لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش آمد۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ اور انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے بلاول بھٹو زرداری نے مزار پر حاضری کے وقت کرونا وائرس کی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا اور کرونا سے بچاءو کے تمام حفاظتی اقدامات کو اپنایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو اور شہید مرتضی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔
Category: کراچی
-

محکمہ تعلیم کی جانب سے ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد بھرتی کرنے سے انکار
محکمہ تعلیم کی جانب سے ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد بھرتی کرنے سے انکار پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہری غلام حسین کو نوکری دینے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں نائب قاصد کی نوکری نہ دینے کے خلاف شہری غلام حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ نائب قاصد کے لئے مڈل پاس ہونا شرط ہے، درخواست گزار نے ایم اے جرنلزم ہے، ایم اے جرنلزم کو نوکری دینے سے مڈل پاس کا حق مارا جائے گا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جنہوں نے ایم اے کرلیا وہ کہاں جائیں ایم اے کرنے والے بیچارے مارے مارے پھر رہے ہیں، بیچارہ اتنا مایوس ہے کہ نائب قاصد ہی لگا دو بس بچوں کے لئے روٹی گھر لے جائے۔ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ اعلی تعلیمی یافتہ ہونے کے باعث نائب قاصد کا کام نہیں کر پائے گا۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے یہ کوئی طریقہ کار نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے غلام حسین کو محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کی نوکری دینے کا حکم دیدیا۔ -

بلاول بھٹو زرداری کی جیلانی ہاؤس آمد، سید قائم علی شاہ سے تعزیت
خیرپور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید قائم علی شاہ سے ان کے صاحبزادے مظفر علی شاہ اور صاحبزادی نجمہ شاہ کے انتقال پر تعزیت کی بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سے بھائی اور بہن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم مظفر علی شاہ اور مرحومہ نجمہ شاہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی, مرحومین کے انتقال پر لواحقین کے لئے صبر و جمیل اود ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔ اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ سے بھی تعزیت کی۔
-

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو پیغام
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کوپیغام دیا پی پی پی چیئرمین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے ان کا کہنا ہے ک یہ دوسرا ایسٹر ہے، جو کرونا وائرس وبا کے دوران منایا جارہا ہے، اس لئے ہر ایک کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں اقلیتی برادریاں اپنے مذہبی تہوار منانے کے لئے آزاد ہیں کیونکہ آئین انہیں یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے.انھوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری ایسٹر کے موقع پر پاکستان میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعائیں مانگیں -

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں یومِ شہادت پر PPP کا خراجِ عقیدت
پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے 42 ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ پاکستان کو ایٹمی قوت، متفقہ آئین، امت مسلمہ کی یکجہتی، جمہوریت کی بحالی اورعام آدمی کو آواز دینے کی سزا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی قتل کی صورت میں دی گئی، مگر آج بھی بھٹو خاندان کی تیسری نسل ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اورحقوق کیلئے جہدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا دور ایک ایسا سنہرا دور تھا کہ جس میں پاکستان نے بے پناہ ترقی اور کامیابیوں کے منازل طے کیے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری,اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو پاکستان آج متحرک معیشت و معاشرہ کے ساتھ ایک فلاحی ریاست ہوتا، صدر آصف علی زرداری کا کہنا کہ پارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ اور افکار ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔
-

سید مصطفیٰ کمال کی ایسوسی ایشن کی منتخب کمیٹی سے اہم ملاقات
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال،جوائنٹ سیکیٹری ڈاکٹر یاسر،نائب صدر ڈسٹرک کیماڑی محمد فیاض کی یوسی 32 مجاہد کالونی بلدیہ ٹاؤن آمد۔۔کچھی برادری کے ماہی گیروں کی جماعت کچھی فشرمین ایسوسی ایشن کی منتخب کمیٹی سے اہم ملاقات اس جماعت نے سید مصطفیٰ کمال کی بھرپور حمایت کی۔ یوسی 33 بلدیہ ٹاؤن میں قریشی برادری کی ورکنگ کمیٹی شیخ القریش سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے اہم ملاقات۔ قریشی برادری نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال سے حلقہ #NA249 کے مرکزی الیکشن آفس میں یوسی 37 ایم کیو ایم کے سابقہ کونسلر محبوب علی ماما کی ملاقات اور PSP میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر پی ایس پی کے عظیم میمن بھی موجود ہیں۔
-

چاہتی ہوں کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے
شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ مجھے آج تک شادی کے لیے کسی نے سامنے آ کر پروپوز نہیں کیا،میں چاہتی ہوں کہ کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے۔ نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب کوئی مجھے پروپوز کرے تو میں مسکرا دیتی ہوں کیونکہ مجھے شرم آجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویسے آج تک کسی میں اتنی ہمت تو نہیں آئی کہ کوئی مجھے پروپوز کرے اور میں چاہتی ہوں کوئی اتنی ہمت کرکے آگے آئے اورمجھے پروپوز کرے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ چھپ چھپا کر میسج کے ذریعے یا پھر کسی دوست کو کہہ کر پروپوز کیا گیا مگر آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا۔
-

کراچی: کلفٹن انڈرپاس میں پانی کی لائن پھٹ گئی
کراچی کے علاقے کلفٹن میں سب میرین چورنگی کے ساتھ گزرنے والے انڈر پاس کے اندر پانی کی لائن پھٹ گئی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر اور پانی سڑک پر جمع ہوگیا۔ پانی بھرنے کی کی وجہ سے انڈر پاس زیرِ آب آگیا ہے۔ انڈر پاس کے ایک ٹریک کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ میٹھے پانی کی لائن سے پانی کا رساؤ تیزی سے جاری ہے۔ واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اوور سائز ٹرالر نے واٹر بورڈ کی لائن کو نقصان پہنچایا۔ لائن سے فراہمی آب معطل کردی گئی ہے۔ اسد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ جلد لائن میں موجود پانی گرنا بند ہوجائے گا۔ واٹر بورڈ کی جیٹنگ مشینیں بھی روانہ کردی گئی ہیں۔
-

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی کے موقع پر آصف علی زرداری کا پیغام
پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 42 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس کے ہیلی پیڈ پر مختصر تقریب منقعد کی گئی ہے ۔جبکہ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری خطاب کریں گے۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھٹو شہید نے قوم کو فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھایا، بھٹو نے دنیا کو بتایا کہ لیڈر موت کو شان سے قبول کرتا ہے اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔
آصف علی زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے شہید بھٹو کے وعدے کی تکمیل کی، کچھ عناصر 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، لیکن ہم انہیں ناکام بنائیں گے۔ -

دل میں خیال بیٹھ گیا کہ مرد سچے نہیں ہوتے، عصمت زیدی
معروف اداکارہ عصمت زیدی کا کہنا ہے کہ شادی ٹوٹنے کے بعد نہ جانے کیوں ان کے دماغ میں یہ خیال گھر کر گیا تھا کہ مرد سچے نہیں ہوتے۔عصمت زیدی نے ’فوشیا میگزین‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سمیت پیشہ ورانہ زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 1995 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا اس سے پہلے وہ ایک فلاحی ادارے میں کام کرتی تھیں اور ادارے کے لیے فنڈ جمع کرنے کے ایک پروگرام میں انہوں نے اسٹیج ڈراما کیا، جسے دیکھنے ایک ٹی وی ہدایت کار بھی آئےتھے، جنہوں نے بعد میں انہیں کام کی پیش کش کی۔ انہیں پہلا کردار بھی مضبوط خاتون کا کردار ملا اور انہوں نے ڈرامے میں ایک خودمختار کاروباری خاتون کا کردار ادا کیا، جو شوہر پر حکم چلاتی دکھائی دیتی تھیں۔اداکاری شروع کرنے کے کچھ عرصے بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ عصمت زیدی کا کہنا تھا کہ جب ان کی طلاق ہوئی تو اس وقت ان کے بیٹے کی عمر 18 سال تک تھی۔ دوسری شادی نہ کرنے کے سوال پر عصمت زیدی نے بتایا کہ اگر وہ دوسری شادی کرلیتیں تو ان کے بچوں کے پاس کیا رہ جاتا ان کا والد تو پہلے ہی ان سے چلا گیا اور اگر وہ بھی شادی کر لیتیں تو وہ بھی ان کے پاس نہ رہتیں، کیوں کہ اگر وہ کسی سے شادی کرتیں تو مرد کی اپنی ہی شرائط ہوتیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ طلاق ہوجانے کے بعد ان کے ذہن میں نہ جانے کیوں یہ خیال بھی بیٹھ گیا تھا کہ مرد کبھی سچا نہیں ہو سکتا۔
