Baaghi TV

Category: کراچی

  • حلیم عادل شیخ کی 2 کیسز میں ضمانت منظور ​

    حلیم عادل شیخ کی 2 کیسز میں ضمانت منظور ​

    25 مارچ 2021 کراچی سندھ ہائی کورٹ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی 2 کیسز میں ضمانت منظور کرلی ، حلیم عادل شیخ پر ضمنی الیکشن کےدوران ہنگامہ آرائی اوردہشت گردی کاالزام ہے۔سندھ ہائی کورٹ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کی2کیسزمیں ضمانت منظور کرتے ہوئے 2،2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔حلیم عادل پر پولیس حملے اور دہشت گردی کےالزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ تجاوزات آپریشن میں ہنگامہ آرائی کیس میں پہلے ضمانت منظورہوچکی ہے خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کو ضمنی انتخابات کے دوران پولیس نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔ان کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،جس میں کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔

  • مراد علی شاہ کی جانب سے تمام ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد  اور ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت

    مراد علی شاہ کی جانب سے تمام ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد اور ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت، محکمہ صنعت اور محکمہ داخلہ کی اے ڈی پی 21-2020ء کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس کے دوران مراد علی شاہ کی جانب سے تمام ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ ڈسٹرکٹ کونسلز ہولی پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ادا کریں۔اجلاس میں وزیر ثقافت سردار شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ودیگر افسران شریک ہوئے۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس کے دوران سید مراد علی شاہ کی جانب سے 188.2 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، فنڈز سے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہیں اور پینشنز دی جائیں گی، سندھ کی 23 ڈسٹرکٹ کونسلز کو بھی 261 ملین روپے جاری کردیے گئے ہیں۔اجلاس کے دوران وزیر ثقافت سردار شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو اسکیموں کی پروگریس سے متعلق بریفنگ دی۔بریفینگ کے دوران وزیر ثقافت سردار شاہ کا کہنا تھا کہ گورکھ ہل پر سمر ریزورٹ تعمیر کیا جارہا ہے، ریزورٹ پر 3 بلین روپے کا پروجیکٹ ہے جبکہ 88.9 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس کے دوران بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ محکمہ ثقافت، سیاحت اور نوادرات کی 44 اسکیمیں ہیں جبکہ ان 44 اسکیموں کے لیےاس سال 832 ملین روپے فنڈز رکھے گئے تھے اور 6 جاری اسکیموں کے لیے 67.34 ملین روپے مختص تھے، 33.373 روپے خرچ ہوچکے ہیں۔بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ محکمہ ثقافت کی 4 اسکیموں کے لیے 177.280 ملین روپے 3 قسطوں میں جاری کیے گئے جبکہ سندھ حکومت نے مارچ تک 849 ملین روپے جاری کر دیئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ محکمہ ثقافت اپنی 44 اسکیمیں مکمل کریں، حکومت نے فنڈز جاری کردیئے ہیں، جون تک ان اسکیموں کو مکمل کر کے بجٹ بک سے نکال دیں۔

  • حلقہ این اے 249  میں  ن لیگ  کو پہنچا بہت بڑا دھچکا

    حلقہ این اے 249 میں ن لیگ کو پہنچا بہت بڑا دھچکا

    حلقہ این اے 249 میں ن لیگ کو پہنچا بہت بڑا دھچکا

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 249 کی تمام انتخابی مہم کے انچارج اور سئنر ذمہ دار جناب ملک نثار نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی اور سید مصطفیٰ کمال کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس موقع پر دعائے خیر بھی کی.

    ‏پاک سرزمین پارٹی کی ضمنی انتخابات‎#NA 249 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کا چیئرمین سید مصطفی کمال سے ملاقات کیلئے مرکزی الیکشن آفس آمد کا سلسلہ جاری ہے (24.03.21) ‏ضمنی انتخابات ‎#NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کیا۔‏پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے حلقہ ‎#NA 249 میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں.


    ۔ مرکزی الیکشن سیل دفتر بلدیہ ٹاؤن پر پارٹی صدر انیس احمد قائمخانی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی، ڈاکٹر ارشد وہرہ، سیکیٹری اطلاعات آسیہ اسحاق و دیگر رہنما موجود تھے۔‏ضمنی انتخابات ‎#NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال عمائدین کی دعوت پر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے آفریدی کالونی، یوسی 31 پہنچے، جہاں عوام نے سید مصطفی کمال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا -‏‏ضمنی انتخابات ‎#NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال کا بلدیہ ٹاؤن، سیکٹر 4A میں چکوال برادری کے عمائدین سے ملاقات، عمائدین نے مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا PSP ہمارے لیئے امید کی کرن ہے

  • پاک سرزمین پارٹی کی ضمنی انتخابات 249 کی تیاریاں زور و شور سے جاری

    پاک سرزمین پارٹی کی ضمنی انتخابات 249 کی تیاریاں زور و شور سے جاری

    ‏پاک سرزمین پارٹی کی ضمنی انتخابات‎#NA 249 کی تیاریاں زور و شور سے جاری، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کا چیئرمین سید مصطفی کمال سے ملاقات کیلئے مرکزی الیکشن آفس آمد کا سلسلہ جاری(24.03.21) ‏ضمنی انتخابات ‎#NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کیا۔‏پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے حلقہ ‎#NA 249 میں انتخابی سرگرمیاں جاری ۔ مرکزی الیکشن سیل دفتر بلدیہ ٹاؤن پر پارٹی صدر انیس احمد قائمخانی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی، ڈاکٹر ارشد وہرہ، سیکیٹری اطلاعات آسیہ اسحاق و دیگر رہنما موجود تھے۔‏ضمنی انتخابات ‎#NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال عمائدین کی دعوت پر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے آفریدی کالونی، یوسی 31 پہنچے، جہاں عوام نے سید مصطفی کمال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا -‏‏ضمنی انتخابات ‎#NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال کا بلدیہ ٹاؤن، سیکٹر 4A میں چکوال برادری کے عمائدین سے ملاقات، عمائدین نے مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا PSP ہمارے لیئے امید کی کرن ہے-

  • رینجرز موبائل  پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    رینجرز موبائل پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گذشتہ دنوں رینجرز موبائل پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تحقیقاتی حکام کے مطابق دھماکا کرنے والا دہشت گرد خود بھی زخمی ہوا تھا، دہشت گرد موٹرسائیکل کھڑی کرکے موبائل مارکیٹ میں چلا گیا تھا اور اس نے موبائل مارکیٹ سے ہی ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا اورخود بھی زخمی ہوا۔حکام کے مطابق دہشت گرد دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد لفٹ لےکر فرار ہوا، اس نے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر پر ہی ایک موٹرسائیکل سوارسے لفٹ لی اور وہاں سے فقیر کالونی کی جانب گیا جہاں سے وہ فرار ہوگیا رپورٹ کے مطابق زخمی دہشت گرد کسی بھی اسپتال میں علاج کروانے نہیں گیا، تحقیقاتی اداروں نے مزید سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی ہیں۔

  • عدالت کا ملزم عبدالستار کو تفشیش میں شامل ہونے کا حکم

    عدالت کا ملزم عبدالستار کو تفشیش میں شامل ہونے کا حکم

    کروڑوں روپے کی افیون بیرون ملک اسمگل کرنے کا کیس عدالت نے ملزم عبد الستار کی 50 ہزار روپے میں حفاظتی ضمانت منظور عدالت کا ملزم عبدالستار کو تفشیش میں شامل ہونے کا حکم۔ ملزم کے خلاف اے این ایف محمد علی سوسائٹی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ،وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ ملزم بے گناہ ہے اسمگلنگ میں ملوث نہیں ہے جھوٹے کیس کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔وکیل لیاقت علی خان ایڈووکیٹ ملزم کے قبضے سے کوی افیون برآمد نہیں ہوی۔،وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ ہمارا کنٹینر اور افیون سے کوی تعلق نہیں ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ ملزم اے این ایف پولیس کے ساتھ تفشیش میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ ملزم کے خلاف 16 فروری کو مقدمہ درج کیا گیا،وکیل لیاقت علی خان ایڈووکیٹ افیون کو کنٹینر میں ایک ایک کلو کے 18 پیکٹ بناکر کنٹینر میں مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ اے این ایف پولیس افیون کنٹینر میں چھپاکر کینڈا اسمگلل کی جا رہی تھی، اے این ایف۔ پولیس

  • چاکیواڑہ پولیس کاروائی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

    چاکیواڑہ پولیس کاروائی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

    چاکیواڑہ پولیس نے میراں ناکہ لیاری کے قریب کاروائی کرتے ہوئے (1) منشیات فروش کو گرفتار کر لیا, گرفتار ملزم کے قبضہ سے (1500) گرام چرس برآمد کی گئی,گرفتار ملزم کا نام گل حمید ولد عبدالغفور ہے. گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف ذرائع سے بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کیا کرتا تھا, گرفتار ملزم عادی ملزم ہے ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی تھانہ کلاکوٹ اور چاکیواڑہ میں مقدمات درج ہیں, گرفتار ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی ایف آئی آر نمبر 33/2019 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ کلاکوٹ اور ایف آئی آر نمبر 341/2019 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے,گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آرنمبر 158/2021 بجرم دفعہ 6/9-C درج گرفتار ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری.

  • نوازشریف کی سفارتی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے دی گئی درخواست مسترد اعزاز سید

    نوازشریف کی سفارتی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے دی گئی درخواست مسترد اعزاز سید

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی سفارتی پاسپورٹ کی تجدید کیلیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دی گئی درخواست مسترد کردی گئی۔وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو نواز شریف کا نیا سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روک دیا۔ وزرات داخلہ نے نوازشریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی تجدید سے متعلق وزارت خارجہ کوہدایات کی ہیں کہ سابق وزیراعظم کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پرعمل درآمد نہ کیاجائے۔ وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو پاسپورٹ کی تجدید کا عمل شروع نہ کرنے کے حوالے سے تین وجوہات لکھی ہیں پاسپورٹ منسوخی کے بعد بھی نوازشریف لندن میں قیام کیسے کرسکتے ہیں؟ حکومت کا سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان وزارت داخلہ کا مؤقف ہےکہ نوازشریف کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایک اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین کیسز زیرالتوا ہیں، نوازشریف نیب کے توشہ خانہ ریفرنس میں مفرورملزم ہیں، نوازشریف تب تک ریلیف حاصل نہیں کرسکتے جب تک عدالتوں میں خود کو پیش نہیں کرتےوزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون کے بھگوڑے کسی بھی شہری کا بیرون ملک سفر کرنے کا حق ختم ہوجاتا ہے، نوازشریف وطن واپسی کے لیے ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کی درخواست دے سکتے ہیں، نوازشریف یہ درخواست برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دے سکتے ہیں، انہیں ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ پی آئی اے کی بکنگ دکھانے پرجاری کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب وزارت داخلہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی برطانیہ میں بیماری کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔وزارت داخلہ نے تفصیلات 16 نومبر 2019 کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامےکی روشنی میں طلب کی ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ سابق وزیراعظم کے پاسپورٹ کی میعاد 16 فروری 2021 کو ختم ہوچکی ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری سے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری سے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ملاقات

    کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں جیل خانہ جات کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اعجاز جاکھرانی نے سندھ میں جیل خانہ جات کے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا سندھ میں جیلوں کی اصلاحات کے قوانین کے بعد قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو مزید قانونی تحفظ ملا، سندھ کی طرز پر قیدیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا نفاذ ملک بھر کی جیلوں میں ہونا چاہیے، افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت فلاحی منصوبوں کے نام پر محض اپنی تشہیر میں مصروف ہے، .

  • موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار مختلف تھانہ جات سے چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد.

    موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار مختلف تھانہ جات سے چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد.

    رسالہ پولیس نے بمقام بابائے اردو روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے (2) اسٹریٹ کریمنل/ موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ شاہراہ فیصل اور تھانہ بلال کالونی کے علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لیں, ایس ایس پی سٹی.گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (1) پستول 30 بور بمعہ 3 راؤنڈز, (2) چوری شدہ موٹر سائیکلز اور (250) گرام چرس برآمد کر لی, ایس ایس پی سٹی.گرفتار ملزمان میں محمد وقاص ولد محمد اشرف اور محمد فیصل ولد محمد نسیم شامل ہیں. گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کریمنل/ موٹر سائیکل چوری/چھیننے کی وارداتیں کیا کرتے تھے, ایس ایس پی سٹی.برآمد چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KFI-7118 کی ایف آئی آر نمبر 192/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ شاہراہ فیصل میں درج ہے, ایس ایس پی سٹی.برآمد چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KEV-4732 کی ایف آئی آر نمبر 85/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ بلال کالونی میں درج ہے, ایس ایس پی سٹی.گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 71/2021 بجرم دفعہ 23(I)A اور ایف آئی آر نمبر 70/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج. گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات بالا کے تحت تحقیقات جاری, ایس ایس پی سٹی.گرفتار ملزمان سے برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ, دیگر ساتھیوں کے متعلق تفتیش جاری.