Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں  پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق نے پی ڈی ایم پر تنقید کردی

    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق نے پی ڈی ایم پر تنقید کردی

    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں اور جعلی راج کماری مولانا کے کندھے پر سر رکھ کر آہیں سسکیاں لے رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کے دوران سندھ حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ میں فرد واحد کی حکومت ہے، آمرانہ حکومت ہے، یہ وفاقی حکومت کو پروفیسر بن کر لیکچر دیتے ہیں، سندھ میں کون سے طاقتور چوہے ہیں جو 40 ارب روپے کی گندم کھاگئے؟زیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے جو ایٹم بم حکومت پر چلانا تھا وہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر چلا دیا ہے۔

  • سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کردیا ہے

    سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کردیا ہے

    کراچی غیر متوقع بارشوں اور تیز آندھی کے امکان کے پیش نظر سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کردیا ہے۔ سندھ ڈیزا زسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے درمیان کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن سمیت شہید بےنظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن میں بارش اور تیز آندھی کا امکان ہیں۔اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان اور دادو میں بھی بارش اور تیز آندھی کا امکان ہے۔سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مراسلے کے زریعے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بروقت اقدامات کیےجائیں تاکہ جانی نقصان سےبچاجاسکے۔سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دئیے گئے مراسلے پر متعلقہ اضلاع کے حکام نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔

  • آئی جی سندھ مشتاق مہر نے حلیم عادل شیخ کے معاملے پر ظلم کیا،عمران اسماعیل

    آئی جی سندھ مشتاق مہر نے حلیم عادل شیخ کے معاملے پر ظلم کیا،عمران اسماعیل

    گورنرسندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں آئی سندھ مشتاق مہر نے حلیم عادل شیخ کے معاملے پر ظلم کیا۔ آئی جی سندھ اگر اپنی ذمہ داری نبھاتے تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی۔ ہم نے مجبور ہوکر آئی جی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ورلڈ فاریسٹ ڈے پر گورنر ہاوس کراچی میں تقریب کا انعقاد، گورنر سندھ عمران اسماعیل نےشجرکاری مہم میں پودا لگایا۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کو عدالتوں سے ریلیف نہیں ملے گا۔ صادق سنجرانی بطور چیئرمین سینٹ اپنی مدت پوری کریں گے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجبور ہوکر آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا، وہ اپنی زمہ داریاں پوری طرح نبھاتے تو یہ نوبت نہ آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے 249 میں ٹکٹ دینے کامعاملہ سیاسی ہے، اس پر پارٹی کا جو فیصلہ ہے وہ مقدم ہے۔

  • سندھ حکومت پی ٹی آئی کارکنان پر ظلم کررہی ، حلیم عادل  شیخ نے لگائے سنگین الزامات

    سندھ حکومت پی ٹی آئی کارکنان پر ظلم کررہی ، حلیم عادل شیخ نے لگائے سنگین الزامات

    2:25 PM سندھ حکومت پی ٹی آئی کارکنان پر ظلم کررہی ، حلیم عادل شیخ نے لگائے سنگین الزامات

    باغی ٹی وی : سندھ سندھ کے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے،پیپلزپارٹی اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپین سمجھتی ہے.سندھ حکومت پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے،پیپلزپارٹی اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپین سمجھتی ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کررہی ہے،ایسےجھوٹے مقدمات سے پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا.

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجبور ہوکر آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا، وہ اپنی زمہ داریاں پوری طرح نبھاتے تو یہ نوبت نہ آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے 249 میں ٹکٹ دینے کامعاملہ سیاسی ہے، اس پر پارٹی کا جو فیصلہ ہے وہ مقدم ہے۔

    واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت نے حراست میں لیا تھا جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا . اس طرح سندھ میں دیگر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی یہی شکایت ہے کہ ان کو ساسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے . پیپلز پارٹی اپنی حکومت اور وسائیل کو استعمال کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے رہنماوں اور کارکنان کو نشانہ بنا رہی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ان کے رہنما ؤں کے خلاف بنے کرپشن کے مقدمات کر ختم کرانا ہے .

  • گورنرسندھ نے کیا بڑے منصوبے کا افتتاح

    11:48 AM
    گورنرسندھ نے کیا بڑے منصوبے کا افتتاح

    باغی ٹی وی : گورنرسندھ نے گورنر ہاوَس میں ایک ایکٹر رقبے پربنائے گئے اربن فارسٹ کا افتتاح کر دیا . گورنر سندھ عمران اسمعیل کا کہنا تھا کہ اربن فارسٹ میں 1200 درخت لگائے جائیں گے..ہم نے کراچی کو جنگل بنا دیا ہے جسے اب گرین بنانا ہے، حکومت سے لیاری اور ملیر ندی میں جگہ دینے کی اپیل کی ہے،اگر ایک2 کلومیٹر کی زمین بھی ملے تو درخت لگائیں گے.

    کراچی کو گرین بنانے کی کافی ضرورت ہے،ملک ٹین بلین سونامی ٹری پورے ملک کے عوام کیلئے تحفہ ہے،ملک امین اسلم.ماحولیاتی اثرات سے بچنے کےلیے اربن فارسٹ ضروری ہے،

    نئی ٹیکنالوجی سے کم وقت میں زیادہ درخت لگا سکتے ہیں،گورنر سندھ.ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کےلیے سرسبز پاکستان دیں،سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مینگروز کی تعداد اضافہ ہوا،پی ڈی ایم ایک چون چون کا مربہ تھا جو ختم ہو چکا ہے،

    بلین ٹری سونامی منصوبے میں کن مشکلات کا سامنا تھا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

  • لوگوں کا روزگار نہیں چھین سکتے اس لیے مکمل لاک ڈاون نہیں کیا جا رہا،اسد عمر

    لوگوں کا روزگار نہیں چھین سکتے اس لیے مکمل لاک ڈاون نہیں کیا جا رہا،اسد عمر

    سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے لوگوں کا روزگار نہیں چھین سکتے اس لیے مکمل لاک ڈاون نہیں کیا جا رہا۔کراچی میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، ان ڈور شادی کی تقریبات کا کوئی جواز نہیں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھنا شروع ہو گئے ہیں، ہم سب کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہہے۔ ان حالات میں ان ڈور شادی کی تقریبات کا کوئی جواز نہیں، ہم لوگوں سے روزگار نہیں چھین سکتے اس لیے مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا رہے، مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

  • پی ایف یو جے کی سندھ میں صحافیوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کی مذمت

    پی ایف یو جے کی سندھ میں صحافیوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کی مذمت

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے سندھ پولیس کی جانب سے صحافیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کی مذمت کی ہے۔پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور جنرل سیکرٹری ناصر زیدی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے طالبعلم عرفان جتوئی کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے ملزمان کو بچانے کیلئے صحافیوں، رائٹرز اور سیاسی کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہيں۔سکھر سائٹ ایریا پولیس اسٹیشن میں درج ایسے مقدمے کی مثال نہيں ملتی۔پی ایف یو جے نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر توجہ دی جائے، آئی جی سندھ کو مقدمات واپس لینے کی ہدایات جاری کی جائيں اور طالب علم کے قتل کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرائی جائے.

  • شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کی،2 ملزمان گرفتار

    شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کی،2 ملزمان گرفتار

    کراچی شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گزشتہ رات پولیس کو 22 سے 25 سالہ لڑکی سڑک پر پڑی ملی تھی۔ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او منگھوپیر نے لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا، لڑکی نے ہوش میں آکر بتایا کہ 4 سے 5 لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی نشاندہی پر نور الدین گوٹھ کے ایک گودام پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے ڈی این اے لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں۔ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

  • کراچی ایم کیوایم مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ ایف آئی اے نے سیل کر دیا

    کراچی ایم کیوایم مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ ایف آئی اے نے سیل کر دیا

    کراچی ایم کیوایم مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ ایف آئی اے نے سیل کر دیا ایف آئی اے نے ایم کیوایم کے مرکز کو دہشت گردی اور ٹیرر فنانسنگ کے الزامات کے تحت سیل کیا خورشید بیگم میموریل ہال اور سیکریٹریٹ 22 اگست 2016 کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بھی سیل کیا تھا ایم کیوایم مرکز سے آپریشن کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدگی کا دعوی بھی گیا تھا خورشید بیگم میموریل ہال ایف آئی اے کاونٹر ٹیررزازم ازم ونگ کی رپورٹ کی بعد سیل کیا گیا خورشید بیگم سیکریٹریٹ پارک کی زمین پر قبضہ کر کے بنایا گیا تھا خورشید بیگم ہال فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 8 کے پلاٹ نمبر ایس ٹی تھری بی پر بنایا گیا تھا مذکورہ پلاٹ کے ایم سی نے 1998 میں لیز کیا تھا پلاٹ کے کے ایف کے نام پر ایمبولینس سروس اور اسپتال بنانے کے لئے لیا گیا تھا ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق خورشید میموریل سیکٹریٹ دہشت گردی کی وارداتوں کے لئئے استعمال ہوتا رہا ہے ایف آئی اے نے خورشید بیگم میموریل ہال کا قبضہ کسی کو بھی نہ دینے کی سفارش کی ہے.

  • جامعہ الدراسات الاسلامیہ تقریب تکمیل بخاری آج شام 7 بجے لائیو نشر کی جائے گی

    جامعہ الدراسات الاسلامیہ تقریب تکمیل بخاری آج شام 7 بجے لائیو نشر کی جائے گی

    جامعہ الدراسات الاسلامیہ کراچی میں تقریب تکمیل بخاری براہ راست نشر کی جائے گی-

    باغی ٹی وی : تقریب تکمیل بخاری دیئے گئے لنکس پر 7 بجے لائیو نشر کی جائے گی ان شاء اللہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اس تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے.

    جبکہ اس تقریب کے حوالے سے ٹویٹر ایکٹیوٹی 7 بجے شروع ہو گی.

    واضح رہے کہ گلشن اقبال کراچی میں وفاق المدارس سلفیہ سے الحاق شدہ جامعہ الدراسات الاسلامیہ اہل حدیث مکتب فکر کی سب سے بڑی دینی علوم کی درسگاہ ہے یہ یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے سامنے واقع ہے۔

    جامعہ الدراسات الا سلامیہ گزشتہ پینتیس سال سے شعبہ درس نظامی شعبہ حفظ اور شعبہ لغت العربیہ اور طالبات کے لیے دوسالہ فہم دین کورس کروا رہا ہے۔

    جامعہ میں طلباءکو دینی تعلیم کے ساتھ ایم اے تک عصری تعلیم کے مواقع، کمپیوٹر کورس، فن تحریر وتقریرکے کورس بھی کروائے جاتے ہیں جامعہ کے زیر اہتمام کراچی میں قائم 31 سے زائد طلباءوطالبات کے مدارس ہیں۔