کراچی میں سورج نے آنکھیں دکھانی شروع کردیں، شہرقائد میں آج بھی درجہ حرارت 40ڈگڑی تک جانے کا امکان ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 4روز مزید گرم ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی بڑھنے کو ہے، شہر قائد میں سمندری ہواؤں نے منہ موڑ لیا محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، شہر قائد کا پارہ بھی 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوئے گا، 5اپریل تک موسم شدید گرم رہے گا، کراچی کی گرم ہواؤں نے بھی شہریوں کو چکرا کے رکھ دیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے اور گرم ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ موسم خشک رہنے کی بھی پیشگوئی کردی۔
Category: کراچی
-

خاتون بھی موٹر سائیکل چور کی سہولت کار نکلی
خاتون بھی موٹر سائیکل چور کی سہولت کار نکلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ملیر ٹاؤن میں گذشتہ روز صبح سویرے موٹر سائیکل چوری کی عجیب کہانی رقم ہوئی۔ موٹرسائیکل کی چوری میں خاتون بھی شامل۔ خاتون پہلے موٹر سائیکل کا لاک چیک کرتی ہے پھر ملزم کو بتاتی ہے اور خاتون کے بتانے کے بعد ملزم موٹرسائیکل لے کر خاتون کے ساتھ با آسانی فرار ہوگیا۔
-

پولیو مہم میں سندھ کے 90 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف
سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران تقریباً 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کےلیے انسداد پولیو مہم جاری ہے، سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم تین روز قبل شروع ہوگئی جو 4 اپریل تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران تقریباً 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ترجمان آئی یو سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ جولائی سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ سنہ 2020 میں ملک میں 84 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے، سب سے زیادہ پولیو کیسز بلوچستان سے سامنے آئے جن کی تعداد 26 ہے۔اس کے بعد سندھ اور خیبر پختونخواہ میں 22، 22 کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ پنجاب سے 14 پولیو کیسز سامنے آئے۔رواں برس اب تک بلوچستان میں 1 پولیو کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
-

پاکستان میں کرونا ویکیسن کی قیمت کا تعین ،عدالت نے کیا حکم دیا؟
پاکستان میں کرونا ویکیسن کی قیمت کا تعین ،عدالت نے کیا حکم دیا؟
کورونا ویکسین اسپنٹیک فائیو کی ریلیز اور توہین عدالت کے خلاف ڈریپ کی اپیل پر سماعت ہوئی
ڈریپ نے کہا کہ اسپٹنیک فائیو ویکسین کی قیمت سے متعلق حکم امتناع جاری کیا گیا ہے ،وکیل ڈریپ نے کہا کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے قیمت کے تعین ہونا ابھی باقی ہے ،سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے، ٹھیک ہے مگر متعلقہ جج کے پاس جائیں ،جسٹس محمد علی مظہر نے ڈریپ وکیل سے سوال کیا کہ کب پرائس فیکس کریں گے، وکیل ڈریپ نے عدالت کو جواب دیا کہ اسی ہفتے میں ویکسین کی قیمت کا تعین کردیں گے ،ہمیں وفاقی حکومت سے مشاورت کے لیے مہلت دی جائے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر کے دستخط تک ویکسین مارکیٹ میں فروخت نہیں ہوسکتی ،کل سنگل بینچ کی ڈریپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوگی سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2ہ فتوں کے لیے ملتوی کردی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر آ چکی ہے اور کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے
قبل ازیں وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کورونا سے بچاوَ کے لیے شہری ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں،احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا،گزشتہ ہفتے پابندیوں میں اضافہ کیاتھا،آج پھر صورتحال کا جائزہ لیا،جو فیصلے کیے گئے عوام کی طرف سے عمل نہیں کیا گیا کورونا کی موجودہ قسم برطانیہ سے پھیل چکا ہے،بنگلہ دیش اوربھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،کورونا کے پھیلاوَ سے پورا خطہ متاثرہوا ہے
-

این اے 249 میں پی ٹی آئی کو جھٹکا،اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی ایس پی میں شامل
این اے 249, یوسی 31 میں پاک سر زمین پارٹی نے دیا تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا۔تحریک انصاف کے رکن شیر باز آفریدی کا ڈیرہ جو کہ پی ٹی آئی کا الیکشن آفس تھا پی ایس پی کے الیکشن آفس میں تبدیل ہوگیا. پی ایس پی کے زمہ داران کے ساتھ آفس کی تیاری کے موقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو بنائی۔NA 249 NC 31 ساتھی شیر باز آفریدی – جنرل سیکریٹری حصام صابر ، ممبر NC فرحان انصاری KOC ممبران ساتھ- شیر باز آفریدی بھائی نے اپنا ڈیرہ جو کہ PTI کا الیکشن آفس تھا PSP کے الیکشن آفس میں کنورٹ کر دیا اور تمام لوگ سید مصطفی کمال کے قافلہ میں شامل ہوگۓ۔249 NA الیکشن کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔
-

کچرا چننے والے لڑکے سے بدفعلی شہریوں نے ملزم کی درگت بنادی
کراچی: سچل کے علاقے میں کچرا چننے والے نو عمر لڑکے کو بدفعلی کرنے کی کوشش میں ملوث ملزم کو علاقہ مکینوں نے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا سچل پولیس کے مطابق 10 سالہ جنت گل کو چنگچی رکشے میں سوتا دیکھ کر ایک شخص اسے اٹھا کر جھاڑیوں میں لے جا کر بدفعلی کرنے کی کو شش کرنے لگا جس پر نو عمر لڑکے نے چیخ و پکار شروع کردی۔ اس دوران علاقہ مکین جمع ہو گئے جنہوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے اور ملزم کا اسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔
-

مالک مکان کرایہ دار کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے بعد فرارہوگیا
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں مالک مکان کرایہ دار کی 6 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش کے بعد فرار ہوگیا جس کے خلاف تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں کرائے کے مکان میں بیوہ خاتون اپنے بیٹے نوید اور 6 سالہ بیٹی مائرہ کے ساتھ 2 ماہ سے رہائش پذیر تھے۔ نوید نے بتایا کہ میں اور میری والدہ دونوں ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور منگل کی صبح گھر پر موجود تھے۔نوید کے بیان کے مطابق اس کی چھوٹی بہن کھیلتے ہوئے مالک مکان کے گھر پہنچ گئ۔ والدہ نے بہن کو آواز دی لیکن وہ نہیں آئی۔ والدہ مالک مکان نذیر کے گھر پہنچیں تو اسے میری بہن مائرہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتے دیکھ لیا۔ انہوں نے مائرہ کو بچا لیا۔بعد ازاں بچی کی والدہ نے ادارہ برائے انسانی حقوق سے رابطہ کرکے ادارے کی ٹیم کے ہمراہ تھانہ عوامی کالونی پہنچیں اور مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ بچی کو میڈیکل معائنے کیلئے ہسپتال روانہ کردیا گیا۔
-

آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے 50 کروڑ ڈالرز قرض موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف سے500 ملین ڈالرقرض کی قسط منگل تیس مارچ کو موصول ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی قرض کی قسط کی مجموعی مالیت 498.7 ملین ڈالر کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز کے ایگزیکٹیو بورڈ نے 25 مارچ کو پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ قسط بجٹ میں مالی مدد فراہم کرنے کے لیے دی جارہی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض رقم کی منظوری کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ ایگزیکٹیو بورڈ نے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پچاس کروڑ ڈالرز دینے کی منظوری دی۔ آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں بتایا تھا کہ جولائی 2019 میں پروگرام کی پہلی قسط کی منظوری دی گئی تھی، ادائیگی سے توسیعی فنڈ کی سہولت کے تحت مجموعی طور پر دو ارب ڈالرز کی فراہمی کی گئی اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ معیشت کو سہارا دینے پاکستان کی پالیسیاں مبصرانہ رہیں جب کہ پاکستان نے شرح نمو میں اضافے اور ادارہ جاتی اصلاحات کےلیے جارحانہ اقدامات بھی کیے۔ آئی ایف ایم اعلامیے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا تھا کہ حکومتی ملکیتی کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر اور شفاف بنانا ہوگا۔آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید اصلاحات سے معاشی اعتماد اور نجی سرمایہ کاری کو تقویت دینا ہوگی اور کاروباری ماحول کو بہتر کر کے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کی روک تھام کے ایکشن پلان کو مکمل کرنا ہوگا اور انسداد بدعنوانی کے اداروں کے مطالبات کو پورا کرنا ہوگا۔ -

این اے 249 کے مسائل اور انکے حل کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، سید مصطفی کمال
چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ این اے 249 کے مسائل اور انکے حل کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ میرا کردار سب کے سامنے ہے، کرپشن نہیں کی اور نہ کوئی انڈسٹری لگائی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی الیکشن آفس این اے 249 میں یوسی 30، وانڈا برادری کے حاجی زر خان اور حاجی عالم خان، بلدیہ ٹاؤن، مہاجر کیمپ، 02 نمبر پر متحد مسلم کچھی کمہار جماعت کے معززین،بلدیہ ٹان، 04 نمبر، یوسی 34 میں گھانچی برادری، بلدیہ ٹان، یوسی 30، 24 نمبر پر مختلف برادریوں سے ملاقاتیں اور بلدیہ ٹان، سیکٹر 21/A میں کشمیری برادری کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں آخری بار پانی اور دیگر سہولیات میرے دور نظامت میں ملیں۔ میں نے اسٹیڈیم اور بس ٹرمینل، درجنوں پارکس بنا کر دیئے۔ لیکن افسوس سب کچھ تباہ کردیاگیا۔ میرا کردار سب کے سامنے ہے، کرپشن نہیں کی اور نہ کوئی انڈسٹری لگائی ہے۔ عوام کی خدمت میرا روزگار نہیں ہے۔ کراچی کے مسائل کراچی والا ہی سمجھ سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ پانچ سال میں ایک بھی یو ٹرن نہیں لیا۔ لوگ ہمارے کردار اور قابلیت کی وجہ سے ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ چالیس سالوں سے جاری بندوق اور گولی کی سیاست کو پی ایس پی نے پھولوں سے ختم کردیا ہے، یہ حالیہ انسانی تاریخ کا معجزہ ہے۔
-

سائیں سرکار کا ایک اور وعدہ جھوٹا ثابت ہو گیا ،راجا اظہر
سائیں سرکار کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ صاحب نے آج میڈیا کے سامنے صرف ایک بس کا افتتاح کرتے ہوئے اس میں آزمائشی سفر بھی کیا، جبکہ ذراہع کے مطابق وہ بس بھی ایک نجی کمپنی کی نکلی، حقیقت یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی نااہل سندھ حکومت 13 سالوں میں ٹھیک طرح سے سندھ کو ٹرانسپورٹ سروس بھی مہیا نہی کرپائی ھے۔ واضع رہے کہ آج ہی سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کا آغاز کیا گیا تھا۔ان کا دعوہ تھا کہ کراچی کیلئے مزید الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی جبکہ ابھی کچھ دیر پہلے ہی رکن اسمبلی راجہ اظہر نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا کہ ایک بس چلائی گئی اور وہ بس بھی ایک نجی کمپنی کی نکلی۔یوں سائیں سرکار کا ایک اور وعدہ جھوٹا ثابت ہوگیا.
