پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنما NA-249 کے امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یوں تو پورے کراچی شہر کا کوئی پرسان حال دکھائی نہیں دیتا لیکن اس حلقے کا حال بہت ہی قابلِ رحم ہو چکا ہے جہاں موجودہ وفاقی، صوبائی اور کراچی کی میٹروپولیٹن حکومت نے اپنی بے پناہ کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے پورے شہر کو کچرے کا ڈھیر اور کھنڈر بنا دیا ہے۔وہ بلدیہ ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 35 میں دہلی برادری کی جانب سے منعقد کی گئی کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس کارنر میٹنگ میں دہلی برادری کے چیئرمین سعید خان، صدر محمد سلیم، لیگل ایڈ کمیٹی کے چیئرمین عبد المتین، سہیل احمد کے علاوہ مسلم لیگی رہنما ناصر الدین محمود، نعیم کامران، محمد اکرم، محسن جاوید، حاجی صالحین، ندیم اختر آرائیں ،دین محمد لغاری، ملک شیر احمد اعوان، نوشاد اختر اور محمد عارف حسین نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے کراچی کے لیے دو مرتبہ پیکیج کا اعلان تو ضرور کیا جس کے تحت پہلی بار 165 ارب اور دوسری مرتبہ 1100 ارب دیئے جانے تھے لیکن افسوس کہ اس میں سے ایک دھیلہ بھی کراچی کو نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ٹیکس ریونیو میں سب سے زیادہ حصہ ادا کرنے والے شہری صاف پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور یہاں کے نمائندے اپنے ذاتی مفادات کے حصول اور اس کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر اور شہریوں کو لوٹنے والوں اور انہیں ان کی قسمت کے رحم و کرم پر چھوڑنے والوں کو علاقے کے عوام 29 اپریل کو مسترد کرکے اپنا حساب برابر کریں گے۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 29 اپریل آٹا، چینی چوروں کے بھی احتساب کا دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ( ن) نے اپنے دور حکومت میں وفاقی بجٹ سے کراچی کو اربوں روپے کے کئی منصوبے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم منتخب ہو کر کراچی کو اس کا جائز حصہ دلوائیں گے جو اس شہر کا حق ہے۔ مسلم لیگ ( ن) کو کامیاب کروانے کے لیے سب اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
Category: کراچی
-

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصر کی انسانی ہمدردی کے تحت مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد کراچی پورٹ آمد
کراچی، 14 اپریل 21: پاک بحریہ کا جہاز نصر افریقی ممالک میں تین ماہ جاری رہنے والے انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد کراچی پورٹ پہنچ گیا۔ افریقی براعظم میں تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نصرنے جبوتی ، سوڈان ، بینن اور نائیجر میں ایک ہزار ٹن چاول پاکستان کی عوام کی جانب سے تحفہ کے طور پر پہنچائے۔ جہاز نے کینیا کی بندرگاہ ممباسا کا خیر سگالی دورہ بھی کیا۔ انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن کی منصوبہ بندی 2020 میں نائیجر کے شدید سیلاب اور خشک سالی کی لپیٹ میں آنے کے بعد کی گئی ، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی واقع ہوئی تھی۔
پورٹ کالز کے دوران ، میزبان بحری افواج کے اعلی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ خیر سگالی اور انسان دوستی کے ناطے غذائی امداد جبوتی ، سوڈان ، بینن اور نائیجر کے مقامی حکام کے حوالے کی گئی۔ میزبان ممالک کے عہدیداران کی جانب سے حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کے لئے انسان دوستی کے اس عمل پر خصوصی خراج تحسین پیش کیاگیا۔علاوہ ازیں ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور میزبان ممالک کے مابین دوستی کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
کراچی پورٹ پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہاز نصر کا کمانڈر پاکستان فلیٹ اور پاک بحریہ کے دیگر اعلی عہدے داروں کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ کے نمائندوں نے بھی استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کا بینڈ بھی موجود تھا جس نے پاکستان کے قومی ترانے اور دیگر دھنوں سے محظوظ کیا۔اس مشن کی منصوبہ بندی حکومت پاکستان کی جانب سے ” انگیج افریقہ “ پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے نئے راستے کھولنے اور دوستی کے رشتوں کو مزید تقویت فراہم کرنے کے لئے کی گئی تھی۔
-

کورونا سے بچنے کے لئے عبادت اور احتیاط لازم و ملزوم ہیں ، جنید لاکھانی
کرونا سے بچاءو کے لیئے عبادت اور احتیاط لازم و ملزوم ہیں ۔ رمضان میں علماء کرام عبادات کے دوران نمازیوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کروائیں ۔ مساجد و امام بارگاہوں میں فرش کو روز دھوئیں ،دریاں اور قالین نہ بچھائے جائیں ۔ قوم کرونا وائرس کے خاتمے اور اس سے بچاو کے لیئے خصوصی دعائیں کرے ۔ بازاروں میں بھی کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے ۔ ان خیل لات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کرتے پوئے کہا کہ کرونا کے پھیلاءو کو روکنے کے لیئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا ۔ رمضان المبارک میں عبادات کے دوران علماء کرام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروائیں تا کہ لوگوں کی عبادات میں فرق بھی نہ پڑے اور کرونا بھی نہ پھیلے ۔ مساجد اور اما م بارگاہوں میں اجتماعی نماز کے لیئے متفقہ ایس او پیز پر عمل نہایت ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا ۔ حنید لاکھانی نے کہا کہ شہری رمضان المبارک کے دوران دیگر نمازوں کی طرح نماز عشاء اور تراویح کی نماز مساجد میں ادا کرسکتے ہیں تاہم انہیں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ماسک ، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ لازمی رکھیں ۔ نمازیوں کے لیئے ضروری ہے کہ وہ مساجد میں لگائے نشانات پر ہی نماز ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاو کے لیئے عبادت اور احتیاط لازم و ملزوم ہیں ۔ تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں قالین اور دریاں نہ بچھائی جائیں ۔ فرش کو روزانہ ڈیٹول والے پانی سے دھوئیں تا کہ جراثیم ختم ہوجائیں اور چھ فٹ کے فاصلے کو لازمی برقرار رکھیں ۔ پوری قوم کرونا وائرس کے خاتمے اور اس سے بچاءو کے لیئے خصوصی دعائیں کرے تاکہ اس مصیبت سے نجات حاصل ہو جب سے کرونا وائرس دنیا میں آیا ہے دنیا میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ۔ معمولات زندگی نہایت محدود ہوگئے ہیں جس کے بہت سارے نقصانات اور منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام صرف عبادت گاہوں میں ہی نہیں بلکہ بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی تمام ایس او پیز کا خیال رکھیں کیونکہ وہاں پر احتیاط کی ضرورت سب سے زیادہ ہوتی ہے ۔ بازاروں میں رمضان المبارک میں عام دنوں کی نسبت زیادہ رش ہوتا ہے کیونکہ لوگ اپنی فیملی اور اپنے لیئے شاپنگ کے لیئے لازمی جاتے ہیں ۔ بہت سارے لوگ تو ایسے ہیں جو پورے خاندان عید کی شاپنگ کے لیئے بازار جاتے ہیں ایسی صورتحال میں بازاروں میں عوام کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوجاتی ہے اور سماجی فاصلہ رکھنا نا ممکن ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لیئے قوم احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اگر کوئی شخص احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتا تو اس کی بھی رہنمائی کریں اور سماجی فاصلے کے ساتھ ماسک پہنے کی تلقین بھی کریں ۔
-

گھر میں گھس کر چوری کرنے والا ڈکیت گرفتار ،چوری شدہ رقم اور سونا برآمد
گھر میں گھس کر چوری کرنے والا ڈکیت گرفتار چوری شدہ رقم اور سونا برآمد۔
باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق مورخہ 2021-04-11 بوقت 06:30 بجے مسمی محمد امین ولد گلستان جو کہ زینب بلڈنگ فرسٹ فلور لیاقت کالونی لیاری کراچی میں رہائش پزیر ہے کے گھر میں چوری کی اطلاع ملی جس کی ایف آئی آر نمبر109/2021 بجرم دفعہ380/457 تھانہ کلری میں درج ہوئی۔جس پر ایس ایچ او کلری بمعہ پولیس پارٹی نے مورخہ 2021-04-13 کو بمقام زینب بلڈنگ ففت فلور لیاقت کالونی لیاری کراچی سے ایک ڈکیت کو گرفتار کرتے ہوئے مسمی محمد امین کے گھر سے لوٹی ہوئی رقم اور سونا برآمد کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ تین جوڑی سونے کی بالیاں, دو عدد سونے کی چوڑیاں اور نقد رقم ایک لاکھ اٹھارہ ہزار پانچ سو روپے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزم کا نام ذیشان احمد ولد محمد پرویز بتایا جارہا ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ بالا کے تحت تفتیش جاری ہے۔جبکہ ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ -

گڈز ٹرانسپورٹ پر نہیں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائیں، مراد علی شاہ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کو فالو نہ کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے . اگرصورتحال تشویشناک ہوتی ہے تووفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کا کہیں گے . بدھ کو سی ایم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسینیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے . ویکسی نیشن کے بعدوائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کو نہ چھوڑیں .
وزیر اعلی سندھ کا اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے کم ہے . ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے . آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدل رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ نوکریاں تو کیا ملنی تھیں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کو اتنا طاقتور کر دیا کہ اس کے معاملے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آزاد کردیا ہے کسی کو جواب دہ نہیں ۔ حکومت نے 90 فیصد قرضے لے لیے ہیں، ۔ معاشی بحران سے نکلنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مظاہروں میں 5 لوگ جاں بحق ،18 زخمی ہوئے ہیں، پر امن طریقے سے احتجاج کی اجازت ہے ۔ کسی کو تکلیف پہنچانے کی اجازت نہیں ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ کسی کو نقصان نہ پہنچے ۔ -

کورونا وائرس کی تیسری لہر اور تازہ صورتحال سے متعلق مراد علی شاہ کا بیان سامنے آیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو روکنے کا نہیں کہا ہے، صرف پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندیاں لگائیں۔سید مرادعلی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس کی تیسری لہر اور تازہ صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کو فالو نہ کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے، اگرصورتحال تشویشناک ہوتی ہے تووفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کا کہیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پہلے بھی وفاق سے کہا تھا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔انہوں نے کورونا ویکسین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لوگوں کی ویکسینیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے، ویکسی نیشن کے بعدوائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کو نہ چھوڑیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کا اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے کم ہے،ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدل رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ نوکریاں تو کیا ملنی تھیں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، اسٹیٹ بینک کو اتنا طاقتور کر دیا کہ اس کے معاملے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آزاد کردیا ہے کسی کو جواب دہ نہیں، حکومت نے 90 فیصد قرضے لے لیے ہیں، معاشی بحران سے نکلنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مظاہروں میں 5 لوگ جاں بحق ،18 زخمی ہوئے ہیں، پر امن طریقے سے احتجاج کی اجازت ہے، کسی کو تکلیف پہنچانے کی اجازت نہیں ہے، ہماری کوشش ہے کہ کسی کو نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے مزید کہا کہ 12 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، ہم مظاہرین کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، 26 میں سے 24 مقامات پر احتجاج ختم کیا جا چکا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مظاہرے کے لیے جگہ بھی دینے کو تیار ہیں۔اُن کا اسپتالوں سے متعلق کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ کہا کہ یہ اسپتال آپ چلائیں، اسپتالوں کے معاملے پر ہم نے وفاق کو خط لکھے ہیں، میری جب بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی اس معاملے کو اٹھایا، آج میری ڈاکٹرفیصل سلطان سے بات ہوئی ہے، جناح سمیت تین اسپتالوں کا معاملہ عدالتوں میں چل رہا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے، وزیر اعظم کا مشکور ہوں کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ اسپتال سندھ چلائے۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سی سی آئی کے اجلاس میں مردم شماری کی بات ہوئی، انیس سال بعد 2017 میں مردم شماری ہوئی، اس وقت ن لیگ کی حکومت تھی، سی سی آئی پورے پاکستان کی نمائندہ ہے، سی سی آئی کے چار اجلاسوں میں مردم شماری کا ذکر ہی نہیں ہوا،۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پہلے نتائج پر اعتراض کیا تھا مگر بعد میں کچھ نہیں بولے، سی سی آئی کی تاریخ میں پہلا فیصلہ ہے جو غیر متفقہ ہے، میں نے مطالبہ کیا کہ اے پی سی بلا کر بلدیاتی انتخابات کے لیے ترمیم کرسکتے ہیں، آئین کے مطابق اختلاف کی صورت میں معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ادھر مردم شماری پر آوازیں لگاتے رہیں ہیں وہ کیا کریں گے، آج مردم شماری کا اعلان کریں اور ایک سال میں مردم شماری مکمل کریں۔
-

گلشن میں بس الٹ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مسافر بس الٹ گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلشنِ اقبال میں نیپا پل سے اترتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔ علاقے میں ایکدم بھگدڑ مچ گئی ۔ عوام اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی مدد کو دوڑے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینسیں اور علاقہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔بھگدڑ پر قابو پا لیا گیا ۔ -

پی ای سی ایچ ایس کراچی میں غیر قانونی تعمیرات ، سندھ حکومت کو نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت ، کے ایم سی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ پی ای سی ایچ ایس میں فٹ پاتھوں پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت گزشتہ روزسندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔
درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت بتایا کہ پی ای سی ایچ ایس میں گھر کے سامنے سے فٹ پاتھ توڑ کر قبضہ کرلیا گیا ہے ۔ علاقے میں گراونڈ پلس ون تعمیرات کی اجازت ہے ۔ پرائیویٹ پارٹی نے گراونڈ پلس ٹو تعمیر کرلیا اور مزید تعمیرات بھی جاری ہیں ۔ سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ اگر فٹ پاتھ پر کوئی قبضہ کرکے بیٹھ جاتا ہے تو ختم کون کرائے گا درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فٹ پاتھوں کی دیکھ بھال کے ایم سی کی ذمہ داری ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بدقسمتی سے کوئی ادارہ اپنی ذمہ داری لینے کو تیار ہی نہیں ۔ عدالت نے پرائیویٹ پارٹی اور فریقین سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ -

رمضان میں پھل بھی عوام کی پہنچ سے باہر انتظامیہ خاموش
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ناجائز منافع خوروں نے پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا جبکہ شہری انتظامیہ محض تماشائی بن کر رہ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی 80 تا 100 روپے درجن میں فروخت ہونے والا کیلا 140 تا 160 روپے درجن،40روپے کلو فروخت ہونے والا خربوزہ 60روپے کلو،30روپے کلو فروخت ہونے والا تربوز40روپے اور 60 روپے کلو میں فروخت ہونے والا گرما 80 تا 100 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گیا ہے ،مارکیٹ میں کینو 250 روپے درجن، چیکو 150 روپے کلو،ہرا سیب 150 روپے کلو،گولڈن سیب 200 تا 250 روپے کلو اور امرود 100 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ،شہر میں فی کلو برائلر مرغی 280تا295روپے کلو جبکہ مرغی کا ایک کلو گوشت 480 تا 490روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ،گائے کا فی کلو گوشت 700 تا 850 روپے کلو جبکہ بکرے کا گوشت 1200 تا 1400 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ ادارو ں سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کریک ڈان کیا جائے اور رمضان میں عوام کو لوٹنے والی مافیا کا کڑا احتساب کیا جائے ۔ -

عزیر بلوچ 15 ویں مقدمہ سے بھی بری ، گواہ منحرف
گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے خلاف مقدمہ میں گواہ منحرف ہوگیا جس پر مقامی عدالت نے عزیر بلوچ کو پولیس پر حملے کے مقدمے سے بری کر دیا ۔ کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پولیس پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آپ کے خلاف شواہد نہیں اس لیے مقدمہ سے بری کیا جاتا ہے چنانچہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ 15 ویں مقدمہ میں بھی بری ہوگئے۔
استغاثہ کے مطابق عزیر بلوچ اور ساتھی لیاری پولیس آپریشن کے خلاف پولیس کو نقصان پہنچانے نیا آباد شاہ ولی اللہ روڈ موجود تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزموں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کی۔ پولیس کی اضافی نفری پہنچنے پر ملزم فرار ہوئے۔ مقدمے میں سعید پٹھان پہلے ہی بری ہوچکا ہے۔ مقدمہ میں حبیب جان، نصیر اللہ لاکھو اور سجاد کھتری مفرور ہیں۔واضح رہے کہ عزیر جان بلوچ اس سے قبل 14 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ عزیر بلوچ کے خلاف مختلف تھانوں میں 61 مقدمات درج ہیں۔
