Baaghi TV

Category: کراچی

  • خرم شیر زمان کا اجے لعلوانی کے والد سے افسوس کا اظہار

    خرم شیر زمان کا اجے لعلوانی کے والد سے افسوس کا اظہار

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا سکھر کے مقتول صحافی اجے لعلوانی کے والد دلیپ کمار سے رابطہ،خرم شیر زمان کا اجے لعلوانی کے والد سے افسوس کا اظہار خرم شیر زمان نے مقتول صحافی اجے لعلوانی کے معاملے پر تفصیلات معلوم کی،خرم شیر زمان کا ورثاء کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی،اجے لعلوانی کے قتل کا معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھائیں گے، خرم شیر زمان کہتے ہیں سندھ صحافیوں کے لیے مقتل گاہ بن چکا ہے، وزیر اطلاعات سندھ 5 روز گزر جانے کے باوجود نوٹس لینے کی تکلیف نہیں کررہے ہیں، سکھر پولیس ڈبل شاہ کے تابع رہ کر خود ڈبل شاہ بن چکی ہے، تمام شواہد کے باوجود پولیس ملزمان کو حمایت کررہی ہے، صحافتی تنظیموں سے گزارش ہے وہ اس معاملے پر مؤثر آواز اٹھائیں،اجے لعلوانی کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں ہم اس معاملے پر آواز بلند کریں گے۔

  • آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے،عدالت کس پر ہوئی برہم؟

    آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے،عدالت کس پر ہوئی برہم؟

    آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے،عدالت کس پر ہوئی برہم؟

    سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف تیسری نیب انکوائری کیس کی سماعت ہوئی

    مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی عدم پیشی پرسندھ ہائیکورٹ برہم ہو گئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اعجاز جاکھرانی آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے، سندھ ہائیکورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا،جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونا ہوگا، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہے؟ نیب حکام نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف ایجوکیشن ورکس سروس میں انکوئری جاری ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ ریفرنس دائر کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف 4 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرلیں گے، اعجاز جاکھرانی و دیگر کیخلاف ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے مزید 2 دائر ہونے ہیں اعجاز جاکھرانی کے خلاف ریفرنس کی عدالت نے 28 اپریل تک رپورٹ طلب کر لی

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    واضح رہے کہ اعجاز جاکھرانی سمیت 5 افراد کیخلاف 74 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے اورکرپشن کیس میں اعجازحسین جاکھرانی کا نام جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں شامل ہے. سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے زیر استعمال بلٹ پروف لینڈ کروز گاڑی اعجاز احمد جاکھرانی کےاکاؤنٹس سے خریدی گئی ہے. اور ادائیگی جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی تھی.اس کیس میں جاکھرانی ضمانت پر رہا ہو کر جیل سے باہر تھے

  • شرافی گوٹھ سے ڈکیتی و راہزنی میں ملوث ملزم گرفتار

    شرافی گوٹھ سے ڈکیتی و راہزنی میں ملوث ملزم گرفتار

    شرافی گوٹھ سے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کا ساتھی فرار، تلاش جاری۔گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ملزم سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ گرفتار ملزم کیخلاف ڈکیتی سمیت دیگر نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم ارسلان عرف ارسل علی کو ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 133/2021 کے مدعی نے شناخت کر لیا۔ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم سے برآمد اسلحہ کیمیکل معائنے کیلئے روانہ کیا جائیگا۔

  • سندھ پولیس اتنی غلامی کریں جتنی وردی اجازت دے،حلیم عادل شیخ

    سندھ پولیس اتنی غلامی کریں جتنی وردی اجازت دے،حلیم عادل شیخ

    قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی ملیر کی عدالت پیشے کے بعد میڈیا سے بات چیت عوام دیکھ رہی ہوگی کہ ایک دہشتگرد ان کے سامنے ہے، جس کو سندھ کے معاشی دہشتگردوں نے مجھے سیاسی دہشتگرد بنا کر پیش کیا ہے ایسی دہشتگردی کا کیس بنا گیا ہے جس میں نا کوئی زخمی ہوا نہ کوئی بم پھٹا حلیم عادل شیخ کی دہشتگردی صرف یہ ہے کہ انہوں نے سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کیا ہے ہمیں عدالتوں سے امید ہے انصاف ضرور ملے گے، سندھ پولیس سے کہتاں اتنی غلامی کریں جتنی وردی اجازت دے، گرفتار کرنا تھا کر لیتے لیکن ہمیں دہشتگرد بنا دیا ہے سب کا حسب دینا پڑے گا جتنا ظلم رنا ہے کر لیں ظلم کی رات ڈھلنی ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ کے چکر میں پولیس غلامی کر رہی ہے کسی افسر کو آئی جی بننا ہے کسی کو پوسٹنگ لینی ہے غلامی کر رہے ہیں قانون سے ہٹ کر یہ لوگ سیاسی لوگوں کے غلام بنے ہوئے ہیں نیب زدہ ٹولا نیب پر حملہ اس لئے کرنا جارہا ہے کیوں کہ انہیں این آر چاہیے،کراچی میں ہمارے اراکین منتخب ہیں مجھ سے ظلم ہورہا ہے ہم پر امن شہری ہیں عدالتوں میں انصاف کے لئے جارہے ہیں پی ڈی ایم کا یہ وہ ٹولا ہے جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا مریم، مولانا، شہباز، نواز شریف، احسن اقبال، حمزہ شہباز سارے نیب زدہ ہیں نیب زرگان کا ٹولا این آر کے لئے جارہے ہیں۔حلیم عادل شیخ کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا گیا ہے حلیم عادل شیخ کی دہشتگردی یہ ہے کہ وہ عمران خان کا سچا سپاہی ہے حلیم عادل شیخ پر معاشی دہشتگردوں نے جھوٹے مقدمات بنائے ہے۔

  • کراچی بار کے اعلان پر سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال

    کراچی بار کے اعلان پر سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال

    کراچی میں دو روز قبل پولیس کی جانب سے وکیل پر مبینہ تشدد کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کے اعلان پر سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال ہے۔کراچی بار ایسوسی ایشن کے اعلان پر سٹی کورٹ میں ہڑتال پر پولیس نے سٹی کورٹ کے چاروں داخلی دروازے بند کر دیے ہیں، پیشی پر آنے والے سائلین کا عدالت کے باہر رش لگ گیا۔کراچی بار کی جانب سے وکلاء کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔وکلا کے مطابق دو روز قبل اساتذہ کے احتجاج کے دوران وکیل پر پولیس نے تشدد کیا تھا۔

  • اورنگی ٹاؤن سے پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    اورنگی ٹاؤن سے پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    اورنگی ٹاؤن سے پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز ملزم منشیات فروشی سمیت اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ایس ایچ او پیرآباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے مختلف پیکنگ میں ایک کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 185/2021 درج، تفتیش جاری۔گرفتار ملزم قصبہ، فرنٹیئر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں منشیات کی فروخت اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتا تھا۔گرفتار ملزم نعمان ولد رحیم ڈالی عادی مجرم ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔اس پر مختلف مقدمات لگاءے گءے ہیں جن میں مقدمہ الزام نمبر 625/2009 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ پیرآباد۔مقدمہ الزام نمبر 320/2016 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ سائیٹ اے۔

  • آئندہ چند دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

    آئندہ چند دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

    محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور آئندہ چند دنوں میں ہیٹ ویوز کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کل کراچی کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 30 مارچ کے بعد درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے اور ہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے جب کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا اور کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔ کراچی میں مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے۔

  • ضلع کیماڑی کی حدود میں منشیات اور جوئے کے سٹہ کے اڈے کھلے عام

    ضلع کیماڑی کی حدود میں منشیات اور جوئے کے سٹہ کے اڈے کھلے عام

    ضلع کیماڑی کے جیکسن پولیس اسٹیشن کی حدود میں منشیات اور جوئے کے سٹہ کے اڈے کھلے عام چل رھے ھیں
    ایس ایچ او جیکسن ملک عادل کا بیٹر ھیڈ کانسٹیبل ایاز سرپرستی کرتا ھے تھانہ جیکسن کی حدود گلی نمبر 1 کچھی پاڑہ میں غنی شاہ کا جواء سٹہ کا اڈا دن رات چل رھا ھے ظہور نامی بدنام زمانہ سٹوری کے پی ٹی کے پاس جواء سٹہ چلا رھا ھے چھاچھی ھوٹل کے پاس سرفراز نامی منشیات بدمعاشی کے ساتھ چرس فروخت کر رھا ھے
    گلی نمبر 28 ریلوے لائن پٹٹری کے ساتھ آصف نامی منشیات فروش چرس فروخت کرتا ھے اسلحہ بردار لوگ پہرہ پر بھی موجود ھوتے ہیں ذرائع کے مطابق غنی شاہ کے پاس ڈیفینس سے مالدار پارٹیاں آکر جواء کھیلتی ھیں
    ھیڈ کانسٹیبل ایاز جو کہ بیٹر کا کام سرانجام دے رھا ھے جو کہ غنی شاہ کا رشتہ دار ھے اور کیماڑی میں ھی رھائش پذیر ھے بیٹر ایاز کا سی ڈی آر ڈیٹا کئی سفید پوشوں کے پردے فاش کر سکتا ھے ھیڈ کانسٹیبل ایاز کی تعیناتی کا فی الوقت پتہ نہ چل سکا ھے تاھم بیٹر ایاز چھالیہ اسمگلنگ اور ایرانی ڈیزل اسمگلنگ میں بھی ملوث ھے جسکی تفصیلات اگلی قسط میں شیئر کی جائینگی اعلی پولیس افسران کو چائنا کاروائیوں کے ذریعے گمراہ کیا جا رھا ھے علاقہ مکینوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ و ایس ایس پی کیماڑی سے پرزور اپیل کی ھے کہ نوجوان نسل کو تباھی و بربادی سے بچایا جائے اور ان منشیات و جوئے اور سٹہ کے اڈوں کو بند کر کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے

  • سندھ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص چل بسا، لواحقین کا ہسپتال کے باہر احتجاج

    سندھ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص چل بسا، لواحقین کا ہسپتال کے باہر احتجاج

    سندھ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص چل بسا، لواحقین کا ہسپتال کے باہر احتجاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے گھوٹکی میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص اسپتال میں چل بسا،

    جاں بحق شخص کے ورثا نے لاش تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کر دیا،لواحقین نے واقعات کو روکنے میں ناکام ذمہ داران کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا، لواحقین سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہوتی، آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا حکومت کوئی انتظام نہیں کرتی، غریبوں کے بچے آئے روز کتوں کے کاٹنے سے مرتے ہیں لیکن سائیں سرکار کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی

    پولیس نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے تا ہم ابھی تک لواحقین نے دھرنا دے رکھا ہے اور کہا ہے کہ جب تک مقدمہ درج نہیں ہو گا ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے

    محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

    سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

    بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

    جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

    کتے کے شہری کو کاٹنے پر رکنیت معطل کیوں؟ فریال تالپور عدالت پہنچ گئی

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گٹکا/ماوا سپلائر اور جواریوں کے خلاف کاروائیاں

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گٹکا/ماوا سپلائر اور جواریوں کے خلاف کاروائیاں

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گٹکا/ماوا سپلائر اور جواریوں کے خلاف کاروائیاں کھارادرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے (5) جوا کے عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا.گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 77 ہزار 580 روپے جوا کی رقم اور 52 تاش کے پتہ برآمد کیے گئے.گرفتار ملزمان میں محمد جاوید ولد محمد بھائی, آصف ولد محمد اشرف, محمد عرفان ولد عبدالرحمان, محمد عرفان ولد امیر حمزہ, اقبال ولد عبدالتقی شامل ہیں.گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 224/2021 بجرم دفعہ 5/5A درج.گارڈن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے (1) گٹکا/ماوا سپلائر کو گرفتار کر لیا.گرفتار ملزم کے قبضہ سے (4) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا.گرفتار ملزم کا نام احمد ولد امان اللہ ہے.گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکا/ماوا سپلائی کیا کرتا تھا.گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 98/2021 بجرم دفعہ 8(i) درج.