کراچی وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کو رواں سال 900 میگا واٹ کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، انشا اللہ 900 نہیں کراچی کو ایک ہزار میگا واٹ دیں گے۔ وزیر اعظم نے بھارت سے تجارت کے متبادل کے حوالے سے ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک نہ صرف چل رہا ہے بلکہ اس میں وسعت آرہی ہے، مغربی روٹ کے حوالے سے کافی باتیں ہوتی رہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اگست میں گرین لائن شروع ہوجائے، محمود آباد، اورنگی اور گجر نالے سے متعلق مسئلہ تھا، محمود آباد سے تجاوزات کو ہٹایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے پپری تک پائپ لائن بچھائی جائے گی، منصوبے کے لیے بڈنگ دی جا چکی ہے، بی او ٹی کی بنیاد پر ہوگا۔ سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نے سرمایہ کاری کردی ہے۔ کے 4 منصوبے سے متعلق واپڈا کو ذمے داری دی گئی ہے۔ امید ہے سال کے آخر تک وفاقی حکومت کے سارے منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نے سرمایہ کاری شروع کر رکھی ہے، 11 سال کے بعد 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات لگاتار موصول ہوئیں، ایشیا میں ترقی کرتے ممالک نے اپنی برآمدات پر توجہ دی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو رواں سال 900 میگا واٹ کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، انشا اللہ 900 نہیں کراچی کو ایک ہزار میگا واٹ دیں گے۔ بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح دو اعداد سے زیادہ ہے، جو بھی ترقی ہونی ہے اس کے لیے حکومت صرف سہولت کار ہو سکتی ہے۔
Category: کراچی
-

کراچی میں گرمی میں مسلسل اضافہ، پارہ 43 ڈگری تک جا پہنچا
کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور پارہ 43 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی آج بھی بدترین گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 42 کی پیشنگوہی کی جا رہی تھی مگر معاملہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
-

پی پی چیئرمین کا اپنے ہی سندھ کے عوام کو تکلیف میں ڈالنا حیران کن ہے
ترجمان پی ٹی آئی کراچی ورکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا خیرپور میں بلاول کی آمد پر ردعمل۔ خیرپور میں بلاول زرداری کی آمد سے قبل جبراً کاروباری سرگرمیاں بند کروانا افسوسناک ہے، پی ٹی آئی رہنماء جمال صدیقی کہتےہیں۔ پی پی چیئرمین کا اپنی ہی سندھ کی عوام کو تکلیف میں ڈالنا حیران کن ہے بلاول زرداری معاشی سرگرمیاں متاثر کرکے عوام کو تکلیف دینے سے گرہیز کریں،پولیس کی جانب سے خیرپور میں کاروباری سرگرمیاں بند کروانے کی شدید مزمت کرتے ہیں، سندھ کے شہزادے پولیس کا غیر آئینی استعمال نہ کریں، سندھ میں جاری شاہی سلطنت کا روئیہ قابلِ قبول نہیں.
-

کراچی کےمیوہ شاہ قبرستان میں پراسرار اشیاء گرنے سے قبریں متاثر
کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں فضا سے گرنے والی آہنی اشیاء سے زمین پر گڑھے پڑ گئے اور قبروں کو بھی نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ آسمان کی طرف سے گزرنے والی ایک چیز سڑک پر گری جس سے ایک فٹ کا گڑھا پڑا جبکہ دوسری پراسرار چیز قبرستان میں گرنے سے قبروں کو نقصان پہنچا۔قبرستان میں گرنے والی آہنی اشیاء کے بعد علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فضا سے گرنے والی آہنی اشیاء کسی ہیوی مشینری کے پرزے معلوم ہوتے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن اگر یہ اشیاء آبادی پر گرتیں تو جانی نقصان ہو سکتا تھا۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ اسی طرح کا ایک اور آہنی حصہ سائٹ کے علاقے میں اے جی ایس بیٹری کمپنی کے قریب گرا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا جانوری کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملی ہے، ابھی صورتحال کا علم نہیں ہے، پولیس ٹیم موقع پر روانہ کر دی ہے۔کراچی کی ویسٹ اور ساؤتھ زون پولیس نے مزید مبینہ فضائی آلات کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے ڈی آئی جیز کی جانب سے تمام تھانوں کی پولیس کو اپنے اپنے علاقوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
-

خواتین کے درمیان مبینہ جھگڑے کا خوفناک انجام
کراچی میں گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب دو خواتین کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا خوفناک انجام ہوا، اے آر وائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی لڑکی کو تیسری منزل سے دھکا دیا، جس کے باعث نور نامی خاتون تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوئی،۔ خاتون کو تیسری منزل سے نیچے گلی میں گرتے دیکھا گیا، خاتون کے بلڈنگ سے گرنے کے فوری بعد علاقہ مکین دوڑتے ہوئے آئے اور زخمی حالت میں گری خاتون کو اٹھا کر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق ہوگئیں۔واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکی کی والدہ کا بیان حاصل کرلیا گیا ہے، والدہ کے مطابق جب اس کی بیٹی گری تو فوراً وہ نیچے پہنچی، والدہ کےمطابق زخمی نور نے بتایا کہ اسے پڑوسن کومل نےدھکا دیا ہے۔واقعے کے بعد مقتول نور کی پڑوسن کومل اپنی اہلخانہ کے ساتھ فرار ہوگئی ہیں، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
-

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور تیل مہنگا کردیا گیا
کراچی کے عوام ایک بار پھر مہنگائی کا شکار ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمصان سے پہلے ہی گھی اور تیل مہنگا کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل کی قیمت میں 6 سے 9 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہےکہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور مارچ میں مہنگائی بڑھ کر 9.05 فیصد تک جا پہنچی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
-

سعیدأباد 24 مارکیٹ کے دفتر میں سید مصطفٰی کمال کی أمد۔
انجمن تاجران سعیدأباد 24 مارکیٹ کے دفتر میں سید مصطفٰی کمال کی أمد۔ اس موقع پر سرپرست اکرم اعوان, صدر حکیم عمرانی , ناٸب صدر شہاب الدین , جواٸنٹ سیکریٹری محمد فاروق موباٸل مارکیٹ کے ناٸب صدر فرقان پٹنی جواٸنٹ سیکریٹری رضا شاہ اور دکانداران نے انکا استقبال کیا۔ اس ملاقات میں بلدیہ کے مساٸل پر تفصیلی گفتگو ھوٸ جس میں پانی کا مسٸلہ سرفہرست تھا۔ پانی کا مساٸل کءی سالوں سے درپیش ہے۔ پانی کی کلت کی وجہ سے عوام کو بہت سے مساٸل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر سید مصطفٰی کمال نے اس بات کا وعدہ کیا کہ منتخب ھونے کے بعد وہ ان تمام مساٸل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔
-

پولیس نے کراچی کے متعدد تجارتی مراکز بند کرادیٸے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کورونا ایس او پیز کے نام پر تجارتی مراکز کو بند کرانا شروع کردیا ہے، جب کہ تاجروں کی مزاحمت پر متعدد بازاروں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ ناٸب صدر کراچی تاجر اتحاد رانا اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال مارکیٹیں بند کرنے کا کوٸی تحریری حکمنامہ جاری نہیں ہوا، لیکن پولیس غیر اعلانیہ طورپر مارکیٹس بند کرارہی ہے، مارکیٹس بند کرانے میں متعلقہ علاقوں کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ رانا اکرم نے بتایا کہ پولیس نے پرانا حاجی کیمپ، گل پلازہ، بندر روڈ، صدر موبائل مارکیٹ، اولڈ سٹی ایریا، طارق روڈ، ایمریس مارکیٹ صدر اور برنس روڈ پر واقع مارکیٹیں بند کرادی ہیں، تجارتی مراکز کی اچانک بندش سے تاجروں میں اشتعال پیدا ہوگیا، دکانداروں میں بے چینی، کاروبار بند کریں یا کھولیں، حکومت ابہام دور کرے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے جاری نوٹیفکیشن میں ہفتے میں 2 دن مارکیٹس بند کرنے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں، ہفتے میں کون سے دو دن کاروبار بند ہوگا، اس کا تعین مقامی انتظامیہ کرے گی۔
-

کراچی آنے والی پرواز کو بھارتی فضائی حدود میں ہنگامی صورتحال کا سامنا
کولمبو سے آنے والے طیارے کو دو گھنٹے بعد واپس کولمبو اتار لیا گیا، طیارہ واپسی کے تمام سفر میں 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر نہیں جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو سے کراچی آنے والی سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کو 40 ہزار فٹ کی بلندی پر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے پر طیارے کو دو گھنٹے بعد واپس کولمبو اتار لیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر لنکا کی کولمبو سے کراچی کی فلائٹ کو روانگی کے 45 منٹ بعد بھارت کی فضائی حدود میں چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ جہاز چند منٹ میں چالیس ہزار فٹ کی بلندی سے 11ہزار فٹ پر آگیا۔طیارہ کولمبو واپسی کے تمام سفر میں 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر نہیں جا سکا جبکہ طیارے نے واپسی کا سفر 325 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کیا۔یوں روانگی کے دو گھنٹے دس منٹ بعد فلائٹ واپس کولمبو باحفاظت لینڈ کر گئی۔فنی خرابی کا شکار ایئر لنکا کے زیر استعمال ایئربس اے 330 12 سال پرانی ہے۔کراچی کے مسافروں کو جہاز سے اتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
-

پیپلز پارٹی صدر ڈسٹرک ویسٹ ایم پی اے لیاقت علی آسکانی کی حمایت کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی صدر ڈسٹرک ویسٹ mpa لیاقت علی آسکانی کی قیادت میں پی ایس 115 کے جنرل سیکٹری آصف موسٰی اور امیدوار این اے 249 قادر خان مندوخیل کی ماین اے 249 میں ضمنی الکیشن کے حوالے سے یو سی 30 جام صاحب کالونی میں حاجی فاروق خاصخیلی, خالد سرائیکی نے کارنر مینٹگ کا انعقاد جس میں علاقہ معززین نے شرکت کی اس موقع پر سینر رھنما کریم شانی، ماسٹر سرور نیا زی چیئرمین لوکل زکات کمیٹی نبیل احمد منہاس، حنیف انو، دانیال آرائیں، سھیل شاہ، طا ھری کاشف اور دیگر کارکنان موجود اور الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
