Baaghi TV

Category: کراچی

  • شہرقائد میں دو روز سے جاری احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا

    شہرقائد میں دو روز سے جاری احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا

    شہرقائد میں دو روز سے جاری احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس نے شہر بھر میں ایک درجن مقدمات کا اندراج کر کے ٹی ایل پی کراچی کے سرپرست اعلی اور الیکشن سیل کے رہنما سمیت 100سے زائد کارکنوں گرفتار کرلیا، پولیس نے کارکنوں کی عیادت کے لئے آنیوالی تحریک لبیک کی مرکزی قیادت کو بھی گرفتار کرلیا۔
    ضلع سائوتھ میں دھرنے میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا جسے ایم پی او کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح پولیس نے جناح اسپتال کی ایمرجنسی کا گھیراو کر کے تحریک لبیک سرپرست اعلیٰ کراچی مفتی محمد مبارک عباسی اور دیگر عہدیداران کو گرفتار کر لیا گیا تحریک لبیک کی قیادت جناح اسپتال مین زخمی کارکنوں کی عیادت اور ہلاک کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے آئے تھے مرکزی رہنمائوں کی گرفتاری کے موقع پر جناح اسپتال لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا پولیس نے کراچی کے الیکشن سیل ذمہ دار محمد عابد قادری کو بھی گرفتار کر لیا۔ ضلع ایسٹ پولیس نے مجموعی طور پر 30 افراد کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ضلع ملیر میں اسٹار گیٹ کا علاقہ سب سے زیاہ متاثر رہا ہے اور پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث 16 افراد کو گرفتار کیا ہے اور ائیرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ضلع ساوتھ میں کھارادار پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
    ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانہ بلال کالونی اور نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیرائو میں ملوث 35 افراد کو حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزموں کو شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا۔اورنگی ٹاون پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر کامران اشعر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 387 سال 2021 درج کرلیا جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ، مدعی مقدمہ ایس ایچ او نے بیان دیا ہے کہ اورنگی ٹاون نمبر 5 کے قریب ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل افراد نے ایس ایچ او اورنگی ٹاون اور پاکستان بازار کی پولیس موبائلوں سمیت ریپڈ رسپارنس فورس (آر آر ایف)اور بکتر بند گاڑیوں پر حملہ کر کے انھیں نقصان پہنچایا جبکہ اورنگی ٹاون تھانے پر حملہ کر کے املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران ایک درجن سے زائد پولیس اہلکاروں کو تشدد اور پتھرائو سے زخمی کر دیا ، پولیس نے 10 نامزد سمیت دیگر نامعلوم صورت شناس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مومن آباد پولیس نے ایس ایچ او مومن آباد انسپکٹر گل اعوان کی مدعیت میں بھی مقدمہ نمبر 338 سال 2021 انسداد دہشت گردی کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت 4 نامزد اور 25 سے 30 نامعلوم صورت شناس اور 200 کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں مدعی مقدمہ ایس ایچ او مومن آباد نے بیان دیا ہے کہ احتجاج کے دوران آر آر ایف کی موبائل جو کہ ملازمین کو کھانا فراہم کر کے واپس نیول ہیڈ کوارٹر آر آر ایف جا رہی تھی کہ مشتعل افراد اسے روک کر اس پر لاٹھی اور ڈنڈے برسائے کر اسے نقصان پہنچایا جبکہ اس میں سوار اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ، پولیس کی جانب سے سرکاری گاڑی اور ملازمان کو بچانے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی گئی۔
    جبکہ ویسٹ میں مزید مقدمات کا اندراج کیا جائیگا آخری اطلاعات آنے تک ضلع ویسٹ پولیس نے 25 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا ماہِ رمضان کی آمد پر پیغام

    بلاول بھٹو زرداری کا ماہِ رمضان کی آمد پر پیغام

    ‏پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ماہِ رمضان کی آمد پر پیغام .چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پاکستانی قوم سمیت تمام امتِ مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد.‏رمضان المبارک ایک دوسرے سے حسن سلوک اور تعاون کرنے کا مہینہ ہے، کوروناوائرس وباء کے باعث پوری دنیا غیر معمولی حالات کا سامنا کر رہی ہے، رمضان میں وباء کی صورتحال کے پیش نظر ہر پاکستانی اپنی ذمہ داریوں کا خیال رکھے،ہر شہری کو اپنے اطراف لوگوں کے ساتھ صبر و تحمل کے ساتھ پیش آئے، ‏دعا ہے یہ مقدس مہینہ سب کے لیے قلبی سکون، خوشحالی اور امن کا وسیلہ بنے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ہمیں اپنے وہ کشمیری بھائی یاد ہیں، جو بھارتی مظالم کا شکار ہیں، ‏دعا ہے یہ مقدس مہینہ سب کے لیے قلبی سکون ‏بھارت رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی عبادات کو روکنے سے باز رہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مذہبی آزادی کشمیریوں کا حق ہے.

  • بلاول بھٹو زرداری کا مرحوم رہنما سید عبداللہ شاہ کی برسی پر پیغام

    بلاول بھٹو زرداری کا مرحوم رہنما سید عبداللہ شاہ کی برسی پر پیغام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعلیٰ و پارٹی کے مرحوم رہنما سید عبداللہ شاہ کی برسی پر پیغام.پی پی پی چیئرمین نے مرحوم سید عبداللہ شاہ کو ان کی 14 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے.مرحوم سید عبداللہ شاہ ایک کارکن دوست رہنما، بھترین منتظم اور شہید بھٹو و شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا سپاہی تھے.بطور وزیراعلیٰ، سید عبداللہ شاہ نے جمہوریت کی مضبوطی اور قانون کی حکمرانی کے لیئے کام کیا.انہوں نے عوامی فلاح و بھبود، صوبے کی ترقی اور وسیع تر قومی ہم آہنگی کے لیئے بھی ناقابلِ فراموش کام کیا.مرحوم سید عبداللہ شاہ کو دورِ آمریت میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا.لیکن انہوں نے شدید علالت کے باجود بڑی جرئت و استقلال کے ساتھ ڈٹ کر سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا. آج سید عبداللہ شاہ جسانی طور ہمارے درمیان نہیں، لیکن وہ درخشاں اصول موجود ہیں، جن کی پیروی انہوں نے زندگی بھر کی.مرحوم سید عبداللہ شاہ کی گراںقدر خدمات قوم و ملک کے لیئے ہمیشہ قابلِ فخر اور یاد رہیں گی.پی پی چیئرمین نے مرحوم سید عبداللہ شاہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے.

  • کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایس ایچ او،و ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

    کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایس ایچ او،و ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

    کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایس ایچ او سہراب گوٹھ و ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے خلاف مکینوں کا احتجاج۔
    ڈسٹرکٹ ایسٹ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود دیہہ گجرو,تپو سونگل کے مقامی افراد نے ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ڈی ایس پی سہراب گوٹھ ہمارے پلاٹوں پر زبردستی قبضہ کررہے ہیں مظاہرین میں موجود سید عالم ولد ورائے دین کا کہنا تھا کہ ہم نے محنت مزدوری کرکے اور اپنے بچوں کے پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کے پلاٹ خریدے جسکا اسٹے آرڈر ہائی کورٹ آف سندھ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے اور سول کوٹ میں زیرسماعت ہے حیران کن بات یہ ہے کہ جس کے خلاف ہم نے اسٹے آرڈر لیا وہ نہ تو ہمارے پلاٹوں پر قبضہ کررہے ہیں اور کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں کر رہے لیکن ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ڈی ایس پی سہراب گوٹھ نے بھاری ہتھیاروں سے لیس غنڈہ عناصر کو زبردستی ہمارے پلاٹوں پر بٹھادیا ہے جس پر ہم نے ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں ہراسمنٹ اینڈ پروٹیکشن پٹیشن اور اندراج مقدمہ کی الگ الگ پٹیشن بھی داخل کر رکھی ہیں جو کہ زیر سماعت ہیں لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے بندے آتے ہیں ہیں اور کہتے ہیں کہ مقدمے سے ہاتھ اٹھا لو اور پلاٹوں کو بھول جاؤ نہیں تو تم لوگوں کو گم کردیں گے۔ مظاہرین میں اہل علاقہ سمیت عورتیں اور بچے بھی شامل تھے مظاہرین نے ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی آئی جی ایسٹ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے اپیل کی ہے کہ ہمارے پلاٹوں سے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے مسلح غنڈوں کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں اور ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

  • این اے 249 ضمنی انتخابات  میں پی ٹی آئی میدان مارے گی

    این اے 249 ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی میدان مارے گی

    این اے 249 ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی میدان مارے گی، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا کہنا ہے بلدیہ کے عوام ماضی کی حکومتوں کی کرپشن اور دہشتگردی سے بخوبی واقف ہیں، سانحہ بلدیہ فیکٹری کےقاتلوں کے حمایتی بلدیہ عوام کے جذبات پر نمک پاشی کررہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے بلدیہ میں ترقیاتی کام کروائے، پی ٹی آئی نے حلقہ این اے 249 کے عوام کو مشکل حالات میں بھی اکیلا نہیں چھوڑا،بلال غفار کا کہا حلقہ 249 کے عوام کو ٹوفیاں اور لالی پاپ دینے والے یہ ٹوفیاں اپنےلیے بچاکر رکھیں،پی آئی اے کے ساتھ اسٹیل میلز فری دینے والوں کو تاریخی شکست کا سامنا ہوگا، حلقے کے عوام اپنے ضمیر کے مطابق پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی کو عوام کا اعتماد حاصل ہے فتح کپتان کے کھلاڑی آمجد آفریدی کی ہوگی.

  • بیوی کو قتل کرنے پر پھانسی کی سزا سنا دی

    بیوی کو قتل کرنے پر پھانسی کی سزا سنا دی

    کراچی کی ماڈل کورٹ جنوبی نے ملزم عبدالجبار کو بیوی کو قتل کرنے پر پھانسی کی سزا سنا دی، ملزم پر 5 لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ماڈل کورٹ جنوبی کی عدالت میں ملزم جبار پر اپنی 55 سالہ بیوی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران عطا سومرونے ملزم عبدالجبار کو بیوی کو قتل کرنے پر پھانسی کی سزا سنا دی، جبکہ عدالت نے ملزم کو اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10 سال مزید قید کی سزا کا بھی حکم دیتے ہوئے 5 لاکھ کا جرمانہ عائد کردیا۔ ملزم کی رقم دیت کی صورت میں مقتولہ کے لواحقین کو دی جائیگی۔پولیس کے مطابق ملزم جبار نے جنجوعہ ٹاؤن میں 20 دسمبر 2019 کو اپنی 55 سالہ بیوی سکینہ کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا، واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی وسیم کی مدعیت میں بلوچ کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

  • پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کا رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پیغام

    پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کا رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پیغام

    پی ٹی آئی رہنماء و معروف کاروباری شخصیت سمیر میر شیخ کا رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پیغام
    سمیر میر شیخ نے پاکستان اور دنیا بھر کی امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ماہ رمضان کی آمد اس مرتبہ پھر کرونا وباء میں ہوئی ہے۔انھوں نے عوام سے درخواست کی کہ ماہ رمضان میں کرونا وباء سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔عوام مساجد، بازاروں سمیت ہر مقام پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔اس ماہ مخیر حضرات معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی دل کھول کر امداد کریں۔

  • شہر کراچی میں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہوگئی۔

    شہر کراچی میں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہوگئی۔

    کراچی میں تین روز سے جاری احتجاج ختم ہونے کے بعد بند سڑکیں کھل گئیں اور شہر بھر میں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بلدیہ حب ریور روڈ پر جاری احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ کوٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے اور شہر میں اس وقت صورتحال معمول پر آگئی ہے اور کہیں پر بھی روڈ ٹریفک کے لیے بند نہیں ہے۔ گزشتہ روز شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا،کورنگی ڈھائی نمبر پر مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایچ او سعودآباد اور 5 اہلکار بھی زخمی ہوگئے جب کہ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر جانے والے بھی کئی افراد زخمی ہوئے، مظاہرین نے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی۔

  • کراچی میں کوویڈ حفاظتی ویکسین کی طلب میں بتدریج اضافہ

    کراچی میں کوویڈ حفاظتی ویکسین کی طلب میں بتدریج اضافہ

    کراچی سمیت سندھ بھر میں کوویڈحفاظتی ویکسین کی طلب میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان 20 نجی اسپتالوں کوویکسی نیشن سینٹرکے قیام کی منظوری نہیں دی جاسکی، اس وقت سندھ حکومت نے صرف 3 نجی اسپتالوں کو ویکسینیشن کی اجازت دی ہے۔ان 20 سے زائد نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈریپ، این سی او سی اور گورنمنٹ کی تمام پروٹوکول پر پورا اترنے کے باوجود اجازت نہیں دی گئی، ان نجی ادراروں کی جانب سے متعدد بار درخواست بھی دی جا چکی ہیں لیکن صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے ان نجی اسپتالوں میں ویکسی نیشن لگانے کیلیے تاحال اقدامات نہیں کیے جاسکے۔
    دوسری جانب 20 سے زائد نجی اسپتالوں، لیبارٹریز نے بھی حکومت سندھ کو اپنے اپنے اسپتالوں میں کوویڈ ویکسین لگانے کیلیے اجازت کی درخواست دے رکھی ہے ۔
    اہرین صحت کی مطابق کہ ویکسینشن صحت کی دیکھ بھال کا ایک بنیادی حصہ ہے، ویکسین صحت مند افراد کو لگائی جاری ہے اور یہی افراد دوسرے کوویڈ کے مریض کی بھی خدمت کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہ بھی خطرے سے دوچار ہیں، مختلف ممالک میں کوویڈ حفاظتی ویکسین او پی ڈی کلینک میں لگائی جارہی ہے جبکہ مختلف کمپینوں،صنعتوں کے مالکان نے اپنے ملازمین کیلیے عارضی ویکسی نیشن کلینکس بھی قائم کرلیے ہیں۔ کراچی میں خالق دینا ہال، آرٹس کونسل، پی ایم اے ہاوس وغیرہ میں ویکسینشن کا عمل جاری ہے جبکہ نجی ادراوں کو یہی ویکسین بھاری قیمت پر بھی لگائی جاری رہی ہے،ان ماہرین کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں کم از کم ایک ہزار نجی ویکسی نیشن مراکز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

  • اے آر جی کے چئیرمین ملک ضمیر نے العرب مارٹ راشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

    اے آر جی کے چئیرمین ملک ضمیر نے العرب مارٹ راشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

    تفصیلات کے مطابق اے آر جی کے چئیرمین اور بیورو چیف آف باغی چینل کراچی نے العرب مارٹ کی طرف سے راشن سینٹر کا افتتاح کر دیا ۔
    ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی آے آر جی کمپنی رمضان میں خصوصی رمضان پیکج کے ساتھ العرب مارٹ کی طرف سے دل کھول کر راشن تقسیم کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے سب سے زیادہ غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ رمضان سے پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ عوام کے لئے مشکلات میں اضافے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ آے آر جی کا پہلا مقصد لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیلانا ہے ۔ بھائی چارے کو فروغ دینا ہے ۔ اس مقصد کے تحت پہلی رمضان سے ہی لوگوں کا راشن دینے کا آغاز کر دیا ہے ۔