کراچی میں 17 سالہ لڑکی نے گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گلبرگ بلاک 12 میں پیش آیا جہاں گھر میں لڑکی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں لڑکی کی شناخت لائبہ دختر اقبال کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں لڑکی کی شناخت لائبہ دختر اقبال کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب منظور کالونی میں ایک شخص نے خودکشی کر لیا، 28 سالہ فرقان کی پھندا لگی لاش گھر سے ملی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لےکر کارروائی شروع کر دی ہے۔
Category: کراچی
-

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نےماحول دوست بایوگیس منصوبے کا اعلان کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال جولائی سے ریڈ لائن منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا اور اس منصوبے پر چلنے والی 250 بسیں ماحول دوست بایوگیس پر مبنی ہوں گی۔ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شارق احمد، کمشنر کراچی نوید احمد شیخ، منصوبے کے سی ای او واصف اجلال، جنرل مینیجر سید مرتضیٰ اصغر اور احمد قدوائی نے شرکت کی۔
اجلاس میں سی ای او ٹرانز کراچی واصف اجلال نے بتایا کہ ریڈ لائن کی فزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق اس پروجیکٹ کا اپنا ایک بائیو گیس پلانٹ ہوگا جولانڈھی کیٹل کالونی میں واقع ہوگا ، جہاں 3000 ٹن مویشیوں کا فضلہ روزانہ بائیوگیس بنانے کے لئے استعمال ہوگا، بائیو گیس پلانٹ روزانہ 11 ٹن کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی) ان بسوں کو فراہم کرے گا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں طلب کے حساب سے اضافہ کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے 500 ملین ڈالر کے بس ریپیڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آرٹی ایس) ریڈ لائن بس منصوبے کی ابتدائی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے جس کے تحت خصوصی کوریڈور ملیر ہالٹ تا نمائش چورنگی براستہ یونیورسٹی روڈ تعمیر کیا جائے گا، ریڈ لائن منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ پیپلز چورنگی سے لے کر صفورا چورنگی تک سائیکلنگ ٹریک بھی تعمیر کیا جائے گا، شہر میں پہلی بار بی آر ٹی ایس کا نیا نظام تھرڈ جنریشن متعارف کرایا جارہا ہے جس میں ریڈ لائن بس منصوبےکےخصوصی کوریڈور سے 8 روٹس مزید منسلک ہوں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تھرڈ جنریشن کی خصوصیت یہ ہے کہ مین کوریڈور کے ساتھ دیگر روٹس بھی منسلک ہوتے ہیں اور ان کی بسیں بھی اسی کوریڈور پر چلتی ہیں ماڈل کالونی تا نمائش چورنگی پر ریڈ لائن بس سروس بھی چلے گی اور اس کے ساتھ دیگر 8 روٹس کی پبلک ٹرانسپورٹ بھی اس کوریڈور پر آپریٹ ہونگی تاہم یہ ساری نئی بسیں ہونگی۔
اس ضمن میں سندھ حکومت بس انڈسٹری ری اسٹرکچرنگ پروگرام تشکیل دے رہی ہے جس کے تحت ریڈ لائن سےمنسلک موجودہ 8روٹس پر آپریٹ ہونےوالی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان کو ترغیب دی جائیگی کہ وہ اپنی بسیں اسکریب کردیں اور حکومت کی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت نئی بسیں خرید کر ان روٹس پر آپریٹ کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ بائیو میتھین کے استعمال سے شہر میں کاربن کے اخراج کی سطح میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔
ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافروں کو روزانہ سفری سہولتیں ملیں گی، ریڈ لائن کا خصوصی کوریڈور نو تعمیر شدہ یونیورسٹی روڈ سے گذرے گا تاہم یہ سڑک کی بیچ فٹ پاتھ پر تعمیر ہوگا اور کوریڈور کے ساتھ 25000 پودے بھی لگائیں جائیں گے، ریڈ لائن بی آر ٹی ماحول دوست بائیوگیس پر مبنی ہوگی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے تمام یوٹیلیٹی فراہم کرنے والے اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ منصوبے کے بیچ آنے والے تمام اثاثے بشمول پائیپ، تاریں منتقل کریں۔ -

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ میں 6 اپریل سے شادی ہال مکمل طور بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ میں اندر کھانے پر پابندی ہوگی۔ریسٹورنٹ رات 10 بجے تک ٹیک اوے اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم میڈیکل اسٹور ، کلینک ، اسپتال ، پٹرول پمپ اور بیکریز دس بجے کے بعد کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات کی ہفتے میں 2 دن اجازت ہوگی اور 5 اپریل تک فیملی میمبرز کے ساتھ شادی کی تقریب کھلے میدان میں کرنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم 6 اپریل سے شادی ہالز مکمل طور پر بند کردیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اور سرکاری اداروں میں آدھا عملہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ نئے ایس او پیز 11 اپریل تک قابل عمل ہوں گے۔
-
ریلوے فریٹ سروس میں مارچ کے مہینے کے دوران نمایا اعدادوشمار
پاکستان ریلوے کراچی نے مارچ کےمہینے میں 21,766 رکارڈ ویگن لوڈ کرکے دو ارب سے زائد کا تاریخی منافع کمایا ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2019 میں محکمے نے 21,470 ویگن لوڈ کر کے 2.04 ارب روپے کمائے تھے۔ویگن لوڈ کرنے کے اعدادوشمار خاصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور اسٹاک کے استعمال کا اشارہ دیتے ہیں جس سے مہانہ آمدنی اور لوڈنگ اور ان لوڈنگ اسٹیشن پر جاری کام کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ یوسف والہ فریٹ سروس میں بھی لوڈنگ اور کمائی کے معاملے میں بہترین کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ ریلوے نے پورے مہینے میں 5400 ویگن لوڈ کیں اور 1.32 ارب روپے کی آمدنی ہوئی جو جولائی 2018 میں لوڈ کی جانے والی 6,165 ویگن اور 1.36 ارب روپے کے منافع کے بعد دوسرے نمبر پر آتی ہے۔ البتہ ریلوے نے ایک ہی دن میں یوسف والہ کے لیئے ڈھائی گنا زیادہ یعنی مجموعی طور پر 392 ویگن لوڈ کیں جو اس سے قبل کبھی نہیں کی گئیں تھیں۔مارچ کے مہینے کی کارکردگی پر افسران اور ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈی ایس کراچی جناب محمد حنیف گل نے کہا کہ کراچی ڈویژن وزیر ریلوے جناب محمد اعظم خان سوتی صاحب کے فریٹ آمدنی کو دگنا کرنے کے عزم پر رواں دواں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مہینوں میں اس کارکردگی کو دوہرانے کے ساتھ اس میں مزید بہتری کی کوشش بھی کی جائیگی۔
-

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج بڑی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2800 روپے سستہ ہوگیا ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ2 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونے کی قدر میں بھی 2401 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 88 ہزار 220 روپےکا ہوگیا ہے۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 42 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 685 ڈالر ہوگئی ہے۔
-
حلیم عادل شیخ کا سندھ میں والہانہ استقبال
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ مٹیاری پہنچ گئے ۔پی ٹی آئی رہنما حاجی رزاق میمن، ممتاز باٹی و دیگر رہنماوں اور کارکنان کی جانب سے شاندار والہانہ استقبال۔اس موقع پر انھوں نے پی ٹی آئی رہنما حاجی رزاق میمن کی ریائشگاہ پر کارکنان سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کی
پھر وہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے جہاں انھوں نے ہالا ناکا، حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ گورنر راج مسئلے کا حل ہے نہ کوئی اور، تبدیلی عوام کی طرف سے آتی ہے،پیپلزپارٹی نے اٹھارویں ترمیم کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا،سندھ میں پروفیشنل افسران کو بھیجا جائے گا، سندھ میں تبدیلی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا سندھ میں یہ لوگ کام کرنا نہیں چاہتے، نہ کرنے دیتے ہیں، دیگر صوبوں کی طرح یہاں ہیلتھ کارڈ دینا چاہتے ہیں۔دوائیوں کا، صاف پانی کا، سب کا پیسہ حکومت کھا گئی،پولیس افسر سے ساڑھے چار ارب کی منشیات برآمد ہوئی، سندھ میں نظام تباہ ہوچکا ہے،سپریم کورٹ کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے، پورے سندھ میں نکلا ہوں، میرا ذاتی جھگڑا کسی سے نہیں ۔ان کا تھانہ بولا خان پہنچنے پر پی ٹی آئی ریجن ریجنل صدر مینارٹی ونگ مھیش کمار اور کارکنان کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ -

انتخابی مہم ، پاک سر زمین پارٹی کے قائدین کی این اے 249 کی خاص برادریوں سے ملاقاتیں
انتخابی مہم ، پاک سر زمین پارٹی کے قائدین کی این اے 249 کی خاص برادریوں سے ملاقاتیں
باغی ٹی وی : پاک سر زمین پارٹی نے حلقہ 249 میں اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے مزید رابطے تیز کردیے ہیں. اس سلسلے میں شبیر قائمخانی بھائی اور ہمایوں عثمان بھائی نے حلقے میں کئی ایک کارنر میٹنگ کی ہیں. جس میں کئی کمیونٹی کے افراد کو ملا گیا اور ان کے ساتھ میٹنگ کی گئی .


پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے این اے 249 میں انتخابی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری ہیں جس کو زبردست عوامی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی اور این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائمخانی نے بلدیہ ٹاؤن، سیکٹر9A میں جامعہ مسجد احیا العلوم کے امام مفتی عبدالرحمان اور پٹنی برادری کے معززین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاک سر زمین پارٹی کے منشور سے آگاہ کیا۔

سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم کے چودہ ایم این اے ان کو کراچی کے مسائل اور انکا حل نہیں بتاسکتے جو مصطفی کمال اکیلا سمجھا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے اگر موقع دیا تو ان کی توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کریں گے کیونکہ میری آواز کو پارلیمنٹ میں کوئی دبا نہیں سکتا، سب کو میری بات سننا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام مسائل سے واقف ہوں اور ان کا حل بھی جانتا ہوں۔میرے دور میں بچھائی جانے والی 65 کلومیٹر لمبی پانی کی پائپ لائن جس سے 60 لاکھ گیلن پانی بلدیہ کو ملتا تھا، آج واٹر بورڈ کے اعلی افسران بتاتے ہیں اس لائن سے 168نئی آبادیوں کو کنکشن دے دیا گیا اور بلدیہ کا پانی بند ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل صرفِ پی ایس پی ہی حل کر سکتی ہے اس موقع پر عوام نے ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 میں بھرپور طریقے سے تعان کرنے کی یقین دہانی کرائی
-

70 فیصد آبادی کو ویکسین لگے تو مدافعت بڑھے گی،سی ای اوانڈس اسپتال
انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہاہے کہ70فیصد آبادی کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ جائے تو مدافعت ڈیولپ ہو جائے گی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی دستیابی کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے 70 فیصدآبادی کی ویکسینیشن میں سال لگ سکتا ہے۔اور کورونا وائرس کی ویکسین کے بغیر حفاظت نہیں ہو سکے گی، جب تک ایک بھی مریض رہے گا یہ وبا ختم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی ویکسین سنگل یا ڈبل ڈوز والی دونوں بہتر ہیں۔
-

حلیم عادل شیخ کا سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے پر روانگی سے قبل پیغام
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے مختلف اضلاع کے دو روزہ دورے پر روانگی سے قبل کراچی میں وڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا آج دو ماہ بعد سندھ کی عوام میں جارہے ہیں دو ماہ تک سندھ کے حکمرانوں نے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تھی۔وزیر اعلی سندھ کا مشکور ہوں جنہوں نے میری آواز بند کرانے کی کوشش کی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا الحمد اللہ میرے اور تمام ورکروں کے جذبے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں وزیر اعظم عمران سے ملاقات کرکے آیا ہوں سندھ میں تبدیلی آنی ہے وزیر اعظم سندھ کی عوام کے مسائل پر فکرمند ہیں۔سندھ میں تبدیلی آتے آتے رہ گئ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے عوام سے بنیادی سہولیات تک چھین لی ہیں صحت تعلیم صاف پانی سمیت دیگر سہولیات عوام کو میسر نہیں سندھ کی عوام کو درپیش مسائل معلوم کرنے آج دو دن کے لئے نکلیں ہیں۔سندھ حکومت کا شکریہ جنہوں نے گھوٹکی کا کیس بھی مجھ پر بنایا۔ جب جب پیشی ہوگی اسی طرح عوام سے ملتے ہوئے پہنچے گے آج ہمارے مخالف دیکھیں گے کس طرح پی ٹی آئی کے کارکنوں کے جذبے جوان ہیں.
-

الیکٹرک بس اور سندھ حکومت کی تشہیر پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا موقف
کل بروز منگل الیکٹرک بس کا افتتاح ہوا۔ الیکٹرک بس اور سندھ حکومت کی تشہیر پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ بیگانے کی شادی میں سندھ حکومت دیوانی، پچھلے 14 سال سے عوام چنگچی اور کھٹارا بسوں پر دھکے کھا رہے ہیں۔ سندھ حکومت پرائیویٹ بسوں پر اپنی تختی لگانے پہنچ پڑے۔ بدلتے وزراء اعلانات پر اعلانات کرکے غائب ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات مہیا نہیں کرکسے۔
