پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سمیر میر شیخ نے کراچی پریس کلب پر آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے زیر اہتمام سندھ کی 22 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ملازمین کی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا ۔پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ بلاول زرداری، سندھ حکومت ، وزیر اعلی سندھ اور نثار کھوڑو اس دیرینہ مسائل کو فی الفور حل کریں ۔ سندھ میں مسائل کا ڈھیر ہے اور حکمران کرپشن میں مگن ہیں ظالم سندھ حکومت کا سندھ کی عوام پر نہ رکنے والا ظلم اور جبر جاری ہے آج سندھ میں اساتذہ ، طلباء اور تعلیمی اداروں کا سٹاف سراپا احتجاج ہین، پر سندھ حکومت اپنی کرپشن کرنے میں مصروف ہے سندھ کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ملازمین میں شدید بے چینی اور غم و غصے کی کیفیت ہے ۔ عالمی وبا کووڈ سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو جنہوں نے جانوں کی قربانیاں دی اور خود وائرس کا شکار ہوگئے انہیں ہیلتھ رسک الاونس تک نہیں دیا گیا ۔ سروس سٹریکچر اور بنیادی الاونسز نہیں دیئے یونیورسٹیز میں ایمپلائز کی جانب سے کئ کئ دن پرامن احتجاج کیا جاتا ہے حکومتی نمائندے اور یونیورسٹیز انتظامیہ ایمپلائز سے وعدے اور معاہدے کرتی ہیں اور پھر مسائل سے عدم دلچسپی و غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما سمیر میر شیخ نے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرنے کی بہرپور یقین دہانی کرائ ۔
Category: کراچی
-

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے اسٹوڈنٹ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم مرزا کی ملاقات،
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سےاسٹوڈنٹ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم مرزا نے ملاقات کی،ملاقات میں اراکین اسمبلی خرم شیر زمان، جمال صدیقی، ارسلان تاج، دعا بھٹو، ریاض حیدر، شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔ندیم مرزا نےگفتو کرتے ہوے کہا کہ اسکول مالکان کورونا کے باوجود زائد فیس وصول کررہے ہیں، غریب طلباء کو ری ایڈیشن کے نام پر لوٹا جارہا ہے،جبکہ حلیاعادل شیخ نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ طلباء کے مسائل بڑھ رہے ہیں سندھ حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے، کورونا میں فیسوں میں کمی والدین کا حق ہے، پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیوں پر وزارت تعلیم خاموش ہے، سندھ اسمبلی میں تعلیمی ترمیمی بل لیکر آئیں گے، کورونا کے بدترین حالات میں پرائیویٹ اسکول مالکان والدین کو بلیک مل کرنا بند کریں، 7 ماہ کا کورونا ڈسکاؤنٹ نہ دینا کرپشن ہے، تعلیمی ڈائریکٹوریٹ اور ڈائریکٹر منسوب صدیقی پرائیویٹ اسکولوں کا سہولت کار ہے، ہم اسٹوڈینٹس پرینٹس ایسوسی ایشن کی آواز اسمبلی میں اْٹھاہیں گیں۔
-

کراچی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی کے ضلع کیماڑی کے دو سب ڈیوژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔لاک ڈاون کا نفاذ 23 مارچ سے 4 اپریل تک ہوگا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ضلع کیماڑی کے ڈیوژنز بلدیہ اور سائٹ کی پانچ یوسیز کے علاقوں اور یونٹس پر لگایا گیا ہے۔بلدیہ ٹاون کے علاقے سعید آباد، اسلام نگر، گلشن غازی، سائٹ کے علاقے فرنٹیر کالونی اور میٹروویل لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں پانچوں یونین کاؤنسل میں ایک ایک مریض کی موجودگی پر لاک ڈاون کیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کیا گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتیطی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی ان علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔ کراچی: حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔اس سے قبل گزشتہ روز ضلع وسطی کے مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا۔
-

سندھ میں نامعلوم افراد سرعام اسلحہ لیکر سڑکوں پر گھومنے لگے، راجہ اظہر
رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی کراچی راجہ اظہر کچھ دیر پہلے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سندھ میں نامعلوم افراد سرعام اسلحہ لیکر سڑکوں پر گھومنے لگے، پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اظہر نے موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد کی سرعام اسلحہ لیکر گھومنے کی ویڈیو بنائی،
de
وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے پوچھنا چاہتے ہیں کیا یہ دہشتگردی نہیں، کیا اسلحہ کی کھلم کھلا نمائش پر ان 2 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائیگا؟راجہ اظہر کہتے ہیں صوبہ سندھ میں جنگل کا قانون ہے،امید کرتے ہیں آئی جی سندھ معاملے کا سختی سے نوٹس لیں گے۔ -

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ نے کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
کراچی ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ نے چار کروڑ نوے لاکھ روپے مالیت کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے آرایول ھال پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دوران چیکنگ قطر ائرویز کی فلائٹ نمبر Qr 604 سے نائجیریا براستہ قطر کراچی پہنچنے والے دو نائجیرین مسافروں سے کسٹمز کے گرین چینل پر موجود افسران نے ان سے پوچھ گچھ کی تو مسافروں کے بیان

سے غیر مطمئن ھونےاور مسافروں کیbody language کی بنیاد پر مسافروں کے پاس موجود سامان اور مسافروں کی مکمل اور تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے ان کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر بھیجا گیا جہاں سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال اور سرچ روم میں مسافروں کی باڈی سرچ کی گئی اس دوران مسافروں کی غیر معمولی گھبراہٹ کی بنیاد پرمسافروں کے باڈی ایکسرے کا فیصلہ کیا اور ائرپورٹ کے قریب موجود ہسپتال لے جاکر مسافروں کے باڈی ایکسرے کرائے گئے جس کے نتیجہ میں دونوں مسافروں کے پیٹ میں کافی تعداد میں کیپسولز کی موجودگی کی نشاندہی ھوئی جس پر مسافروں سے اس بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے پیٹ کے اندر موجود کیپسولز میں کوکین ھونے کا اقرارکیا جس پر مسافروں کےخلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مسافروں کے پیٹ میں موجود کوکین کے کیپسولز کو برآمد کرنے کے لئے گرفتار ملزمان کو جناح ھاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں ملزمان کے پیٹ سے پلاسٹک ٹیپ میں لپٹے ھوئے(161) کیپسولز برآمد ھوئے بعد ازاں ان کیپسولز کو کھول کر کیپسولز میں موجود کوکین نکالی گئی جس کا کل وزن (2.450) دو کلو چار سو پچاس کلو گرام اور مالیت چار کروڑ نوے لاکھ روپے (4،90،00000) ھے ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ھے کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ جناب عرفان الرحمان صاحب نے افسران اور عملہ کی کارکردگی کو سراہا شاباشی دی. -

سندھ بینک کو 31 مارچ تک کیپیٹل پلان پیش کرنے کی ہدایت
کراچی: اسٹیٹ بینک نے سندھ بینک کو 31 مارچ تک کیپیٹل پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔اسٹیٹ بینک کے سندھ بینک بورڈ کے ساتھ آخری سپروائزری اجلاس میں مرکزی بینک نے سید اسد علی شاہ اور عبدالرزاق چانڈیو کو ترقی دینے پر تشویش ظاہرکی تھی اور سندھ بینک میں افسران کی ترقیوں اور بحالی کو مرکزی بینک نے احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔سپروائزری اجلاس کی کارروائی پر جیو نیوز کو حاصل ہونے والے دستاویز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شفیق جلیس کو کنزیومر فنانس ہیڈ کے عہدے پر بحال کیے جانے کو احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہےکہ اندرونی اور بیرونی تحقیقات اور نیب ریفرنس مکمل ہونے تک افسران کی ترقیاں اور بحالی کو روکا جائے اور انہیں مالی انتظام کی فیصلہ سازی سے الگ رکھا جائے۔ سندھ بینک کے غیر فعال قرضوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بینک کو ان کے انتظام کا منصوبہ جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں جب کہ ساتھ 31 مارچ تک سندھ بینک کو کیپیٹل منصوبہ جمع کرانےکے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
-

سندھ میں صحت کے نام پر ظلم و جبر ناقابلِ قبول ہے۔ بلال احمد غفار
سندھ کے ہسپتال میں اپنے لخت جگر کی نعش دیکھ کر سسکتی ماں کے آنسؤوحکمرانوں کو بہا کر لے نہ جائیں سندھ کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان اور ڈاکٹر کی عدم حاضریاں بچوں کی جانیں نگل رہی ہیں یہ لاشیں بھی اگرسندھ کے حکمرانوں کو جگانے کیلئے کافی نہیں توان کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے سندھ میں ہسپتالوں کا یہ اپرلیول دیکھ کر انسانیت بھی سر جھکائے ہوئے ہےسندھ کی وزیر صحت وفاق کے بورڈ آف گورنرز کی مخالفت بعد میں کریں پہلے ایک نظرصوبے میں ہسپتالوں کی حالت زار کی جانب کریں سندھ میں صحت کے نام پر ظلم و جبر ناقابلِ قبول ہے۔
-

کورونا کیس جن تعلیمی اداروں میں کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے، سعید غنی
کراچی سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہناہے کہ سندھ میں فی الحال اسکول کھلے رہیں گے اور جہاں ضرورت پڑی صرف وہاں اسکولوں کو بند کیا جائے گا۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نیشنل کمانڈ کے اجلاس میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، سندھ اور بلوچستان میں صورتحال کنٹرل میں ہے اور یہاں شرح بہت زیادہ نہیں۔کورونا ملک کے بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ سعید غنی نے بتایا کہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 2.6 تھی جب کہ پنجاب اور کے پی میں بھی جہاں اسکول بند کیے جارہے ہیں وہ مخصوص اضلاع ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں فی الحال اسکول چلتے رہیں گے اور جن اسکولوں میں کیسز نکل رہے ہیں ہم انہیں بند کررہے ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں 154 اسکولوں کو کچھ عرصے کے لیے بند کیا۔ اگر سندھ کے کسی شہر میں کورونا کے کیسز بڑھتے ہیں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑا تو وہاں اسکول بند کرنا پڑیں گے، اس لیے صرف جہاں ضروت ہوئی وہاں اسکول بند کریں گے۔
-

ہم سکول بند نہیں کریں گے، کس صوبے نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا
ہم سکول بند نہیں کریں گے، کس صوبے نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے
دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے، سندھ میں50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھلے رہیں گے،اگرکسی علاقے میں شرح بڑھی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا تو اسکول بند ہوں گے،
وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے، پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی،مالاکنڈ،سوات میں اسکول11اپریل تک بند رہیں گے، نوشہرہ، لوئر دیر اوربونیر میں بھی اسکولز 11 اپریل تک بند رہیں گے،
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 9اضلاع میں سرکاری پرائیوٹ تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے، لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،گجرات کےتعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے، ملتان،سیالکوٹ، فیصل آباد،سرگودھا،شیخوپورہ کے تعلیمی ادارے بھی 11 اپریل تک بند رہیں گے، پنجاب کے دیگر اضلاع میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا
تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا
طلبا کی موجیں ، تعلیمی ادارے بند، کب تک چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا؟
-

پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ کی ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ کی ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ منافقین کا ٹولہ جو پی ڈی ایم کے روپ میں تھے ختم ہوگئے وہ دن دور نہیں جب سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی آج سندھ میں کوئی اب انکے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو دہشتگرد کہلاتا ہے ہم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں کبھی آئی او نہیں ہوتا تو کبھی جج یہ کتوں کی ویکسین کھا جاتے ہیں جیل میں ہم پر حملے کروائے گئےہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہم ڈرتے نہیں ابھی تک چالان تک پیش نہیں کیا گیا ہے سندھ پولیس پیپلز پارٹی کی نوکر بن گئی ہے پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ
