Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ میں کورونا کے مزید 275 مریضوں کی تشخیص، دو افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

    سندھ میں کورونا کے مزید 275 مریضوں کی تشخیص، دو افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

    صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7853 ٹیسٹ میں کورونا کے مزید 275 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ دو مریض انتقال کرگئے۔ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7853 ٹیسٹ میں 275 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعدصوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4497 ہوگئی۔ آج مزید 100 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 256052 ہوگئی۔ اب تک صوبہ میں کورونا کے 3288631 ٹیسٹ میں 265432 کیسز رپورٹ ہوچکے۔ صوبے کے 275 نئے کیسز میں سے 180 کا تعلق کراچی سے ہے، کراچی کے ضلع شرقی میں 99، ضلع جنوبی 28، ملیر 23، ضلع غربی 18 ضلع وسطی 8 اور کورنگی میں 4 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • سید مصطفی کمال کا جانی خیل میں چار پختون نوجوانوں کے قتل پر افسوس اور تشویش کا اظہار

    سید مصطفی کمال کا جانی خیل میں چار پختون نوجوانوں کے قتل پر افسوس اور تشویش کا اظہار

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے جانی خیل میں چار پختون نوجوانوں کے قتل پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔علاقے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ خاص طور پر ایسے علاقے جہاں بنیادی سہولیات کے فقدان اور محرومیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال پہلے سے موجود ہے وہاں ایسے واقعات کا رونما ہونا اور حکومتی بےحسی کی وجہ سے ورثاء کا کئی دنوں تک اپنے پیاروں کی لاشوں کو نا دفنانا صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ انتطامیہ اور لواحقین کے درمیان امن معاہدہ ہونا باعث اطمینان ضرور ہے لیکن حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ اسطرح کے واقعات دوبارہ رونماء نا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 249 میں پختون نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارنہ تحقیقات اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے مقتول نوجوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

  • کراچی میں 30 ہزار کتوں کو بے اثر کردیا گیا، سیکرٹری بلدیات کا دعویٰ

    کراچی میں 30 ہزار کتوں کو بے اثر کردیا گیا، سیکرٹری بلدیات کا دعویٰ

    سیکرٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ کا کہنا ہےکہ کراچی میں ریبیز کنٹرول  پروگرام کے تحت 30 ہزارسے زائد کتوں کوویکسین لگائی گئی ہے۔ نجم احمد شاہ کا کہنا ہےکہ عدالتی احکامات کی پیروی ہر صورت یقینی بنائیں گے، 90کروڑ سے زائد لاگت کا ریبیز کنٹرول پروگرام اب ایک نئے فیز میں داخل ہو رہا ہے، کتوں کی بڑھتی آبادیقابو کرنے کے لیے جدید آلات اور دیگر سامان خریدا جائےگا۔ان کا کہنا ہے کہ سائنٹیفک بنیادوں پرنس بندی سےسرجری کاعمل انسانی زندگیوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا،کراچی میں 30 ہزار سے زائد آوارہ کتوں کو ویکسین کے ذریعے بےضرر بنایا جاچکا ہے، فلاحی ادارے کے تعاون سےصوبے بھر میں کامیاب کاوشیں بروئے کارلائی جائیں گی۔ خیال رہے کہ سندھ میں آوارہ کتوں کی تعداد 25 لاکھ ہے اور کتوں کو بے اثر کرنے کا بجٹ 92 کروڑ  لیکن اب تک ہوا کیا ، سیکریٹری بلدیات کادعویٰ ہے کہ کراچی میں تیس ہزار کتوں کو بےاثر کردیا گیا اور  ایک این جی او نے بھی یہی دعویٰ کرکے حکومتی اقدامات پر سوالات اٹھادیے ہیں۔ کیا سندھ حکومت کسی اور کے کارنامے کا سہرا اپنے سر باندھ رہی ہے ، اگر یہ کام این جی او کا ہے تو حکومت کا مختص بجٹ کہاں گيا ؟ دوسری جانب وزير صحت عذرا پیچوہو کہتی ہیں  کہ لوکل گورنمنٹ کتا مار مہم کے مسئلے پرکام کررہی ہے۔ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے کتنے کیسز ہوئے، اس کا صوبائی وزیر صحت کو علم نہیں دعویٰ ضرور کیا کہ ہر ضلع اور بنیادی مرکز صحت میں اینٹی ریبیز ویکسین موجود ہے۔

  • منگھوپیر میں ٹریلر نے چنگچی کو روند ڈالا، 2 افراد جان سے گیے 3 زخمی

    منگھوپیر میں ٹریلر نے چنگچی کو روند ڈالا، 2 افراد جان سے گیے 3 زخمی

    کراچی: منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی چنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے چنگچی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں چنگچی میں سوار2 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔ منگھوپیر تھانے کی حدود ناردرن بائی چنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے اپنے آگے جانے والے چنگچی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں چنگچی میں سوار2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو چھیپا ایمبولینسوں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ صادق ولد جلال اور 16 سالہ محمد ناظم ولد محمد بلال کے نام سے کی گئی جب کہ زخمیوں میں 50 سالہ محمد بلال ولد ملک جلال، 22 سالہ محمد آصف ولد غلام یاسین اور عابد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے آصف نے بتایا کہ وہ اس کے چچا اور دیگر کزنز پیر کی شب تقریباً 11 بجے زیارت کے لیے شاہ نورانی جانے کے لیے نکلے تھے راستے میں کسی کام سے رک گئے تھے جس کے باعث تقریباً رات ڈھائی بج گئے، منگو پیر چنگی کے قریب سڑک پر ایک گڑھا دیکھ کر عابد نے موٹرسائیکل سلو کر کے دوسری طرف کاٹی تو عقب سے آنے والے ٹریلر نے انہیں روند ڈالا، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریلر سے اتر کر فرار ہوگیا، حادثے کے 3 گھنٹے گزرنے کے باجود بھی علاقے پولیس واقعے سے لاعلم رہی۔

  • پولیس اہلکاروں کی پھرتی، ڈاکو فلمی انداز میں گرفتار

    پولیس اہلکاروں کی پھرتی، ڈاکو فلمی انداز میں گرفتار

    کراچی: عزیزآباد پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پستول نکالنے سے قبل ہی پھرتی دکھا دی۔ ملزم کو قابو کرکے زمین پر لٹا دیا۔ اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں سڑک پر گشت پر معمور اہلکاروں کو ایک مشتبہ شخص کو روکتے دیکھا، اہلکار جیسے ہی پوچھ گچھ کرنے لگے ملزم نے نیفے میں سے پستول نکال لی۔ پولیس اہلکار نے تیزی سے رائفل کی نوک ملزم پر رکھ دی دوسرے اہلکار نے فوری طور پر ملزم کا پستول زمین سے اٹھایا اور رکھ لیا۔ پولیس اہلکار نے ملزم پر تشدد بھی کیا۔ اس حوالے سے متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چار ملزمان عزیزآباد بلاک ٹو میں شہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے، کارروائی کے بعد 2 ملزمان فرار ہوگئے، 2 ملزمان کو گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے الگ الگ مقامات سے گرفتار کیا۔

  • کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا

    کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ یہ مکمل طور پر ایک الیکٹرک بس ہے۔انھوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ہر مہینے حکومت کی جانب سے بسوں کا اضافہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 2017 سے جتنا کام ہونا چاہیے تھا اتنا کام نہیں ہوا ہے، سندھ حکومت جلد 250 بسوں کی ٹینڈر کرنے جارہی ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ 4 روپے فی کلو میٹر ہوگا۔اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ ابتداء میں الیکٹرک بس ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی۔

  • حلیم عادل شیخ کی وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر سے ملاقات

    حلیم عادل شیخ کی وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر سے ملاقات

    قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر سے پی ایم سیکریٹریٹ میں ملاقات۔
    ملاقات میں حلیم عادل شیخ نے شہزاد اکبر کو سندھ کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔ حلیم عادل شیخ نے سندھ میں بڑھتی ہوئی کرپش اور عوامی مسائل سے بھی آگاھ کیا سندھ پولیس اور سندھ کے ادارے قانون اور ریاست کی پاسداری کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی کے ماتحت بن چکے ہیں۔ سندھ میں بڑھتی ہوئی کرپشن سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سندھ میں کرپشن اور عوامی مسائل کے حل کے لئے وفاقی اداروں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ سندھ میں اسمگلنگ اور منشیات کے کاروبار کی روک تھام کے لئے بھی وفاقی ادارے کارروائیاں کریں۔ وفاقی اداروں کی مداخلت سےہی سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوسکتی ہیں۔

  • راجہ اظہر کا  وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری محکمہ داخلہ کو خط

    راجہ اظہر کا وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری محکمہ داخلہ کو خط

    رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری محکمہ داخلہ کو خط. راجہ اظہر نے خط میں لکھا کہ محکمہ پولیس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی فوری اپگریڈیش کی درخواست چار سال سے پولیس افسران کی اپگریڈیش زیر التوا کا شکار ہے اس سلسلے میں متعدد بار خطوط بھی لکھے گئے، اپگریڈیش نہ ہونے سے مذکورہ بالا میں محرومیاں بڑھ رہی ہیں،امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کا اہم کردار ہوتا ہے، سندھ میں پولیس افسران کی اپگریڈیش دوسرے صوبوں کی طرز پر کی جائے.

  • سندھ میں گندم کی فصل کی صورتحال پر رد عمل, خرم شیر زمان

    سندھ میں گندم کی فصل کی صورتحال پر رد عمل, خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا سندھ میں گندم کی فصل کی صورتحال پر رد عمل. سندھ میں گندم کی فصل اترنا شروع مگر نالائقوں نے خریداری سینٹر نہیں کھولے کاشتکاروں سے گندم مافیا 2 ھزار روپے فی من کی بجائے 1700 روپے میں خرید رہے ہیں سندھ حکومت جان بوجھ کر خریداری سینٹر نہیں کھول رہی ہے باردانہ کی عدم فراہمی مافیا کی سرپرستی کرنے کے مترادف ہے سندھ حکومت گندم خریداری کے حوالے سے کوئی واضع نرخ جاری کرسکی سندھ حکومت اپنے من پسند افراد کو نوازنے جارہی ہے گندم کی امدادی قیمت آٹے کے بحران کا سبب بنے گی سندھ حکومت عوام کو مامو بنانا بند کرے سندھ حکومت بغیر حکمت عملی کے فیصلے تھوپنا بند کرے۔

  • کراچی سوئی سدرن گیس کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

    کراچی سوئی سدرن گیس کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

    کراچی سوئی سدرن گیس کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا، ادارے نے لاکھوں صارفین کو اسٹیکی سلومیٹر کے نام پر اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیکی سلو میٹر کے نام پر صارفین کے ماہانہ بلوں میں فی بل 300سے 400روپے اضافی شامل کئے گئے۔ آئی ٹی سسٹم میں فالٹ کا بہانہ بنا کر بھی اضافی رقم صارفین سے وصول کی جارہی ہے، کچھ صارفین سے پی یو جی اور اسٹیکی میٹر دونوں کے نام وصولیاں کی جارہی ہیں۔اربوں روپے خسارے والے ادارے غریب عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈال رہے ہیں کراچی کے شہریوں نے نیب اور ایف ائی اے سے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، تمام سی ایف سی سینٹر پر یومیہ سیکڑوں لوگ اسٹیکی میٹر کی شکایت دیتے ہیں مگر چند صارفین کے بل میں تو اسٹیکی سلو میٹر کی شکایت پر رقم ختم کردی جاتی ہے، باقی اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے ہیں