کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ دینے کی درخواست کی ہے۔ایک بیان میں نائلہ جعفری نے کہا کہ گزشتہ 6 سال سے کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہوں اور دوسری کیمو تھراپی بھی نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا کہ پہلے انفیکشن کو کنٹرول کیا جاسکے اور انہوں نے مزید کہا کہ میں 6 سال سے بیمار ہوں، سب نے میرا ساتھ دیا اور مدد کی تاہم میں سوچتی ہوں کہ کاش جو ہمارے شو ری پلے ہورہے ہیں اگر ان شوز کا کچھ فیصد حصہ آج بھی ہمیں ملتا رہتا تو مجھ جیسے بہت سے لوگوں کو آسانی ہوسکتی تھی۔اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا مطالبہ ہے آنے والے وقت میں اس حوالے سے کام کیا جائے کیونکہ یہ مجھ جیسے سینئر آرٹسٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا جن کے لیے بہت سی چیزیں مینیج کرنا بہت مشکل ہے۔
Category: کراچی
-

کراچی والوں کے مسائل کا حل آزمائے ہوئے حکمرانوں کے پاس نہیں ہے ، سید مصطفی کمال کی انتخابی مہم زوروں پر
کراچی والوں کے مسائل کا حل آزمائے ہوئے حکمرانوں کے پاس نہیں ہے ، سید مصطفی کمال کی انتخابی مہم زوروں پر
باغی ٹی وی : کرچی اینے اے249 کی انتخابی مہم زوروں پر ہے . پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال حلقے کے اندر ہر جگہ جا کر عوام کو باور کرا ہے ہیں کہ اب وہ حکمرانوں کو چھوڑ کر انہیں موقع دیں کہ وہ آپ کے مسائل کو حل کر کے دکھائیں گے.ان کی آخری امید وہ ہیں . اپنے تازہ کارنر میٹنگ میں ان کا کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کراچی اور اہل کراچی کی خدمت کی تھی اور میری کارکرگی آپ کے سامنے ہے.

اس سے قبل سید مصطفیٰ کمال نے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کراچی-کوئٹہ-چمن ہائی وے کو ڈبل کیرج بنانے کا مطالبہ پی ایس پی کے دیرینہ مطالبہ ہے۔ کوئٹہ میں پی ایس پی کے زبردست عوامی طاقت کے مظاہرے میں ڈبل کیرج ہائی وے کا مطالبہ دہرایا گیا جسکے باعث آج حکومت نے کراچی کوئٹہ ڈبل ٹریک ہائی وے کا ٹینڈر جاری کیا۔انہوں نے کہا پاک سر زمین پارٹی حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے ہر فرد کی جماعت ہے۔ ہم ہی جانتے ہیں کہ مسائل کو حل کیسے کرنا ہے۔ ہمارے علاؤہ پاکستان کے پاس اب کوئی دوسرا آپشن نہیں۔
سید مصطفیٰ کمال نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی-کوئٹہ-چمن ڈبل کیرج ہائی وے کے کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ حکومت یقینی بنائے کراچی-کوئٹہ-چمن ڈبل کیرج کے دوران تعمیر میں کسی قسم کا کوئی سرکاری یا غیر سرکاری رخنہ نا ڈالا جاسکے۔
این اے 249ضمنی انتخابات، سید مصطفیٰ کمال کو بڑی عوامی حمایت حاصل ہو گئی
-

کراچی کے ضلع جنوبی میں تمام تقریبات پر پابندی عائد
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی کے ضلع جنوبی میں تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی میں 11 اپریل تک تمام تقریبات پر پابندی ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی حدود میں پابندی پر عمل درآمد کروائے، اور این سی او سی کے اگلے لائحہ تک عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں عالمی وبا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 81 افراد انتقال کر گئے۔جبکہ 5020 افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔
-

کراچی میں آج گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
کراچی میں ہفتہ کو سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہر میں حبس کی شدت بڑھ گئی تھی جبکہ درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج(اتوار)سے گرمی میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہفتہ کو کراچی میں ہیٹ ویو کی ایڈوائزری جاری کی، جس کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدید لہر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ شہرقائد میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ، 14 اپریل 1947 کو کراچی کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر ایک بجے شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو یکدم 2 ڈگری اوپر چلا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی ہوائیں چل رہی تھیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ریکارڈ کیا۔ لیکن آج محکمہ موسمیات نے آج(اتوار) سے گرمی میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب طبی ماہرین نے کہاکہ شہری بلاوجہ دھوپ میں نہ جائیں، انتہائی ضرورت کے تحت گھروں سے نکلتے وقت پانی اور گیلا کپڑا ساتھ رکھیں، وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں، سر اور چہرے کو ڈھک کر رکھیں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔
-

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کر دیا گیا۔ایم ٹی جے برانڈ کی افتتاحی تقریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہوئی، تقربب میں مولانا طارق جمیل اور سینیٹر فیصل واوڈا کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔اس موقع پر سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا جبکہ مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کی تجارت کا مقصد مدارس کو چلانا ہے تاکہ ان کا انحصار زکوٰۃ پر نہ ہو۔تقریب میں راحت فتح علی خان نے حمد باری تعالیٰ پڑھی جبکہ شفقت امانت علی نے اسمائے حسنیٰ پڑھے۔خیال رہے کہ ایم ٹی جے، ملبوسات کو ایک اور نجی برانڈ کے اشتراک سے لانچ کیا گیا ہے۔
-

کراچی ائیرپورٹ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
کراچی ائیرپورٹ پر جناح ٹرمینل کے عین سامنے انتہائی قیمتی 4 ایکٹر زمین پر قبضے کی کارروائی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناح ٹرمینل کے عین سامنے 2018 میں ایک پارٹی نے چار ایکٹر زمین پر اچانک قبضہ کر کے تعمیرات شروع کر دی تھیں ، اس کارروائی میں مبینہ طور پر سندھ کے محکمہ ریونیو اور پولیس کی مدد بھی شامل تھی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے اس زمین پر تعمیرات نہ کرنے اور اسٹےکا حکم دیا تھا۔ قابض پارٹی نے ایک کیس سول کورٹ میں بھی کر رکھا تھا، رواں سال 31 مارچ کو سول کورٹ نے اسٹے خارج کر دیا، قابض پارٹی نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کل رات سے متنازعہ زمین پر تیزی سے تعمیرات شروع کردی ہیں ۔ آج جب سی اے اے حکام تعمیرات روکنے پہنچے تو قابض پارٹی نے شدید مزاحمت کی اور مسلح افراد نے سی اے اے افسران کو روک دیا۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ دو دن کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قابض پارٹی تیزی سے تعمیرات کر کے قبضہ مستحکم کر رہی ہے جب کہ پولیس اور ریونیو کا عملہ قبضہ روکنے میں تعاون نہیں کر رہا۔ سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا 2018 میں دیا گیا حکم برقرار ہے، اور ہائی کورٹ کے حکم کے ہوتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے ۔ دوسری جانب قابض پارٹی کا مؤقف ہے کہ جناح ٹرمینل کے عین سامنے انتہائی قیمتی 4 ایکٹر زمین انہیں 1992 میں سو روپے گز کے حساب سے الاٹ ہوئی تھی ۔ ادھر سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل کے سامنے ایرپورٹ کی زمین پر قبضہ خود سی اے اے افسران کی ملی بھگت سے ہوا، سی اے اے کے ایک افسر نے اختیار نہ ہونے کے باوجود لکھ کر دیا تھا کہ یہ زمین سی اے اے کی نہیں ہے۔
-

کراچی میں سال رواں کی پہلی بینک ڈکیتی کے تین ملزمان گرفتار
شہر میں رواں سال کی ہونے والی پہلی بینک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گروہ کا سرغنہ تا حال مفرور ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رواں سال ضلع سنٹرل نارتھ کراچی میں ہونے والی پہلی بینک ڈکیتی میں ملوث تین ملزموں جنید،ذیشان اور سلمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے برآمد کر لیے جبکہ گروہ کے سرغنہ عبدالستار کی گرفتاری عمل میں نہیں اس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی سنٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد رینٹ پر کار لیکر پنجاب اور مری میں گھومنے چلے گئے تھے ۔ مذکورہ ملزمان کی کراچی واپس آنے پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ بینک سے سات لاکھ روپے لوٹے تھے جبکہ بینک حکام نے دس لاکھ روپے لوٹے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ملزمان لاہور اور مری سے گھوم کر 30 مارچ کو واپس کراچی پہنچے تھے،ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے سلمان قتل کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے ، گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے اور مفرور ملزم کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔
-

تحریک لبیک کے رکن صوبائی اسمبلی محمد یونس سومرو کی لیاری کے عوام سے ملاقات
) کراچی کے حلقہ پی ایس 107 لیاری سے منتخب تحریک لبیک پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی محمد یونس سومرو نے ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اپنے حلقے میں لیاری کی عوام سے ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل سنے۔اسی دوران عوام سے بات چیت کے دوران انہون نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش افسوس ناک ہے۔
دوسری طرف واٹر بورڈ کے کارندوں اور علاقے میں موجود ان کے فرنٹ مینوں کی ملی بھگت سے پانی کی سپلائی بھی اکثر تعطل کا شکار رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر رمضان المبارک میں پانی کی مصنوعی شارٹیج پیدا کی گئی تو عوام واٹر بورڈ کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہونگی. انہوں نے کے الیکٹرک حکام کو واضح طور پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں خاص طور پر سحر و افطار میں بجلی کی بندش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ -

جامعہ حنفیہ تعلیم القرآن بلدیہ ٹائون میں سالانہ تقریب تکمیل قرآن کا انعقاد کیا گیا
جامعہ حنفیہ تعلیم القرآن بلدیہ ٹاون میں سالانہ تقریب تکمیل قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے علماء مشائخ خصوصاقاری حق نواز مہتمم جامعہ صفہ بلدیہ ٹائون ،پیر اسعد محمود مکی ،حافظ احمد علی ،مفتی حماد مدنی ،مولنا عمر صادق شرکت کی اور طلباء اکرام سے دین کی اہمیت علماء کی ذمہ داری اور معاشرے میں علماء کے کردار پر خطاب فرمایا فارغ التحصیل طلباء اکرام کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے اور ان کی دستار بندی کی گئی ،علماء اکرام نے اپنے بیانات میں علم کی فضیلت اور قرآن کی عظمت پر بھی بیانات کئے ۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر اور مدرسہ تحفیظ القرآن کے مہتمم پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،جمعیت علماء اسلام کراچی کے سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کراچی کے سیکٹری اطلاعا ت مفتی عابد ، جنرل سیکٹری علامہ مولانامفتی ظل الرحمن ، ،صاحب زادہ غلام مصطفی فاروقی اور دیگر علمائے کرام نے پروگرام میں شرکت کی۔
-

کراچی میں قیامت خیز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
قیام پاکستان کے بعد شہر قائد میں اپریل کے ماہ میں کبھی درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو نہیں چھوا۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کا دن کراچی میں نہ صرف رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، بلکہ اپریل کے ماہ میں گرم ترین دن کا 74 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
سندھ کے صوبائی دارلحکومت کراچی گزشتہ چند روز سے ہیٹ ویوو کی زد میں ہے، جبکہ ہفتے کو بھی گرمی کی شدید لہر نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہو گئیں اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اس قیامت خیز گرمی کے بعد ماہرین موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویوو مزید دو دن جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رات کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو الرٹ کر دیا ہے۔
