ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا مقصد تاریخی قرارداد پاکستان کو ہدیہ تشکر پیش کرنا ہے جو آگے چل کر قیام پاکستان کی بنیاد بنی اور برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد اور خود مختار وطن حاصل ہوا، آج نئی نسل کو ان عظیم اور لازوال قربانیوں سے روشناس کرانا ضروری ہے جس سے ہماری تحریک آزادی عبارت ہے، یہ بات انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کی تاریخ درحقیقت اس عظیم جدوجہد کا نکتہ آغاز تھی جس کے نتیجے میں پاکستان کی شکل میں ایک نئی مملکت دنیا کے نقشے پر ابھری، زندہ قومیں اپنی تاریخ کو نہ صرف یاد اور محفوظ رکھتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے عظیم اکابرین اور قائدین کی محنت اور قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کرتیں جس کی بدولت انہیں غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہو کر باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے کا موقع ملا، انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایک بار پھر اسی جذبے اور باہمی اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940ء کو کیا گیا اور اسی جذبے نے برصغیر میں دو قومی نظریے کو فتح سے ہمکنار کیا، اقبال کے خوابوں کی تعبیر ملی اور قائد اعظم کی محنت کے ثمر کا باعث بنا، بے سرو سامانی کے عالم میں پاکستان کی صورت میں اتنی بڑی منزل کا حصول کوئی آسان کام نہیں تھا، قرار داد پاکستان کی منظوری نہ صرف اس خطہ اراضی میں ایک اہم واقعہ تھا بلکہ مسلمانوں کو سیاسی، علمی اور مذہبی ترقی کے بھی مواقع بھی ملے، یہ سب قیادت کی پختہ سیاسی شعور اور دور اندیشی کے باعث ہی ممکن ہوا، موجودہ صورتحال میں بھی ہمیں اتحاد، ملی یکجہتی اور جذبے سے کام لینا ہوگا،انہوں نے کہا ہے کہ اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے رہنمااصولوں کو اپنا کر ہی ہم ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوسکتے ہیں لہٰذا قوم کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو اپنے حصے کا کردار احسن طریقے سے نبھانا ہے۔
Category: کراچی
-

ایک طرف کرونا کی جکڑ بندیاں دوسری طرف سندھ سپورٹس بورڈ کے اکٹھ کے دعوت نامے
ایک طرف کرونا کی جکڑ بندیاں دوسری طرف سندھ سپورٹس بورڈ کے اکٹھ کے دعوت نامے
باغی ٹی وی : سندھ حکومت کی کرونا کے متعلق سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے . سندھ سپورٹس بورڈ اور سندھ اولمپک نے تاحال سندھ سپورٹس میلہ کے لیے دعوت نامے تقسیم کرتی پھر رہی ہے . جہاں عام عوام سمیت اہم وزراء اور شخصیات کا اکٹھ ہو رہا ہے . اس سلسلے میں شاندار قسم کے دعوت نامے بھی جاری کیے جارہے ہیں.
ادھر وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا
اجلاس کے بعد این سی او سی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ،ملک بھرمیں رات 8ب جے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،رات 10 بجے تک صرف آوٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہوگی،ملک بھرمیں ہفتےمیں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی،کاروبار بند رکھنے کیلئے 2 دنوں کا تعین وفاق کی اکائیاں کریں گی،بند مقامات پرہونے والے تمام ثقافتی، موسیقی اورمذہبی اجتماعات پرپابندی عائد ہو گی ،8فیصد سےکم شرح والے شہروں میں پہلے سے نافذ پابندیوں پرہی عملدرآمدجاری رکھا جائے گا
،کھانا صرف پارسل کے ذریعے لے جانے کی اجازت ہوگی،این سی اوسی نے ہائی رسک شہروں میں نقل وحمل محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے 300افراد تک آوٹ ڈور شادی تقریبات کی رات 10بجے تک اجازت ہوگی،شادی کی آوٹ ڈورتقریبات 2 گھنٹےکیلئے ہونگی،کسی ان ڈورتقریب کی اجازت نہیں ہوگی شادی کی آوٹ ڈور تقریبات کے لیے بھی صرف 2 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، ملک بھر میں سینما اور مزارات مکمل بند رہیں گے،
تمام کورٹس میں موجود افراد کی تعداد میں کمی کی ہدایت کی ہے،تمام سیاحتی مقامات پرکووڈ ایس او پیزپرسختی سے عمل کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے،تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹیسٹنگ سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے،
ان حالات میں سندھ حکومت کی جانب سے ایسے میلوں کی اجازت اور اس کے لیے لوگوں کو دعوت دینا سمجھ سے بالا تر ہے . -

گورنر سندھ ملاقات میں شہزاد اعوان کو استعفیٰ واپس لینے پر راضی نہ کر سکے
کراچی شہر قائد کے انتخابی حلقے این اے 249 میں امجد آفریدی کو ٹکٹ دیے جانے پر اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے ملک شہزاد اعوان کو گورنر سندھ راضی نہ کر سکے۔ این اے 249 میں امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف میں اختلافات برقرار ہیں، اس سلسلے میں آج گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناراض اور استعفی دینے والے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ ملاقات میں شہزاد اعوان کو استعفیٰ واپس لینے پر راضی نہ کر سکے، شہزاد اعوان کا احتجاج برقرار ہے، اور وہ امجد آفریدی سے ٹکٹ واپس لینے پر اصرار کر رہے ہیں۔ملک شہزاد اعوان این اے 249 کے امیدوار کو تبدیل کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، انھوں نے ملاقات میں گورنر سندھ کو مخالفین کے امیدواروں کی پختگی اور پی ٹی آئی امیدوار کی کمزوری کی وجہ بھی بتائی۔انھوں نے کہا میں پی ٹی آئی کا حصہ تھا اور ہمیشہ رہوں گا، ووٹ عمران خان کی امانت ہے، خیانت نہیں کر سکتا، اس کمزور امیدوار کے ساتھ کام نہیں کر سکتا یہ میرا واضح مؤقف ہے۔ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا بلدیہ ٹاؤن عمران خان کا قلعہ ہے، اس قلعے کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا میری امجد سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں، یہ ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہے اور ہم نے یہ سیٹ دوبارہ جیت کر وزیر اعظم کو تحفے میں پیش کرنی ہے۔انھوں نے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں آپ امیدوار تبدیل کر کے دیں، ورکرز کو مشاورت میں لے کر دوسرا امیدوار دیں، اور ہم آپ کو یہ سیٹ جیت کر دیں گے
-

آئی بی اے اساتذہ پر پولیس تشدد کرنے پر پی ٹی آئی کراچی کا رد عمل
آئی بی اے اساتذہ پر پولیس تشدد پر کراچی سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا رد عمل آگیا۔خرم شیر زمان کہتے ہیں اساتذہ کے ساتھ رویے پر تحریک انصاف مذمت کرتی ہے، یہ اساتذہ بچوں کو تعلیم دیتے ہیں، سندھ حکومت اساتذہ کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرے، سندھ حکومت اپنے طرز حکمرانی کو بدلے دہشتگردی، ڈنڈے، دہمکانے کی حکمرانی تبدیل کرنی ہوگی، خواتین اساتذہ پر ڈنڈے مناسب چیزیں نہیں ہیں، یہ جماعت اب محترمہ شہید کی جماعت نہیں ہے، یہ زرداری لیگ کی جماعت بن چکی ہے.
-

پی این ایس بہادر کراچی میں منعقدہ تبدیلی کمان کی پر وقار تقریب
کراچی 22 مارچ 2021 ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈر کراچی کی کمان سنبھال لی ہے پی این ایس بہادر کراچی میں منعقدہ تبدیلی کمان کی پر وقار تقریب میں وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے کمان ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے سپرد کی۔ کمان سنبھالنے کے بعد ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاک بحریہ کی کراچی میں واقع تمام تربیتی یونٹس کے کمانڈر ہوں گے۔ ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے جولائی 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس خیبر شامل ہیں۔ ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹنگ اسٹاف ایٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ڈائریکٹر نیول ڈیلوپمنٹ پلانز ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز، چیف اسٹاف آفیسر ٹو کمانڈر پاکستان فلیٹ، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف( آپریشنل پلانز) اور پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف آف دی نیول اسٹاف ایٹ نیول ہیڈ کوارٹرز شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل اویس منسٹری آف ڈیفنس میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ کمانڈر کراچی کے فرائض منصبی سنبھالنے سے قبل وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے ابتدائی تربیت برطانیہ رائل کالج ڈارٹ ماؤتھ سے حاصل کی۔ ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، نیول کمانڈ اینڈ جنرل سٹاف کالج فلپائن اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ کے گریجویٹ ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ پرنسپل وارفیئر اور نیویگیشن اسپیشلسٹ بھی ہیں۔ ریئر ایڈمرل اویس نے کنگز کالج لندن سے انٹرنیشنل سیکورٹی اور اسٹریٹجی میں بھی ماسٹرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ان گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نواز رکھا ہے۔ کمان سنبھالنے پر نئے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ماتحت یونٹس کے کمانڈنگ افسران سے ان کا تعارف کروایا گیا۔ تبدیلی کمان کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسران ، سی پی اوز، سیلرز اور بحریہ کے سویلینز نے شرکت کی۔ -

کراچی میں ائیرپورٹ کے علاقے سے 2 سالہ بچہ اغوا
کراچی ائیرپورٹ کے علاقے سے نا معلوم فرد اور رکشہ ڈرائیور نے 2 سالہ بچے کو اغوا کرلیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ، ائیرپورٹ کےعلاقے سے 2 سالہ بچے کا اغوا کرلیا گیا۔ نامعلوم فرداور رکشہ ڈرائیور کھیلتےبچے کو اٹھا کر لے گئے تاہم پولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کرکےت حقیقات شروع کردی ہے۔یاد رہے رواں ماہ کراچی کے علاقے ملیرالفلاح سے 2خواتین نے 10 روز کی بچی کو گھر سے اغوا کر لیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔والدوقار کا کہنا تھا کہ 10روز کی نورفاطمہ والدہ کے پاس گھر میں تھی، شام میں بچی کو سلانے کے بعد والدہ خود بھی سو گئی جب آنکھ کھلی تو بچی غائب تھی اورگھر کادروازہ کھلا تھا۔
-

دعا بھٹو بچیوں کے ورثا کے ہمراہ رضویہ تھانے پہنچ گئی
آج صبح پیش آنے والے اسکول میں بچیوں کےساتھ بدسلوکی کےواقعے کےبعد پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو بچیوں کے ورثا کے ہمراہ رضویہ تھانے پہنچ گئی اور ایف آئی آر درج کروائ. پولیس کی جانب سے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی یقین دھانی کروائی گئی، بچیوں کے ورثا سے ملاقات کر کے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دھانی کروائی چند پئسوں کی لالچ میں نجی اسکول انتظامیہ نے بچیوں کے ساتھ زیادتی کی ہے ، اسکول انتظامیہ کے خلاف رضویہ تھانے پر ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے، چند پئسوں کی لالچ میں بچیوں کے والدین کو دھمکیاں دی گئیں ہیں کہ ایڈمنشن نہیں دیا جائے گا، ہم بچیوں کے والد والد عادل انصاری کے ساتھ ہیں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔بچیوں کی فیس بھی ہم ادا کریں گے اور اسی اسکول میں ایڈمشن دلوائیں گے، سعید غنی نے سندھ میں اسکولوں کا نظام برباد کر دیا ہے، اگر سرکاری اسکولوں میں پڑھائی کا نظام بہتر ہوتا تو نجی اسکولوں میں جانا نہیں پڑتا،نجی اسکولوں کے مالکان نے اسکولوں کو کاروبار کا ذریعہ بنا رکھا ہے،سرکاری اسکولوں میں گدھے گوڑھے بندھے ہیں اگر نظام بہتر ہوتا تو غریبوں کےبچے بھی معیاری تعلیم حاصل کر سکتے.
-

ُٓپاکستان عوامی تحریک کے قائدین کی ٢٣مارچ ریلی سے متعلق پریس کانفرنس
ُٓپاکستان عوامی تحریک کے قائدین راؤ کامران محمود،ثاقب نوشاہی،ڈاکٹر عدنان سامی کی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک کی تاریخ ساز نظام بدلو بائیک ریلی آج سہراب گوٹھ تا مزار قائد ہو گیریلی کی قیادت خرم نواز گنڈا پور،قاضی زاہد حسین،مشتاق صدیقی،راؤ کامران محمود کریں گے.قانون نافذ کرنے والے ادارے نظام بدلو بائیک ریلی کی سیکورٹی کیلئے مناسب اقدامات کریں پاکستان عوامی تحریک کا ایک بار پھر ملک بھر میں نظام بدلوبیداری شعور تحریک چلانے کا فیصلہ پاکستان عوامی تحریک کراچی اہلیان کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی، کراچی کے مسائل پر ہم خیال جماعتوں سے مل کر تحریک چلائیں گےکراچی(22مارچ)پاکستان عوامی تحریک مرکزی کورکمیٹی کے ممبر و جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود،سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی،نائب صدر ڈاکٹر عدنان سامی نے صوبائی سیکرٹریٹ PATمیں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کرپٹ جماعتوں کے کرپٹ لوٹوں کو جمع کر کے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے قوم کی امیدوں اور امنگوں کے قاتل ہیں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے مکمل ناکام ہو چکے ہیں قوم نے جس امید کے ساتھ تبدیلی کو ووٹ دیا تبدیلی حکومت اس پر 5فیصد بھی پورا نہیں اتر سکی۔ مایوس قوم کو ایک بار پھر کسی نئے چہرے اور دلفریب نعروں سے دھوکہ دینے کیلئے کرپٹ چور تیاری کررہے ہیں، اس لئے پاکستان عوامی تحریک نے ایک بار پھر ملک بھر میں نظام بدلوبیداری شعور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز23مارچ2021 بروز منگل ”نظام بدلو بائیک ریلی“ سے ہو گا۔بائیک ریلی 23مارچ 1بجے دن سہراب گوٹھ تا مزار قائد روانہ ہو گی۔ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی قیادت صدر قاضی زاہد حسین،کنوینیئرکور کمیٹی خرم نواز گنڈا پور،صوبائی قیادت صدر مشتاق صدیقی،جنرل سیکریٹری راؤ کامران محمود کریں گے۔نظام بدلو ریلی میں شرکت کیلئے مرکزی سیکرٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈا پورآج کراچی پہنچیں گے۔ریلی کی سیکورٹی کے سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ کو باقاعدہ درخواستیں دے دی ہیں اس کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے 500نوجوان سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ریلی میں شرکت کیلئے شہر کراچی کے تمام اضلاع سے بڑی تعداد میں کارکنان صبح 12بجے یوسف پلازہ پہنچنا شروع ہونگے جہاں پر استقبالیہ کیمپ پر انکا استقبال کیا جائے گا۔ٹھیک ایک بجے ریلی سہراب گوٹھ سے مزار قائد روانہ ہو گی جہاں کئی مقامات پر قائدین خطابات کریں گے جبکہ مرکزی قیادت مزار قائد پر خطاب اور حاضری دے گی۔جیسا کے آپ جانتے ہیں سابقہ ادوار کی طرح موجودہ دورِ حکومت میں بھی وطن عزیز مسائل،پریشانیوں،قرضوں،مہنگائی،بےروزگاری،لاقانونیت،بیڈ گورنس،افراتفری کا شکار ہے۔ہر پانچ سال بعد آنے والی نئی حکومت کے منہ سے صرف یہی جملے سننے کو ملتے ہیں ملکی خزانے خالی ہیں ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے معاشی نظام تباہ ہو چکا ہے ہمیں حکومت ملے تو ہم ملک کی تقدیر بدل دینگے مگر حکومت میں آنے کے بعدوہی جماعت ملک کومزید قرضوں میں جکڑنے لا سبب بنتی ہے۔ قوم کو بیوقوف بنانے کا یہ سلسلہ78سالوں سے مختلف چہرے بدل بدل کر ایسے ہی چلتا آرہا ہے۔ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب نے پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے قوم کو چہرے بدلنے کے بجائے تبدیلی نظام کا جو شعور دیا اس پر عمل کیئے بغیر ملک حقیقی منزل کی جانب کبھی گامزن نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک کے قیام سے لیکر 23دسمبر2012مینار پاکستان پر پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے ”سیاست نہیں ریاست بچاؤ“ اور دو تاریخی دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے اس وقت کے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان کے مسائل کی تشخیص کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ملک کی دشمن سیاسی جماعتیں یا کوئی فرد نہیں بلکہ اس ملک کا کرپٹ ظالمانہ نظام ہے جس نے ان سیاسی جماعتوں میں موجود کرپٹ اشرافیہ کو سیاہ سفید کا مالک بنایا ہوا ہے۔آج پاکستان کے تمام باشعور شہری،پڑھا لکھا طبقہ،صحافی حضرات، عدلیہ اور خودوزیر اعظم تک یہ کہہ رہے ہیں کہ کرپٹ نظام بدلے بغیر اس ملک کوٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک نے پچھلے 32سالوں سے قوم کو نظام بدلنے کا جو شعور دیا اسکے بعد صورتحال یہ ہے کہ اب بیماری کا سب کو پتہ ہے مگر علاج کیلئے کوئی اس لیئے تیار نہیں کہ تمام کرپٹ لوگوں کے مفادات اسی ظالم، فرسودہ اور عوام دشمن نظام سے وابستہ ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کا روز اول سے یہی مقصد اور کوشش ہے کہ اس ملک کا کرپٹ نظام بدلے جس کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے دو بار تاریخ ساز دھرنے دیئے جسکی پاداش میں ہمارے کارکنان بے دریغ شہید کئے گئے،ہزاروں کو جیلوں میں ڈالا گیا،سینکڑوں مقدمات بنائے گئے اور وہ مقدمات اب تک چل رہے ہیں۔ہم نے اس ملک میں نظام بدلنے کیلئے لا زوال جانی،مالی قربانیاں دی ہیں اور اب تک ہماری بیداری شعور کی مہم جاری ہے۔انھوں نے کہا موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری میں ایک بنیادی اختلاف تھا، ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا اسی فرسودہ نظام کے تحت سو الیکشن بھی کروالیں کبھی تبدیلی نہیں آسکتی، پہلے نظام میں اصلاحات کی جائیں کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور پھر انتخابات کروائے جائیں جبکہ عمران خان کا کہنا تھا اسی نظام کو قائم رکھتے ہوئے اسکا حصہ بن کر، اقتدار میں آکر ہم تبدیلی لاکر دکھائیں گے۔آپ نے دیکھ لیا موجودہ حکومت کو اقتدار میں تین سال ہونے کو ہیں مگر ابھی تک کرپٹ نظا م کا ن بھی نہیں بدل سکی اور ناہی اگلے دو سالوں میں کچھ انقلابی تبدیلی ٓتی دکھائی دے رہی ہے۔موجودہ حکومت نے قرضوں اور مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو موجودہ حکومت بھی انصاف نہیں دلا سکی۔اس وقت سب کرپٹ سیاست بچانے کیلئے سر گرم عمل ہیں جسکے لیئے ریاست مخالگ بیان دینے سے بھی گریزاں نہیں نا کسی کو ریاست کی بقاء کی فکرہے۔سینیٹ الیکشن میں دھن دھونس اور دھاندلی پر مبنی نظام ِ سیاست کی حقیقت پوری قوم نے دیکھی۔ جب تک نظام کی جگہ صرف چہرے بدلتے رہیں گے یہ تماشہ بھی لگا رہے گا۔ کراچی منی پاکستان اور پاکستان میں سب زیادہ روز گار اور ٹیکس دینے والا شہر ہے اس شہر کے ساتھ جو سلوک پچھلے پچاس سالوں سے ہو رہا ہے اسکا انجام کھنڈر سڑکوں،تباہ حال سیوریج سسٹم،کے ای ایس سی کے مظالم،کچرے کے انبار،بہتے گٹرز،اسٹریٹ کرائم،ٹرانسپورٹ کی کمی،پانی کا بحران،صحرا نما پارکس،چائینہ کٹنگ،زمینوں پر قبضہ،قتل و غارت گری،بھتہ خوری کی صورت میں ہمارے سامنے ہے اس کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو اب تک اقتدار میں تھے جنھوں نے کبھی حق پرستی کا نعرہ لگایا کبھی روٹی کپڑا اور مکان کا۔ کراچی کے شہریوں کو پانی پینے کیلئے نہیں ملتا مگر ٹینکر مافیا کو بیچنے کیلئے مل رہا ہے۔ مردم شماری میں کراچی کی گنتی ہمیشہ متنازعہ رہی ہے، اس شہر کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا رہا ہے اب پاکستان عوامی تحریک کراچی اہلیان کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ کراچی کے مسائل پر ہم خیال جماعتوں سے مل کر تحریک چلائے گی۔اس موقع پر عطاء الرحمان ہاشمی،نوید عالم،بشیر خان مروت،سید مزرق حسین شاہ،عالم بادشاہ ایڈوکیٹ و دیگر موجود تھے۔
-

وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کے لیے پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے اونٹ اور بکروں کا صدقہ
پی ٹی آئی کراچی وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کے لیے پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے اونٹ اور بکروں کا صدقہ،انصاف ہاؤس میں اونٹ اور بکروں کا صدقہ دیا گیا،پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان، اشرف قریشی، شہزاد قریشی، سبحان علی ساحل اور دیگر شریک وزیراعظم اور خاتون اول کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

خرم شیر زمان نے کہا پی ٹی آئی کراچی نے وزیراعظم کے لیے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ شروع کیا ہے،وزیراعظم اور خاتون اول کی صحتیابی کے لیے صدقہ دیا گیا ہے،ہمارے وزیراعظم کھلاڑی ہیں وہ کورونا کا مقابلہ کریں گے،ان کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں،جس طرح انہوں نے عوام کو کورونا سے بچایا،خود بھی بہادری سے مقابلہ کریں گے،وزیراعظم نے ناموس رسالت صلہ کے لیے آواز بلند کی،آج ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،احساس پروگرام سے غریبوں کی مدد کی گئی،یہ سب کوششیں ہمارے وزیراعظم کی ہیں،پورے ملک کو وزیراعظم کی ضرورت ہے،پوری قوم وزیراعظم کے لیے دعاگو ہے،پی ڈی ایم آج خلاف ہے، سخت حالات ہیں،عمران خان کے ساتھ اللہ ہیں،عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا،ہم سب ان کا مقابلہ کریں گے،پوری قوم وزیراعظم کے خلاف قوتوں کا مقابلہ کرے گی،این اے 249 پر ہماری مہم کو لانچ کرنے جارہے ہیں. -

سندھ حکومت کی نااہلی ہے کہ پانی گٹر سڑک پارکس کے کام بھی وفاق کر رہا ہے
پی ٹی آئی وفاقی حکومت کی جانب سے حلقہ این اے ۲۴۳ میں گلشن اقبال بلاک ۱ کامران مارکٹ کی سڑک تعمیر پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کا سڑک کی تعمیر مکمل ہونے پر وزیراعظم کا شکریہ کراچی کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان کے محلوں کی ترقی پر خرچ کی جا رہا ہے۔ جو کام صوبائی اداروں کا تھا وہ کام بھی وفاق کر رہا ہے۔ سندھ حکومت کی نااہلی ہے کہ پانی گٹر سڑک پارکس کے کام بھی وفاق کر رہا ہے۔ این ایف سی فنڈ و دیگر فنڈز سندھ حکومت کو دیا جاتا رہا مگر کراچی پر کچھ نہیں لگا۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کو موئن جو ڈرو بنا دیا گزشتہ ۱۵ سالوں میں کراچی کی ترقی کا پہیہ روک دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے واضع کر دیا اگر سندھ حکومت کام نہ بھی کرے تو وفاق کراچی میں کام کریگا۔ سڑک کی تعمیر پر علاقہ مکین کا وزیراعظم عمران خان و منتخب نمائندوں کا شکریہ.
