کراچی میں سندھ ہائیکورٹ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے مضر اثرات سے متعلق پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں 5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ بتائیں، 5 جی ٹیکنالوجی کیسے مضر صحت ہے؟ کیا 5 جی کا کسی کو لائسنس دیا گیا ہے ؟درخواست گزار نے بتایا کہ 5 جی ٹیکنالوجی انسانی صحت، ماحول اورآب و ہوا کے لیے نقصان دہ ہے اور 5 جی کا باقاعدہ لائسنس کسی کو جاری نہیں ہوا۔عدالت نے استفسار کیا کہ پی ٹی اے حکام وضاحت دے سکیں گے کہ کیا 5 جی کے مضر صحت اثرات ہو سکتے ہیں؟ دنیا انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہی ہے اور ہم پابندی لگادیں؟ ہم پی ٹی اے کے جواب کے بعد ہی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔عدالت نے فائیو جی ٹیکنالوجی سے متعلق پی ٹی اے حکام کو نوٹس جاری کردیے۔
Category: کراچی
-

دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو لاکھوں گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کراچی بدھ سےپانی کی فراہمی متاثر رہےگی واٹر بورڈ حکام کے مطابق پائپ لائن بیک پریشر کے باعث پھٹی جس کے باعث گلشن حدید، پپری، قائد آباد، ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن، لانڈھی اور کورنگی میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔پائپ لائن کا مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے میں 24 سے 36گھنٹے لگ سکتے ہیں.
-

کریم بخش گبول سندھ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 100 سے جیت کر ایم پی اے بننے والے کریم بخش گبول نے اپنا استعفیٰ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو ارسال کردیا ، استعفیٰ ارسال کیے جانے کے بعد اپنا موبائل فون بھی بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے استعفے میں لکھا کہ حلقے کے عوام کی شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا ، رکن قومی اسمبلی مجھے اور حلقے کو ہمیشہ نظر انداز کرتا ہے ، جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں کے سامنے اس مسئلے کو اٹھایا تاہم کہیں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، ایسے میں اسمبلی کی رکنیت رکھنے کا میرا کوئی حق نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 100 سے جیت کر ایم پی اے بننے والے تحریک انصاف کے رکن نے اپنا استعفیٰ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو ارسال کردیا ہے۔
-

ریسٹورنٹ،مالز میں بچے بھیجنا زیادہ ضروری ہے یا اسکول؟طارق شاہ
آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین طارق شاہ نے تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا اسکولوں میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جارہا ہے، بچے شاپنگ مالز دیگر جگہوں پر جاتے ہیں تو متاثر ہوتے ہیں۔طارق شاہ نے تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جارہا ہے ، اسکولوں کو مکمل طور پر بند نہیں ہونا چاہیے۔طارق شاہ نے سوال کیا ریسٹورنٹ،مالز میں بچے بھیجنا زیادہ ضروری ہے یا اسکول؟ بچے شاپنگ مالز دیگر جگہوں پر جاتے ہیں تو متاثر ہوتے ہیں ،بازاروں میں کورونا زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔چیئرمین آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن نے کہا ٹرانسپورٹ پر 2 دن کی پابندی لگائی گئی اسی طرح اسکول کیلئے بھی انتظام کیا جائے۔آن لائن کلاسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آن لائن تعلیم سے زیادہ فائدہ حاصل نہیں ہورہا ، بچوں کو آن لائن کے ذریعے کورس کی تیاری نہیں کروائی جاسکتی۔یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک میں 6 اپریل بروز منگل سے اگلے پندرہ روز کیلئے کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔
-

غلام فرید صابری کو بچھڑے آج 27 برس بیت گئے
فن قوالی کو نئی جہت دینے والے غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے۔ ان کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی سحر طاری کردیتی ہیں۔ تااجدارِ حرم‘ اور اس جیسی دیگر کئی مقبول قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔
غلام فرید صابری 1930 میں ہندوستانی ریاست مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے، انہیں بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا۔ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا تھا، البم میں موجود قوالی ’میرا کوئی نہیں تیرے سوا‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔5 اپریل 1994 کو کراچی میں غلام فرید صابری کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ -

5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست پر عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟
5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست پر عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی
عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ بتائیں، 5 جی ٹیکنالوجی کیسے مضر صحت ہے کیا 5 جی کا کسی کو لائسنس دیا گیا ہے ؟ درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ 5 جی ٹیکنالوجی انسانی صحت ماحول اور آب و ہوا کے لیے نقصان دہ ہے اور 5 جی کا باقاعدہ لائسنس کسی کو جاری نہیں ہوا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ پی ٹی اے حکام وضاحت دے سکیں گے کہ کیا 5 جی کے مضر صحت اثرات ہو سکتے ہیں؟ دنیا انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہی ہے اور ہم پابندی لگادیں ہم پی ٹی اے کے جواب کے بعد ہی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔ سندھ ہائیکورٹ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے مضر اثرات سے متعلق پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے فائیو جی ٹیکنالوجی سے متعلق پی ٹی اے حکام کو نوٹس جاری کردیئے
فائیو جی ٹیکنالوجی کے انسانی صحت کےلیے نقصان دہ ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں تحقیق
-

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کا زور ٹوٹنے لگا
کراچی شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم شہری احتیاط کریں، کیوں کہ آج بھی درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں گرمی کا زور ٹوٹنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 17 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا ہے البتہ دن میں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
-

انہی کے ووٹوں سے ہم گیلانی کو پارلیمنٹ میں لے آئے جنہوں نے نا اہل کروایا، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جنہوں نے گیلانی کو نااہل کروایا، انہی کے ووٹوں سے ہم گیلانی کو پارلیمنٹ میں لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے ان لوگوں کے ساتھ کام کیا جن لوگوں نے آصف زرداری پر تشدد کیا،11 سال جیل میں رکھا، بڑے مقصد کے لیے ہمارے ساتھ جو ہوا وہ بھولنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں مل کربرابری اور عزت کے ساتھ کام کریں، پیپلزپارٹی اپوزیشن کے ساتھ مل کریا اکیلے اپوزیشن کے لیے تیار ہے ، افسوس ہےجب لانگ مارچ کے موقع پرسب تیاری تھی تو اپوزیشن نے اپوزیشن کے ساتھ اپوزیشن شروع کی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلاف اس وقت سامنے آئے جب پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے فیصلے کے برخلاف سینٹ میں اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف منتخب کروایا ۔پی ڈی ایم کی بڑی جماعت ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی ن لیگ کو سلیکٹڈ قرار دیا گیا تھا۔
-

ہم نہ ڈیل پر یقین رکھتے ہیں نہ ڈھیل پر ، نیئر بخاری
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ ہم نہ ڈیل پر یقین رکھتے ہیں نہ ڈھیل پر، ڈیل وہ کرتے ہیں جو 2019 میں ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف پر تنقیدی نشتر برساتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ ہمارے پاس بہت باتیں ہیں لیکن خاموش ہیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ پی ڈی ایم کا جنازہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو رخصت کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں، آج مہنگائی زوروں پر ہے، غریب آدمی پس رہا ہے، دوجماعتیں فیصلے مسلط کرنا چاہتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی کسی کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنایا کیونکہ ہماری اکثریت تھی، کسی کے ماتحت نہیں کہ یہ شوکازنوٹس دینے کی بات کررہےہیں۔ ۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلاف اس وقت سامنے آئے جب پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے فیصلے کے برخلاف سینٹ میں اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف منتخب کروایا ۔پی ڈی ایم کی بڑی جماعت ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی ن لیگ کو سلیکٹڈ قرار دیا گیا تھا۔
-

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 42 ویں برسی کراچی میں بھی عقیدت و احترام و سادگی کے ساتھ منائی گئی
پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اورسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 42 ویں برسی ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی عقیدت و احترام و سادگی کے ساتھ منائی گئی اورکورونا ایس اوپیز کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں پیپلزپارٹی کے تحت شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے لیے فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔
پیپلزپارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان کے مطابق کرونا کی وبا کے باعث کراچی میں مرکزی سطح پر پروگرامز کی بجائے ہر ضلع میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی و دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں کی بڑی تعداد نے ماسک اور دیگر ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے شرکت کی ۔ پیپلزپارٹی کراچی شرقی کے تحت پیپلز سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
