کراچی کے تاجروں نے کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں نے حکومت سے کاروباری مراکز کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود اوقات میں کاروبار کرنا مشکل ہوگا، محدود کاروباری اوقات میں رش بڑھنےسے کورونا پھیلے گا۔ شادی ہالز مالکان نے بھی ہالز بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں، سندھ حکومت بھی شادی ہالز کا خیال رکھے۔ خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر حکومت سندھ نے 6 اپریل سے شادی ہالز بند کرنے اور تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
Category: کراچی
-

کراچی: 190 تولہ سونے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، پولیس بھی چونک گئی
کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں 190 تولہ سونے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ درخشاں پولیس حکام کے مطابق کلفٹن کے رہائشی میاں بیوی نے 190 تولے سونا ہڑپ کرنے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس حکام کے مطابق خیابان حافظ کے رہائشی اصغر نے 20 مارچ کو ڈکیتی کامقدمہ درج کرایا اور مؤقف اختیار کیا کہ گھر میں شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا جس کے لیے وہ بینک لاکر سے 190 تولے سونا نکال کر لایا۔ مدعی نے بتایا کہ وہ بینک سے سونا لے کر گھر کے باہر پہنچا ہی تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے جنہوں نے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔اصغر نامی شہری نے پولیس کو ڈکیتی کی فوٹیج بھی فراہم کی جس میں واردات کرتے ملزمان نظر آرہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق اصغر کے والدین نے بینک لاکر میں رکھنے کے لیے اُسے کچھ عرصے قبل زیورات لاکر دیے تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد واردات کے وقت کی جیو فینسنگ کی تو موبائل کال ڈیٹا ریکارڈ نے واردات کی قلعی کھول دی لتفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے اسلحہ دکھائے بغیر تھیلا چھیننے پر شک ہوا، اسی بنیاد پر موبائل ریکارڈ نکال کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ اصغر نے واردات کے وقت تک جعلی ڈاکو سے 38 بار کال پر گفتگو کی۔ مدعی نے بیوی کے ساتھ مل کر دو سال میں والدین کی طرف سے رکھوایا گیا سونا فروخت کیا، بھائی کی شادی پر دیگر لوگوں نے لاکر سے زیورات لانے کا تقاضہ کیا تو وہ پریشان ہوگیا جس کے بعد اُس نے جعلی واردات کا منصوبہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اُس نے بیوی کے قریبی فائق علی نامی رشتے دار کو ڈاکو کا کردار نبھانے کا کہا، جس کے بعد وہ اپنے ساتھی کے ساتھ آیا اور جعلی واردات کا ڈرامہ کر کے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اعتراف کے بعد اصغر کو ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
-

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 878 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 19 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 731 ڈالر فی اونس ہے۔
-

پی ٹی آئی جیسی نالائق جماعت سے پیپلز پارٹی کا موازنہ نہ کیا جائے، سعید غنی
کراچی:صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے تحریک انصاف کو نالائق جماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اس سے کسی قسم کا موازنہ نہ کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہے کون سے کام خود کرنے ہیں، کن کاموں کے لئے قیادت کی منظوری ضروری ہے۔ ہم صوبے کی ترقی کے لئے سب سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ سعید غنی نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے گیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں، شور مچا تو تحقیقاتی کمیٹی بنا دی حالانکہ منظوری خود دی تھی۔ دواؤں کی قیمتیں بھی خود بڑھائی لیکن وزیر کو فارغ کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتیں بھی حکومت نے خود بڑھائیں۔ اسد عمر خود اعتراف کرچکے کہ انھیں، گورنر سٹیٹ بینک اور وزیراعظم کو اس فیصلے کا پتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کامرس کے وزیر عمران خان خود ہیں، ان کی مرضی سے ہی ای سی سی کی سمری آئی، معاملہ کابینہ میں آتا ہے تو پوچھتے ہیں یہ کس نے کیا؟ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس میں عمران خان کا قصور نہیں، بحیثیت وزیر منظوری دیتے ہیں لیکن بحیثیت وزیراعظم اعتراض کرتے ہیں۔ اگر حماد اظہر نے بغیر پوچھے سمری دی ہے تو اس کو برطرف کریں نہیں تو جس نے منظوری دی اس کو سامنے لائیں۔
-

کراچی ائیرپورٹ کے علاقے سے 2 سالہ بچہ اغوا
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ، ائیرپورٹ کےعلاقے سے 2 سالہ بچے کا اغوا کرلیا گیا۔ نامعلوم فرداور رکشہ ڈرائیور کھیلتےبچے کو اٹھا کر لے گئے تاہم پولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ یاد رہے رواں ماہ کراچی کے علاقے ملیرالفلاح سے 2خواتین نے 10 روز کی بچی کو گھر سے اغوا کر لیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔ والد وقار کا کہنا تھا کہ 10روز کی نورفاطمہ والدہ کے پاس گھر میں تھی، شام میں بچی کو سلانے کے بعد والدہ خود بھی سو گئی جب آنکھ کھلی تو بچی غائب تھی اورگھر کادروازہ کھلا تھا۔
-

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر
ایئرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج دوسرے نمبر پر ہے ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابقدرجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 169 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودگی سے تھائی لینڈ کا شہر شیانگ مائی پہلے اور چین کا شہر شنگھائی تیسرے نمبر ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
-
کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، موسم کب بہتر ہوگا؟
کراچی : شہر میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے تاہم چار اپریل سے موسم میں بہتری کی امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، ہیٹ ویو کے چوتھے روز بھی سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، آج بھی زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ گرم ہوا 14 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے اور ہوامیں نمی کا تناسب اس وقت 12 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین اپریل تک گرمی کا راج رہے گا اور چاراپریل سے موسم میں بہتری کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات نے دادو میں 45 ، بینظیرآباد اور لاڑکانہ میں 47 ، حیدرآباد میں پارہ 41 تک جانے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بلوچستان اورپنجاب کے مختلف اضلاع بھی گرمی کے زیراثررہیں گے اور اس دوران گرد آلودہوائیں چلنےکا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلہ کراچی کے ڈپٹی کمشنرز ،چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جاری کیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو کےخدشات کی پیشگوئی ہے، ہیٹ ویو کا یہ سلسلہ 3 اپریل تک رہے گا ، ہیٹ ویو کےخدشات کےپیش نظر اور کورونا صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے ضروری احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔
-
سندھ نے2ہفتےکیلئےصوبائی ٹرانسپورٹ بندکرنے کی سفارش کر دی
سندھ حکومت کی جانب سے این سی او سی سے 2 ہفتوں کیلئے صوبوں کے درمیان چلنے والے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بند کرنے کی سفارش کردی ہے۔ کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا قومی سطح پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ ہم اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کر سکتے ہیں۔ 2 ہفتوں کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے تیسری کرونا لہر رُک سکتی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں برطانیہ سے آنے والوں شہریوں کا گزشتہ ایک ماہ کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کیسز میں اضافے کو روکنے کیلئے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق نیا حکم جاری کردیا۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی کیلئے آئی جی سندھ، ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا دی جائیں۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر سفر کریں گے۔ زیادہ مسافر بٹھانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
-

کراچی ضمنی الیکشن ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کو ہوش آ گیا
کراچی ضمنی الیکشن ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کو ہوش آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 249 کراچی ضمنی الیکشن کا معاملہ ،انتخابی قواعد،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا
ڈسڑکٹ ریٹرننگ افسراین اے 249 نے ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کو نوٹس جاری کردیا ن لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں ارکان قومی اسمبلی،سینیٹ کے حصہ لینے پر وارننگ نوٹس جاری کیا گیا ڈی آر اوسید ندیم حیدر کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کو بھی وارننگ نوٹس جاری کیا گیا ہے،جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،فیصل سبزواری بھی گزشتہ روز انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی ،ایم کیوایم،ن لیگ،پیپلزپارٹی امیدواروں کو نوٹس دیاگیا
ڈسڑکٹ ریٹرننگ افسرسید ندیم حیدر نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو کل طلب کرلیا این اے 249میں مدمقابل امیدواروں کا اجلاس 3اپریل کو ہوگا ،ڈی آر او کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی طور پر قابل برداشت نہیں ہوگی آئندہ اگر امیدواروں،ارکان اسمبلی نے قواعد پر عمل نہ کیا تو سخت قانونی کاروائی کی جائے گیانتخابی ضابطہ اخلاق کی شق 17کے تحت ارکان پارلیمنٹ انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتےالیکشن کمیشن نے ایس ایس پی ضلع غربی،ضلع کیماڑی کو بھی نوٹس ارسال کیا ہے اور کہا ہے کہ ایس ایس پیز اپنے علاقوں میں قواعد پر عمل یقینی بنائیں


-

2 پاکستانی کمپنیوں نے روسی کورونا ویکسین بنانے کی اجازت مانگ لی
کراچی: پاکستان کی 2 دوا ساز کمپنیوں نے کورونا وائرس کی ویکسین اسپوٹنک 5 کی پاکستان میں تیاری کے لیے روس کو درخواستیں دے دی۔ نمائندہ روسی ڈپٹی ٹریڈ رسلان علیوف نے تصدیق کی ہے کہ 2 پاکستانی فارما کمپنیوں نے روسی ویکسین کی تیاری کی اجازت مانگی ہے اور ہم نے دونوں درخواستیں سرمایاکاری ڈویژن بھیج دی ہیں۔ رسلان علیوف کا کہنا ہے کہ انہیں روسی ویکسین کی موجودہ قیمت کا علم نہیں ہے، تاہم ویکسین تیاری کی شروعات میں کہہ دیا گیا تھا کہ قیمت تبدیل ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ایک مقامی دوا ساز کمپنی کا ویکسین کی تیاری کے لیے چینی کمپنی سے بھی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نے لیویزوں میپ ہارم کے ساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کورونا ویکسین پاکستان میں تیار بھی ہو گی۔
