Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے 3 سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آبادکی یوسیز میں لگایا گیا ہے،لاک ڈاؤن کا نفاذ 23 مارچ سے 6 اپریل تک ہوگا، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایاگیا ہے۔کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح کتنی ریکارڈ کی گئی ؟نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والوں کوماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں غیرضروری آمدو رفت اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،کاروباری ، صنعتی سرگرمیوں اوراجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ میں رہیں گے،حکومت متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کےاقدامات کرے گی۔خیال رہے کہ 17 مارچ کو بھی ضلع وسطی کی 9 یوسیز میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

  • کراچی ضلع وسطی کے 3 مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا

    کراچی ضلع وسطی کے 3 مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا

    کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے 3 سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آبادکی یوسیز میں لگایا گیا ہے،لاک ڈاؤن کا نفاذ 23 مارچ سے 6 اپریل تک ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایاگیا ہے۔کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح کتنی ریکارڈ کی گئی ؟نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والوں کوماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں غیرضروری آمدو رفت اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،کاروباری ، صنعتی سرگرمیوں اوراجتماعات پر بھی پابندی ہوگی متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ میں رہیں گے،حکومت متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کےاقدامات کرے گی۔17 مارچ کو بھی ضلع وسطی کی 9 یوسیز میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

  • دہشتگردی کے واقعات قوم و فورسز کے حوصلے پست نہی کر سکتے*محمود مولوی

    دہشتگردی کے واقعات قوم و فورسز کے حوصلے پست نہی کر سکتے*محمود مولوی

    دہشت گردی کی ایک اور کاروائ.دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہی کرسکتے۔چمن میں دھماکے کے افسوسناک واقعے پر پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر محمود مولوی نےاظہار افسوس کرتے ہوے کہا کہ دھماکے میں شہادتوں پر دلی افسوس ہوا، دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں،دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی قابل مذمت ہے.دہشتگردی کے واقعات قوم و فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے.پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے.

  • اسپتالوں کا معاملہ، عذرا پیچوہو نے معاون خصوصی برائے صحت کو خط لکھ دیا

    اسپتالوں کا معاملہ، عذرا پیچوہو نے معاون خصوصی برائے صحت کو خط لکھ دیا

    صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا ہے کہ کراچی کے تین اسپتالوں کو بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانےکا فیصلہ عدالتی فیصلےکےبرخلاف ہے لہٰذا وفاقی حکومت بورڈ آف گورنر کے فیصلے کو واپس لے۔ وفاقی کابینہ، ذیلی کمیٹی اور اٹارنی جنرل بھی اسپتالوں کا انتظامی کنٹرول نہ لینے کی سفارش کرچکے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 17جون 2019 کو وفاقی کابینہ نے باہمی رضامندی سے تینوں اسپتال صوبے کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سندھ حکومت 2011 سے اب تک 100 ارب روپے سے زائد کی رقم ان اسپتالوں لگاچکی ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کےبرخلاف بنائے گئے بورڈ آف گورنرز کو ختم کیا جائے۔

  • سندھ اسمبلی کے باہر اساتذہ کے احتجاج میں پی ٹی آئی خرم شير زمان کی شرکت

    سندھ اسمبلی کے باہر اساتذہ کے احتجاج میں پی ٹی آئی خرم شير زمان کی شرکت

    ‏سندھ اسمبلی کے باہر اساتذہ کے احتجاج میں پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کی شرکت،رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،خرم شیرزمان کی دھرنے پر موجود اساتذہ سے ملاقات ہوئی اور ‏خرم شیر زمان کی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی ہوئی گفتگو میں کہا سندھ کے اس ایوان کے باہر ہیں اساتذہ باہر بیٹھے ہیں،یہ قوم کے اساتذہ ہیں،اس کلاس کا پوری دنیا میں احترام ہے،یہاں پر سندھ میں جہالت سب سے آگے ہے،یہاں اسکولوں میں آپ کو بھینسیں ملیں گی،‏ صوبے میں تعلیم کا معیار تباہ ہوچکا یے،اسکولوں میں واش روم موجود نہیں ہے،کل ہمارے اساتذۂ پر تشدد کیا گیا یے،بچیوں پر تشدد کیا گیا ہے ،میڈیا کے خوف سے انہیں چھوڑا ہوا ہے ورنہ یہ لوگ احتجاج بھی کرنے نہیں دیتے،‏یہ ہماری بہنیں بیٹیاں ہیں ان کی عزت کرنا آپ پر لازم ہے،ان کے خلاف لاٹھی واٹر کینن کی سازش نہیں کرنا،‏میں ان سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں،کل اجلاس میں ہم وزیراعلیٰ سے امید کرتے ہیں کہ خواتین پر تشدد کی وجہ بتائیں گے، وزیراعلیٰ ہاؤس ان کی ذاتی ملکیت نہیں،یہ سندھ کے لوگ ہیں کوئی دشمن نہیں،سندھ کے لوگوں کے ساتھ ایسا رویہ افسوسناک ہے،امید ہے کل اسپیکر اسمبلی ہمیں اس بات پر موقع دیں گے،جو جو افسران ان پر تشدد میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے،وزیر تعلیم کو فوری ہٹایا جائے۔

  • رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا 23 مارچ کے موقع پر پیغام

    رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا 23 مارچ کے موقع پر پیغام

    ‏پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا 23 مارچ کے موقع پر پیغام 23 مارچ کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا، قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد کے باعث مسلمان آج پاکستان میں آزادی کی سانس لے رہے ہیں، ‏اس ملک میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنائے بغیر ہم آبرو مند نہیں ہوسکتے، آج یہ عزم کرتے ہیں کہ ایک قوم کے طو پر اقبال اور قائد کے افکار کو مشعلِ راہ بنائیں گے،‏ہمارا وطن خدا کی طرف سے دی جانے والی کسی نعمت سے کم نہیں، ہمیں اس ملک کے ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے اس کا مستقبل روشن بنانا ہے.

  • کراچی ائیرپورٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، امیگریشن افسر معطل

    کراچی ائیرپورٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، امیگریشن افسر معطل

    کراچی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے لڑکی کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ لڑکی کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ گزشتہ شام کے وقت پیش آیا اور بحرین سے آنے والی ایک لڑکی کو ایف آئی اے افسر نے مبینہ طور پر ہراساں کیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق لڑکی کا الزام ہے کہ ایف آئی اے افسر نے اس سے نمبر مانگااور مٹھائی طلب کی جس پر لوگوں نے مبینہ ہراساں کرنے والے افسر کی ویڈیو بنالی جب کہ ویڈیو میں لوگوں کے سوالات پر ایف آئی اے افسر کوئی جواب نا دے سکا۔ دوسری جانب ایف آئی افسر کا کہنا ہے کہ اس نے لڑکی سے نمبر لسٹ میں لکھنےکے لیے مانگا اور مٹھائی مذاق میں مانگی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی نے واقعے کا نوٹس لے کر امیگریشن افسر کو معطل کردیا اور افسر کو زون رپورٹ کرکے اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • این اے 249، ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے لئے درد سر بن گیا

    این اے 249، ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے لئے درد سر بن گیا

    این اے 249، ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے لئے درد سر بن گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 249 کے ٹکٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی نے نظرثانی بورڈ قائم کردیا ہے،

    نظرثانی بورڈ سینیٹر فیصل واوڈا، وفاقی وزیرعلی زیدی، نجیب ہارون پر مشتمل ہوگا، نظرثانی بورڈ ٹکٹ کے معاملے پر ناراض رہنماؤں کے تحفظات دور کرے گا، تحریک انصاف نے این اے 249 میں امجد آفریدی کو ٹکٹ دیا ہے،ٹکٹ ملنے کے بعد امجد آفریدی نے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہےتا ہم تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے احتجاج کے بعد نظر ثانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو ٹکٹ کا دوبارہ فیصلہ کرے گا اور ناراض اراکین کی ناراضگی کو ختم کرے گا

    این اے 249 میں ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو امیدوار نامزد کیا ہے، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بھی الیکشن لڑ رہے ہیں اور انکے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں،

    امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شہزاد اعوان نے استعفیٰ دے دیا تھا، گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناراض اور استعفی دینے والے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان سے ملاقات کی تھی اور منوانے کی کوشش کی تھی تا ہم گورنر سندھ ملاقات میں شہزاد اعوان کو استعفیٰ واپس لینے پر راضی نہ کر سکے، شہزاد اعوان کا احتجاج برقرار ہے، اور وہ امجد آفریدی سے ٹکٹ واپس لینے پر اصرار کر رہے ہیں

    قبل ازیں پہلے آپس میں اختلافات کی خبریں تو اب الیکشن لڑنے سے پہلے ہی ہار تسلیم کرنے کا انکشاف ہوا ہے بلدیہ سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک شہزاد نے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ جب میں نے پارلیمانی بورڈ سے پوچھا امجد آفریدی کو کیوں ٹکٹ دیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ ہم یہ سیٹ نہیں جیت سکتے۔ ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ اس الیکشن میں اگر پی ٹی آئی ہاری تو اس کے اثرات پاکستان کی سیاست پر نظر آئیں گے اور اس کے ذمہ دار گورنر سندھ مقامی قیادت اور سیف اللہ نیازی ہوں گے۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری کا یوم پاکستان پر پیغام

    سابق صدر آصف علی زرداری کا یوم پاکستان پر پیغام

    سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر خصوصی پیغام دیا اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ملک کی تعمیر، ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے، ضد ،جھوٹی انا، بغض، نفرت کی سوچ نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا ہے اس لئے آج قائد اعظم کے فلسفے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیں وطن پرستی کا نظریہ دیا ہے اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام شہید بھٹو کی یاد دلاتا رہے گا۔پاکستان کی میزائیل ٹیکنالوجی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یاد دلاتی ہے ۔ عوام کی مرضی کے بغیر ان پر حکومت مسلط کرنے کا نقصان ملک کو ہوا ہے۔ مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے وفاق کی تمام اکائیوں سے انصاف کرنا ہوگا، 1973 کے آئین پر عمل کرنے سے ریاست مضبوط ہوگی ، سماجی اور معاشی انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،آئین کی 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد کی ضمانت ہے۔

  • یوم پاکستان کے موقع پر پی ٹی آئی وومن ونگ کراچی کی صدر کا ویڈیو بیان

    یوم پاکستان کے موقع پر پی ٹی آئی وومن ونگ کراچی کی صدر کا ویڈیو بیان

    23 مارچ کے موقع پر پی ٹی آئی وومن ونگ کراچی کی صدر فضہ ذیشان کا ویڈیو بیان منظر عام عام پر آگیا.23 مارچ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے جب ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنانےکاعہدکیا.بدقسمتی سے اس قوم کو ایسے لیڈر نہیں ملے جو پاکستان کو مستحکم کرتے.پاکستان میں امیر و غریب کو یکساں ترقی کے مواقع نہیں مل سکے، ملک کے ادارے تباہ کیا اور دولت کو باہر بھیجا گیا،اور پھر اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی شکل میں ایک سچا لیڈر اس قوم کو دیا،عمران خان اپنی زات کے بجائے قوم کیلئے سوچتے ہیں،اب نئے پاکستان کی بنیاد ڈل چکی ہے،ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں ہم پاکستان کو ویسا ہی ملک بنائیں گے جس کا خواب دیکھا گیا تھا.