Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی آمد

    پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی آمد

    فریال تالپور نے آرٹس کونسل کراچی میں قائم کرونا ویکسی نیشن سینٹر سے کرونا سے بچاو کی ویکسین لگوا لی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور آرٹس کونسل کے مشترکہ تعاون سے قائم کووڈ 19ویکسی نیشن سینٹر میں زبردست انتظامات کئے گئے ہیں ،یہ بیماری ساری دنیا میں پھیل چکی ہے اس سے بچائو کیلئے ویکسین لگوانا بے حد ضروری ہے ،میں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سے کرونا کی ویکسین لگوالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل نے بہت اچھا انتظام کیا ہوا ہے ،سند ھ حکومت اور آرٹس کونسل کے تعاون سے یہاں بہترین سہولیات دی گئی ہیں ،میری سب سے درخواست ہے کہ کرونا سے بچاو کی ویکسین ضرور لگوائیں یہ بیماری ساری دنیا میں پھیل چکی ہے ،اس سے بچائو کیلئے ویکسین بے حد ضروری ہے مزید برآں انہوں نے کہا کہ بچاس سال سے اُوپر کے خواتین و حضرات پہلی تاریخ کے بعد اس سہولت سے فائدہ ضرور اُٹھائیں ،سندھ حکومت کی جانب سے یہ سہولت بالکل فری ہے۔

  • اقتصادی نظام میں فوری طور پرحقیقی اصلاحات کی ضرورت ہے:میاں زاہد حسین

    اقتصادی نظام میں فوری طور پرحقیقی اصلاحات کی ضرورت ہے:میاں زاہد حسین

    ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک کے سارے اقتصادی نظام میں فوری طور پرحقیقی اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ کمزور معیشت ملکی مفادات اور سلامتی کو داؤ پر لگا رہی ہے۔ کمزور معیشت کی وجہ سے دیگر ممالک اور عالمی اداروں کی ایسی شرائط قبول کی جا رہی ہیں جو ملکی مفادات کی ترجمانی نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک سیکورٹی کے بغیر نیشنل سیکورٹی کا تصور بھی محال ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں زیادہ تر تنازعات اور سیاسی افراتفری کے پس منظر میں کمزور معیشت ہی ہوتی ہے۔ تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے کہ انتہائی طاقتور ممالک کمزور معیشت کی وجہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ پاکستان کے دو لخت ہونے میں بھی ملک کے مشرقی اور مغربی حصوں میں عوام کی آمدنی میں فرق اور عدم مساوات جیسے مسائل شامل تھے۔ اس وجہ سے اب حکومت کو صنعتکاری کے فروغ معاشی خود کفالت اور عوامی فلاح کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے دفاع کے لئے سب سے موثر ہتھیار عوام کی حالت کا بہتر ہونا اور قوت خرید میں اضافہ ہے جس کا حصول قرضوں سے نہیں بلکہ صرف حقیقی معاشی اصلاحات سے ہی ممکن ہے۔

  • کاروباری برادی کے مسائل کے حل کیلئے کراچی میں یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کردیاگیا

    کاروباری برادی کے مسائل کے حل کیلئے کراچی میں یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کردیاگیا

    تفصیلات کے مطابق یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)نے کراچی کے اہم ترین علاقے سندھی مسلم کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی میں یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کردیا ہے، گزشتہ روز یونائٹیڈبزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے یو بی جی سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیرایف طفیل، سندھ ریجن کے چیئرمین خالدنواب،وائس چیئرمین اور سیکریٹریٹ کے نگراں نوراحمدخان اور دیگر بھی موجود تھے۔
    ایس ایم منیر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کرکے ہم تمام ٹریڈ باڈیز،چیمبرز،ایسوسی ایشنز سے موثر انداز میں رابطے میں رہیں گے،یو بی جی کی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی،مختلف کمیٹیاں قائم کرکے انکے اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور نوجوانوں اور خواتین کو ان کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان کے تمام ہی شہروں میں نوجوانوں کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے ذمہ داریاں دی جائیں گی تاکہ ہمارا بزنس کمیونٹی سے بدستور رابطہ رہے اور انکے مسائل حل کرانے کی جدوجہد بدستور جاری رکھی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر، صنعتکار اور ایکسپورٹرز ملک کا سرمایہ ہیں اورمشکل ترین حالات میں بھی کاروبار جاری رکھتے ہوئے جہاد کر رہے ہیں ، انہیں اچھے دنوں کا انتظارہے ، عزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ملکی برآمدات میں تیزی آرہی ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ گیس اوربجلی کے نرخ بڑھانے سے گریز کیا جائے اورغریب افراد پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کیاجائے ۔ اور ہم پہلے سے کاروباری حلقوں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویزحکومت تک پہنچائیں گے

  • وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی  سید قاسم نوید قمر کا کراچی پریس کلب کا دورہ

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کا کراچی پریس کلب کا دورہ

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر کا کراچی پریس کلب کا دورہ ۔انھوں نےکراچی پریس کلب کے باہر احتجاج پر بیٹھے ہوئے خصوصی افراد کے خاندان سے ملاقات کی۔خصوصی افراد کی فیمیلی کے سربراہ نور محمد اور اسد کا وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی آمد پر اظہار تشکر۔
    خصوصی افراد کی فیمیلی کوٹری سے آئی ہوئی ہے۔انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اب ہمیں امید ہے کہ ہمارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے خصوصی افراد کے مکمل علاج کی یقین دہانی کروائی۔انھوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ان خصوصی افراد کے لئے مالی معاونت کی بات کروں گا۔ خصوصی افراد کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوتا ہے۔ سید قاسم نوید قمرحکومت سندھ ہر سطح پر خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے۔

  • منگھوپیر مشکی پاڑہ سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

    منگھوپیر مشکی پاڑہ سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

    منگھوپیر مشکی پاڑہ سے اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز ایس ایچ او منگھوپیر نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کر کے ملزم اعظم خان ولد اکبر خان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 660 گرام سے زائد چرس برآمد۔گرفتار ملزم کیخلاف ضابطہ کے تحت مقدمات درج۔ملزم نے دوران انٹروگیشن منگھوپیر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ملزم کو مزید تفتیش و ڈکیتی کی وارداتوں میں شناخت کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

  • اورنگی ٹاؤن اسٹریٹ کرمنل و موٹرسائیکل لفٹر ملزمان گرفتار

    اورنگی ٹاؤن اسٹریٹ کرمنل و موٹرسائیکل لفٹر ملزمان گرفتار

    اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سے مطلوب اسٹریٹ کرمنل و موٹرسائیکل لفٹر ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز ایس ایچ او پاکستان بازار نے خفیہ اطلاع پر گلشن بہار میں کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان سے غیر قانونی 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 212/2021 تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 217/2021 درج۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیاجائے گا۔دونوں ملزمان عادی مجرم ہیں اور قبل از بھی چھینا جھپٹی کے ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزم نصیر احمد ولد عبدالرحمان۔مقدمہ الزام نمبر 476/2019 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ سچل۔مقدمہ الزام نمبر 477/2019 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ سچل۔ملزم امجد ولد یوسف مقدمہ الزام نمبر 292/2016 بجرم دفعہ 380/392/34 تھانہ سہراب گوٹھ ۔

  • ضلع کورنگی پولیس کی انٹیلیجیس بیس پر ایک کامیاب کاروائی

    ضلع کورنگی پولیس کی انٹیلیجیس بیس پر ایک کامیاب کاروائی

    ضلع کورنگی پولیس کی انٹیلیجیس بیس پر ایک کامیاب کاروائی تین جعلی پولیس والے گشت کرتے ہوئے جن میں ایک لڑکا پولیس یونیفارم پہنے ہوئے مع جعلی سروس کارڈ لونگ شوز ، پولیس پی کیپ برآمدگی کے گرفتار تھانہ‌ عوامی کالونی / کورنگی پولیس کی انٹیلیجیس بیس پر کامیاب کاروائی. خود کو پولیس والے ظاہر کرنے والے تین جعلی پولیس والے گشت کرتے ہوئے جن میں ایک لڑکا پولیس یونیفارم پہنے ہوئے تھا کو مع جعلی سروس کارڈ لونگ شوز ، پولیس پی کیپ برآمدگی کے گرفتار کے گرفتار کر لیا.گرفتار ملزمان کورنگی نمبر 05 حدود تھانہ عوامی / کورنگی میں گشت کر رہے تھے.گرفتار ملزمان میں عامر ولد وحید ، محمد یوسف ولد ضیاء، اور یونس خان لودھی ولد شریف خان لودھی شامل ہیں گرفتار ملزمان شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی کے رہائشی ہیں اور پرئیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں.گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ عوامی کالونی / کورنگی میں مقدمہ الزام نمبر 204/21 بجرم دفعہ 170/171/172 درج کیا گیا ہے.گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ و مزید تفتیش جاری ہے.

  • کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا کیلئے مختص سہولیات

    کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا کیلئے مختص سہولیات

    کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا کیلئے مختص سہولتوں کی صورتحال ‏اندرون سندھ کورونا کیلئے مختص 421 آکسیجن والے بیڈز میں سے 413 خالی ہیں ‏سندھ کےدیگراضلاع میں مختص 133وینٹی لیٹرزمیں سے115پرکوئی مریض نہیں، محکمہ صحت گذشتہ دس روز کے دوران کورونا کے 89 کیسز مثبت آئے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6339 ہوگئی کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔ ذیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 80 ہے۔ ابتک 6235 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں۔

  • کراچی میں اسکول وین حادثے کا شکار

    کراچی میں اسکول وین حادثے کا شکار

    اب سے کچھ دیر پہلے کراچی میں آج ایک اور اسکول وین حادثے کا شکار ہوگئی حادثہ شاہراہِ فیصل پر پیش آیا جہاں اسکول کی وین میں آگ لگ گئی، حادثہ عائشہ باوانی اسکول کی وین میں رونما ہوا .پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر جائے حادثہ پر موجود تھے ایم پی اے راجہ اظہر نے کال کرکے فوری طور پر فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو حادثہ کی جگہ پہنچنے کی ہدایت کی،راجہ اظہر کی دی ہدایت پر فائربریگیڈ کی گاڑی فوری پہنچ گئی۔اور اسکول وین میں لگی آگ بھجانے کا کام شروع کردیا۔

  • مسلم لیگ (ق)  نے این اے 249 کے انتخابات میں ابتک کسی جماعت کی حمایت نہیں کی

    مسلم لیگ (ق) نے این اے 249 کے انتخابات میں ابتک کسی جماعت کی حمایت نہیں کی

    پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے رکن صادق شیخ نے کہا کہ این اے 249 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ق) نے پی ایسں پی سمیت کسی جماعت کی ابتک حمایت نہیں کی. مسلم لیگ (ق) کی کوئی ایسی کمیٹی نہیں جو اسطرح کے فیصلے کرئے. مزید تصیلات کے مطابق این اے 249 کے انتخابات میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن کرینگے ۔مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن سے مختلف جماعتوں نے رابطہ کیا ہے ابتک کسی جماعت کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا اس حوالے سے فیصلہ مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین و سیکرٹیری جنرل طارق بشیر چیمہ کی مشاورت سے کئے جائیں گے . انھوں نے مزید کہا کہ پی ایسں پی کی جانب سے حمایت کی خبریں ڈس انفارمیشن ہیں .