Baaghi TV

Category: کراچی

  • سگ گزیدگی کے واقعات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    سگ گزیدگی کے واقعات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    سگ گزیدگی کے واقعات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سگ گزیدگی کے واقعات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    جسٹس آفتاب احمد گورڑ اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل ڈبل بینچ نے فیصلہ جاری کردیا ،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کتے کے کاٹنے سے متاثرہ لوگوں کو معاوضہ دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے جامشورو میں ہلاک ہونے والے بچے کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے رتو ڈیرو میں آنکھ ضائع ہونے والے بچے کو معاوضہ دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ متاثرہ لوگوں کو دو ہفتوں کے اندر معاوضہ ادا کیا جائے ،

    محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

    سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

    بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

    جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

    سندھ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص چل بسا، لواحقین کا ہسپتال کے باہر احتجاج

  • ملک میں معاشی بحران پیدا ہوچکا ہے،مصطفیٰ کمال

    ملک میں معاشی بحران پیدا ہوچکا ہے،مصطفیٰ کمال

    کراچی باغی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی جانب سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے اور دیگر مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوچکا ہے، مہنگائی عروج پر پہنچنے کی وجہ سے سرکاری ملازمین اور عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ بلوچستان حکومت ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے ان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی دھمکیاں دے رہی ہے جو کہ باعث تشویش اور قابلِ مذمت ہے۔

  • واٹر بورڈ بد ترین مالی بحران کا شکار

    واٹر بورڈ بد ترین مالی بحران کا شکار

    سندھ حکومت کی اقرباپروری نے شہر کے اہم ترین ادارے واٹر بورڈ کو بھی بدترین مالی بحران کا شکار بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کا اہم ترین ادارہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ بھی سندھ حکومت کی اقربائ پروری اور من پسند افسران کو نوازنے کی جاری پالیسی کے باعث شدید مالی بحران میں مبتلا ہوکر رہ گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کا اہم ترین محکمہ ریونیو(آر آر جی) میں صوبائی وزیر بلدیات اور چیئرمین واٹر بورڈ ناصر حسین شاہ نے اپنے لاڈلے افسر عبدالنبی میمن کو ڈی ایم ڈی تعینات کررکھا ہے جنہیں محکمہ مائنز اینڈ منرل سے لاکر واٹر بورڈ میں تعینات کرایا گیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالنبی کی تعیناتی کے بعد محکمہ آر آر جی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے جبکہ ادارے کی ریکوری جو کہ ایک ارب سے تجاوز کررہی تھی اس میں 25 کروڑ سے زائد ماہانہ کی کمی واقع ہوگئی ہے،ریکوری میں کمی کے باعث شہر بھر میں مرمت ودرستگی کے کام سمیت ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیاں کرنا بھی واٹر بورڈ کے کیلئے محال ہوکر رہ گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ لاڈلے افسران کو اہم محکموں میں تعینات کرکے سندھ حکومت نے کراچی کے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال برقرار رہی تو واٹر بورڈ کیلئے مرمت ودرستگی کے کام تو درکنا ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے بھی لالے پڑسکتے ہیں،واٹر بورڈ کی مختلف یونینز کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بلخصوص وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی اقربائ پروری کی جاری پالیسیاں بلدیاتی اداروں کی تباہی کی وجہ بن رہی ہیں جس کا وزیر اعلی سندھ سمیت چیئرمین پیپلز پارٹی اور تحقیقاتی ادارے فوری نوٹس لیں۔

  • مفتی سلیم اللہ خان پر ہونے والے حملے کامقدمہ درج کرلیاگیا

    مفتی سلیم اللہ خان پر ہونے والے حملے کامقدمہ درج کرلیاگیا

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹائو ن میں مفتی سلیم اللہ خان پر ہونے والے حملے کامقدمہ انکے بھائی کی مدعیت میں الزام نمبر 331/2021اقدام قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفتی سلیم اللہ خان کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ملی ہیں ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کومفتی سلیم اللہ خان کی گاڑی کا تعاقب اور گاڑی کی سامنے آکرفائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان کی فائرنگ کے بعد مفتی سلیم اللہ خان کی گاڑی ایک ماربل فیکٹری کے قریب رکتی ہے تو 3 مزدور آکر مفتی سلیم اللہ کی گاڑیوں کو دیکھا شروع کر دیتے ہیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مفتی سلیم اللہ خان کی گاڑی پر فائرنگ صبح 9 بج کر 9 منٹ پر کی گئی ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے قبضے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفتیشی حکام نے بتایاکہ ان کے پلاٹس کے لین دین سے متعلق معاملات سامنے آئے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق مفتی سلیم اللہ خا ن مدرسے کے سرپرست اورروحانی معالج بھی ہیں جبکہ وہ مذہبی جماعت سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔حکام کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • سندھ میں وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لیے “وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم” شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعرات یکم اپریل کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم کی منظوری دی گئی۔ سندھ حکومت مختلف کاروبار کے لیے بلاسود قرضے دے گی جس کے لیے پہلے مرحلے میں 2 ارب روپے مختص کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خود روزگار اسکیم کا پائلٹ پراجیکٹ رواں سال سے شروع کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم کے ورکنگ پلان کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ کسی منصوبے کا نام وزیراعلیٰ سے منسوب کیا ہے جبکہ ماضی میں منصوبوں کو بھٹوز کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

    کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں چیف منسٹر سیلف ایمپلائیمنٹ اسکیم پروجیکٹ کی کابینہ نےمنظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ افسران شریک ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت غریب لوگوں کو بلاسود چھوٹے قرض دیکر روزگار کے مواقع دینا چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے چھوٹے کاروبار کے مواقع غریب نوجوانوں کو دیکر روزگار سے لگایا جائے، سندھ حکومت ایک یا 2 بلین روپے سے سیلف ایمپلائی مینٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنا چاہتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری قانون پر کمیٹی قائم کردی کمیٹی اپنی تفصیلی رپورٹ دےگی، مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ پروگرام چیف منسٹر سیلف ایمپلائیمنٹ اسکیم کے نام سے شروع کیا جائے گااصولی طور پر کابینہ نے پرپوزل منظور کرلیا ہے۔

  • ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد کے بیٹوں کا مزدوروں کو یرغمال بناکر مبینہ تشدد

    ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد کے بیٹوں کا مزدوروں کو یرغمال بناکر مبینہ تشدد

    حیدر آباد : ایڈیشنل آئی جی کے بیٹوں نے درخواست پر دسختط کرنے سے انکار پر سرکٹ ہاؤس کے ملازمین کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروونشل بلڈنگ ملازمین کو مبینہ طور پر موبائل میں یرغمال بنائے رکھا۔ ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیوٹی کرنے کے باوجود زبردستی ڈیوٹی کرنے کا کہا گیا اور درخواست پر سائن کرنے سے منع کیا تو مجھ اسلحہ تان لیا۔ پروونشل بلڈنگ یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی اور ان کے ترجمان مؤقف دینے سے قاصر ہیں۔

  • سندھ حکومت کی بارش متاثرین میں 4 ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری

    سندھ حکومت کی بارش متاثرین میں 4 ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری

    سندھ ہائیکورٹ میں 2020 میں ہونے والی بارش سے تباہی کے نقصانات سے متعلق سندھ حکومت نے 4 ارب روپے تقسیم کی منظوری دے دی ہے۔ بارش متاثرین کے نقصانات سے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بارش میں 149 افراد جاں بحق، 103 زخمی ہوئے۔ 7120 پکے اور 75 ہزار کچے مکانات مکمل تباہ ہوئے۔ پونے دو لاکھ سے ذیادہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ، زخمیوں کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ متاثرین میں رقم تقسیم کیلئے نجی بینک سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

  • دس لاکھ کی ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

    دس لاکھ کی ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

    دس لاکھ کی ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار۔ باغی کی رپورٹ کے مطابق مورخہ 2021-03-08بوقت 10:15بجے مسمی عبدالمناف ولدعبدالصمد نامی شخص سے بمقامجیلانی سینٹر بلڈنگ باغ زہرہ اسٹریٹ کھارادر کراچی کے قریب سے 10 لاکھ 30 ہزار روپے اور 1 عدد موبائل فون چھیننے کی ایف آئی آر نمبری 193/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 درج ہوئی,جس پر ایس ایچ او کھارادر بمعہ پولیس پارٹی نے مورخہ 2021-03-29 کو بمقام حاجی قاسم لین نزد اللہ رکھا پارک کھارادر کے قریب نہایت حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے (3) ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا,ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایس ایچ او کھارادر نے بمقام لیمارکیٹ ریور روڈ نزد بابا فرید نمکو شاپ کے قریب بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے دیگر دو ساتھی ملزمان کوغیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا, گرفتار ملزمان جن میں مظہر عباس ولد بشیر احمد،علی رضا عرف بابر ولد صالح محمد، گل محمد ولد اللہ بخش. راز حیدر ولد غلام حیدر،ابراہیم ولد احمد شامل ہیں گرفتار ملزمان سے مورخہ2021-03-08 کو مسمی عبدالمناف ولد عبدالصمد نامی شخص سے ہونے والی 10 لاکھ 30 ہزار روپے والی ڈکیتی کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر پانچ پستول تیس بور بمعہ چھبیس راؤنڈز برآمد کیے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان پیشہ وارانہ ڈکیت ہیں ۔مزید معلومات کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں مختلف طریقہ واردات سے کیا کرتے تھے۔گرفتارملزمان کے خلاف درج ذیل نئے مقدمات بنے ہیں۔۔ ایف آئی آر نمبر 229/2021 بجرم دفعہ 23(i)a ایف آئی آر نمبر 230/2021 بجرم دفعہ 23(i)a ایف آئی آر نمبر 231/2021 بجرم دفعہ 23(i)a ایف آئی آر نمبر 232/2021 بجرم دفعہ 23(i)aایف آئی آر نمبر 233/2021 بجرم دفعہ 23(i)a ۔گرفتار مجرم کی اس سےقبل بھی ایف آئی آر نمبر 92/2017 بجرم دفعہ 353/324/7ata 23(i)a 4/5 تھانہ بغدادی میں درج ہے۔مزیدگرفتاردیگر ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے.گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات بالا کے تحت تفتیش جاری.گرفتار ملزمان سے برآمدہ غیر قانونی اسلحہ بعد سیل فارنزک کیلئے روانہ کر دیاگیا یے۔

  • کراچی نیب نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں1989سے بھرتی شدہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تفصیلات طلب کرلیں

    کراچی نیب نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں1989سے بھرتی شدہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تفصیلات طلب کرلیں

    قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے محکمہ اسکول ایجوکیشن اور اسکے تمام ذیلی اداروں میں1989سے بھرتی ہونیوالے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تفصیلات طلب کر لیں جس کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے اپنے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ تمام عملے کے عہدے کے مطابق نام، شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر، گھر کا پتہ، بھرتی کی ابتدائی جگہ اور موجودہ جگہ پر موجودگی، اصل سروس بک سمیت دیگر تفصیلات محکمہ کو فوری فراہم کی جائے اوراگر کسی بھی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے تو اس کی بھی رپورٹ بھی اسکے ساتھ منسلک کی جائے۔ واضح رہے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم میں 1989سے غیر تعلیم یافتہ اور اسامیوں کے لیے مطلوب اسناد کے بغیر بھرتیاں کرنے کا انکشاف ہوا تھا جس میں اساتذہ، ٹیکنیشن اور غیر تدریسی عملے سمیت ہزاروں کی ملازمین شامل تھے جس کی روشنی میںقومی احتساب بیورو نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ کر اس مدت کے دوران بھرتی ہونیوالوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔