Baaghi TV

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سرمد سلطان کے لاپتہ ہونے پر بلاول کا اظہار تشویش

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرمد سلطان کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لکھنے، پڑھنے اور معاشرتی مسائل پر بات کرنے والے کا یوں لاپتہ ہوجانا ایک سوالیہ نشان ہے اور افسوس ناک امر یہ ہے کہ حکومت نے ابھی تک سرمد سلطان کی بازیابی کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کوئی جرم نہیں ہے، مہذب معاشروں میں اختلاف کرنے والی آوازوں کو کچلا نہیں جاتا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرمد سلطان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

More posts