Baaghi TV

Category: کراچی

  • پروفیسر اشتیاق ابڑو کا کے بی فیڈر سے لاش ملنے کا معاملہ

    پروفیسر اشتیاق ابڑو کا کے بی فیڈر سے لاش ملنے کا معاملہ

    پروفیسر اشتیاق ابڑو کا کے بی فیڈر سے لاش ملنے کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا واقعے پر افسوس و مذمت کا اظہار، پروفیسر اشتیاق ابڑو کا بیہمانہ قتل افسوسناک ہے، خرم شیر زمان سندھ میں انسانی جانیں محفوظ نہیں، خرم شیرزمان پولیس مکمل طور پی پی کا ونگ بن چکی ہے، خرم شیر زمان پولیس عوام کے بجاء وزراء کی حفاظت پر معمور ہے، خرم شیر زمان صوبے بھر میں بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے، خرم شیر زمان پروفیسر اشیاق کے قتل کے حقائق سامنے لائے جائیں، خرم شیر زمان ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، خرم شیر زمان *

  • فریال تالپور سے ضلع بدین کی مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات

    فریال تالپور سے ضلع بدین کی مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے ضلع بدین کی مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات . پی ایس- 72 اور این اے – 230 سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیت کرنے والوں میں سابق یوسی چیئرمین محمد یعقوب سومرو اور سابق یو سی چیئرمین چوہدری اسلم کمبوہ شامل علاقے کے معززین پٹیل عثمان سومرو، چودہری محمد اسلم، پگارہ عثمان پنھور اور اکبر پنہور نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس موقعے پر ایم این ایز میر منور تالپور اور میر غلام علی تالپور، ایم پی اے تاج محمد ملاح اور میر وقار تالپور بھی موجود تھے فریال تالپور نے شمولیت کرنے والی شخصیات کو پارٹی میں خوش آمدید کہا پیپلز پارٹی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے، جو ملک میں حقیقی جمہوریت اور خوشحالی کے لیئے جدوجہد کر رہی ہے: فریال تالپور ملک کو درپیش بحرانوں سے فقط پی پی پی نکال سکتی ہے، آئندہ الیکشن کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی.

  • مولانا ہر کرپٹ شخص کے لیے کرائے پر موجود ہیں*خرم شیخ ذمان

    مولانا ہر کرپٹ شخص کے لیے کرائے پر موجود ہیں*خرم شیخ ذمان

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے ٹیوٹر بیان دیتے ہوے کیا کہ سلطنت رائیونڈ کی جعلی راجکماری کا اداروں میں بارات لیکر جانا کوئی نئی روایت نہیں، سپریم کورٹ پر حملہ ہو یا کالا کوٹ پہننے کا موقع باؤجی کمان سنبھالتے نظر آئے، انھوں نے مذید تنقید کرتےہوےکہا کہ مولانا نے طئے کرلیا ہے کہ ہر کرپٹ شخص کے لیے وہ کرائے پر موجود ہیں، پی ڈی ایم سے پی نکلنے کے بعد اب صرف اتحاد میں دغاباز مولانا ہی بچے ہیں۔

  • اورنگی اور گجر نالے پر تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن

    اورنگی اور گجر نالے پر تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن

    سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے اورنگی اور گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، گجر نالے کا 9 کلومیٹر جبکہ اورنگی نالہ کا 7 کلومیٹر کا علاقہ تجاوزات سے خالی کرالیا گیا ہے۔گجر نالے پر تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، ضلع وسطی میں لیاقت آباد، لنڈی کوتل اور شفیق موڑ پر پکی تعمیرات گرائی جارہی ہیں، 26 کلومیٹر رقبے سے گجر نالے کا 9 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرالیا گیا۔اورنگی نالہ پر بھی تین مقامات پر آپریشن جاری ہے، آپریشن اسماعیل گوٹھ، وحید آباد اور چمن سنیما کے علاقوں میں کیا جارہا ہے، 23 کلومیٹر رقبے سے اورنگی نالہ کا 7 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرالیا گیا۔سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کے مطابق آپریشن میں لاجسٹک سپورٹ کو بڑھا دیا گیا، مزید مشینری اور افرادی قوت کو طلب کیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر، رینجرز، ڈسٹرکٹ پولیس، اینٹی اینکروچمنٹ پولیس موجود ہے، کے الیکٹرک، سوئی گیس، واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کے مطابق بہت جلد نالوں سے تجاوزات ختم کر دی جائیں گی۔

  • پاکستان کے ساحلوں پر اچانک بڑی تعداد میں جیلی فش کیوں نظر آنے لگیں؟

    پاکستان کے ساحلوں پر اچانک بڑی تعداد میں جیلی فش کیوں نظر آنے لگیں؟

    چند روز قبل پاکستان کے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں پر اچانک بڑی تعداد میں مردہ جیلی فش نظر آنے لگیں۔

    باغی ٹی وی :ایک فٹ سے لے کر نصف فٹ چوڑی اور کلو سے ڈیڑھ کلو وزنی یہ سمندری حیات سمندری لہروں کے ساتھ تیرتی ہوئی کراچی کے سی ویو سے لے کر بلوچستان کے اوڑماڑہ ساحل تک دیکھی گئیں۔

    یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ جیلی فش آخر آئی کہاں سے اور ان کا ساحلوں پر اس طرح نمودار ہونے کا کیا مطلب ہے؟

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے جنگلی حیات کے عالمی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معاون معظم خان کا کہنا ہے کہ جب سمندر میں جیلی فش کی تعداد بڑھی تو ماہی گیروں نے اس کا فائدہ اٹھانا شروع کیا اور اس کی ہارویسٹنگ کا آغاز ہو گیا۔

    انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اسے نمک اور پھٹکڑی لگا کر چین برآمد کیا جاتا ہے برآمد ہونے والی جیلی فش کی دو اقسام ہیں ایک کو ‘اصلی’ اور ایک کو ‘جنگلی’ کہا جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ چین کی مارکیٹ میں کویوڈ کی وجہ سے مندی کا رجحان ہے اور کویوڈ کے بعد انھوں نے برآمدات پر بھی کچھ پابندیاں لگائی ہیں اس لیے پاکستان سے وہاں جیلی فش جا نہیں رہی یا کم جا رہی ہے اس لیے اس موسم میں ماہی گیروں نے اس کی ہارویسٹنگ نہیں کی اور یہ مردہ حالت میں ساحلوں تک پہنچ گئیں۔

    معظم خان کے مطابق پاکستان میں جیلی فش کی پچاس سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جو سندھ کی کریکس سے لے کر بلوچستان کی کلمت تک پھیلی ہوئی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ جس طرح پہاڑوں پر پھول کھلتے ہیں اس طرح سمندر میں جیلی فش کا بلوم آتا ہے جس کی وجہ سے یہ بڑی تعداد میں ملتی ہیں۔15 سال پہلے تک یہ اس تعداد میں نہیں ملتی تھیں اور اس کی ایک بڑی وجہ موسمیاتی تغیر ہے۔

    ان کے مطابق اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر مچھلی کا شکار اور وہ سمندری حیات جو جیلی فش کو خوراک کے طور پر استعمال کرتی ہیں ان کی تعداد میں کمی بھی جیلی فش کی تعداد میں اضافے کے ایک وجہ سمجھی جاتی ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساحل پر ماہی گیر جال لگا کر بھی مچھلیاں پکڑتے ہیں سی ویو پر بھی ایک درجن کے قریب ماہی گیر ایک طویل جال سمندر میں لے گئے اور وہاں سے کھینچ کر کنارے تک لائے اور اس میں سے جیلی فش نکال نکال کر ساحل پر پھینکتے رہے۔

    ایک ماہی گیر آفتاب نے بتایا کہ مارچ سے لے کر مئی، جون تک جیسے جیسے پانی کی سطح بلند ہوتی ہے اور یہ گرم ہوتا ہے یہ جیلی فش ساحل کی طرف آتی ہیں

    آفتاب نے بتایا کہ عام دنوں میں جال میں مچھلی زیادہ آتی ہے لیکن ان دنوں میں جیلی فش بھی آ جاتی ہے، پہلے یہ جیلی فش چین خرید لیتا تھا ابھی ان کا بھاؤ نہیں اس لیے ہم اس کو پکڑ کر باہر پھنیک دیتے ہیں۔‘

    انھوں نے بتایا کہ ایک ایسا وقت بھی تھا جب چین والوں کو جیلی فش کی طلب ہوئی تو ماہی گیروں نے مچھلی چھوڑ کر اس کا کاروبار شروع کر دیا اور ساحل پر جال لگا کر مچھلی پکڑنے والوں سے لے کر کشتی والے ماہی گیروں تک بس اس کا شکار کرتے رہے لیکن آج کل اسے کوئی نہیں خریدتا۔

    کراچی یونیورسٹی کے شعبے میرین سائنس کی سربراہ ڈاکٹر راشدہ قادری کا کہنا ہے کہ جیلی فش میں اضافے کی متعدد وجوہات ہیں، جن میں Eutrophication یعنی پانی میں معدنیات اور نشوونما کے اجزا شامل ہو جانا، سیوریج سمندر میں جانے سے سمندری نباتات بڑھنا، اس کے علاوہ انسانی سرگرمیاں اور سمندری درجہ حرارت میں اضافہ شامل ہیں۔

    ’اگر ان کو کنٹرول کیا جائے تو جیلی فش کی تعداد معمول پر آ سکتی ہے۔‘

  • کراچی میں صنعتی فضلہ جلانے والے پہلے پلانٹ کا افتتاح

    کراچی میں صنعتی فضلہ جلانے والے پہلے پلانٹ کا افتتاح

    کراچی صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی صنعتی ایریا میں صنعتی و طبی فضلہ جلانے والے ایس این ویسٹ انسنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔
    صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی صنعتی ایریا میں ایس این ویسٹ انسنریشن پلانٹ کا افتتاح کیا، ایس این ویسٹ شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا آٹو میٹک پلانٹ ہے۔پلانٹ میں یومیہ 12 ہزار کلو صنعتی و طبی فضلہ جلانے کی صلاحیت ہے۔اس موقع پر صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایس این ویسٹ فضلے کو ٹھکانے لگانے کا جدید پلانٹ ہے، صوبے میں صنعتوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کی کمی کے اقدامات ہماری ترجیحات ہیں۔ عمران خان نے 162 ارب کا اعلان کیا تھا، ابھی تک ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، سندھ حکومت کو این ایف سی کی مد میں 80 ارب روپے کم دیے گئے۔صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو ایک منصوبہ نہیں دیا، یہ کوئی وعدے پورے نہیں کرتے، سندھ حکومت تمام سازشوں کے باوجود ترقیاتی کام جاری رکھے گی۔ شہریار وزیر اعظم کو باتوں میں نہیں کام میں احساس دکھانے کی ضرورت ہے۔

  • گورنمنٹ بورڈ سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھرکے99یو سی سیکریٹریز کو عہدوں سے ہٹا دیا،

    گورنمنٹ بورڈ سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھرکے99یو سی سیکریٹریز کو عہدوں سے ہٹا دیا،

    کراچی لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھرکے99یو سی سیکریٹریز کو عہدوں سے ہٹا دیا، ان یوسی سیکریٹریز کو 13-2012 میں بھرتی کیا گیا تھا۔انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے کراچی سمیت سندھ بھرکے99یو سی سیکر یٹریز کو عہدوں سے ہٹادیا اور انکوائری مکمل ہونے تک سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی سربراہ نے سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ سیکریٹری کومراسلہ لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ 99یوسی سیکریٹریز نےدستاویزات جمع نہیں کرائیں، ان یوسی سیکریٹریز کو 13-2012 میں بھرتی کیا گیا تھا مراسلے میں کہا گیا کہ اس عرصےمیں ڈپارٹمنٹ نےبھرتیوں کا اعلان نہیں کیا تھا اور نہ اشتہار جاری ہواتھا، یوسی سیکریٹریز کی بھرتیاں بوگس ہیں، بھرتیوں میں نادر خان، جاوید،عمران،جھامن داس ودیگرافسران ملوث ہیں۔یاد رہے گذشتہ ماہ محکمہ بلدیات سندھ نے ساٹھ سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے ہٹانے کا حکم نامہ جاری کیا تھا ، جن میں گریڈ ایک سے 18 تک کے افسران و ملازمین شامل تھے۔ ملازمت سے ہٹائے گئے ملازمین مختلف اضلاع کی یوسیز میں تعینات تھے، اور ان کو مختلف الزامات کا سامنا تھا۔حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ افسران و ملازمین محکمہ بلدیات کی جانچ پڑتال کے لیے بلانے پر حاضر نہیں ہوئے، جب تک ان افسران و ملازمین کی اہلیت ثابت نہیں ہوتی، یہ ملازمت سے فارغ رہیں گے۔ یہ ملازمین تقرری کی تحقیقات مکمل ہونے اور بھرتی درست ثابت ہونے تک فارغ رہیں گے

  • پی ایس 122 میں واقع ایم ڈی اے کی زمین پر قبضہ مافیا سرگرم معاملے پر پولیس کی خاموشی تشویشناک ہے

    پی ایس 122 میں واقع ایم ڈی اے کی زمین پر قبضہ مافیا سرگرم معاملے پر پولیس کی خاموشی تشویشناک ہے

    پی ایس 122 میں واقع ایم ڈی اے کی زمین پر قبضہ مافیا سرگرم معاملے پر انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی تشویشناک ہے، پی ایس 122 کے علاقے بہادر گوٹھ معمار سیکٹر 25، 24، 42،38 اور 49 میں قبضہ مافیا کا راج ہے، ایم ڈی اے کی جانب سے آئی جی سندھ کو تحریر شکایات بھی جمع کروائی گئی، علاقہ ایس ایچ او کو ڈی آئی جی غربی کی جانب سے زمین واگزار کرانے کی بھی ہدایات دی گئی تھیں، تاہم ایس ایچ او کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہمیں شک ہے کہ مقامی پولیس قبضہ مافیا کے ساتھ ملوث ہے، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، قبضہ مافیا نے پورے شہر کو قبضے میں لے لیا ہے، آئی جی سندھ معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں.

  • محکمہ موسمیات نے خبردار کیا،شہرقائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہے گا

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا،شہرقائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہے گا

    کراچی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہرقائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہے گا۔ آج کراچی میں موسم گرم رہے گا، جبکہ صبح کے آغاز سے سورج کی ہلکی تپش محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف اور موسم گرم رہے گا۔کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گرم موسم کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے، اس کے علاوہ غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنا بھی احتیاطی تدابیر میں سے ایک ہے۔

  • وکیل کو تھپڑ مارنے والے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

    وکیل کو تھپڑ مارنے والے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی میں پی آئی ڈی سی چوک پر استادوں کے احتجاج کے دوران وکیل کو تھپڑ مارنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک پر 2 روز قبل مستقلی کے لئے احتجاج کرنے والے آئی بی اے پاس ہیڈ ماسٹرز کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر اہلکار نے وکیل کو تھپڑ مار دیا تھا۔اس واقعے کا مقدمہ وکیل مختیار احمد کی مدعیت میں تھپڑ مارنے والے اہلکار کے خلاف سول لائن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔مدعی وکیل نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے ایک جاننے والے استاد مظاہرے میں شریک ہوئے تھے، جس کے دوران اہلکار نے ان سے موبائل فون چھین لیا، میں نے اہلکار سے 2مرتبہ موبائل فون واپس دینے کی درخواست کی تو اہلکار نے موبائل فون واپس دینے کے بجائےمجھے وکیل کے یونیفارم میں ہونے کے باوجود میرے ساتھ گالم گلوچ کی، دھکے دیئے اور مارا پیٹا۔واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے وکیل پر مبینہ تشدد کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کے اعلان پر گزشتہ روز سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔