Baaghi TV

Category: کراچی

  • گلشن اقبال کے مکین سڑکوں کی خستہ حالی سے اذیت کا شکار

    گلشن اقبال کے مکین سڑکوں کی خستہ حالی سے اذیت کا شکار

    گلشن اقبا ل یوسی 29 کے مکین سڑکوں کی خستہ حالی اور کچرے کے انبار اور آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیراڈائز ہومز کے مکین بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ اسٹریٹ لائٹس کے فقدان اور آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث سگ گزیرگی کے واقعات بڑھ رہے ہیں جبکہ رات کو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی تشویشناک حدتک اضافہ ہوا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ علاقے کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جو متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر بلدیات ،سیکریٹری بلدیات ،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین، یو سی چیئرمین ، کمشنر کراچی اور میئر کراچی کو درخواست بار ہا ارسال کی گئی ہیں۔تاہم اس پر کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔ اہل محلہ اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

  • راتیں جاگ کر کراچی بنایا، ایک روپیہ بھی حرام نہیں کمایا،مصطفی کمال

    راتیں جاگ کر کراچی بنایا، ایک روپیہ بھی حرام نہیں کمایا،مصطفی کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کے امیدوار این اے 249 سید مصطفی کمال نے کہا کہ میں نے ایک روپیہ بھی حرام نہیں کمایا، میں نے راتیں جاگ کر کراچی بنایا، اللہ نے مجھ سے یہ کام لیا، اس شہر کے رہنے والے ہمارے کردار کو بخوبی جانتے ہیں۔ ہم نے تین سو ارب روپے اس شہر پر خرچ کئے ہیں، میرا برترین دشمن بھی ایک روپے چوری کا الزام نہیں لگا سکتا، میں نے ان پیسوں کو کراچی کی ترقیاتی پر لگایا یہ ہماراکردار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی واحد جماعت ہے جو اس شہر کے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی ایسی کامیابی چاہتی ہے جس سے میری قوم کے مسائلِ ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں، اس شہر سے ایسی روشنی اٹھے جو پورے پاکستان میں پھیلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن 07 نمبر، یوسی 32, مسلم مجاہد کالونی , نئی آبادی، سیکٹر 4H بدر گراؤنڈ,بلدیہ ٹاؤن، یوسی 29 میں منقعدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا چاند پر جاری ہے اور ہم آج بھی گٹر ملا پانی پینے، سیوریج نظام درہم برہم اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے ساتھیوں کے ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا دیا اور اس جھنڈے کو ماننے والا ہر انسان ہمارا بھائی ہے میں آپ لوگوں کو دعوت دینے آیا ہوں کہ پی ایس پی کا حصہ بنیں اور پی ایس پی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے حقوقِ کے لئے آواز بلند کریں کیونکہ انشاء اللہ آنے والا وقت تمہارا ہے۔

  • اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیےبھیس بدل کر جرائم کو روکنے کی کوشش

    اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیےبھیس بدل کر جرائم کو روکنے کی کوشش

    کراچی: شہر قائد کے علاقے تیموریہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ پولیس کا کہنا ہے کہ سخی حسن کے قریب ملزمان اور پولیس کے سادہ لباس اہل کار کے درمیان مقابلے ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا ہے، جس کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ہارون مارکیٹ اور دیگر مقامات پر ڈکوئے تعینات کیے گئے ہیں، جو بھیس بدل کر جرائم کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ڈاکوؤں نے اسی سادہ لباس اہل کار سعید کو نشانہ بنایا اور اس سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے، اہل کار نے تعاقب کر کے ان پر فائرنگ کی، جس پر ملزمان کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، تاہم ملزمان کے پستول میں گولی اٹک گئی۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت نظام اور زخمی ڈاکو کی شناخت عبدالشکور کے نام سے ہوئی، ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران قریب سےگزرنے والا ارشد نامی شہری بھی زخمی ہوا۔ زخمی شہری کو ممکنہ طور پر مقابلے کے دوران ہی ڈاکو کی گولی لگی۔ ادھر کراچی کے علاقے گلستان جوہر پولیس نے ایک کارروائی میں مفرور ڈاکو کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ 19 مارچ کو ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوروم میں ڈکیتی کی تھی۔ اور 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے دیگر 2 ساتھی پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔

  • اتحاد ٹاون یوسی 36 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب, سید مصطفی کمال

    اتحاد ٹاون یوسی 36 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب, سید مصطفی کمال

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کا انتخابی مہم حلقہ ‎#NA249 کے سلسے میں اتحاد ٹاون یوسی 36 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب، عوام نے والہانہ استقبال کیا اور اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔سید مصطفی کمال کا انتخابی مہم حلقہ ‎#NA249 کے سلسے میں علاقے کا دورہ اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ مورخہ 4اپریل بروز اتوار صدر انیس قائمخانی سے ‎#NA249 مرکزی الیکشن آفس میں پنجابی پختون اتحاد مظہر شیرازی گروپ کے جنرل سیکریٹری سید محمد کامران بخاری نے ملاقات کی اور الیکشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • کراچی کے تاجروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

    کراچی کے تاجروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

    کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد، فٹ وئیرایسوسی ایشن، لیاقت آباد تاجرالائنس، انجمن تاجران ‏سندھ، سریناموبائل مارکیٹ تاجران سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے مشترکہ پریس ‏کانفرنس کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ جمعہ کی رات کو ہمیں مختلف اداروں کی جانب سےتنگ کیا گیا مجبور ‏ہوکر اعلان کررہےہیں،منگل کووزیراعلیٰ ہاؤس پردھرنادیں گے، احتجاج کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس ‏کا گھیراؤ کیاجائے گا۔ تاجررہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے اہلخانہ کےہمراہ وزریراعلیٰ ہاؤس پردھرنا دیں گے، منگل کی ‏دوپہر 12 بجے پرامن ریلی نکالی جائےگی لیاقت آبادسےریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں ‏گے۔ واضح رہے کہ شہر قائد کی تاجر برادری نے ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کرتے ‏ہوئے نئی شرط عائد کردی ہے۔ آل کراچی تاجر الائنس کے تاجر رہنماؤں نے ہفتے میں دو دن کاروبار بند کرنے کے حکومتی فیصلے ‏کو بقیہ پانچ دن چوبیس گھنٹے کاروبار کھولنے سے مشروط کردیا۔ آل کراچی تاجر الائنس کے تاجروں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت سے ‏مطالبہ کیا کہ اگر دکانیں رات آٹھ بجے بند کروانی ہیں تو پھر ہفتے میں ایک تعطیل ہوگی۔

  • انتخابی مہم  کے سلسے میں سیکٹر 5- G میں معززین سے خطاب, سید مصطفی کمال

    انتخابی مہم کے سلسے میں سیکٹر 5- G میں معززین سے خطاب, سید مصطفی کمال

    ‏چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کا انتخابی مہم حلقہ ‎#NA249 کے سلسے میں سیکٹر 5- G سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن میں مسلم بنگلور ویلفئیر ایسوسی ایشن کی دعوت پر معززین سے خطاب، معززین نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ ‏سید مصطفیٰ کمال سے بہتر امیدوار ‎#NA249 میں کوئی نہیں مصطفیٰ کمال نے اپنے نظامت کے دور میں بلدیہ ٹاؤن والوں کو پانی دیا بہترین ہسپتال اور کرکٹ گراؤنڈ بنواءے۔ اگر دوبارہ موقعہ ملے گا تو بلدیہ والوں کے مختلف مسائل کے حل کیلئے مصطفیٰ کمال پارلیمنٹ میں آواز بلند کریں گے۔

  • کراچی کی تاریخ کا سُنہرا دور آپکے ووٹ  کا منتظر, سید مصطفی کمال

    کراچی کی تاریخ کا سُنہرا دور آپکے ووٹ کا منتظر, سید مصطفی کمال

    ‏سندھ حکومت کی 13 سالہ بدترین حکومتی کارکردگی کا جواب صرف مصطفی کمال کا 5 سالہ ترقی یافتہ دورِ نظامت ہے اہلیان کراچی کے شعور کا امتحان مصطفی کمال روشن پرامن کراچی کی پہچان۔ اپنا قیمتی ووٹ دنیا کے سب سے بہترین میئر کو دے کر شہر قائد کے ساتھ وفا پرستی کا ثبوت دیں سید مصطفی کمال کا شاندار تابناک دور نظامت کراچی کی تاریخ کا سُنہرا دور آپکے ووٹ کا منتظر ۔ 29اپریل ڈولفن پر مہر لگا کر شہر کراچی سے ہمدردی کا ثبوت دیں۔ سندھ دھرتی کا بیٹا کراچی کی شان سید مصطفی کمال کراچی سمیت پورے پاکستان کی آواز ہے ۔ آپکے ایک قیمتی ووٹ سے کراچی کی آواز حکومتی ایوانوں کو ہلا سکتی ہے آپکی محرومیاں دور کرسکتی ہے۔29اپریل ڈولفن پر مہر لگائیں کراچی سے سوتیلی ماں کا سلوک کرنے والی وفاقی و صوبائی حکومت کا علاج
    صرف مصطفیٰ کمال کے پاس ہے 29 اپریل ڈولفن پر مہر لگا کر اپنی نفرت کا اظہار کریں۔

  • کراچی: قومی کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار

    کراچی: قومی کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار

    کراچی: قومی کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ اور اداکارہ ثوبیہ خان بھی کورونا کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے گھر پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔ معروف اداکارہ اور کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ ثوبیہ خان کو بھی کورونا لاحق ہو گیا ہے، ثوبیہ خان کے مطابق انہیں چند روز سے گلے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی، جس پر انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ ثوبیہ خان کے مطابق وہ گھر سے باہر کم ہی جاتی ہیں اور لوگوں سے ملتی بھی نہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں کورونا ہو گیا ہے، سب سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور کورونا وائرس سے بچیں۔

  • کراچی: مچھرکالونی میں ایس ایس یو کی کارروائی، 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    کراچی: مچھرکالونی میں ایس ایس یو کی کارروائی، 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کے دوران تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے مچھر کالونی میں کارروائی کی گئی جس کے دوران خاتون سمیت 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو حیدررضا کے مطابق گرفتار ملزموں میں انیلا ، غلام علی اور راجا شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف 4 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

  • فریال تالپور کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام

    فریال تالپور کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام

    پی پی پی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کا شہید ذولفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن غریب سے اس کی آواز چھینی گئی۔ شہید ذولفقار علی بھٹو کا قتل ریاست کے چہرے پر نہ مٹنے والا دھبہ ہے جو کبھی نہیں مت سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان کے قتل کے بعد پاکستان تاریکیوں کا شکار ہوگیا۔ غریب عوام کی داد رسی کرنے والا نہ رہا ۔ 42 سال بیت گئے، شہید ذولفقار علی بھٹو کو انصاف نہ مل سکا۔ وہ شہید ذولفقار علی بھٹو جس نے مظلوم طبقات کو آواز، عزت اور طاقت دی۔ جس نے روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا۔ ‏ انہوں نے کہا کہ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے دن ہم پارٹی سے تجدیدوفا کریں۔ اپنے مفادات اور رنجشیں بھلا کر پارٹی کیلئے کام کریں۔یہ پارٹی شہیدوں کی امانت ھے ایمانداری اور محنت سے اسکی حفاظت کریں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جھنڈا نسل در نسل ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ آنیوالا کل تمہارا ھوگا انشاءاللہ
    کبھی تو سوچنا تم نے یہ کیا کیا لوگو
    یہ تم نے کس کو سر دار کھو دیا لوگو
    ہوائے بغض و خباثت چلی تو اپنے ساتھ
    اڑا کے لے گئی انصاف کی قبا لوگو
    دیا تھا صبحِ مسرت نے اک چراغ تمہیں
    اسی کو تم نے سرِ شام کھو دیا لوگو