سرجانی ٹاؤن سے مطلوب منشیات سپلائیر گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز ملزم بڑی تعداد میں مختلف اقسام کی منشیات لاکر شہر کے مختلف علاقوں میں موجود منشیات کے خریداروں کو فروخت کرتا تھا۔ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے ملزم غلام یٰسین کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے موقع پر بھی 1200 گرام سے زائد فائن کوالٹی کی چرس برآمد۔ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 515/2021 درج۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔گرفتار ملزم سے منشیات کی سپلائی و فروخت کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے۔
Category: کراچی
-

سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار کا پی پی رہنماء سعید غنی کے بیان پر ردعمل
سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار کا پی پی رہنماء سعید غنی کے بیان پر ردعمل وفاقی وزارتِ خزانہ کی تبدیلی سے پی پی شدید کرب میں مبتلا ہوچکی ہے، سعید غنی خود کبھی بلدیات پھر اطلاعات اور اب تعلیم میں تواتر سے ناکام وزیر ثابت ہوچکے ہیں، کابینہ میں وزارتوں کے ردوبدل میں پی پی سے زیادہ مہارت کوئی نہیں رکھتا، اپوزیشن وزیراعظم کے فیصلے پر بلاجواز پروپیگنڈہ کررہی ہے، اس میں کوئی دہرائے نہیں سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا، وزیراعظم کا حماد اظہر کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی احسن اقدام ہے، حماد اظہر سے اپوزیشن کو اپنی منفی سیاست دفن ہونے کا خطرہ ہے، حماد اظہر ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نکالنے میں کامیاب رہیں گے،
-

ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ رضویہ سوسائٹی کی کامیاب کاروآئی منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کریمینلز گرفتار
اسٹریٹ کرائم کاروآئی, منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کریمینلز گرفتار رضویہ پولیس نے انٹیلیجس بیس پر کاروائی کرتے ہوے ملزمان گرفتار کر لیا۔ ملزم بنام, شایان ولد محمود عرف کالا۔ گرفتار ملزم عرصہ دراز سے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی کاروائیاں کر رہا تھا ملزم اپنی خاتون دوست کے ہمراہ بھی کئی وارتاتیں کرتا رہا ہے۔ملزم واردات کے بعد پہلے اپنی موبائل سم موبائل میں ڈالتا ہےملزم کو ٹیکنیکل ورک کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے ذیر استعمال پچھلے دو ماہ میں 29 موبائل چھینے گئے استعمال ہوے ملزم کو مقدمہ الزام نمبر 57/2021 جرم دفعہ 382 میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کو مقدمہ کی مدعیہ نے اور دیگر مقدمات کے مدعیوں نے بھی شناخت کیا ملزم نے ڈسٹرکٹ سینڑل میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری مزید برآمدگی متوقہ۔ منشیات کاروائی ملزمان بنام سید ولی ولد آفضل خان,فقیر ولد فقیری ولد لال, نادر عرف موچی ولد جہانزیب مفرور گرفتار ملزمان بدنام زمانہ منشیات فروش نادر کے کارندے ہیں گرفتار ملزمان علاقہ میں منشیات فروشی کرتے ہیں۔ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے ملزم متعدد بار مختلف منشیات کے کیسوں میں جیل جا چکا ہے ملزمان کے قبصہ سے اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزم فقیر حسن کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 315/2021 جرم دفعہ 6-9/B درج کر لیا گیا ملزم سید ولی ولد افضل کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 335/2021 جرم دفعہ 6-9/Bدرج کر لیا گیا جبکہ مالک نادر کو مفرور کیا گیا۔ جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے SIP چوھدری تصدق حسین کی سربراہی میں پولیس پارٹی تشکیل دے دی گئی۔
-

سرجانی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرمنل/موٹرسائیکل لفٹر گروہ کا کارندہ گرفتار
ایس ایچ او سرجانی نے کنیزفاطمہ سوسائٹی کے قریب کاروائی کرکے ملزم آیان ولد شاہد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔ برآمد کی جانے والی موٹرسائیکل تھانہ سرجانی کے علاقہ سے سرقہ کی گئی تھی۔ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 184/2021 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔ گرفتار ملزم عادی مجرم ہے سرجانی ٹاؤن اور اجمیر نگری کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش و شناخت کے لئے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزم سے برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔
-

کراچی میں موبائل فون کے خریدار بن کر آنے والوں نے گھر لوٹ لیا
کراچی کے علاقے بہادرآباد میں موبائل فون کے خریدار بن کر آنے والوں نے گھر لوٹ لیا۔بہادرآباد آدم جی نگر میں گھر میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی، شہری نے خرید و فروخت کی ویب سائٹ پر موبائل فونز کا اشتہار لگایا جس کے بعد موٹرسائیکل سوار دو ملزمان گھر پر فون خریدنے پہنچے۔ملزمان نے شہری کو اسلحے کے زور پر زد و کوب کیا اور 4 لاکھ روپے مالیت کے موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔سی سی ٹی وی میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں، واردات دو روز قبل رات پونے 9 بجے کے قریب ہوئی۔
-

ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد کی نوکری دینے سے انکار پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار
کراچی محکمہ تعلیم کی جانب سے ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد کی نوکری دینے سے انکار پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غلام حسین کو نوکری دینے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں نائب قاصد کی نوکری نہ دینے کے خلاف غلام حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ نائب قاصد کے لئے مڈل پاس ہونا شرط ہے، درخواست گزار نے ایم اے جرنلزم ہے، ایم اے جرنلزم کو نوکری دینے سے مڈل پاس کا حق مارا جائے گا۔عدالت نے استفسار کیا کہ جنہوں نے ایم اے کرلیا وہ کہاں جائیں؟ ایم اے کرنے والے بیچارے مارے مارے پھر رہے ہیں، بیچارہ اتنا مایوس ہے کہ نائب قاصد ہی لگا دو بس بچوں کے لئے روٹی گھر لے جائے۔ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی یافتہ ہونے کے باعث نائب قاصد کا کام نہیں کر پائے گا۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے یہ کوئی طریقہ کار نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے غلام حسین کو محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کی نوکری دینے کا حکم دیدیا۔
-

ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے پر برطانیہ سے احتجاج کیا جائے، سعید غنی
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا سندھ حکومت نے دفتر خارجہ سے ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے پر برطانیہ سے احتجاج کرنے کا مطالبہ کردیا عمران خان کی مرضی سے بھارت سے تجارت کا فیصلہ ہوا، کابینہ میں معاملہ آنے پر وزیراعظم پوچھ رہے ہیں کہ بھارت سےتجارت کی اجازت کس نے دی؟ کیا وزیراعظم سمری پڑھے بغیر دستخط کردیتےہیں؟ اگر حماد اظہر نے فیصلہ منظوری کےبغیر کیا ہےتو ان کو برطرف ہونا چاہیے۔صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ برطانیہ میں کورونا صورتحال خراب ہے اور برطانیہ نے پاکستان پر پابندی لگادی لہٰذا دفتر خارجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے پر برطانیہ سے احتجاج کیا جائے ۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔
-

وزیراعظم کو ہم سے کیے گئے وعدے یاد کرائیں، ایم کیو ایم کا گورنر سندھ سے شکوہ
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے 3 رکنی وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، کنور نوید جمیل اور وسیم اختر شامل تھے۔ متحدہ کے وفد نے ملاقات میں کہا کہ ایم کیو ایم سے کیے گئے تحریری معاہدے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق معاہدے میں سندھ کے شہری علاقوں میں ترقی، دوبارہ مردم شماری کروانے سمیت ایم کیو ایم کے دفاتر کھلنا، لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور جھوٹے مقدمات کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے ملاقات میں شکوہ کیا کہ کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، کارکنان ابھی تک لاپتہ ہیں، ایم کیو ایم کے دفاتر ابھی تک بند ہیں جبکہ اس حوالے سے کوئی اقدامات ہوتے نظر نہیں آرہے اور دوسری طرف لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ہر تیسرے روز مختلف مقدمات میں بری ہورہا ہے۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ کراچی میں ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں، ان میں تیزی لائی جائے اور وزیراعظم عمران خان کو ایم کیو ایم سے کیے گئے وعدے یاد کرائیں۔ گورنر سندھ نے متحدہ وفد کو بتایا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو یقینی طور پر مکمل کیا جائے گا، وزیر اعظم کراچی کی ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ملاقات میں گورنر سندھ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت کی جانب سے اعلان کیے جانے والے تمام امور کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ -

بلاول کے سندھ میں ایمبولنس نہیں ہیں پورے خاندان نے سندھ کو لوٹا ہے،خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی صدر خرم شیر زمان نے گزشتہ روز لاڈکانہ میں پیش آیا اس معتلق بیان ۔بلاول کے سندھ میں ایمبولنس نہیں ہیں پورے خاندان نے سندھ کو لوٹا ہے جب تک پی پی اقتدار میں ہے صوبے میں بہتری نہیں آسکتی لاڑکانہ میں جو کچھ ہوا وہ حیران کن نہیں ہم 14 سال سے پی پی کو اقتدار میں دیکھ رہے ہیں پورے سندھ کا پیسہ لاڑکانہ میں لگایا گیا اور لاڑکانہ کے حالات آج بھی ابتر ہیں گزشتہ شام لاڑکانہ بائی پاس پر بس حادثے کے زخمیوں کو رکشوں اور ریڑھی پر اسپتال پہچایا گیا حادثے میں متاثرین اپنے پیاروں کو چنگچی، پولیس موبائل اور رکشہ میں ہسپتال لیکر گئے بلاول کی پھو پھو کی بدولت سندھ کے عوام نے کل قیامت سے پہلے قیامت کا منظر دیکھا۔
-

فاروق ستار نے کورونا ویکسین لگوا لی
سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم ایس سروسز اسپتال کراچی میں قائم ویکسین سینٹر کا دورہ کیا اور کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔ویکسین لگوانے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے عوام احیتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین کے حوالے سے شہریوں کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرونا سے بچائو کی ویکسین ضرور لگوائیں یہ اپ کی صحت کے لیے ضروری ہے۔واضح رہے کہ فاروق ستار بھی کورونا میں مبتلا ہوئے تھے اور دو روز بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہوئی تھیں۔
