کراچی مرکزی بینک کے مطابق فروری میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ فروری کا تجارتی خسارہ 2.34 کروڑ ڈالر رہا اور رواں مالی سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 88 کروڑ ڈالر ہے جب کہ 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 20.66 ارب ڈالر ہے جب کہ 8 ماہ کی ورکرز ترسیلات 18.74 ارب ڈالر ہیں۔
Category: کراچی
-

مولانا صاحب نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں تو رسیدیں ساتھ لے جائیں، حلیم عادل شیخ
تحریک انصاف کے رہنما اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور جے آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے توجارہے ہیں، بہتر ہے کہ مولانا صاحب بھی اپنے ساتھ اپنی رسیدیں ساتھ لے کر جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اپوزیشن لیڈر بھی مرضی کا چاہیےاور جج بھی، ان لوگوں کو الیکشن کمشنر بھی اپنی مرضی کا چاہیے۔انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کتے ہر دوسرے دن بچوں کو کاٹ رہے ہیں جج نے ان کے خلاف حکم دیا توان کے خلاف ہو گئے۔اس سے قبل حلیم عادل شیخ و دیگر ملزمان عدالت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ ودیگر ملزمان پر ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات کے تحت میمن گوٹھ تھانے میں دو مقدمات درج ہیں.
-

عرب حکمران اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں۔
کراچی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی اراکین نے ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب میں نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کی اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر گلدستہ و مٹھائی بھی پیش کی۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی قیادت سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان کر رہے تھے ان کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، پاکستان تحریک انصاف کی اسرار عباسی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ نواز کے قاضی زاہد حسین، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئر مین مطلوب اعوان قادری، حریت کانفرنس کے نمائندہ بشیر سدوزئی، پائیلر کے چیئر مین کرامت علی، پی ٹی آئی خواتین رہنما عرم بٹ، عائشہ کامران اور دیگر موجود تھے۔
کراچی پریس کلب کے عہدیداروں میں سیکرٹری رضوان بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، رضوان راجپر، فاروق اسماعیل اور عزیز سانگھر موجود تھے۔ملاقات میں شرکاء نے متفقہ طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب دنیا کے حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے فلسطینی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے والے عرب حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عرب حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور مسلم اُمّہ کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔
رنماؤں اورکراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے فلسطین اور کشمیر میں جاری صہیونی و بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تیس مارچ کو فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے یوم ارض فلسطین منایا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی مسلسل انتھک جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔




-

یوم پاکستان کی مناسبت سے آرچری کے مقابلے کل سی ویو پر منعقد ہوں گے
کراچی : یوم پاکستان کی مناسبت سے ۲۳ مارچ کو آرچری کے مقابلے کل سی ویو پر منعقد کیئے جائیں گے۔ واضح رہے کے سندھ اسپورٹس بورڈ گورنمنٹ آف سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ۲۳ مارچ کو یوم پاکستان کی حوالے سے اسپورٹس میلے کا انعقاد سی ویو پر کیا جا رہا ہے، اس ایونٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوص جناب سید امتیاز علی شاہ صاحب سیکریٹری اسپورٹس گورنمنٹ آف سندھ ہوں گے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جناب بنگل خان مہر ایڈوائزر اسپورٹس چیف منسٹر گورنمنٹ آف سندھ ہو ں گے۔آرچری کے ایونٹ کے حوالے سے سیکریٹری سندھ آرچری ایسوسی ایشن فرخ بلال کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں آرچری کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں- آرچری کے اس ایونٹ میں کراچی گرین اور کراچی وائٹ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
-

کراچی کی تین اسپتالوں کے حوالے سے اہم اجلاس، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی تین اسپتالوں کے حوالے سے اہم اجلاس اجلاس میں JPMC، NICVD اور NICH کے معاملات زیر بحث آئے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ اجلاس میں وفاقی حکومت کی طرف سے ان تین اسپتالوں کو بورڈ آف گورنرز کے ذریعہ چلانا عدالتی فیصلے کے برعکس قرار دیا گیا۔ ہم نے JPMC، NICVD اور NICH کو بہترین ادارہ بنانے میں بڑی محنت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق کو ان اسپتالوں کی حوالگی کے حوالے سے خط لکھا جائے گا۔ اس وقت بھی ان تینوں اسپتالوں کے 2011 سے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرتی ہے۔ ان اسپتالوں میں بلوچستان، پنجاب، کے پی کے اور سندھ کے دیگر شہروں سے مریض آتے ہیں۔ سندھ حکومت کی کوششوں سے ان اسپتالوں میں مفت اور بہترین علاج کی سہولیات کے باعث دنیا بھر میں نام کمایا ہے سندھ حکومت کے پاس ان اسپتالوں کو چلانے کیلئے ایک بہترین پلان ہے، وزیراعلیٰ سندھ اگر یہ اسپتال وفاق کے پاس گئے تو علاج معالج کی جاری سہولیات متاثر ہونگی، ان اسپتالوں سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ساتھ بات کرینگے اجلاس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل، سیکریٹری صحت و دیگر موجود ہے اجلاس میں JPMC، NICVD اور NICH کے سربراہاں بھی شریک ہوءے۔
-

حکومت پی آئی اے جہازوں کی مرمت کرنے والے ایشیا کے سب سے بڑے ادارے کو نیلام کر رہی
اصفہانی ہینگر کی نیلامی کا معاملہ / سینیٹر شیری رحمان کا بیان سامنے آگیا حکومت پی آئی اے جہازوں کی مرمت کرنے والے ایشیا کے سب سے بڑے ادارے کو نیلام کر رہی، جہازوں کی مرمت کرنے کا شعبہ اصفہانی ہینگر 70 کی دہائی میں قائم ہوا، اس ادارے میں جہازوں کی مکمل مرمت کی جاتی ہے، ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو مرمت کی سہولت دے رہا،ادارہ حکومت کو کروڑوں ورپے کا منافع دے رہا ہے، اصفہانی ہینگر کی نجکاری سے ملکی ایئر لائن کو جہازوں کی مرمت کروڑوں روپے دے کر کرانی پڑے گی، تباہی سرکار پی آئی اے کے اثاثے اپنے دوست احباب کو بیچ رہی، روزولیٹ کی طرح اصفہانی ہینگر کی بھی بندر بانٹ کی جا رہی، تباہی سرکار اسلام آباد سے کراچی تک ملکی ادارے بیچنے کے اشتہار دے رہی،اپنے من پسند لوگوں کو فائدہ دینے کے لئے ملکی ادروں کی لوٹ سیل لگائی جا رہی ہے،تباہی سرکار اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے ادارے بیچ رہی ہے،یہ لوگوں کو نوکریاں دینے آئے تھے، ان ادارے بیچ کر بیروزگاری بڑھا رہے، پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر کی نیلامی نہیں ہونے دینگے۔
-

کتے کے شہری کو کاٹنے پر رکنیت معطل کیوں؟ فریال تالپور عدالت پہنچ گئی
کتے کے شہری کو کاٹنے پر رکنیت معطل کیوں؟ فریال تالپور عدالت پہنچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپورنے سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ کراچی سے رجوع کرلیا
فریال تالپور درخواست دائر کرنے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں، ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے،
سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے کیس میں فریال تالپور کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا ،سندھ ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ منتخب نمائندے کتوں کے کاٹنے کے کیسز پر قابو پانے میں ناکام رہے، کتوں کے کاٹنے کی خبریں آئے روز دیکھنے کو ملتی ہیں،اراکین کی معطلی کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھیجی جائے گی،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے 2 اراکین صوبائی اسمبلی کو معطل کردیا معطل ہونے والوں میں پیپلز پارٹی رتو ڈیرو اور جامشورو کے اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں رتو ڈیرو سے آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور رکن اسمبلی ہیں جب کہ جامشورو سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گیان چند اور ملک سکندر رکن اسمبلی ہیں۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے معطل کیا جائے گا،سرکاری وکیل نے کہا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں ،جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ افسران فنڈز میں سے کسے کمیشن دیتے ہیں،
عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہے گا،عوام کا تحفظ کرنا ایم پی ایز کا فرض ہے،جس حلقے میں واقعہ پیش آئے گا وہ ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں دے سکے گا،واقعہ پیش آنے کی صورت میں متعلقہ افسران کی تنخواہ بند کر کے انہیں سرپلس میں رکھا جائے گا،
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے
سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا
جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت
شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟
بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا
-

حلیم عادل شیخ کے حوالے سے جمال صدیقی کا بیان
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی کراچی جمال صدیقی کا بیان سندھ پولیس مکمل طور پر سیاسی ہوچکی ہے، تفتیشی افسر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے کیس میں تاخیری حربے شرمناک اور عدالت سے مذاق کے مترادف ہے۔جسٹس صاحب تفتیشی افسر دیگر کے خلاف نوٹسز جاری کریں۔ سندھ حکومت کو بے نقاب کرنے کی دہشتگردی ہم کرتے رہیں گے۔
-

کراچی کی طالبہ سے مبینہ طور پر اسکول کی فیس نہ لانے پر بدسلوکی کی
کراچی میں ساتویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اسکول انتظامیہ نے پچھلے چار ماہ سے زیر التواء اسکول فیسیں لانے میں ناکامی پر مبینہ طور پر بدسلوکی کی ، انہوں نے اسٹوڈنٹس والدین ایسوسی ایشن سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ دریں اثنا ، ایس ایس پی ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ طالبہ کی چار ماہ کی فیسیں زیر التوا ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ اس نے اسکول انتظامیہ سے طالب علم کے اہل خانہ کے ساتھ معاملہ حل کرنے کو کہا ہے۔معاملہ حل نہ ہونے پر اسکول کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا یہ واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں ایک نجی اسکول کی انتظامیہ نے 7 ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی کیونکہ اس کے والدین زیر التواء فیس ادا کرنے میں ناکام رہے تھے۔اسکول میں کیا ہوا اس کے بارے میں ، طالب علم جس کی شناخت چھپ چھپ کر رکھی گئی تھی ، نے بتایا کہ اسے لنچ بریک سے فائدہ اٹھانے سے روک دیا گیا تھا اور اسے اسکول انتظامیہ نے اسکول کے بیگ سے محروم کردیا تھا۔طالب علم کے والد نے تھانے پہنچ کر اپنی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں نجی اسکول کے خلاف شکایت درج کروائی۔
-

کچی آبادیوں اور گوٹھ آباد اسکیموں نے کراچی کو تباہ کردیا،
کراچی سندھ ہائیکورٹ نے اورنگی ٹاؤن میں نالوں کے اطراف تجاوزات آپریشن سے متعلق مکانات مسمار کرنے کیخلاف مکینوں کی درخواست پر حکام کو نوٹس جاری کردیئےجسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز راشدہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اورنگی ٹاؤن میں نالوں کے اطراف انسداد تجاوزات آپریشن میں مکانات مسمار کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا تجاوزات کی آڑ میں لیز شدہ مکانوں کو بھی منہدم کیا جارہا ہے۔درخواستگزاروں کے پاس قانونی دستاویزات اور لیز ہے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کچی آبادیوں اور گوٹھ آباد اسکیموں نے کراچی کو تباہ کردیا۔ سپریم کورٹ نے نالوں کی صفائی کا حکم دیا ہے۔ بے ہنگم تعمیرات اور خلاف ضابطہ منظوری نے کراچی کو بڑا نقصان پہنچایا۔ آپ کو نالوں پر لیز کس نے دی؟عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ یہ مکانات نالوں سے متصل ہیں جس کی دستاویزات موجود ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ بارش میں کیا حال ہوتا ہے کراچی کا آپ کو یاد نہیں؟ بارش میں تو اورنگی نالہ میں بچے بہہ گئے تھے۔عدالت نے مکینوں کی درخواست پر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کے ایم سی اور دیگر کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے درخواستگزار کو درخواست قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
