Baaghi TV

Category: کراچی

  • پیپلز پارٹی کا مریم نواز بارے بڑا اعلان

    پیپلز پارٹی کا مریم نواز بارے بڑا اعلان

    پیپلز پارٹی کا مریم نواز بارے بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا سے حالات تشویشناک نہیں ،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے اقدامات نہ کیے تو کورونا کا پھیلاوَ سندھ میں شدت اختیار کرے گی ،گزشتہ روز وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کچھ تجاویز دی تھیں ،ائیرپورٹس اورریلوے ہمارے کنٹرول میں نہیں،ٹرانسپورٹ پر پابندی صوبائی حکومت کے اختیارمیں ہے ،ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے ،لوگ احتیاط نہیں کر رہے ،کورونا ویکسین مختلف مراحل میں لگائے جا رہے ہیں،رتوڈیرو میں ایڈز کے پھیلاوَ کوکنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں ، رتوڈیرومیں ایڈزکا پھیلاوَمسئلہ ہے ،ایڈزکا پھیلاوَ کا مسئلہ صرف سندھ میں نہیں دیگر صوبو ں میں بھی ہے ،پیپلزپارٹی اپوزیشن میں رہتے ہوئے کردار اداکررہی ہے،اختلاف رائے ہونی چاہیے لیکن رائے مسلط نہیں کرنی چاہیے،پی ڈی ایم جماعتوں کو ملک کرحکومت کوٹف ٹائم دینا چاہیے

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز باہر جانا چاہتی ہیں یا جارہی ہیں ن لیگ نے کچھ نہیں کہا،اگر کوئی بیمار ہوتا ہےاورعلاج کے لیے باہر جانا چاہے تو ان پر پابندی نہیں ہونی چاہیے،

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی بیرون ملک اڑان بھرنے کی تیاری کر لی تا ہم حکومت کی جانب سے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    بلاول سے کیسا تعلق؟ نہتی عورت کا کتنا خوف ؟ مریم نواز کے اہم انکشافات

    مریم نواز کی طبیعت کچھ دن قبل ناساز ہوئی جس کے بعد انہوں نے تمام سرگرمیاں معطل کر دیں، اب اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے‌ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لاہور پہنچ چکے ہیں جو مریم نواز کا علاج کریں گے اور علاج نہ ہونے کی صورت میں ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کریں گے

  • حروں کے روحانی پیشوا پیرصاحب پگارا کی اہلیہ کراچی میں انتقال کرگئیں

    حروں کے روحانی پیشوا پیرصاحب پگارا کی اہلیہ کراچی میں انتقال کرگئیں

    کراچی: حروں کے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا کی اہلیہ کا رضائے الہی سے کراچی میں انتقال ہوگیا ہے. کنگری ہاؤس کے ترجمان کلیم اللہ وسان کے مطابق مرحومہ برین ہیمریج کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پیر صاحب پگارا نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر حُر جماعت کے ارکان اور دیگر سوگواران سے اپنےگھروں میں رہ کر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج (بروزجمعہ) اور تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں ہوگی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر پگارا کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

  • سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت

    سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت

    سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سے تازہ رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ سندھ پیش ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کے لیےاقدامات کررہے ہیں، عدالت کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کے لیے فوکل پرسن کی تبدیلی کے لیے کیا کیا؟
    سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سندھ کو مسنگ پرسنز کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ نئے فوکل پرسن پیش کیوں نہیں ہوئے؟ سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ چھٹیوں پر ہیں، پیر سے عدالت میں پیش ہوں گے،عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ نئےفوکل پرسن کو مکمل تیاری کے ساتھ عدالت بھیجیں،لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق وفاقی حکومت کی رپورٹ پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا عدالت کاکہنا تھا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز فہرست اور قید شہریوں کے نام طلب کیے تھے،پیش کی جانے والی رپورٹ حراستی مراکز کی نہیں ہے۔عدالت نے اعتراضات لگا کر رپورٹ اسسٹنٹ اٹارنی کو پیش کرنے کا حکم دیا،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سے تازہ رپورٹ طلب کرلی۔ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے اقدامات کررہےوہ پیر سے عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ نئے فوکل پرسن کو مکمل تیاری کے ساتھ عدالت بھیجیں،لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق وفاقی حکومت کی رپورٹ پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا عدالت کاکہنا تھا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز فہرست اور قید شہریوں کے نام طلب کیے تھے،پیش کی جانے والی رپورٹ حراستی مراکز کی نہیں ہے۔عدالت نےاعتراضات لگا کررپورٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو واپس کردی جبکہ غلط رپورٹ پیش کرنے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان نے عدالت سے معافی مانگ لی۔
    عدالت کا کہنا تھا کہ بار بار طلبی کے باوجود وفاقی سیکرٹری داخلہ کی جانب سے حراستی مراکز کی رپورٹ پیش نہیں کی جارہی،خاص طور پر خیبر پختونخواہ کے حراستی مراکز رپورٹ بالکل بھی پیش نہیں کی جارہی، عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سے تازہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے لاپتا شہری اور دیگر کے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے 6 مئی تک رپورٹ طلب کرلی۔ اٹارنی جنرل پاکستان نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

  • کراچی: تاجروں نے رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

    کراچی: تاجروں نے رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

    کراچی کے تاجروں نے کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا۔ کراچی کے تاجروں نے حکومت سے کاروباری مراکز کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود اوقات میں کاروبار کرنا مشکل ہوگا، محدود کاروباری اوقات میں رش بڑھنےسے کورونا پھیلے گا۔ شادی ہالز مالکان نے بھی ہالز بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں، سندھ حکومت بھی شادی ہالز کا خیال رکھے۔ خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر حکومت سندھ نے 6 اپریل سے شادی ہالز بند کرنے اور تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

  • روسی کورونا ویکسین کی فروخت سے متعلق عدالتی فیصلہ آگیا

    روسی کورونا ویکسین کی فروخت سے متعلق عدالتی فیصلہ آگیا

    کراچی: روسی کورونا ویکسین اسپٹ نک فائیو کی کنسائنمنٹس کی فروخت کے معاملے پر عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈریپ کی جانب سے روسی کورونا ویکسین اسپٹ نک فائیو کی فروخت روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کو کورونا کی خطرناک صورت حال کا سامنا ہے، ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ویکسین کی فروخت نہیں روکی جاسکتی تحریری فیصلے کے مطابق ویکسین کی فروخت روکنا عوامی مفاد میں نہیں ہے، حکومت 7 روز میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر نجی کمپنی زائد قیمت پر ویکسین فروخت کرے تو بعد میں وصولی کرلی جائے۔ عدالت نے ڈریپ حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے ویکسین کی قیمت سے متعلق دعویٰ کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔ یاد رہے وفاقی حکومت نےصوبوں کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کردی ہے،صوبوں کو مجموعی طور پر سائنو فارم اور کین سائنو کی چار لاکھ 52 ہزار ڈوز فراہم کی گئیں۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافر کورونا سے متاثر نکلے

    کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافر کورونا سے متاثر نکلے

    کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافروں کورونا سے متاثر نکلے، زیادہ تر مسافر برطانیہ، جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 22 دسمبر2020 سے 30مارچ 2021 تک کورونا کیسز سے متعلق رپورٹ کے اعداد شمار جاری کردیئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 ماہ کی رپورٹ میں 98 کورونا کیسز سامنے آئے ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے 11 مسافروں میں برطانوی وائرس کی تصدیق ہوئی، زیادہ تر مسافر برطانیہ، جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچے جو کورونا سے متاثر نکلے۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ سی کیٹگری ممالک کےشہریوں کی پاکستان آمدپرعارضی پابندی برقرار ہے۔خیال رہے کورونا وائرس کی تیسری لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • سندھ کابینہ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے ساتھ منسلک ڈپارٹمنٹ بنانے کی منظوری دیدی

    سندھ کابینہ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے ساتھ منسلک ڈپارٹمنٹ بنانے کی منظوری دیدی

    سندھ کابینہ نے ڈائریکٹوریئٹ آف ’اربن پالیسی اینڈ اسٹریٹجک پلاننگ یونٹ‘ کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے ساتھ منسلک ڈپارٹمنٹ بنانے کی منظوری دیدی یہ آرگنائیزیشن صوبہ بھر میں اربن اینڈ ریجنل پلاننگ اور ڈولپمنٹ کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ دیگی انھوں ہومی کٹرک چیمبر، عبداللہ ہارون روڈ کے کمپاؤنڈ میں عمارت کی تعمیر نو کہ پلاٹ نمبر CL-9/ 22/7 پر واقع ہے کے بارے میں کابینہ کو بتایا کہ اس عمارت کے کمپاؤنڈ میں ایک خوبصورت عمارت کی تعمیر کی جائے گی جب کے سندھ حکومت عمارت کے مالک سے ہیریٹیج کی پروٹیکشن کا معاہدہ کر چکی ہے یہ گراؤنڈ پلس 37 فلورز عمارت ہوگی کابینہ نے ہیریٹیج کمیٹی کی منظوری سے عمارت کی منظوری دیدی۔

  • سید مراد علی شاہ نے کابینہ کے اجلاس میں بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی تیاری کا مقصد بیان کیا

    سید مراد علی شاہ نے کابینہ کے اجلاس میں بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی تیاری کا مقصد بیان کیا

    سید مراد علی شاہ کابینہ کے اجلاس میں کہابجٹ اسٹریٹجی پیپر 21-2020 سے 24-2023 تیار کیا گیا۔ ​اس پیپر کی تیاری کا مقصد حکومتی پالیسیز، ترجیحات، فنڈز کی ایلوکیشن کاتعین کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا اس پیپر کی تیاری میں کابینہ کی تجاویز شامل کی جاتی ہیں، بجٹ اسٹریٹجی پیپر 16-2015 سے ہم کابینہ میں پیش کرتے ہیں، کابینہ نے بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری دیدی اس پیپر میں نئے مالی سال کی بجٹ اور 24-2023 تک کی بجٹ پلاننگ کابینہ کے اجلاس میں ایک اور فیصلہ کیا گیا کابینہ نے ذوالفقار علی کو سندھ موداربا مینجمنٹ لمٹڈ کا سی ای او مقرر رکنے کی منظوری دے دی۔ ذوالفقار علی سندھ موداربا میں سی ایف او کے طور پر کام کر رہے ہیں

  • موٹروے پر بارات میں شامل کار کا حادثہ، دولہا جاں بحق

    موٹروے پر بارات میں شامل کار کا حادثہ، دولہا جاں بحق

    حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے بارات کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس میں دولہا جاں بحق ہوگیا۔ خوشیاں سوگ میں بدل گئیں اور شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے نزدیک بارات میں شامل دولہا کی کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دولہا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ جنید قاضی بارات لے کر کراچی جارہا تھا کہ ٹرک سے اس کی کار ٹکرا گئی۔ کار میں سوار چار باراتی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت دانش، دانیال اور ماجد کے نام سے ہوئی۔ جنید قاضی حیدرآباد کے علاقے چھوٹکی گھٹی کا رہائشی اور نیو کلاتھ مارکیٹ کا تاجر تھا جو بارات لے کر سے کراچی جا رہا تھا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی لیڈر حلیم عادل شیخ کی سکھر آمد،شاندار استقبال

    پی ٹی آئی لیڈر حلیم عادل شیخ کی سکھر آمد،شاندار استقبال

    ‏اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سکھر پہنچ گئے، پی ٹی آئی ریجن سکھر کے صدر طاھر شاھ، پی ٹی آئی رہنما پپو خان چاچڑ، ڈسٹرکٹ سکھر کے سینیئر رہنما گوھر خان کھوسو کی جانب سے شاندار استقبال اور آتش بازی کی گئی۔‏ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو، لیبرونگ کراچی ریجن کے صدر نعیم عادل شیخ، ارسلان احمد، پی ٹی آئی رہنما حاجی نثار احمد آرائیں، عمران قریشی، راحیل علی خان، رانا وسیم، عامر ابڑو، علی میرجت، خادم ترک و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔واضع رہے کہ حلیم عادل شیخ نے گزشتہ روز سے اپنا دورہ سندھ شروع کیا ہوا یے۔