Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ حکومت کو کراچی میں بسیں چلانے کی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد کی ہدایت

    سندھ حکومت کو کراچی میں بسیں چلانے کی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد کی ہدایت

    سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کی کمی اور حالتِ زار بہتر بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں بسیں چلانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن عمل پر درآمد بھی کریں۔جمعہ کودورانِ سماعت سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ بہتر بنانے سے متعلق جواب عدالتِ عالیہ میں جمع کرا دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈیڈ لائن تو دے دیتے ہیں مگر عمل درآمد نہیں کرتے، جو کہا ہے اس پر عمل بھی کرنا ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے کہا تھا کہ مارچ میں کراچی میں نئی بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی، ساڑھے 3 کروڑ آبادی کے شہر میں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، 79 روٹس پر 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ حکومت نے کہا تو ہے بسیں چلانا شروع کر رہے ہیں، گرین لائن، اورنج لائن، کے سی آر اور دیگر منصوبے جلد شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔وکیل نے سوال کیا کہ حکومت دعویٰ کر رہی ہے تو پھر بسیں کب تک سڑکوں پر آ جائیں گی ،عدالتِ عالیہ نے کہا کہ ہر چیز کا وقت ہوتا ہے، حکومت نے جو ٹائم لائن دی ہے، امید ہے پورا بھی کرے گی، ہم بھی اس معاملے کو دیکھیں گے.

  • انٹرسٹی ٹرانسپورٹ میں صرف 50 فیصد مسافر سفر کریں گے

    انٹرسٹی ٹرانسپورٹ میں صرف 50 فیصد مسافر سفر کریں گے

    سندھ حکومت نے کورونا کے باعث انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کراچی میں 50 فیصد مسافروں کے سفر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کےمطابق کورونا وبا کے پیش نظر مسافرگاڑیوں میں 50 فیصد مسافر سفر کرسکیں گے اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ گاڑیوں میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کا اطلاق آج سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیزی سے پھیلتی لہر کے باعث وزیراعلیٰ سندھ نے ملک میں دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا۔

  • کراچی میں رات 8 بجے سے مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی

    کراچی میں رات 8 بجے سے مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی

    سندھ حکومت کے کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی سمیت صوبے بھر میں آج رات 8بجے ‏مارکیٹیں بندکردی جائیں گی۔ مارکیٹوں میں لاؤڈ اسپیکر پر دکانیں بند کرنےکےاعلانات کیے گئے ہیں اور مارکیٹوں میں ماسک ‏پہننے،سماجی فاصلے کی اپیلیں کی گئی ہیں۔ مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز نے بھی دکانداروں کو ہدایت دیتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل ‏کرنے کی اپیل کی ہے۔
    دوسری جانب چیئرمین آل کراچی انجمن تاجران الیاس میمن نے مارکیٹوں کی ہفتے میں دو روزہ ‏بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں 2روزکی بندش سےرش بڑھےگا تجارتی ‏مراکزمیں خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ تاجر رہنما نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کوایک دن بندرکھنےکااعلان کرے کیونکہ مہنگائی ‏کی وجہ سےعوام اورکاروباری سرگرمیاں شدیدمتاثرہیں اور اب 2دن کاروباری بندش سےمزدور طبقہ ‏بیروزگارہوگا۔

  • آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا تقریبات ملتوی کرنے کا اعلان

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا تقریبات ملتوی کرنے کا اعلان

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ” ہیومر لافٹر فیسٹیول” سمیت پہلے سے شیڈول تمام تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں . تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کے پیش نظر حکومت سندھ کی جاری کردہ نئی ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے حفاظتی اقدامات کے طور پر تا حکم ثانی ہر قسم کی چھوٹی بڑی تقریبات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء آرٹس کونسل کی طرف سے ان تمام خواتین و حضرات سے معذرت کی گئی ہے جنہوں نے آرٹس کونسل میں تقریبات کے لیے بکنگ کر رکھی تھی۔ کرونا وائرس میں تیزی سے اصافہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر تقریبات کو ملتوی کرنا پڑا حالات معمول پر آنے کے بعد تقریبات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

  • ہمیں رنگ اور مسلک کی تفریق سے باہر آنا ہوگا، مصطفٰی کمال

    ہمیں رنگ اور مسلک کی تفریق سے باہر آنا ہوگا، مصطفٰی کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ہمیں رنگ اور مسلک کی تفریق سے باہر آنا ہوگا تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفٰی کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں لوگوں کی بے لوث خدمت کرنی یے، بلدیہ کو ایسا ماڈل حلقہ بنائیں گے جو کراچی اور ملک کے لئے مثال ہوگا۔ گزشتہ 70 سال سے ملک کے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں جبکہ آج ملک میں مسائل کے پہار کھڑے ہوگئے ہیں۔ یہ بھی کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لئے نیک نیتی سے کوشش ہی نہیں ہوئی، اللہ کی رضا کے لئے ہمیں اپنی نیت ٹھیک کرنا ہوگی۔ ہم نے راتوں کو جاگ کر بلدیہ اور کراچی کے عوام کی خدمت کی ہے، رب کی مدد ہوئی تو کراچی اور ملک گل و گلزار ہوجائے گا۔

  • پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 5 اپریل کو طلب

    پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 5 اپریل کو طلب

    پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 5اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس بلاول ہائوس کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہوگا۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایاکہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں تمام پیپلزپارٹی ارکان پارلیمنٹ کو بھی طلب کیا ہے۔ اجلاس میں آصف زرداری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اسمبلیوں سے مستعفی ہونے، پی ڈی ایم کے مستقبل اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس دوپہر ایک بجے بلاول ہائوس میں ہوگا، بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ کراچی نہ آنے والے تمام ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں۔

  • مارچ میں کورونا وائرس سے 121 اموات ریکارڈ محکمہ صحت سندھ

    مارچ میں کورونا وائرس سے 121 اموات ریکارڈ محکمہ صحت سندھ

    محکمہ صحت سندھ نے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس سے مارچ کے مہینے میں 121 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 49 اموات ضلع شرقی میں ہوئیں، جبکہ سب سے کم 2 افراد ضلع ملیر میں جاں بحق ہوئے۔ ضلع وسطی میں33 اور ضلع جنوبی میں 19 افراد کورونا وائرس کی وبا سے ماہِ مارچ میں جاں بحق ہوئے۔ مارچ کے مہینے میں کراچی کے ضلع غربی میں 11 اور ضلع کورنگی میں 7 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 ہزار 710 افراد انتقال کر چکے ہیں،ان انتقال کرنے والوں میں 69 فیصد مرد اور 31 فیصد خواتین شامل ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 65 ہزار 917 ہو چکی ہے، جبکہ کل اموات 4 ہزار 504 ہو چکی ہیں۔

  • شہری ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،علامہ رضی حسینی

    شہری ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،علامہ رضی حسینی

    تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے کراچی میں گرمی کی شدید لہر سے متعلق ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ داران و کارکنان شہریوں میں آگہی پیدا کریں کہ وہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ خاص طور پر کم عمر بچوں اور بزرگوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کیلیے انتظامات کرے تاکہ گرمی کی حالیہ لہر کے دوران شہریوں کی زندگی کو بچایا جاسکے ۔ اور تمام تحریکی ذمہ داران و کارکنان سمیت مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہیٹ ویو میں ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیل لگائی جائیں۔ اور ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کو فی الفور قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات بھی کیے جائیں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔

  • کراچی:اورنگی نالے پر آپریشن کے دوران تین منزلہ عمارت گر پڑی۔

    کراچی:اورنگی نالے پر آپریشن کے دوران تین منزلہ عمارت گر پڑی۔

    کراچی:اورنگی نالے پر آپریشن کے دوران تین منزلہ عمارت گرگئی۔ عمارت گرنے سے4 افراد ملبے تلے فدب گئے3 افراد کو ہاں سے نکال لیاگیا یہ واقعہ اورنگی ٹاون سیکٹر 9سی میں پیش آیا۔ کے ایم سی کے ناتجربہ کار عملے کی غفلت کے باعث تین منزلہ عمارت گری منزلہ عمارت کو افرادی قوت کی مدد سے توڑا جارہا تھا ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی ملبے سے ایک مزدور کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • شہر قائد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کا امکان

    شہر قائد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کا امکان

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ شہرقائد میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، جمعرات کوشہر کا درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیاگیا۔ جمعہ کے روز گرمی کا پارہ 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوبارہ 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر قائد میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہ سکتی ہیں، اسی لیے شہریوں کو دن کے وقت 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے اور نقل و حرکت محدود کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں سے کچھ دن دور رہیں۔دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے دہی، لسی اور ستو گرمی میں فائدے مند ہے۔تربوز اور خربوزہ کھائیں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ضرورت کے تحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں۔جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں اور سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔بچوں کو تپتی گرمی سے ہرصورت محفوظ رکھیں۔