی ہے سب کچھ ان کو دیا جائے تاکہ کرپشن کی نذر ہوجائے۔‏‎سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے عوام کو بنیادہ سہولیات سے آراستہ کریں گے۔ یہ سلسلہ اب رکے گا نہیں سندھ کی عوام کے لئے خوشخبریاں آئیں گے۔ مردم شماری کی مخالفت کرنے والے کرپٹ سیاستدان ہیں۔ ‏‎مردم شماری ہوگی تو ڈی لمیٹیشن بھی مکمل ہوگی حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پولیس کا نظام تباہ ہے ٹرانسفر پوسٹنگ پئسوں پر ہوتی ہے۔سندھ می پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کہا ہے پانچ سالوں میں سات ارب کے کاموں میں 44فیصد کرپشن ہوئی ہے۔‏‎سندھ میں صحت کا نظام تباہ ہے خسرہ کی وبا پھیل رہی ہے حلیم عادل شیخ کہتے ہیں۔پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے شیخ رشید نے بہاریوں کے ساتھ بنگلایوں کا ذکر کرنا چاہا تھا۔

  • سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن کے 3 ملزمان گرفتار

    سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن کے 3 ملزمان گرفتار

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں آفتاب احمد ، غلام سرور اور تارا چند شامل ہیں، آفتاب احمد محکمہ زراعت سندھ میں ایگزیکٹو انجینئر تھے، جبکہ ملزمان غلام سرور اور تارا چند ٹریکٹر ڈیلرز تھے۔نیب اعلامیے کے مطابق ملزمان کو ریماںڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔سندھ میں جعلسازی سے ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن کے کیس میں نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم نے دورہ سندھ کے دوران 1500 افراد کے بیانات قلمبند کر لیے۔متاثرین نے اپنے بیان میں نیب کو بتایا کہ ہمارے شناختی کارڈ پر جاری ٹریکٹرز ہمیں نہیں ملے، ہم نے کبھی ٹریکٹر لینے کی درخواست نہیں دی، راشن کے بہانے شناختی کارڈز لیے گئے تھے۔محکمہ ایکسائز سے بھی نیب نے ریکارڈ حاصل کر لیا ہے ، جبکہ نیب تین ملزمان کو گرفتار کر چکا، مزید اہم گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ سندھ کے 3200 لوگوں کے نام پر جعلسازی سے ٹریکٹر جاری کروائے گئے، ٹریکٹر اسکیم میں 80 کروڑ روپے کی سبسڈی حکومت سے لی گئی تھی، سادہ لوح افراد کے نام پر سبسڈی کے ذریعے ٹریکٹر لے کر اوپن مارکیٹ میں بیچے گئے۔

  • کراچی ویسٹ میں پولیس کی کامیاب کارروائی،بلوچستان سے تیار شدہ گٹکا ماوا شہر میں لانے کی کوششیں ناکام

    کراچی ویسٹ میں پولیس کی کامیاب کارروائی،بلوچستان سے تیار شدہ گٹکا ماوا شہر میں لانے کی کوششیں ناکام

    کراچی ویسٹ میں پولیس کی کامیاب کارروائی، چلغازی کٹ ناردرن بائی پاس سے مضر صحت گٹکا/ماوا سپلائیر گرفتار۔ ملزمان بلوچستان سے تیار شدہ مضر صحت گٹکا ماوا شہر میں لانے کی کوشش کررہے تھے۔ایس ایچ او منگھوپیر نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے آ ٹھ بوروں میں موجود 1680 عدد تیار پڑیاں گٹکا ماوا برآمد۔پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا کی سپلائی میں استعال ہونے والی گاڑی کو بھی تہویل میں لے لیا۔گرفتار ملزمان ضلع کے مختلف علاقوں میں دکان داروں کو گٹکا ماوا سپلائی کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 318/2021 درج، تفتیش جاری ہے۔گرفتار گٹکا ماوا فروش پہلے بھی مقدمہ الزام نمبر 136/2011 میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد جعفر ولد محمد صدیق اور حمزہ ولد حبیب شامل ہیں۔

  • پولیس و عوام پر تشدد میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے

    پولیس و عوام پر تشدد میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ملک کےمختلف حصوں میں3 دن سےجاری تشدد کی شدید ‏مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تشدد، اغوا، سرکاری ونجی املاک پرقبضےکی اجازت نہیں دی ‏جاسکتی۔میڈیا کو جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پرمشتعل ہجوم کےحملوں کی ‏ہرگزاجازت نہیں دے سکتے، ان واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی ‏جائے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کواس کی ذمہ داری نبھانے سے گریزکی اجازت نہیں دی جاسکتی، ‏واقعات سےواضح ہےسلیکٹڈحکومت نےملک کودلدل میں دھکیل دیا ایسی خطرناک دلدل میں ‏دھکیلاگیاکہ جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظرآتی ہے، حکومت ‏نےعوام کو بےیار و مددگار چھوڑدیاہے ہماری ہمدردی شہیداہلکاروں،بےگناہ شہریوں کےلواحقین کیساتھ ‏ہے، پرتشدد واقعات میں زخمیوں کو بہترعلاج کی سہولت یقینی بنائی جائے۔

  • شہرکراچی میں ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، تین کڑور کی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    شہرکراچی میں ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، تین کڑور کی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    کراچی شہر میں ایس آئی یو پولیس کی کارروائی تین کڑور کی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار ۔
    ملزمان کو ایم اے جناح روڈ بس اڈے سے خفیہ معلومات پر گرفتار کیا گیا ۔ملزمان نے چند روز قبل جمشید کوارٹرز سے تین کڑور کے پرائز بانڈ چھینے تھے۔ملزمان پرائز بانڈ کو لے کر دوسرے شہر فرار ہو رہے تھے۔ملزمان کو انٹر سٹی بس کے اندر سے گرفتار کیا گیا دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے دوکڑور پچاس لاکھ مالیت کے بانڈ ملے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کا بھی بتایا۔ملزمان کا ڈکیت گروہ آٹھ افراد پر مشتمل ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضع رہے کہ گروہ میں شامل کچھ ملزمان پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔

  • صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے 470 نئے کیسز رپورٹ

    صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے 470 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وائرس کے سندھ میں24گھنٹے کے دوران470 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اس دوران کسی کورونا مریض کے انتقال کی خبر رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے صوبے میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے صوبہ سندھ میں470 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 270309 کیسز ہوچکے ہیں، آج کورونا کے مزید 466 مریض صحت یاب ہوگئے، اب تک 2589 99کورونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24گھنٹے میں کورونا سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، اب تک سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4533ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت6777مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، کورونا متاثرہ 310 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت کورونا کے 38 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں، سندھ میں470 میں سے 262 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ روز مزید 4 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہوچکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کرونا وائرس کے مزید 118 مریض جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی۔