Baaghi TV

Category: کراچی

  • پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح کیلئے کام کیا ہے : شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح کیلئے کام کیا ہے : شرجیل میمن

    I پاکستان پیپلز پارٹی اظہار کی آزادی اور آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے اور اس نے ہمیشہ تنقید برائے اصلاح کو قبول کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے۔ ,ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے آج حیدرآباد پریس کلب میں صحافیوں میں تقریب تقسیم صحت کارڈ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اظہار کی آزادی اور آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے اور اس نے ہمیشہ تنقید برائے اصلاح کو قبول کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے صحافیوں کو صحت کارڈجاری کرنا کسی پر احسان نہیں بلکہ یہ حکومت سندھ کا فرض ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت آمرانہ حکومت سے بھی خراب ہے پر آپ یقین رکھیں کہ ظلم کے دن تھوڑے ہوتے ہیں اور بہت جلد ظلم کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کے دور میں تمام ادارے زوال پذیر ہیں اور اس کا اثر میڈیا پر بھی پڑا ہے جبکہ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم میڈیا صنعت کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

  • کراچی کے علاقے عید گاہ میں قبضہ مافیا سرگرم

    کراچی کے علاقے عید گاہ میں قبضہ مافیا سرگرم

    ² کراچی کے علاقے عید گاہ میں واقع ویرجی کمپاؤنڈ جمیلہ اسٹریٹ میں قبضہ مافیا سرگرم ہوگیا ۔کمپاؤنڈ کے اندر جگہ پر قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔اہل محلہ کی جانب سے اعتراض پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔مکینوں نے ایس ایس پی سٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی۔
    تفصیلات کے مطابق عابد نامی شخص نے جمیلہ اسٹریٹ پر واقع RC-5-97,E7/P08ویرجی کمپاؤنڈ کے اندر جگہ پر قبضہ کرکے ناجائز تعمیرات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔غیر قانونی عمارت پر دو چھتیں بھی مکمل ڈال دی گئی ہیں ۔اہل محلہ نے جب مذکورہ شخص کو غیر قانونی تعمیرات سے روکنے کی کوشش تو اس نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے اور میرے تعلقات بہت اوپر تک ہیں ۔ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال ہورہا ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ اس صورت حال کی وجہ سے ویر جی کمپاؤنڈ کے لوگوں میں انتہائی بے چینی پائی جاتی ہے اور کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے

  • پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کو بیانات کے سوا کچھ نہیں دیا،صوبائی وزیرقادرشاہ

    پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کو بیانات کے سوا کچھ نہیں دیا،صوبائی وزیرقادرشاہ

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کو بیانات کے سوا کچھ نہیں دیا.انہوں نے اسد عمر سے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب بسیں ہی نہیں آئی تو گرین لائن پروجیکٹ اگست میں کیسے مکمل ہوگا،کراچی سرکلرریلوے میں جان بوجھ کر وفاق تاخیر کررہا ہے۔
    اویس شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 3 سالوں میں کراچی کو ایک ٹکابھی نہیں دیا، فاقی حکومت بیان بازی اور خالی اعلانات کرنے سے ہٹ کر بھی کوئی کام کرے،جھوٹ پر بنی حکومت آخر کب تک عوام کو جھوٹی لوریاں سناتی رہے گی۔

  • 80کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول چرانے والا مل کا مالک ہی نکلا

    80کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول چرانے والا مل کا مالک ہی نکلا

    کراچی میں چوری کی انوکھی واردات ، مل کے مالک نے پانچ بینکوں سے چاول کے بدلے قرض لے رکھا تھا ، جس کے بعد اُس نے 80 کروڑ روپے کے چاولوں کی چوری کا ڈرامہ رچایا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مل کا مالک ہی چوری کی واردات میں ملوث پایا گیا۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ مل کے مالک نے پانچ بینکوں سے چاول کے بدلے قرض لے رکھا تھا ، جس کے بعد اُس نے 80 کروڑ روپے کے چاولوں کی چوری کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس ملزم کو ابھی تک گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم اُس کی گرفتار کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔ اس چوری کو رواں برس کی ملک کی سب سے بڑی چوری بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 80کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول چرانے والامل کا مالک نند لال ہی نکلا ، جس نے پانچ بینکوں سے چاول کے بدلے قرضہ لیا ہوا تھا اس لیے اس نے چاولوں کی چوری کا ڈرامہ رچایا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق بینکوں کی جانب سے چاول چوری کے خلاف 5 مقدمات درج کرائےگئے تھے ،چوری اور جعلسازی میں ملوث ملزم نند لال اوراس کا ساتھی آکاش کمار فرار ہیں،جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

  • سونے کی فی  تولہ قیمت میں 600روپے کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 600روپے کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 600روپے کمی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1731ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔اس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600روپے اور514روپے کی کمی واقع ہوٸی۔
    اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 105400روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 90364 روپے ہوگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1369 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98روپے پر مستحکم رہی ہے۔

  • ایسٹر سے قبل مسیحی ملازمین کی تنخواہ ادا کردی گئیں

    ایسٹر سے قبل مسیحی ملازمین کی تنخواہ ادا کردی گئیں

    ایسٹر سے قبل مسیحی ملازمین سمیت بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے ملازمین کی تنخواہ کی ادا کردی گئیں۔ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی سید امداد علی شاہ کی ہدایت پر شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے تمام محکموں کے ملازمین سمیت ایسٹر سے قبل مسیحی ملازمین کی تنخواہ کی بروقت ادائیگی یقینی بنا دی گئی ،بلدیہ کورنگی کے ملازمین کی نمائندہ یونین پیپلز لیبر یونین کے صدر عدنان حبیب صدیقی اور سیکریٹری محمد عامر نے ایسٹر سے قبل مسیحی ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی سمیت بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے ملازمین کی بروقت تنخواہ ادا کرنے پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی اور میونسپل کمشنر سید امداد علی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

  • ایم کیو ایم رہنما تحسین عابدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

    ایم کیو ایم رہنما تحسین عابدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

    ایم کیو ایم کی رہنما تحسین عابدی نے آج پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے مرکزی تنظیم عزاداران پاکستان کے صدر و وائس چیئرمین پاکستان ڈیموکریٹک الائنس و چیئرمین ڈاکٹر ضمیر اختر فاؤنڈیشن سید محمد نقی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے موقع پر ایم کیو ایم سوشل میڈیا پاکستان کی انچارج و سابق سٹی کونسل ممبر اور ایم کیو ایم کی سرگردہ رہنماء تحسین عابدی نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، صوبائی وزیر شہلا رضا، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، لالہ عبدالرحیم، سہیل عابدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سید محمد نقی اور تحسین عابدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جماعت کے وارث میں سے ہیں، جن کے لئے میرے دو بھائیوں اور 3 رشتہ داروں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن آج وہ جماعت نہیں رہی بلکہ ایک ٹولہ بن گیا ہے اور اس وقت اگر اس ملک میں حقیقی طور پر کوئی سیاسی جماعت جو اس شہر، صوبے اور ملک کے لئے درد رکھتی ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں آج اس پارٹی کا حصہ بننے پر دلی خوشی محسوس کررہی ہوں ۔

  • بلدیہ عظمی کراچی، DMC کے ساتھ دیگر محکموں کے 608 ملازمین کا قبضہ

    بلدیہ عظمی کراچی، DMC کے ساتھ دیگر محکموں کے 608 ملازمین کا قبضہ

    کراچی بلدیہ عظمی کراچی (KMC) میں DMCs کے ساتھ دیگر محکموں سے آئیں افسران کا قبضہ برقرار ہے ہیں پاکستان ریلوے، جنگلات، فشریز، ورکس اینڈسروسز، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لیارٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اوردیگر محکموں کے ملازم بھی KMC کا حصہ بن چکے ہیں یہ افسرا ن جونیئر گریڈ میں آکر 17،18، 19 اور گریڈ 20 میں پہنچ چکے ہیں مصدق ذرائع کا کہنا تھا کہ DMCs سے آئیں 608 جونیئر گریڈ کے عملہ KMC میں سینئر ترین عہدوں اپناقبضہ چمٹے ہوئے ہیں اس بارے میں ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد بھی مختلف محکموں اور DMCs سے آئیں ہوئے ملازمین کی حیثیت کو ہٹانے پر تیار تھے تاہم DMC شرقی کے ملازمین جمیل فاروقی سابق ڈائریکٹر HRM نے ڈر خوف اور ایک سازش کے تحت ملازمین کے تبادلے روک دیا تھا جمیل فاروقی کے بقول ایک پینڈرا بکس کھول جائے گا اور سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے ساتھ سندھ حکومت کی ہدایت کے باوجود قابضین کے خلاف کاروائی نہ ہوسکا،جمیل فاروقی ان اہلیہ سمیت دیگر رشتہ دار DMCشرقی کے ملازمین ہے ڈر تھا اگر ملازمین کو ہٹایا گیا تو وہ اور ان کے رشتہ دار بھی عہدوں سے فارغ ہوجائیں گے اور ان کے ترقی اور دیگر فائلیں بھی کھول جانے کی توقع ہے کئی سال بیرون ملک رہنے کے باوجود تمام مراعات اور واجبات وصول کیا تھا جو سروسز رولز کے تحت جرائم ہے اگر یہ پینڈرا بکس کھول گیا تو جمیل فاروقی اور اس کے رشتہ دار وں سے لاکھو ں روپے جرمانہ بھی سرکار میں جمع کراناپڑ سکتاہے موجود ہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد گذشتہ دور 2016ء کے دوران بھی DMCs کے 608 ملازمین جو2001ء سے 2016ء کے دوران مرالہ وار KMC میں تنخواہیں ضم ہوئے ان کے خلاف فہرست مرتب ہوچکا تھا تاہم بعض افسران کی ڈر خوف اور سیاسی بنیاد پر ملنے والے دباو کے باعث ان ملازمین کو ہٹانے کا ارادہ ترک کردیا ہے اور آج بھی برقرار ہے انہوں نے ریلوے اور دیگر محکوں کے ملازم کو KMC سے فارغ کرنے کا باضابط ہدایت کردیا تھا لیکن بعض نادیدہ قوت نے غیر قانونی تعینات ہونے والے ملازم کے خلاف کاروائی سے روک دیا گیا ہے،واضح رہے سپریم کورٹ نے 2011ء کا حکمنامہ کے تحت KMC میں ضم ہونے والے تمام ملازمین کو فارغ کرنے میں رکاوٹ بن گئے تھے سابق ڈائریکٹر HRM جمیل فاروقی نے نمائندہ سے بات چیت کے دوران بھی اس ڈر و خوف پید ا کرنے کی کوشش کیا ہے تاہم جمیل فاروقی نے اپنی فائلیں دبا کر تمام مراعات اور سہولیات حاصل کرتے رہے ہیں سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر ہومین رسورسس ڈیپارٹمنٹ KMC اصغر درانی کے حکمنامہ نمبر Sr.Dir(HRM)/KMC2021/1068 بتاریخ 31 مارچ 2021ء کو جاری کیا ہے،اس حکمنا مہ کے تحت مسعود عالم سے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی دوہرا عہدہ واپس اور سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز تعینات کردیا گیا ہے یہ محکمہ جنگلات سندھ سے،نعمان ارشد کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ، علی حسن ساجد ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ DMC شرقی کے ملازم ہے،ڈائریکٹر جنرل انجینئر ننگ ڈیپارٹمنٹ نجیب احمد KWSB کے ملازم ہے، چیف انجینئر انیس قائم خانی KWSB کے ملازم ہے،ایگزیکٹو انجینئر توقیر عزیز KWSB کے ملازم ہے،چیف انجینئر صباالحسن کچی آباد کے ملازم ہے، ڈائریکٹر میونسپل سرسزنعمان ارشدبھی KWSB کے ملازم ہے، ڈائریکٹر پلاننگ انجینئر ننگ مظہر علی شیخ، DMC غربی کے ملازم ہے، ڈائریکٹر پارکس طلحہ سلیم سند ھ حکومت کے ملازم ہے، ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیازابڑو بھی سندھ حکومت کے ملازم ہے، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عباسی اسپتال ڈاکٹر سلمی علی کوثر DMC شرقی کی ملازمہ ہے، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ ارشاد لودھی DMC وسطی کے ملازم ہے، ڈائریکٹر سلمان شمسی DMCوسطی، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی رضوان خان DMC شرقی، ڈائریکٹر HRM اسماعیل خان DMC جنوبی، ڈائریکٹر HRM عمرانہ اشفاق DMC غربی،سابق ڈائریکٹر آڈٹ تسلنیم احمد DMC وسطی، ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر سراج احمد DMC وسطی، ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز DMC غربی، ایڈیشنل ڈائریکٹر عثمان خانDMC وسطی، ڈائریکٹر پلاننگ عمران راجپوت DMC غربی، ایڈیشنل ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم پاکستان ریلوے کے ملازم ہے، دلچسپ امریہ ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد نے سابق سینئرڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر خورشید احمد شاہ ریٹائرڈ ملازم کو سرکاری حیثیت برقرارکھا ہے، افسر علی بھی اسپورٹس کچر ل میں ریٹائرڈ کے باوجود ہے، سرکاری کے موج کررہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر نسم احمد ریٹائرڈ کے باوجود جارجڈ پارکنگ میں عہدے پر براجمان ہے،اور صرف سابق مشیر مالیات KMC آفاق سعید کو اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

  • پی ڈی ایم کے خالق بلاول بھٹو زرداری ہیں: سعید غنی

    پی ڈی ایم کے خالق بلاول بھٹو زرداری ہیں: سعید غنی

    وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم ) کے خالق بلاول بھٹو زرداری ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم میں دڑار ڈالنے کے لئے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ آزادی مارچ کا اختتام کس ڈیل پر ہوا اور کون کیا ڈیل کرکے ملک سے گیا ہم نے کبھی اس پر سوال نہیں اٹھایا۔ پیپلز پارٹی استعفوں کو آخری حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی تھی اور ہمارے استعفے آج بھی اعلیٰ قیادت کے پاس موجود ہیں۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے غیر مشروط طور پر شامل ہورہے ہیں اور ہم سیاسی عمل پر یقین رکھنے والی جماعت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے مرکزی تنظیم عزاداران پاکستان کے صدر و وائس چیئرمین پاکستان ڈیموکریٹک الائنس و چیئرمین ڈاکٹر ضمیر اختر فاؤنڈیشن سید محمد نقی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر ایم کیو ایم کی سرگردہ رہنماء تحسین عابدی نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے خالق چیئرمین بلاول بھٹو زرادری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس جو پیپلز پارٹی نے طلب کی تھی، اس میں پی ڈی ایم بنی اور آج پی ڈی ایم کو کمزور کرنے والے پیپلز پارٹی پر تنقید کررہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ موجودہ نااہل اور سیلکٹیڈ حکومت پر دباؤ کے لئے بنائی گئی پی ڈی ایم کے وجود کے بعد نہ صرف اس حکومت پر دباؤ بڑھا اور ضمنی اور سینیٹ کے انتخابات میں ان کا اصل مینڈیٹ عوام کے سامنے بے نقاب ہوا۔ اورانہون نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی واحد ایسی جماعت تھی، جس نے لانگ مارچ کی بھرپور تیاری کی تھی اور جہاں تک استعفوں کا معاملہ ہے آج بھی ہمارے استعفے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے پاس جمع ہیں۔

  • کراچی شہرقائد میں گرمی کی شدت اور بجلی بحران

    کراچی شہرقائد میں گرمی کی شدت اور بجلی بحران

    کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع بھٹائی آباد میں صبح ساڑھے سات بجے سے بجلی معطل ہے ڈیفینس خیابان مجاہد کی بجلی صبح دس بجےسے بجلی غائب ہے،ایف بی ایریا بلاک انیس میں صبح ساڑھے سات بجے سے بجلی بندہے، کراچی النورسوسائٹی اوراطراف کاعلاقہ بھی بجلی سے محروم ہے ملیر شاہ فیصل کالونی لانڈھی کورنگی کے کئی علاقوں میں بھی مینٹیننس کے نام پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔