Baaghi TV

Category: کراچی

  • شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں ملاقات کی

    شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں ملاقات کی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں ملاقات کی۔پی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد خاقان عباسی پی پی چیئرمین سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس کراچی پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہد خاقان عباسی نے بلاول سے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگی۔اس پر بلاول نے جواب دیا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا۔خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کی نشست خالی ہوئی تھی اس نشست پرسابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔

  • پی پی پی کے مرتضی وہاب کی زوردار پریس کانفرنس ۔وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پر شدید تنقید ۔

    پی پی پی کے مرتضی وہاب کی زوردار پریس کانفرنس ۔وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پر شدید تنقید ۔

    پی پی پی کے مرتضی وہاب کی کڑک پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی ایم پی ڈی ایم کا اتحادی ہے ۔علی وزیر کی گرفتار ی پر بلاول بھٹو لاعلم ہیں علی وزیر کی گرفتاری پر میں شرمندہ ہوں۔کیپٹن صفدر کے لیے ایک اور علی وزیر کے لیے دوسرا قانون کیوں ؟ علی وزیر کس کے تحویل میں ہے؟
    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ٹیکا عوام کو لگایا جا رہا ہے افسوس تو اس بات پر ہے کہ حکومت یہ کہہ کر تھکتی نہیں ہے کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو کھڑا کردیا ہے۔ اور خان صاحب تو یہ کہہ کر نہیں تھکتے کہ ہم لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء کر رہے ہیں بھئی آپ تو یہ کام اب کر رہے ہیں ہم دس سال پہلے کر چکے ہیں۔ سندھ اسپتالوں میں خواہ وہ جے پی ایم سی ہو این آئی سی وی ڈی ہو مفت مہنگا علاج سندھ گورنمنٹ کرواتی ہے آج بھی 20 مارچ 2021 کوتمام اخراجات سندھ گورنمنٹ دے رہی ہے ۔ آج تک جناح اسپتال میں سندھ حکومت 3۔862 ملین روپے اور این آئی سی وی ڈی میں 932 ملین روپے دے چکی ہے۔ سندھ حکومت موجودہ مالی سالوں میں بارہ ارب روپے ان اسپتالوں میں دے چکی ہے جبکہ وفاق زیرو۔ انہوں نے کہا کہ میں بڑے زور و شور سے کہہ رہا ہوں کہ وفاق کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ ان اسپتالوں کو چلا سکیں جبکہ ہم ان اسپتالوں کو دس سال سے چلا رہے ہیں اور مفت علاج بھی کر رہے ہیں نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک سے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں۔ ہم اپنے بجٹ کو پاکستان کی خدمت کے لئے خرچ کرتے ہیں۔
    مین اپنے تمام وفاقی حکومت کے ترجمان کو بتانا چاہوں گا کہ سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نوے دن میں ان معاملات کو طے کر کے باہمی رضامندی سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے مگر وفاقی حکومت نے ایسا کچھ ڈسکس نہیں کیا

  • زرداری لیگ ہمارے ورکرز پر جھوٹےمقدمے بنارہی ہے،خرم شیر زماں

    زرداری لیگ ہمارے ورکرز پر جھوٹےمقدمے بنارہی ہے،خرم شیر زماں

    پی ٹی آئ رہنما کراچی صدر خرم شیر زمان نے حلیم عادل پر ایک اور مقدمہ بننے پر سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوے کہاہےکہ زرداری لیگ،ہمارے ورکرز پر جھوٹے مقدمے بنارہی ہے، حلیم عادل شیخ پر ایک اور مقدمہ کردیا گیا ہے.سندھ حکومت اتنا کرے جتنا برداش کرسکے،کے پی یا پنجاب میں کوئی ایک سیاسی کیس بتادیں، سندھ میں یہ معاملات کررہے ہیں،انھوں نے مذید کہا کہ کیا یہ چاہتے ہیں خورشید شاہ کوچھوڑدیں حلیم عادل کے بدلے میں،انھوں نے مذید زور دیتے ہوے کہا کہ سندھ حکومت کی اس ناانصافی کے خلاف اب سڑکوں پر تحریک ہوگی،یہ تحریک اسی مہینے سے شروع ہوگی اور رمضان میں بھی چلے گی۔

  • ایف اے ٹی ایف نکات پر عملدرآمد کے لئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    ایف اے ٹی ایف نکات پر عملدرآمد کے لئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    کراچی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے کے لئے وفاقی حکومت انتہائی جامع اقدامات کررہی ہے، ایسے میں سندھ حکومت بھی وفاق کے شانہ بشانہ ہے، اسی تناظر میں صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ میں مساجد کی تفصیلات جمع کرنے کے سلسلے میں محکمہ اوقاف نے صوبے بھر کی مساجد کو ایک پروفارما جاری کیا ہے، مساجد کو جاری پروفارمے میں چندے کا طریقہ کار، مساجد کی ملکیت بشمول دکانیں اور دیگر تفصیلات طلب کرلی گئیں ہیں۔سیکریٹری اوقاف نے مساجد کی تفصیلات جمع کرنے کے عمل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ہدایت پر یہ ڈیٹا جمع کیاجا رہا ہے، سندھ حکومت پہلے ہی درگاہوں سے متعلق مکمل معلومات وفاقی وزیر داخلہ کو ارسال کرچکی ہے۔
    سیکریٹری اوقاف سندھ نے بتایا کہ صوبے بھر میں محکمہ اوقاف کےزیر انتظام76 مساجد، اور ایک سو دو درگاہیں ہیں۔گذشتہ ماہ ہونے والے اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے جون 2021 تک کی مہلت دی تھی۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدمات کا جائزہ لینے کے بعد اسے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے مطابق ’پاکستان نے ایکشن پلان پر عمل درآمد میں کچھ سنگین خامیاں ابھی بھی باقی ہیں، ان کا خامیوں کا تعلق دہشت گردی کی مالی معاونت سے ہے۔

  • سندھ حکومت کا مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ، کراچی حکومت سندھ نے صوبے بھر کی تمام مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے کی تمام مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے صوبائی محکمہ اوقاف نے تمام مساجد کو سوالنامہ ارسال کردیاہے۔محکمہ اوقاف کی جانب سے مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیرِ ملکیت دکان یا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے، اور تمام آئمہ مسجد کو جمعے کو جمع ہونے والے چندے اور اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مساجد سے تفصیلات ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں، جس کے بعد محکمہ اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کررہے ہیں.

  • بلاول کی پھپو عوام کو کتے کاٹنے کی دوائی نہیں دے سکی،خرم شیر زمان

    بلاول کی پھپو عوام کو کتے کاٹنے کی دوائی نہیں دے سکی،خرم شیر زمان

    آج سندھ میں کتوں کا راج ہے،جسٹس آفتاب گورڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پی پی نے جسٹس صاحب کے خلاف مہم شروع کردی ہے،صوبے میں سب سے زیادہ کیسز لاڑکانہ کے ہیں،عدم اعتماد کا اظہار کرنا توہین عدالت ہے،ایک جج کے فیصلے کی توہین کی گئی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان اس بات کا نوٹس لیں،سندھ میں کتے کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،2021 میں ہی صرف 16 سے 17 ہزار کیسز رجسٹر ہوچکے ہیں،عوام فیصلہ کرے کے اس جماعت کو ووٹ دینا ہے،جو کتے کاٹنے میں اپنا نام گنیز بک میں لکھوا چکا ہے،بلاول کی پھپو عوام کو کتے کاٹنے کی دوائی نہیں دے سکی،کروڑوں روپے کتے کھسی ہونے پر خرچ کردیے گئے،یہ ٹیکنیکل طریقے سے کرپشن کررہے ہیں،عوام نے اب ان کے معاملات کو دیکھنا ہے،ہم اپوزیشن میں ضرور ہیں لیکن ہماتی جدوجہد کامیابی یوینی ہے.

  • این اے 249 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کس جماعت کے ساتھ مشترکہ امیدوار لانے کی خواہشمند؟

    این اے 249 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کس جماعت کے ساتھ مشترکہ امیدوار لانے کی خواہشمند؟

    این اے 249 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کس جماعت کے ساتھ مشترکہ امیدوار لانے کی خواہشمند؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم سے رابطہ کر لیا

    پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا وفد شام کو بہادر آباد جائے گا،تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ مشترکہ امیدوار پر متفق ہو جائیں،

    ضمنی الیکشن کے لئے تحریک انصاف نے تحریک لبیک سے بھی رابطہ کیا ہے اور تحریک لبیک سے بھی مشترکہ امیدوار کی درخواست کی ہے تا ہم ابھی تک تحریک لبیک کی جانب سے حکمران جماعت کو کوئی جواب نہیں دیا گیا، ن لیگ نے اس سیٹ پر مفتاح اسماعیل کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال بھی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے

    قبل ازیں حلقہ این اے 249 میں پارٹی ٹکٹ امجد آفریدی کو دینے پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے استعفیٰ دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ حلقے میں ہمارا امیدوار بہت کمزور ہے، سیٹ نہیں جیت سکیں گے۔

    ملک شہزاد اعوان نے استعفیٰ این اے 249 سے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر دیا اور وہ سمجھتے ہیں پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی حلقے میں غیر مقبول ہے، یہ سیٹ ہر حال میں جیت کر وزیراعظم کو تحفے میں دینی ہے، اس لیے استعفیٰ دیا

    قبل ازیں ریجنل الیکشن کمشنر سید ندیم حیدر نے صوبائی الیکشن کمیشن کو ایک خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے ہمیں درخواست موصول ہوئی ہے، جس میں خرم شیر زمان نے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن سے رائے مانگ لی ہے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 249 ضمنی انتخاب کے لیے 29 اپریل کو پولنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے بھی سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ این اے 249 کراچی کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے۔ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ حلقہ 249 کے ضمنی انتخاب کی تاریخ آگے بڑھائی جائے، قمر نوید جمیل کا کہنا تھا کہ جس دن الیکشن ہوگا اس دن 15 یا 16 واں روزہ ہوگا۔ڈپٹی کنوینئر قمر نوید جمیل نے خط میں الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ ضمی انتخاب عید الفطر کے بعد رکھا جائے، رمضان کے مہینے میں مہم چلانا مشکل ہو جائے گا۔

    این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا ،این اے 249 کراچی کی نشست فیصل واوَڈا کے استعفی ٰکے باعث خالی ہوئی تھی،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی ا سکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسر کی فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی،دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے،این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا،

    واضح رہے کہ این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی ‏وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان ‏کے استعفیٰ دینے کے بعد این اے 249 کی نشست خالی ہوئی ہے

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

    فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

    علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

    تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

    ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

    #اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    حکومت اور تحریک لبیک کے مابین معاہدہ،احتجاج ملتوی

    فیصل واوڈا کی سیٹ پر ضمنی الیکشن، تحریک لبیک کا بھی بڑا اعلان، کون بنے گا امیدوار؟

  • کراچی بلدیہ میں زہریلی چیز کھانے سے تین بچے بے ہوش

    کراچی بلدیہ میں زہریلی چیز کھانے سے تین بچے بے ہوش

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں زہریلی چیز کھانے یا کسی کے کھلانے سے تین کم سن بچے بے ہوش ہو گئے۔اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے گلشن غازی بلاک اے میں باڑے کے قریب سے 4 سالہ بچہ محمد اقبال، 3 سالہ بچی حفضہ اور 2 سالہ فاطمہ بے ہوشی کی حالت میں ملے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں پولیس کے مطابق فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ بچوں کو کسی نے کوئی چیز کھلائی یا انہوں نے ازخود کوئی چیز کھائی۔

  • مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

    مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

    کراچی سندھ ہائی کورٹ نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت، چیف سیکرٹری اور آئی جی کو عمل درآمد کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم پولیس اہلکاروں کےبچوں کونوکریاں نہ دینےکےخلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جس میں عدالت نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی کوعمل درآمد کے لیے نوٹس جاری کردیا تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت پولیس اہلکاروں کےبچوں کی درخواستوں پرغورکرے، مرحوم پولیس اہلکاروں کےبچےچیف سیکرٹری کودرخواستیں دیں، اگرمطلوبہ تعلیمی معیارہو تو فوری نوکریوں کےآفرلیٹرجاری کیے جائیں۔سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سندھ حکومت نوکریاں نہ دےتودرخواست گزاردوبارہ عدالت سےرجوع کرے، نوکریوں کیلئےعنایت جبیں،فیضان خان،فیض اسلم خان نے درخواستیں دائر کیں۔

  • پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، ایم پی اے نے استعفیٰ دی

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، ایم پی اے نے استعفیٰ دی

    این اے 249 میں پارٹی ٹکٹ امجد آفریدی کودینے پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے، پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے استعفیٰ دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ حلقے میں ہمارا امیدوار بہت کمزور ہے، سیٹ نہیں جیت سکیں گے۔
    قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 سے ٹکٹ دینے کے تنازع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے استعفیٰ دیدیا، پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے اپنا استعفیٰ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بھجوا دیا ہے، ملک شہزاد اعوان نے استعفیٰ این اے 249 سے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر دیا اور وہ سمجھتے ہیں پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی حلقے میں غیر مقبول ہے، یہ سیٹ ہر حال میں جیت کر وزیراعظم کو تحفے میں دینی ہے، اس لیے استعفیٰ دی واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے تاہم سینیٹر کا الیکشن جیتنے کے بعد فیصل واوڈا نے اس نشست سے استعفیٰ دیا۔
    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کا پولنگ شیڈول بھی جاری کر دیا جس کے مطابق حلقے میں 29 اپریل کو ووٹنگ ہو گی.