Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کئے جانے کے خلاف پی ڈی پی کے چیئرمین کا شدید رد عمل

    پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کئے جانے کے خلاف پی ڈی پی کے چیئرمین کا شدید رد عمل

    کراچی، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ برطانوی پابندیاں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہیں۔ برطانیہ اب بھی تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ حکمرانوں کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ پاکستان اب انگریزوں کی کالونی نہیں ہے۔ پاکستانی حکمرانوں میں اگر غیرت ہے تو برطانیہ پر بھی جوابی سفری پابندی لگائیں۔ برطانیہ غیر محتاط طرز عمل پر پاکستان میں کورونا نقصانات کا ازالہ کرے۔ برطانیہ کی بے احتیاطی اور حکومت پاکستان کی غفلت کی وجہ سے ملک میں شرح اموات بڑھ گئیں۔ ہمارے حکمران جس ملک کی چاکری کرتے آ رہے ہیں اس کے خلاف اقدامات کیسے اٹھائیں گے؟

    جس ملک کے حکمرانوں کے بچے برطانیہ کے شہری ہوں ان کی وفاداریاں کس کے ساتھ ہوں گی۔ اگر وزیر اعظم میں ہمت ہے تو برطانیہ کے تعلیمی نظام کو ملک سے باہر نکال پھینکیں اور اپنا ایک تعلیمی نظام نافذ کریں؟ دوہری شہریت کے حامل افراد کے متعلق پاکستان واضح پالیسی اختیار کرے۔ جب تک آستینوں میں سانپوں کو دودھ پلایا جائے گا تب تک غریب عوام کے منہ میں چین کا نوالہ نہیں آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پر رد عمل کے طور پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی کورونا وائرس کی لہر نے پاکستانی عوام کو خطرات سے دوچار کردیا، بھالی میں تعاون کے بجائے پابندیاں عائد کرنا شرمناک رویہ ہے۔

    پاکستانی حکومت کو اسد عمر کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے برطانیہ سے جواب طلب کرنا چاہئیے۔ کب تک دوسروں کے ہاتھوں کی کٹھ پتلیاں بن کر اپنے مفادات کا سودا کرتے رہیں گے؟ سفری پابندیوں پر پاکستان کو پہل کرنا چاہئیے تھی۔ حکومت، برطانیہ کو سخت جواب دے، پاکستان اس کی کالونی نہیں ہے۔ وزیر اعظم اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے حکومت برطانیہ سے ریڈ لست میں شامل کئے جانے کی وضاحت مانگیں۔ بیرون ممالک سے بھرتی کئے گئے وزراء، مشیران اور ترجمان برآمد کرنا بند کئے جائیں۔ملک کو اس وقت محب وطن اور اہل دیانت کی شدید ضرورت ہے جو نہ صرف ملک و قوم کے حق میں اندرونی بلکہ بیرونی دشمنوں سے بھی نمٹ سکے

  • آج صحافت کو ہر ایک کرپٹ چور ،رشوت خور نشانہ بنانے میں لگا ہوا ہے،رؤف وراثی

    آج صحافت کو ہر ایک کرپٹ چور ،رشوت خور نشانہ بنانے میں لگا ہوا ہے،رؤف وراثی

    رؤف وراثی نے اپنی تحریر میں کہا کہ صحافت کو لنگڑی لولی کرکے چلانا ہمیں کسی طور قبول نہیں ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کی آواز بنتے رہیں گےریاست کا چوتھا ستون ہر کرمنل اور انکے سرپرستوں کے نشانے پر آخر کیوں ؟جس طرح پاکستان میں صحافیوں کے حقوق پامال کیے جاتے ہیں شاید اس پر لکھنا بھی بہت سے لوگوں کو ناپسند ہو سچ لکھنا سچ بولنا جرائم کو بےنقاب کرنا اگر جرم ہے تو ہم یہ جرم بار بار کرتے رہیں گے۔صحافی جان پر کھیل کر حالات سے عوام کو باخبر رکھتا ہے نہ کوئی سیکورٹی نہ جان ومال کے تحفظ کی ضمانت مگر بدلے میں جھوٹی ایف آئی آر سنگین نتائج کی دھمکیوں سے نوازا جاتا ہے
    لاقانونیت کے بڑھتے ہوئے سلسلے کو نہ روکا گیا تو انصاف کے تقاضے پورے کرنا ایک خواب رہ جائے گا ۔صوبائی اور وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج صحافت کو ہر ایک کرپٹ چور ،رشوت خور نشانہ بنانے میں لگا ہوا ہے۔منشیات کی نشاندہی کریں تو منشیات فروش دشمن کیا منشیات کو لانے والے اداروں سے زیادہ طاقتور ہیں سرپرستی صحافی تو نہیں کرتے ۔قبضہ مافیا کے خلاف لکھیں تو قبضہ مافیا اور انکے وہ سرکاری سرپرست جو رشوت لیکر انکو کھلی چھوٹ دیتے ہیں وہ دشمنی کون کرا رہا ہے یہ قصے سب جانتے ہیں مگر سچ لکھنے سچ بولنے والوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے کیوں صحافیوں کی قربانیاں کسی بھی سولجر سے کم نہیں نہ جان کی گارنٹی نہ بچوں کے بہتر مستقبل کی گارنٹی نہ کسی قانون شکن سے تحفظ آخر صحافیوں کو سچ لکھنے کی اتنی سزا کیوں دی جا رہی ہے ۔صحافت کو لنگڑی لولی بنانے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں یاد رکھیں اسکے اثرات بہت برے مرتب ہونگے اور انصاف کا صرف نام رہ جائے گا اور غریب کی آواز سب جائے گی۔جہاں سچ لکھنے سچ بولنے پر پابندی لگا دی جائے تو ظالم کو ظلم کرنے سے کوئی۔ نہیں روک سکتا یہ صحافی ہی ہیں جو اپنے کیمرے قلم زبان سے ان مسائل کی طرف حکام بالا کی توجہ مبذول کراتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے جہاں ظلم ہوتا ہے وہاں صحافی سب سے پہلے جان ہتھیلی پر رکھ کر پہنچ جاتا ہے اور مظلوم کی آواز بنتا ہے آج جس طرح صحافت کا گلہ دبایا جارہا ہے ہر پل صحافیوں کے حوالے سے کوئی نہ کوئی بری خبر سننے کو ملتی ہے کبھی حملے کیے جاتے ہیں کبھی سچ لکھنے سچ بولنے اور وہ حقیقی حقائق دکھانے کی پاداش میں میں ہمارے کئی صحافی بھائیوں کو ہم سے جدا کر دیا گیااس کی آج تک سرکاری سطح پر کسی بھی ادارے اور صوبائی وفاقی گورنمنٹ نے مدد تک نہیں کی آخر کیوں ؟؟کیاسچ لکھنا سچ دکھانا اتنا بڑا جرم ہے؟ تو یاد رکھیں ہم یہ جرم بار بار کرتے رہیں گے کیونکہ قلم ہمارے پاس ایک امانت ہے اور ہم امانت میں خیانت نہیں کریں گے آج جسطرح ایک سوچے سمجھے منصوبہ بندی سے ہمارہ گلہ دبایا جارہا ہے۔ اسکے منفی اثرات پورے ملک میں پھیلیں گے اور کوئی پھر سچ لکھنے یا بولنے کی ہمت اس لیے نہیں کرے گا کیونکہ اسکی اپنی جان کو لاقانونیت کا راج قائم کرنے والوں سے خطرہ ہو سکتا ہے اگر حکومت وقت نے صحافیوں کے حقوق اور ان پر ہونے والی زیادتیوں پر اسی طرح مسلسل خاموشی اختیار کیے رکھی تو یاد رکھیں کہ کفر پر معاشرے قائم رہ سکتے ہیں مگر ظلم پر نہیں۔ پاکستان بھر میں صحافیوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے کہیں جھوٹے کیس تو کہیں جان سے مارنا تو کہیں حراساں کرنا آخر کب تک ایسا چلے گا کیونکہ اب ظلم پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے۔ اب ہر اہل قلم کو اس بارے میں لکھنا بولنا اور سوچنا ہوگا اگر اب بھی صحافی تنظیموں اور پاکستان بھر میں بنے پریس کلبوں کے نمائندوں کو خیال نہ آیا تو صحافیوں پر لاقانونیت کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور اسکے مضر اثرات معاشرے پر پڑتے رہیں گے ظالم کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائے گا اور مظلوم کو ظلم سے کوئی نہیں بچا پائے گا یادرکھیں پھر سب کو اپنی اپنی باری کا انتظار کرنا ہوگا کیونکہ ظالم کا کوئی قبلہ، کوئی قبیلہ اور نہ کوئی بھروسہ ہوتا ہے۔آِئیں متحد ہوکر ہر ظلم کے خلاف لکھیں اور پاکستان بھر کے صحافیوں کی آواز بن کر ظالموں کو للکاریں تاکہ معاشرے میں ظلم کا خاتمہ ہو سکے .

  • شائستہ لودھی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لئے تیار

    شائستہ لودھی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لئے تیار

    سابق میزبان و اداکار شائستہ لودھی طویل عرصے بعد ڈرامہ پردیس کے ساتھ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ گلیکسی لالی ووڈ کی رپورٹ کے مطابق شائستہ لودھی نے بتایا کہ اداکار ہمایوں سعید نے اس پروجیکٹ کو کرنے کے لئے ان سے رابطہ کیا تھا اور اس ڈرامے کی ہدایتکارہ مرینہ خان ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اس پراجیکٹ کی حامی بھری ۔ اس سیریل کی کاسٹ میں اداکار سرمد کھوسٹ ، بشری انصاری ، گوہر رشید ، در فشاں سلیم ، شرمین علی اور عفان وحید بھی شامل ہیں۔ڈرامہ پردیس میں شائستہ لودھی ایک شادی شدہ مضبوط پاکستانی خاتون زبیدہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔یادرہے کہ شائستہ لودھی آخری بار جیو ٹی وی کے ڈرامے خان میں دکھائی دی تھیں، یہ ڈرامہ 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

  • روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

    روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں53پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 53 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153.10روپے سے بڑھ کر 153.53روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.73روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.90روپے سے بڑھ کر 153.50روپے اور قیمت فروخت 153.30روپے سے بڑھ کر153.80روپے ہو گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 178روپے سے بڑھ کر179.50روپے اور قیمت فروخت 180روپے سے بڑھ کر181.50روپے پر آ گئی اسی طرح2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209روپے سے بڑھ کر211روپے اور قیمت فروخت211روپے سے بڑھ کر213روپے ہو گئی۔

  • سندھ میں کورنا کےحوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے،سعید غنی

    سندھ میں کورنا کےحوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے،سعید غنی

    سندھ میں کورنا کےحوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔کورونا وائرس کے پیش نذر تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر تعلیم سندھ نے دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز پیش کردی۔اجلاس میں پرائیوٹ اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم سے فیصلے پر غور کرنےکی درخواست کردی۔ اسکول مالکان کا کہنا تھا کہ پہلے پبلک پلیس، سینیما، واٹر پارک بند کرائے جاہیں۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سعیدغنی کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو بند کرنے یا اور نہ کرنے کی دو مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔اسٹیرنگ کمیٹی کی تجاویز کو این سی او سی میں رکھا جائے گا۔اسٹیرنگ کمیٹی میں اسکولوں کے رمضان ٹائمنگ کے حوالے سے کوئ تجویز نہیں کی گئی۔

  • کراچی میں بینک ڈکیتی کے ملزمان نے لوٹی رقم کہاں خرچ کی؟ اہم انکشاف

    کراچی میں بینک ڈکیتی کے ملزمان نے لوٹی رقم کہاں خرچ کی؟ اہم انکشاف

    کراچی گذشتہ ماہ شہر قائد میں ہونے والی بینک ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈکیتی کے بعد ملزمان کہاں فرار ہوئے؟ ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ کی سترہ تاریخ کو نیو کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چار ملزمان نے نجی بینک میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر بینک اسٹاف اور سیکیورٹی عملے کو یرغمال بنایا، اس موقع پر دو سیکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی کوشش کی تو ملزمان نے رائفل کے بٹ مار کر انھیں زخمی کیا اور بینک سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔آج ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رضویہ پولیس نے بینک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں جنید ،ذیشان اور سلمان شامل ہیں، سلمان مذہبی سیاسی جماعت کا مطلوب ٹارگٹ کلر ہے،ملزم پر دس کےقریب قتل اور دیگر دفعات کےتحت مقدمات درج ہیں، اس کے علاوہ وہ جرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک لاکھ 60ہزار، دو پستول اور چھ موبائل فونز برآمد ہوئے، ابتدائی تحقیقات میں ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نےبینک سے صرف7 لاکھ روپے لوٹے۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم نے بتایا کہ ملزمان سے لوٹی گئی رقم سے متعلق مکمل تحقیقات کریں گے، گروہ کا اہم رکن عبدالستار تاحال مفرور ہے جس کے متعلق شک ہے کہ لوٹی ہوئی بقایا رقم اسی کے پاس ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم نے بتایا کہ ملزمان بینک ڈکیتی کے بعد پاکستان ٹور پر نکل گئے تھے، ملزمان لوٹی رقم راستے بھر خرچ کرتے رہے۔

  • بلاول نے مولانا سے پھر امید لگا لی،ساتھ ہی کہہ دیا کہ آر یا پار کی سیاست نہیں چلتی

    بلاول نے مولانا سے پھر امید لگا لی،ساتھ ہی کہہ دیا کہ آر یا پار کی سیاست نہیں چلتی

    بلاول نے مولانا سے پھر امید لگا لی،ساتھ ہی کہہ دیا کہ آر یا پار کی سیاست نہیں چلتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کچھ جماعتیں یہ تاثر دے رہی ہیں کہ پیپلزپارٹی نے ڈیل کی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، صرف پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کی مخالفت کررہی ہے،چھوٹے ایشوزکے بجائے حکومت مخالف تحریک پرتوجہ دینی چاہیے،پیپلزپارٹی کبھی ڈیل کی سیاست نہیں کرتی، سمجھتا نہیں ہوں کہ کسی کو منانے کی ضرورت ہوگی، سربراہ پی ڈی ایم پر اہم ذمہ داری ہے کہ وہ سب کو جوڑ کر رکھیں کسی ایک کا ساتھ نہ دیں،امید ہے مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے،پیپلزپارٹی کے کچھ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی ن لیگ کے دوستوں کو ہضم نہیں ہورہی ہر موقع پر آر یا پار کی سیاست نہیں چلتی، چھوٹے موٹے اختلاف کی وجہ سے بڑے فائدے کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے،سینیٹ کے اجلاس کی وجہ سے سی ای سی کا اجلاس موخر کیا گیا، دعا ہے جلد مولانافضل الرحمٰن صحت یاب ہوں،

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    بلاول سے کیسا تعلق؟ نہتی عورت کا کتنا خوف ؟ مریم نواز کے اہم انکشافات

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ3سال سے حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکامی کاسامنا ہے، غربت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں پاکستان کی معاشی ترقی رکی ہوئی ہے، پاکستان مہنگائی کی شرح میں دیگر ممالک سے آگے ہے،معاشی لحاظ سے ہم بنگلا دیش سے بھی پیچھے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف کی ڈیل سے پاکستان نے معاشی خودمختاری کھودی ہے، آرڈیننس کے تحت اسٹیٹ بینک پاکستان کی پارلیمان اورعدالت کوجوابدہ نہیں ہوگا ،اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہیں، ہم معاشی طور پر افغانستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے،وزیر خزانہ نہیں ، پالیسیاں تبدیل کرنے سے تبدیلی ائے گی۔ کسی دور میں اتنی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا،

  • اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

    اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

    جلاؤ گھيراؤ اور کار سرکار ميں مداخلت کے الزام ميں اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ملزمان نے صحت جرم سےانکار کرديا۔ہفتہ تین اپریل کو کراچی میں حلیم عادل شیخ کےخلاف جلاؤ گھيراؤ اور کار سرکار ميں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈيشل مجسٹريٹ ملير کورٹ نے کيس کی سماعت 17 اپريل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرليا ہے۔ملزمان کا کہنا تھا کہ ہمارے فارم ہاؤس پر کاروائیاں کی گئیں اورسیاسی مخالفت کی وجہ سے کارروائی اورمقدمہ درج کیا گیا۔ملزمان پرسپرہائی وے کو بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزامات ہیں۔ ملزمان میں سمیرمیر شیخ، امجد،حسیب، محمد رمضان اور دیگر شامل ہیں پوليس کے مطابق ملزمان نے سپر ہائي وے کو بلاک کیا اور ہنگامہ آرائی کی جبکہ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔اس واقعے کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج کیا گیا تھ

  • قبرستان میں گرنے والے آہنی آلات کا معاملہ چند گھنٹوں میں حل

    قبرستان میں گرنے والے آہنی آلات کا معاملہ چند گھنٹوں میں حل

    کراچی کے علاقے پاک کالونی کے میوہ شاہ قبرستان اور سائٹ میں فضا سے گرنے والے بھاری آہنی آلات قبروں، سڑک اور گھر میں دھنسنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایت پر متعلقہ تھانوں کی پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور فوراً بم دسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔عینی شاہدین کے بیانات لیے گئے اور بھاری آہنی آلات کا معائنہ کیا گیا تو وہ کسی اسٹیل مل کے بوائلر کے پارٹس ظاہر ہوے۔واضع رہے کہ چند گھنٹوں قبل میوہ شاہ قبرستان میں پراسرار اشیاء گرنے سے گڑھے پڑ گئےتھے اور قبریں بھی متاثر ہوئیں تھیں
    پولیس کے مطابق اس سلسلے میں سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں واقع اسٹیل مل سے معلومات لی گئیں تو گزشتہ رات اس اسٹیل مل میں بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی تصدیق ہوئی جبکہ عینی شاہدین نے بھی یہ حصے رات کو گرنے کی تصدیق کی۔ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے مطابق اسٹیل مل انتظامیہ کو مذکورہ آہنی آلات دکھائے گئے تو انہوں نے ان آلات کو بوائلر کے پارٹس کے طور پر شناخت کیا۔پولیس کے مطابق میوہ شاہ قبرستان میں یہ بھاری آہنی حصے گرنے سے قبروں کو نقصان پہنچا، پاک کالونی میں ہی ایک حصہ سڑک پر گرنے سے سڑک دھنس گئی جبکہ سائٹ میں آئی جی ایس بیٹری کی فیکٹری کے قریب ایک آہنی حصہ گھر میں گرا جس سے گھر کو نقصان پہنچا، اس واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق واقعہ شرپسندی ہے اور نا ہی آسمان سے کوئی پراسرار چیز گری ہے بلکہ یہ اسٹیل مل کے بوائلر کے بھاری بھرکم حصے ہیں، ایک کلو میٹر کے علاقے میں یہ بھاری حصے گرنے سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نا ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے تاہم معاملے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

  • کراچی تا کوئٹہ سنگل ٹریک ہائی وے کو ڈبل ٹریک بنانے کا فیصلہ,  سید مصطفی کمال

    کراچی تا کوئٹہ سنگل ٹریک ہائی وے کو ڈبل ٹریک بنانے کا فیصلہ, سید مصطفی کمال

    (پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کراچی-کوئٹہ-چمن سنگل ٹریک ہائی وے کو ڈبل ٹریک بنانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی-کوئٹہ-چمن ہائی وے کو ڈبل کیرج بنانے کا مطالبہ پی ایس پی کے دیرینہ مطالبہ تھا۔ پی ایس پی کی جانب سے کوئٹہ 19 مارچ کے عوامی پاور شو میں ڈبل کیرج ہائی وے کے مطالبے نے زور پکڑا جسکے باعث آج حکومت نے کراچی کوئٹہ ڈبل ٹریک ہائی وے کا ٹینڈر جاری کیا پاک سر زمین پارٹی حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 249 اتحاد ٹاؤن میں سینکڑوں پختون نوجوانوں کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے ہر فرد کی جماعت ہے، ہم ہی جانتے ہیں کہ مسائل کو حل کیسے کرنا ہے۔ ہمارے علاؤہ پاکستان کے پاس اب کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ پی ایس پی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی-کوئٹہ-چمن ڈبل کیرج ہائی وے کے کام جو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس بات جو یقینی بنایا جائے کہ دوران تکمیل کسی قسم کا کوئی سرکاری یا غیر سرکاری رخنہ نا ڈالا جاسکے کیونکہ کراچی تا کوئٹہ سنگل ٹریک ہائی وے کی وجہ سے روزانہ ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔