کراچی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند کرا دیے گئے ، محکمہ صحت و محکمہ داخلہ کے احکامات کے تحت ہفتہ اور اتوار والے دن شہر کے تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس موبائل کے ذریعے مارکیٹوں اور تجارتی مراکز بند رکھنے کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کی جانب سے اعلانات میں کہا گیا کہ دکاندار حضرات کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے مطابق ہفتہ اور اتوارتجارتی سرگرمیاں معطل رکھیں۔کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر محکمہ صحت ومحکمہ داخلہ نے ہفتے میں 5دن کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے اور ہفتہ اور اتوار کی تعطیل والے دن تمام تجارتی مراکزبند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے سندھ حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 اپریل سے شادی سمیت ہر قسم کی تقریب پر پابندی اور کاروباری مراکز 8 بجے بند کرنے کا احکامات جاری کیے تھے۔حکومت کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز آٹھ فیصد مثبت شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا اور نئی پابندیاں 11 اپریل تک نافذ العمل ہوں گی۔خیال رہے پاکستان میں کوروناکے وار مزید شدید ہوتے جارہے ہیں ۔ تیسری لہرنےچوبیس گھنٹے میں مزید84 افرادکی جان لےلی، اب تک کوروناسےہلاکتیں چودہ ہزارچھ سوستانوے ہوگئیں۔
Category: کراچی
-

میں اپنی باری آنے پر ہی کرونا ویکسین لگواؤں گا, سابق کپتان شاہد آفریدی
کورونا ویکسین لگوانے کے لیے ہر سطح پر آگاہی پھیلائی جا رہی ہے اور عمر رسیدہ افراد جن میں اس وقت حکومت نے 60سال سے زائد عمر کے افراد کو شارٹ لسٹ کیا ہے تو انہیں ضرور لگوانی چاہیے۔جب ویکسین لگوانے سے متعلق ہمارے نیشنل ہیرو سے بات کی گئی تو انہوں نے کہ کہا وہ بھی اپنی باری آنے پر ضرور ویکسین لگوائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں اپنی باری آنے پر ہی کرونا ویکسین لگواؤں گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں روسی ویکسین اسپوتنک لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے اس ویکسین کی دوخوراکوں کی قیمت 12 ہزار 268 روپے مقرر کی گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کلفٹن میں واقع ساؤتھ سٹی اسپتال میں قائم ہونے والے ویکسین سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نجی اسپتالوں کو ویکسینیشن کی اجازت دے کر اچھا کام کیا، اب لوگ یہاں آکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پچاس سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے، میں اپنی ایج ٹرن پر ہی ویکسین لگواؤں گا۔ سابق کپتان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور فیس ماسک ضرور پہنیں۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت کی اجازت کے بعد کراچی کے او ایم آئی، ساؤتھ سٹی اور ضیا الدین اسپتال میں کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جہاں ہر عمر کا شہری پیسے ادا کر کے ویکسین لگوا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نجی طورپر ویکسین لگانے سے سرکاری اسپتالوں پر دباؤ کم ہوگا۔
-

سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع
تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلے، سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے سندھ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اس صورتحال کے پیش نظر
صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے طلب کئے جانے والے اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں سمیت تعلیمی بورڈ کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں اور سفارشات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اس حوالے سے بھی مشاورت کریں گے کہ رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟
ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا ٹاسک فورس نے تجویز دی ہے کہ اسکولوں کو آئندہ 15 روز کے لیے بند کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے از خود فیصلہ کریں کہ کس علاقے، ضلع اور شہر میں اسکولوں کو بند کرنا ہے؟ -

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی معیشت درست سمت میں جارہی ہے, بلال غفار
وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔ گزشتہ مالی سال فروری میں مہنگائی 12.4فیصد تھی اور اس سال 8.7 فیصد ہے۔ مارچ 2020 میں ڈالر کی قیت 165تھی 2021 میں ڈالرکی قیمت 153 ہے۔ مارچ 2020 میں اسٹاک مارکٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس کی شرح 29 ہزار اور 2021 میں 44 ہزار سے زائد ہے۔ ملکی برآمدات 2020 میں 1.81 ارب ڈالر جبکہ 2021 میں 2.34 ارب ڈالر ہے۔ ماہانہ ترسیلات ِ زر 2020 میں 1.82 ارب ڈالر جبکہ 2021 میں 2.26 ارب ڈالرہے۔ ایف بی آر کی حاصل کردہ محصولات میں 10 فیصد اضافہ رہا۔ مارچ 2021 میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی حکومت کایوٹیلیٹی اسٹورز کو رمضان پیکج عوام کیلئے بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔ مجموعی اشارے معاشی محاز پر استحکام اور حکومتی کارکردگی کا ثبوت دے رہے ہیں۔
-

ملیر کورٹ میں سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو
Koملیر کورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو ہوئی . حلیم عادل شیخ کہتے ہیں میڈیا کا شکر گزار ہوں انہوں نے حق کی آواز کو آگے پہنچایا سندھ حکومت سے پہلے گھر کے بچوں کو خطرہ تھا اب سندھ حکومت کی وجہ سے لوگوں کو کتوں سے بھی خطرہ ہوگیا ہےجسٹس آفتاب کو سندھ حکومت سے خطرہ ہے جو بھی عوام کے حق میں بات کرے گا اسے سندھ حکومت سے خطرہ ہے اب عدالت کی بینچ کو بھی سندھ حکومت سے خطرہ ہے بلاول زرداری یہ معاملات دیکھیں عوام کو کیا مسائل ہیں یہاں اس شخص کو خطرہ ہے جو انہیں بے نقاب کرتا ہے اجے لال وانی کو سچ بولنے کی سزا دی گئی بینچ کے وقار کا معاملہ ہے ہم چپ نہیں رہے گے سندھ میں صحت کی صورتحال بہت خراب ہے سندھ میں میتوں کو گدھا گاڑی پر لے جایا گیا اربوں کا بجٹ سے سندھ حکومت کا لیکن یہاں ایمبولینس سروس نہیں اس صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہےسندھ میں جمہوریت نہیں سوک ڈکٹیٹر شپ ہےان لوگوں نے ہمارے خلاف مقدمات جھوٹ قائم کئے سندھ میں پولیس گردی بہت زیادہ عام ہےحلیم عادل شیخ اپنے اوپر بنائے گئے کیسز کا سامنہ کرے گا یہ لوگ یہ چاہتے ہیں انکے رہنما ہی صوبے کی تمام بینچ کو سنبھال لے میں ہر وقت عوام میں ہی رہتا ہوں یہ لوگ چاہتے ہیں کہ یہ ملک دیوالیہ ہو جائےاس سال عوام کے لئیے بہت سے ریلیف دئیے جائیں گے سندھ میں 92 کروڑ روپے کتوں کی نسل کشی کے لئیے استعمال کئے گئے لیکن اس کے بعد سندھ میں کتوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہیں سندھ میں انسداد کرپشن کی ویکسین لگانے کی ضرورت ہے۔
-

پاک سرزمین پارٹی کی حلقہ #NA249 کی انتخابی مہم زوروں پر
پاک سرزمین پارٹی کی حلقہ #NA249 کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے.اس سلسلے میں چیئرمین سید مصطفی کمال کا ترک محلہ، یوسی 34 میں ترک ایسوسی ایشن کے ذمہ دران سے ملاقات کی اور معززین سے خطاب کیا، معززین نے الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یہ امید ظاہر کی کہ اب بلدیہ ٹاؤن کو ترقی یافتہ علاقوں میں شامل کرنے کے لئے مصطفی کمال ہے وہ بے مثال لیڈر ہے جو غدار وطن الطاف حیسن سے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے تمام شہداءء کے خون کا بدل لے گا۔
-

شہنشاہ غزل کے صاحب زادے عارف مہدی انتقال کرگئے
کراچی: شہنشاہ غزل مرحوم مہدی حسن کےصاحب زادے عارف مہدی انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عارف مہدی حسن کا انتقال ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہوا، وہ طویل عرصہ سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے، مرحوم عارف مہدی حسن نے سوگواران میں دو بیگمات کو چھوڑا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر انچولی میں ادا کی جائے گی اور تدفین محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں والد مہدی حسن کے برابر میں کی جائے گی مرحوم عارف مہدی” مہدی حسن فاؤنڈیشن” کے بانی صدر تھے، مرحوم بھی ماہر طبلہ نواز تھے اور مختلف ورائٹی شوز آرگنائز کرتے تھے، اس کے علاوہ مرحوم اپنے والد مہدی حسن کے منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے تھے۔ یاد رہے کہ استاد مہدی حسن تیرہ جون سال 2012کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔
-

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سرمد سلطان کے لاپتہ ہونے پر بلاول کا اظہار تشویش
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرمد سلطان کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لکھنے، پڑھنے اور معاشرتی مسائل پر بات کرنے والے کا یوں لاپتہ ہوجانا ایک سوالیہ نشان ہے اور افسوس ناک امر یہ ہے کہ حکومت نے ابھی تک سرمد سلطان کی بازیابی کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کوئی جرم نہیں ہے، مہذب معاشروں میں اختلاف کرنے والی آوازوں کو کچلا نہیں جاتا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرمد سلطان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔
-

کراچی میں آج پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔واضح رہےکہ کراچی میں گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
-

اقبال مارکیٹ کا علاقہ ایرانی کیمپ منشیات فروشوں کی زینت بن گیا
روشنیوں کا شہر کراچی منشیات فروشوں کے حوالے اہم خبر ۔تھانہ اقبال مارکیٹ کا علاقہ ایرانی کیمپ منشیات فروشوں کی زینت بن گیا .اقبال مارکیٹ پولیس کی غیر سنجیدگی کی بنیاد پر ایرانی کیمپ میں منشیات فروشوں نے چرس،کرسٹال،اور ہیروئن کی دکانیں آباد کر دی . قانون سے بے خوف منشیات فروشوں کا دھندا قانون کی رٹ کی چیلنج کرتے ہوئے جاری متعلقہ پولیس تجاوزات کے خاتمے میں مصروف ہو کر رہ گئی .ایک طرف منشیات سے پاک کراچی مہم دوسری جانب منشیات فروشوں کو نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے کا کھلا ٹاسک اقبال مارکیٹ پولیس کی پالیسی نے علاقہ عوام میں کشیدگی پیدا کردی .کاروائی کی منتظر علاقہ عوام رات ہوتے بچوں کو گھر مقید رکھنے پر مجبور ہو گئی .ذرائع کے مطابق ساحل،فیصل،عباس،اور اختر چنگاری نامی منشیات فروشوں نے علاقہ بدامنی کا شکار بنا رکھا ہے ذرائع کے مطابق شام ہوتے ہی ایرانی کیمپ کی تمام گلیوں میں نوسر باز مکروہ دھندے کا آغاز کرتے ہیں جو رات گئے تک جاری رہتا ہے منشیات فروخت کرنے والے اشخاص اکثر و بیشتر اسلحہ بھی ساتھ لے کر کھڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ خوف میں مبتلا ہے علاقہ عوام نے بہادر ایس ایس پی ویسٹ میڈم سہائی عزیز تالپور سے علاقہ بدامنی کے خلاف فوری نوٹس کی درخواست کی ہے۔
