ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات کا نہایت گرم جوشی سے انعقاد کیا جارہا ہے۔ملک بھر میں آج کا دن اہم ہے اس اہم دن پر قائد اعظم ؒکے مزار پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حاضری دی، دونوں رہنماؤں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔ تفصیلات کے مطابق حضرت علامہ اقبال ؒ کےمزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ۔ ادھر کراچی میں قائداعظم کی رہائشگاہ وزیر مینشن پر پرچم کشائی کی گئی ۔ وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔ خراب موسم کے باعث اسلام آبادپریڈ اب جمعرات کو ہوگی ۔ اس کے علاوہ یوم پاکستان کےموقع پر قومی خوشیوں میں اقلیتی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ مسیحی بچوں نے قومی وحدت کے گیت گائے جبکہ ہندو برادری نے ریلی نکالی اور اس پرمسرت موقع پر کیک کاٹا .
Category: کراچی
-

23 مارچ کے موقع پر پی ٹی آئی وومن ونگ کراچی کی صدر کا بیان
23 مارچ کے موقع پر پی ٹی آئی وومن ونگ کراچی کی صدر کا ویڈیو بیان 23 مارچ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے جب ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنانے کا عہد کیا، فضہ زیشان بدقسمتی سے اس قوم کو ایسے لیڈر نہیں ملے جو پاکستان کو مستحکم کرتے، پاکستان میں امیر و غریب کو یکساں ترقی کے مواقع نہیں مل سکے، ملک کے ادارے تباہ کیا اور دولت کو باہر بھیجا گیا،اور پھر اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی شکل میں ایک سچا لیڈر اس قوم کو دیا عمران خان اپنی زات کے بجائے قوم کیلئے سوچتے ہیں، اب نئے پاکستان کی بنیاد ڈل چکی ہے، ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں ہم پاکستان کو ویسا ہی ملک بنائیں گے جس کا خواب دیکھا گیا تھا.
-

کراچی میں خواجہ سراؤں کی پہلی کمرشل ٹیلر شاپ پر کام کا آغاز
پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں خواجہ سرا کمیونٹی کی جانب سے قائم کی گئی پہلی کمرشل ٹیلر شاپ پر کام کا آغاز کردیا۔
باغی ٹی وی : مخنث افراد کو بااختیار بنانے والی تنظیم ’ٹرانس پرائڈ سوسائٹی‘ نے دیگر اداروں کی معاونت سے کراچی کے کاروباری علاقے محمد علی (اے ایم ) جناح روڈ پر دکان حاصل کی۔

ٹرانس پرائڈ سوسائٹی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایم اے جناح روڈ کے جناح کمپلیکس میں مخنث افراد کے اسٹاف پر مبنی پہلی ٹیلر شاپ کھول لی گئی۔مذکورہ دکان کھولے جانے کی افتتاحی تقریب میں سندھ حکومت کی خواتین کی کمیشن کی چیئرپرسن اور کراچی بار کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

خواجہ سرا افراد کے اسٹاف پر مبنی ٹیلر شاپ کھولے جانے کے موقع پر ٹرانس پرائڈ سوسائٹی کی سربراہ نیشا راؤ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مذکورہ پروگرام مخنث افراد کو خودمختار بنانے کی طرف پہلا قدم ہے۔

انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مخنث افراد کے ٹیلر شاپ پر خصوصی طور پر آئیں تاکہ خواجہ سرا افراد باعزت روزگار حاصل کرسکیں۔

خیال رہے کہ ٹرانس پرائڈ سوسائٹی کی سربراہ نیشا راؤ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل بھی ہیں نیشا راؤ کراچی بار کا بھی حصہ ہیں اور وہ وکالت کی تعلیم حاصل کرنے اور وکالت سے قبل سڑکوں پر بھیک مانگتی تھیں۔

وکالت کی تعلیم حاصل کرنے اور وکالت کا آغاز کرنے کے بعد نیشا راؤ نے اپنی کمیونٹی کے افراد کے لیے مختلف فلاحی منصوبے شروع کیے اور ایسے ہی منصوبوں کی تکمیل کے لیے انہوں نے ’ٹرانس پرائڈ سوسائٹی‘ نامی ادارے کا قیام کیا، جس کے تحت اب خواجہ سرا افراد کا پہلا ٹیلر شاپ کھول دیا گیا۔ -

پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم پیدائش پر پیغام
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یومِ پیدائش پر خصوصی پیغام دیا اور ان کے یوم پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ مادرِ جمہوریت کی لازوال جدوجہد و عظیم قربانیوں کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ ہمیشہ نامکمل رہے گی۔انہوں نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کے عدالتی قتل کے بعد عوام کو حقِ حاکمیت واپس دلانے کے لیِئے سیاہ ترین آمریت کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے قیامت خیز سانحات کا سامنا کرنے کے باوجود صبر و برداشت اور عزم و حوصلے کے نئے اقدار قائم کئے۔ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں ایک تاریخی و عوامی تحریک کی قیادت کی اور عوام کے حقوق کے لیئے زندگی بھر جدوجہد کرنے کا بے مثال عملی نمونہ پیش کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا محور آج بھی انصاف، مساوات اور جمہوریت ہے اور یہ ہی وہ اقدار تھے جن کی خاطر مادرِ جمہوریت سمیت تمام پارٹی چیئرپرسنز نے جدوجہد کی اور آئندہ نسلوں کے لیئے راہیں روشن کیں۔ -

پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ،اہم شخصیت کی ہوئی موت
پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ،اہم شخصیت کی ہوئی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ،ممبر سندھ اسمبلی بشیر احمد ہالیپوتہ انتقال کرگئےبشیر احمد ہالیپوتہ پیپلزپارٹی کے سینئر بزرگ کارکن تھے بشیر ہالیپوتہ 3بار ایم این اے اور دو بار ایم پی کی الیکشن بھی جیتے ، بشیر احمد کافی دنوں سے علیل تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے
چیئرمیں پی پی بلاول بھٹو نے رکنِ سندھ اسمبلی بشیر ہالیپوتہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بشیر ہالیپوتہ کے انتقال کی خبر سن کر صدمے میں ہوں، سابق صدر آصف زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر حسین شاہ سمیت دیگر نے بشر احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کےلئے دعائے مغفرت کی ہے
-

کراچی میگا ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے ڈیڈ لائن طے کردی گئی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کراچی میں دو میگا ٹرانسپورٹ منصوبوں کراچی سرکلرریلوے (300 ارب روپے) اور گرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (25ارب روپے) کو چلانے کے لیے ڈیڈ لائن طے کردی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی ٹی ایس) معاہدے کے پہلے پیکیج (اے) پر دستخط کرنے کی آخری تاریخ 26 مارچ مقرر کی گئی ہے اس کے بعد پیکیج بی معاہدے پر 2 اپریل دستخط ہوں گے.آپریشنل اور مینٹیننس کنٹریکٹ کی ڈیڈلائن رواں سال مئی تک ہے۔وزارت برائے ریلوے، سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس آئی ڈی سی ایل) اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی 3 اے) کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے تصدیق کی کہ 25 اپریل تک پروٹوٹائپ بسیں جانچ اور کمیشن کے لیے تیار ہوجائیں گی۔کے سی آر فریٹ کوریڈور منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے اسدعمر نے وزارت ریلوے، ایس آئی ڈی سی ایل اور پی 3 اے کو سہ فریقی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔اسد عمر نے ہدایت کی کہ گرین لائن بی آر ٹی اگست 2021 تک چلائی جائے اور ایس آئی ڈی سی ایل سے کہا کہ وہ آئی ٹی ایس کے نفاذ کے جزوی اور مکمل حل کے ساتھ مخصوص ٹائم لائن کے حصول کے لیے تمام سرگرمیوں کا جائزہ لے اجلاس میں گرین لائن بی آر ٹی اور کے سی آر منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ایس آئی ڈی سی ایل کے چیف آپریٹنگ افسر بلال میمن نے اجلاس کو گرین لائن انفراسٹرکچر کی پیشرفت اور بی آر ٹی کے آپریشنل فریقوں کی خریداری کی تازہ کاری سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔
-

ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے یوم پاکستان 23 مارچ کی مبارکباد
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے یوم پاکستان 23 مارچ کی مبارکباد اور خصوصی پیغام یوم ِ پاکستان 23مارچ کے موقع پرپوری پاکستانی قوم اور ساری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کویوم قراردادِ پاکستان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان اللہ اور اسکے رسول ص کا خصوصی تحفہ ہے جسکی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی ہے۔قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں جدوجہد کی۔آج 23 مارچ کا ایک ایسا عظیم دن ہے جب 1940 میں پاکستان بننے کی قرارداد پیش کی گئی۔اللہ پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کرے اور پاکستانی قوم کا ہر بچہ علم کی دولت سے مالا مال ہو.
-

پاکستان عوامی تحریک نظام بدلو بائیک ریلی آج 1بجے سہراب گوٹھ سے مزار قائد ہو گی
پاکستان عوامی تحریک نظام بدلو بائیک ریلی
23مارچ سہراب گوٹھ تا مزار قائد پاکستان عوامی تحریک کی تاریخ ساز نظام بدلو بائیک ریلی آج 1بجے سہراب گوٹھ الاآصف سے مزار قائد ہو گی نظام بدلو بائیک ریلی کی قیادت کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور صبح کراچی پہنچ گئے نظام بدلو بائیک ریلی میں شرکت کیلئے قافلے کراچی کے مختلف اضلاع اور ٹاؤنز سے سہراب گوٹھ کی جانب رواں دواں ہیں پاکستان عوامی تحریک کی نظام بدلو بائیک ریلی سے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین،مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،مشتاق صدیقی اور راؤ کامران محمود خصوصی خطاب کریں گے نظام بدلو بائیک ریلی میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے اور نظام بدلو تحریک کا آغاز آج مزار قائد سے شروع کریں گے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ نظام بدلو بائیک ریلی کی سیکورٹی کیلئے پروف فل انتظام کرے پاکستان عوامی تحریک کی نظام بدلو بائیک ریلی کی سیکورٹی PATیوتھ ونگ کے 500 نوجوان بھی اپنے فارئض سر انجام دیں گے الیاس مغل ترجمان پاکستان عوامی تحریک نظام بدلو ریلی سے مرکزی قائدین مزار قائد پر اہم خطاب کریں گے۔ -

*باغی ٹی وی ٹیم اور آئی بی سی کی کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریوو کار پیریڈ آج ہوگی*
آئی بی سی اور باغی ٹی وی ٹیم کے اشتراک سے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی
باغی ٹی وی کراچی: آج ۲۳ مارچ بروز منگل آئی بی سی فرنچائز اور باغی ٹی وی ٹیم کی باہمی اشتراک سے آج ۲۳ مارچ ریوو کار پیریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
آئی بی سی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین غنی اللہ خان اور باغی ٹی وی ٹیم کراچی کے بیورو چیف ملک ضمیر الرکن ،اساتذہ ،طلبا و طالبات کے گروپ کی صورت ریلی کا آغاز قائد آباد کیمپس سے کرے گے۔
قائدآباد سے کراچی ائیرپورٹ ،ائیرپورٹ سے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے لئے حاضر ہونگے اور پھر کارواں یہاں سے ڈیفنس ساحل سمندر روانہ ہوگا جہاں سمندر آبی حیات کے تحفظ کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے ساحل سمندر کی صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
~
ریلی کا مقصد آج کے دن کی اہمیت اجاگر کرنا اور تمام ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جہنوں نے آج کے دن ملک پاکستان کے نام وہ قرارداد پاس کروائی جوکہ آج ایک آزاد وطن کی بنیاد بنی۔
اور اس عزم کو کا اظہار کرنا ہے کہ ہم پنجابی ،سندھی ،پٹھان ،مہاجر اور بلوچ مل کر خون کے آخری قطر تک ملک کی سلامتی کے لئے ایک ہوکر لڑتے رہے گے۔
~
تو سلامت وطن تاقیامت وطن! -

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ
تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم پاکستان کے موقع پر مزارقائد پر حاضری دی
چیف سیکرٹری سندھ سید ممتازشاہ نے وزیر اعلیٰ کو خوش آمدید کہا۔مراد علی شاہ کے ہمراہ سندھ کابینہ کے اراکین امتیاز شیخ، سید اویس شاہ، اعجاز جکھرانی،شبیر بجارانی اور شہلا رضا سمیت دیگر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی ۔
اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قرارداد پاکستان جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کے لئے ایک مقصد بنا۔یہ ملک ہمارے بزرگوں نے قربانیاں، جدوجہد اور جذئے سے قائم کیا۔ آج پاکستا ن کی حفاظت اور اس کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا جائے، پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو یکساں آزادی ہے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 73ء متفقہ آئین دیا،قائد اعظم نے ہی کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ قرار دیا تھا،کشمیر کے حصول کے لیے ہم ہر قسم کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے،عہد کرتے ہیں قائد اعظم کے وژن کو آگے بڑھانا ہے،
گورنر سندھ ,وزیراعلیٰ سندھ کی یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم کی مزار پر حاضری#baaghitv #pakistan #PakistanResolutionDay #OneNationOneDestiny #یوم_تجدید_عہد #استادکاپاکستان #یوم_پاکستان #PakistanDay #PakistanFirstMovement @ImranIsmailPTI @SindhCMHouse pic.twitter.com/sneasFGRcQ
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 23, 2021
گورنر سندھ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ صاحب کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں ہے،کچھ تحفظات صوبے کو وفاق سے اور کچھ وفاق سے صوبے کو ہے،کراچی کے لیے وفاقی حکومت کے اقدام پر ہم نے لبیک کہا،وزیراعلیٰ میرے پاس آتے ہیں چائے بسکٹ پر گزارہ کرتے ہیں،
سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج
الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا
گورنر عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی، مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے،
پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال ملک بنانے اور بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے،
امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام
