کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ منیجر محمد عمران خان کی سربراہی میں کورونا ٹاسک فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سخت کارروائی کی ۔ ماسک نہ پہننے پر 26 افراد پر جرمانے عائد کردیئے گئے۔ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر 500 روپے کے حساب سے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور 26 افراد پر 13 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر کراچی ایئر پورٹ پر کام کرنے والی مختلف کمپنیز کے ملازمین سے خلاف ورزی پر کارڈز بھی ضبط کرلیے گئے اور بغیر ماسک کے آنے والے مسافروں اور ملازمین کو ایئرپورٹ داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
Category: کراچی
-

سندھ میں موجود حکومت نریندر مودی کی ظالم حکومت سے کم نہیں،خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما صدر خرم شیرزمان سندھ حکومت کے وزراء کی جانب سے جسٹس آفتاب گورڑ کو دہمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں، خرم شیرزمان مذمت میں کہتے ہیں کتے پکڑنے کی بجاء ایک جسٹس کو راکیٹ لانچر سے اڑانے اور تنخواہ بند کرنے کی دہمکیاں دی جارہی ہیں ملک بھر کے بار کاؤنسل تشویشناک صورتحال پر اپنا کردار ادا کریں۔کتے کاٹنے کے واقعات پر نااہل وزیر صحت استعفیٰ دے، سندھ میں موجود حکومت نریندر مودی کی ظالم حکومت سے کم نہیں کرمنل عناصر کے سرپرست وزیراعلیٰ عدلیہ کا مذاق اڑانا بند کریں تحریک انصاف عدلیہ سمیت اداروں کو سندھ حکومت کی مرضی سے چلنے نہیں دے گی، خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ اداروں کی شفافیت اور تحفظ یقینی بنائیں گے تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، چیف جسٹس صورتحال پر نوٹس لیں۔
-

سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار کا پی پی رہنماء سعید غنی کے بیان پر ردعمل
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی بلال غفار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی وزارتِ خزانہ کی تبدیلی سے پی پی شدید کرب میں مبتلا ہوچکی ہے، سعید غنی خود کبھی بلدیات پھر اطلاعات اور اب تعلیم میں تواتر سے ناکام وزیر ثابت ہوچکے ہیں کابینہ میں وزارتوں کے ردوبدل میں پی پی سے زیادہ مہارت کوئی نہیں رکھتا، اپوزیشن وزیراعظم کے فیصلے پر بلاجواز پروپیگنڈہ کررہی ہے اس میں کوئی دہرائے نہیں سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا وزیراعظم کا حماد اظہر کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی احسن اقدام ہے، حماد اظہر سے اپوزیشن کو اپنی منفی سیاست دفن ہونے کا خطرہ ہے حماد اظہر ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نکالنے میں کامیاب رہیں گے۔
-
کراچی میں کرونا کا پھیلاؤ تشویشناک صورت اختیار کر گیا
کراچی میں کرونا کا پھیلاؤ تشویشناک صورت اختیار کر گیا ہے۔کراچی میں گزشتہ چوبیسویں گھنٹے میں 275 نہے کیس رپورٹ کیے گئے۔جن میں 180 متاثرین کراچی کے ہیں۔ضلع شرقی 99, ضلع جنوبی میں 28 ،غربی 18,ملیر 23, وسطی میں 8اور کرونگی میں 4 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسکے علاوہ حیدرآباد سے 22, مٹیاری سے 10، میرپور خاص سے6،گھٹکی اور سانگھڑ سے5 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر وفاق کو دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر زور دیا ہے۔واضع رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 65 ہزار 443 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 497 ہو گئیں ہیں۔
-
سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن کی جانب سے نیوزلیٹر ایڈیشن دوئم کا اجراء
سال 2020 میں سندھ پولیس کی جانب سے پہلی بار سیکیورٹی ڈویژن نے اپنے نیوزلیٹرکے پہلے ایڈیشن کا اجراء کیا۔نیوزلیٹرکی تشکیل اوراجراء ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصوداحمد کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا نیوزلیٹر میں سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کا بھی ذکر کیا سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے پاکستان، جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے دوران کیے گئے سیکیورٹی انتظامات بھی شامل کیے۔ نیوز لیٹر میں وفودکے دورہ ئ ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کے دوران کیے گئے اظہارخیال کوبھی شامل کیا گیا ہے نیوزلیٹرمیں ایس ایس یواسکیٹنگ فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھی ذکر کیا گیا۔ سال 2020 کے دوران مددگار 15 کی کامیاب کاروائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
-

شبیر بجارانی نے وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں سکیورٹی، ڈولپمنٹ، ایجوکیشن، صحت اور توانائی کے حوالے سے بریف کیا
کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس31 مارچ 2021ء نیشنل ڈفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 65 شرکاء کی میجر جنرل احسان اور برگیڈیئر جاوید کی سربراہی میں وزیراعلیٰ ہاؤس آمد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے آئی جی پولیس مشتاق مہر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری عثمان چاچڑ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن محمد بخش ناریجو، سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ، سیکریٹری توانائی طارق شاہ اور دیگر شریک. شبیر بجارانی نے سندھ حکومت کی طرف سے سکیورٹی، ڈولپمنٹ، ایجوکیشن، صحت اور توانائی کے حوالے سے بریف کیا این ڈی یو کے شرکاء کو بتایا گیا کہ صوبہ سندھ نے سنیفارم (Snipharm) ویکسین 362000 ڈوزز وصول کیے ہیں سندھ حکومت نے 335809 ڈوزز اضلاع کو فراہم کئے ہیں، اس وقت تک 223394 ڈوزز استعمال ہوچکے ہیں، بزرگ شہریوں کو 50045 ڈوزز لگ چکے ہیں جن میں 41413 ڈوزز کراچی میں لگے ہیں، صوبے میں 274 کوویڈ ویکسین سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، سندھ حکومت نے این سی او سی کو سندھ میں بیسک ہیلتھ یونٹ سطح پر اور نجی اسپتالوں میں 200 مزید سینٹرز قائم کرنے کی درخواست کی ہے وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے میں جنرل پبلک کو ویکسین لگانے کیلئے 640 سینٹرز قائم کرنے کا پلان ہے ،کوویڈ ویکسین لگانے کا عمل فرنٹ لائن ورکرز سے شروع کیا گیا تھا، جنرل پبلک کو ویکسینیٹ کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے پر ماہ 2922000 ڈوزز لگانے کا پلان بنایا ہے، اللہ پاک کا کرم ہے کہ مراد علی شاہ کی حکمت عملی سے سندھ میں کوویڈ19 کی صورتحال کنٹرول میں ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کوویڈ19 کی ایس او پیز پر عمل کریں، سفرکرنے اور ہجوم میں جانے سے پرہیز کریں، صوبائی
-

کراچی: گاڑی پر فائرنگ، مفتی سلیم اللہ زخمی
کراچی: کراچی کے منگھو پیر روڈ کے قریب بدھ کے روز ایک مذہبی اسکالر مفتی سلیم اللہ بندوق کے حملے میں زخمی ہوگیے۔ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انہیں دو گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جب اس حملے میں زیربحث آیا تو اس کی اہلیہ سمیت دو خواتین بھی کار میں سوار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا کچھ اور۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون عاصم قائمخانی کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹڈ لگتا ہے، واضح تصدیق سے نہیں کہہ سکتے کہ ذاتی دشمنی کی بنیاد پر مفتی سلیم اللہ کو نشانہ بنایا گیا یا واردات کسی اور وجہ کا شاخسانہ ہے، معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
-

گجر نالہ آپریشن کی متاثرہ نگہت نے پریس کانفرنس میں خطاب کیا
گجر نالہ آپریشن کی متاثرہ نگہت پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ نگہت کا کہنا ہے کہ ‘اس جمہوریت میں ہماری کوئی آواز نہیں ہے اور میڈیا سمیت دیگر ہمارے دکھوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کیونکہ ہمارے سروں سے چھتوں کو بلڈوز کردیا گیا ہے.کراچی پریس کلب میں وہ سماجی کارکنوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا’ہمارا کیا بننا ہے یا ہمیں کہاں جانا ہیں اس کے بارے میں کوئی معلومات ہمارے ساتھ شیئر نہیں کی جاتیں اور جب ہم احتجاج کے لیے آتے ہیں تو وہ ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہیں.کورنگی نالہ کے آپریشن سے متاثرہ نسیم نے بتایا کہ ان کے علاقے میں آپریشن کے دوران دو افراد کو دل کا دورہ پڑا۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم غریب عوام کو تکلیف پہنچانے کے علاوہ 10 مساجد بھی ہوں گی جو منصوبے پر عمل پیرا ہونے کی صورت میں مسمار ہوجائیں گی اور کورنگی میں نالہ اور مکانات کے درمیان فاصلہ کافی ہے، وہ نالہ کے دونوں طرف دو سڑکیں بنانے کے لیے مکانات مسمار کر رہے ہیں’۔اربن ریسورس سینٹر کے زاہد فاروق نے بتایا کہ برساتی نالوں کی صفائی اور وسیع کرنے کے منصوبے میں 14 ہزار مکانات اور 3 ہزار دکانوں کو مسمار کیا جائے گا اور اس کا اختتام رمضان سے پہلے ہونا ہے۔
جنگ کے دوران بھی مذہبی تہوار منانے کے لیے وقفے ملتے ہیں، یہاں پر متاثرہ افراد میں سے بہت سے عیسائی بھی ہیں اور گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بھی قریب ہے، ہم شہری حکومت سے ان مذہبی تعطیلات کے دوران کم از کم آپریشن بند کرنے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو اپنے تہواروں کو پُر امن طریقے سے منانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے یاد دلایا کہ 2019 میں چیف جسٹس آف پاکستان نے آپریشن سے قبل کراچی سرکلر ریلوے کی زمین کے آس پاس کے لوگوں کو وہاں سے منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جو ہوا نہیں اور 2020 میں بلاول بھٹو زرداری نے برساتی نالوں کے اطراف کے متاثرہ خاندانوں کو منتقل کرنے کی بات کی تھی لیکن ایسا بھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک اور چیز جس کی نشاندہی کی گئی تھی وہ یہ تھی کہ کسی بھی کارروائی سے قبل ماحولیاتی اثرات کی تشخیص نہیں کی گئی ہے، جو ضروری ہے۔ہم ترقی کے مخالف نہیں ہیں تاہم ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام اقدامات کے نتیجے میں وہاں واقعی کتنے متاثرہ افراد ہیں ان کے بارے میں ایک مناسب سروے کیا جائے اور ان اسٹیک ہولڈرز کو بھی فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے، ایک چھت کے نیچے ایک سے زیادہ خاندان رہ رہے ہیں لہذا مکانوں کی گنتی متاثرین کی اصل تعداد فراہم نہیں کرسکتی ہے۔ -

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا
کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔آلودگی سے متاثرہ کھٹمنڈو پہلے جبکہ تھائی لینڈ کا شہر شیانگ مائی دوسرے نمبر پر ہے۔
درجہ بندی کے مطابق 151سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہےایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔اس لحاظ سے اب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا۔ -

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا
سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا اور کہا توقع ہے سنگل بینچ تمام معاملات 10دن میں نمٹا دے گا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کورونا ویکسین کی درآمد کیلئے نجی فارما کمپنیز کو اجازت دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔ 2فروری کوڈریپ مخصوص شرائط پرویکسین درآمدکی اجازت دی گئی ، جس پر کمپنی نے10 لاکھ کورونا ویکسین منگوانے کا معاہدہ کیا۔وکیل ڈریپ نے استدعا کی قیمت مقرر ہونے تک ویکسین اسپوتنک 5کی فروخت روکی جائے، کنسائنممنٹ ریلیزہوگیاتو کیس چلانےکافائدہ نہیں ہوگا،.
امپورٹرکو قیمت مقرر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، قیمت مقرر کرنےکا اختیار حکومت کے پاس ہونا چاہیے۔سنگل بینچ کےحکم کےباجود ہماری کنسائنمنٹ رکوادی گئی، ہم ڈریپ کے اقدام پرتوہین عدالت کی درخواست دائر کرچکے ہیں، جس پر جسٹس محمدعلی مظہر کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کی درخواست کی پرسوں سماعت ہوگی۔عدالت نے وکیل ڈریپ سے مکالمے میں کہا توہین عدالت کیس میں اپنا موقف بتا دیجیے گا ، جب کیس سنگل بینچ میں زیر التواہے تو ہم کیسے فیصلہ کردیں ، وکیل ڈریپ نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں دوسری ویکسین کے قیمت مقرر کی جائےگی، جس پر وکیل فارماکمپنی نے کہا ہم 45 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں ، ہم ویکسین درآمدکرچکے ہیں ہم کیا کریں گے ؟ یہ مرضی کی قیمت پر ویکسین فروخت کرنا چاہتے ہیں ، دوران سماعت ڈریپ اور نجی فارماکمپنی کے وکلا میں تکرار ہوئی۔وکیل فارماکمپنی نے کہا پھر ہم پاکستان میں ویکسین درآمد ہی نہیں کرتے، ویکسین واپس لےجانے کی اجازت دے دیں، ہم نہیں بیچیں گے یہاں، جس پر عدالت نے ڈریپ وکیل سے مکالمے میں کہا بتائیں، ویکسین چاہیے یا نہیں؟وکیل نجی کمپنی کا کہنا تھا کہ دھوکہ دے کرویکسین منگوا لی اب فروخت کرنے نہیں دے رہے، جس پر جسٹس امجد علی سہتو نے ڈریپ وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ادارہ کام نہیں کر رہا، کچھ تو کام کریں، انتظار کس کا ہے جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس میں کہا دنیا میں ویکسین لگ رہی ہے، آپ کہاں ہیں؟ ایک سال ہوگیا کورونا ویکسین کو، قیمت مقرر کر رہے ہیں نہ ویکسین آنے دے رہے ہیں، کوئی ایک کام تو کریں۔جسٹس محمد علی مظہر نے ڈریپ وکیل سےاستفسار کیا بتائیں ویکسین چاہیے یا نہیں، جس پر وکیل ڈریپ کا کہنا تھا کہ یہ بڑا فیصلہ ہے، مجھے مشورہ کرنے کی اجازت دیں۔سندھ ہائی کورٹ نے حم دیا کہ وفاقی حکومت کورونا ویکسین کی قیمت ایک ہفتے میں مقرر کرے، توقع ہے سنگل بینچ تمام معاملات 10دن میں نمٹا دے گا، اہم نوعیت کے معاملات ہیں جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔بعد ازاں عدالت نے سنگل بینچ کے حکم کے خلاف ڈریپ کی اپیل نمٹا دی۔خیال رہے سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نےڈریپ کا 18 مارچ کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا ، ڈریپ نے 18 مارچ کونوٹی فکیشن کے ذریعے درآمد کا استثنیٰ واپس لیا تھا ، بعد ازاں ڈریپ کی جانب سے نجی کمپنیز کیلئے استثنیٰ واپس لینے کے سرکاری نوٹی فکیشن کی معطلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔
