Baaghi TV

Category: کراچی

  • پشاور بمقابلہ کراچی PSL کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور

    پشاور بمقابلہ کراچی PSL کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور

    کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا اور آخری اوورز تک پشاور زلمی کو اپنی گرفت میں رکھا مگر اننگز کے آخری اوور میں ڈینئل کرسچن نے 32 رنز دے کر کنگز کے فین کو مایوس کر دیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز اسکور کیے اور آخری اوور میں 32 رنز بننے کا مطلب ہے کہ پشاور زلمی نے اپنی اننگز کے 17 فیصد رنز صرف آخری اوور میں بنائے۔ڈینئل کرسچن نے آخری اوور میں دو وائیڈ گیندیں کیں اور انہیں نوجوان عماد بٹ نے مجموعی طور پر 8 گیندوں پر4 چوکے اور 2چھکے لگا کر 32 رنز اسکور کیے۔

  • پی ایس ایل: زلمی کا کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف

    پی ایس ایل: زلمی کا کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف

    پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور کی جانب سے ٹام کوہلر کیڈمور اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 30 کے مجموعے پر کامران اکمل 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور پھر 33 پر کیڈمور اور 34 رنز پر کپتان شعیب ملک بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ پشاور زلمی کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جو 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے چار کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد تجربہ کار روی بپارا اور شرفین ردرفورڈ نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، ردرفوڈ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد عماد بٹ وکٹ پر آئے اور دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گیندوں پر 23 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا اسکور 188 تک پہنچا دیا جب کہ روی بپارا 40 گیندوں پر 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے خیال رہے کہ پشاور اور کراچی کی ٹیمیں اب تک 4، 4 میچز کھیل چکی ہیں جس میں زلمی نے 3 جب کہ کنگز نے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • موبائل نکلنے پر خرم شیر زمان کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا

    موبائل نکلنے پر خرم شیر زمان کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا

    الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کی پولنگ کے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان سے موبائل نکلنے پر انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا۔پیپلزپارٹی کی رہنما سعدیہ جاوید نے خرم شیر زمان سے موبائل ملنے کی تفصیل بتاتے ہوئے بتایا کہ ووٹنگ کے لیے لائن میں کھڑی تھی، مجھ سے آگے ہیر سوھو، شمیم ممتاز اور پھر خرم شیر زمان تھے، ہم نے کہا پہلے قائم علی شاہ کو ووٹ ڈالنے دیں، خرم کو بیلٹ پیپرمل گئے تھے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ کلثوم چانڈیو نے نشاندہی کی کہ خرم شیر زمان کے پاس موبائل ہے، پہلے خرم شیر زمان نے انکار کیا، پھر لائٹ جلی تو موبائل الیکشن کمیشن کو دیا، ہم نے شور شرابا کیا کہ فون لے کر کیسے آگئے، الیکشن کمیشن نے خرم شیر زمان سے موبائل لیا اور ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔

  • پی ایس ایل: زلمی کی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل: زلمی کی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری

    پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی پشاور کی جانب سے ٹام کوہلر کیڈمور اور کامران اکمل بیٹنگ کر رہے ہیں اور زلمی نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 27 رنز بنا لیے ہیں خیال رہے کہ پشاور اور کراچی کی ٹیمیں اب تک 4، 4 میچز کھیل چکی ہیں جس میں زلمی نے 3 جب کہ کنگز نے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • کراؤڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی

    کراؤڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی

    کراچی: پی ایس ایل 6 میں کورونا کیسز نے پی سی بی کو مزید سخت اقدامات پر مجبور کردیا جب کہ کراؤڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی ساکھ کو بچانا پی سی بی کی ذمہ داری ہے،ہم اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،کچھ اضافی اقدامات بھی اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا گراؤنڈ اسٹاف گلوز لازمی پہنے گا،ان کے ساتھ براڈ کاسٹنگ کریو میں شامل 100سے زائدافراد کے ٹیسٹ بھی کروا لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراؤڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی،اگر کوئی اندر پھینک دی جاتی ہے تو سینیٹائر کی جائے گی،بہرحال مشکل ترین حالات ہیں،پوری دنیا ان مسائل کا سامنا کررہی ہے سمیع الحسن برنی نے کہا کہ بائیو ببل میں رہنا کسی کیلیے بھی آسان نہیں،پوری دنیا میں اسپورٹس ایونٹس اسی طرح کے حالات سے گزرہے ہیں،ہم بھی فرنچائزز کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کررہے ہیں تاکہ کھیل کا جوش وجذبہ اور معیار برقرار رہے اور اسی انداز میں مکمل ہو۔

  • سینیٹ الیکشن:خرم شیر زمان اسمبلی میں موبائل لے آئے، آر او نے باہر نکال دیا

    سینیٹ الیکشن:خرم شیر زمان اسمبلی میں موبائل لے آئے، آر او نے باہر نکال دیا

    کراچی سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے پی ٹی آئی ایم پی اے خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے دوران اراکین اسمبلی اور دیگر کے موبائل فون، کیمرے کے ساتھ اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔سندھ اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران جب خرم شیر زمان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آئے تو ان کی جیب سے موبائل نکل آیا جس پر اسمبلی میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ریٹرننگ افسرنے خرم شیر زمان کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا اور اسمبلی سے باہر بھیج دیا۔

  • کراچی دوران ڈکیتی قتل اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی دوران ڈکیتی قتل اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی پولیس نے دوران ڈکیتی قتل، زناکاری اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان سے5مختلف اقسام کے ہتھیار، 2موٹر سائیکلیں سمیت ایک لاکھ 3ہزارروپے کیش اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی قتل،زناکاری اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں شایان شانی، عماد نویل، دانیال چاند،شان مسیح اور جیمس عرف جمی شامل ہیں۔ ملزمان سے 5 مختلف اقسام کے ہتھیار، 2موٹر سائیکلیں سمیت ایک لاکھ 3ہزارروپے کیش اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان ڈکیتی کےدوران 2افرادکوقتل،11کوزخمی کرچکےہیں اور 20سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان نے6 فروری کو پراپرٹی ڈیلرفاروق کو دوران ڈکیتی قتل کیا، واردات کےدوران6موبائل فون اور 60 ہزارنقدی لوٹ کرفرارہوئے تھے۔ملزمان نے27جنوری کوصدرالیکٹرانک مارکیٹ کےممبرامین کوقتل کیا اور قتل کےبعد2موبائل اور25ہزارروپےلوٹ کر فرارہوئے،28 جنوری کوحسن بروہی گوٹھ میں ڈکیتی کی، دوران ڈکیتی گھر میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد 10 ہزار روپے،سونے کی چین لوٹ کر فرار ہوئے۔ ملزمان نےدوران تفتیش ہوشروبہ انکشافات کئے اور دوران ڈکیتی سرجانی میں 3گھروں میں خواتین سے زیادتی سمیت ڈکیتی کے دوران 11 شہریوں کو زخمی کرنےکااعتراف کیا، گرفتارملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈبھی موجودہے۔

  • پی ایس ایل6، کورونا کا شکار سپورٹنگ اسٹاف کا نام سامنے آگیا

    پی ایس ایل6، کورونا کا شکار سپورٹنگ اسٹاف کا نام سامنے آگیا

    پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں کورونا کا شکار ہونے والے سپورٹنگ اسٹاف کا نام سامنے آگیا، کورونا کا شکار 2 کھلاڑیوں کے نام تو سامنے نہیں آئے ہیں تاہم سپورٹنگ اسٹاف میں کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان عالمی وبا کا شکار ہوئے ہیں کراچی کنگز نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’کورونا کا شکار ہونے والے تین لوگوں میں کراچی کنگز کا ایک سپورٹنگ اسٹاف شامل ہے

    ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
    کراچی کنگز کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کورونا کا شکار کھلاڑیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی خیال رہے کہ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیع الحسن برنی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے ملتوی ہونے کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل دو کھلاڑیوں اور ایک سپورٹنگ اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جنہیں دو روز کے لیے قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

  • جنگلی حیات سندھ نے6ہزار سے زائد چڑیا،بلبل قبضے میں لےلیں

    جنگلی حیات سندھ نے6ہزار سے زائد چڑیا،بلبل قبضے میں لےلیں

    ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر جنگلی حیات سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے جامشورو ٹول پلازہ پر 6ہزار 800 چڑیا اور بلبل قبضے میں لے لیں۔محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق تحویل میں لی گئی جنگلی حیات مسافر بس کے ذریعے کراچی منتقل کی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران ایک فرد کی گرفتاری عمل میں آئی۔انسپکٹر اعجاز علی ریڈ پارٹی سندھ وائلڈ لائف نے بتایا کہ رات گئے پکڑی جانے والی چڑیوں کو صبح میانی فاریسٹ میں آزاد کر دیا گیا۔قبضے میں لی گئی چڑیا اور بلبل دیہی سندھ کے علاقے مہیڑ سے اسمگل کی جا رہی تھی۔ دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں کمیونٹی کی بنیاد پر دور افتادہ علاقوں کے باسی اس کاروبار سے منسلک ہیں اور ان افراد کے پرندہ مارکیٹوں میں دکانداروں سے رابطے ہیں۔کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کی خصوصی ہدایات پر اس کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع ہے۔رواں سال پکڑی جانے والی چڑیوں کی تعداد 19 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ دو ہفتے قبل بھی 6ہزار کے قریب چڑیوں کو تحویل میں لینے کے بعد کراچی کے مضافاتی علاقے میں آزاد کر دیا گیا تھا.

  • میں نے سندھ اسمبلی کا تماشہ اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا: قائم علی شاہ

    میں نے سندھ اسمبلی کا تماشہ اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا: قائم علی شاہ

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جس وقت سندھ اسمبلی میں واقعہ پیش آیا وہ وہیں موجود تھے اور اُنہوں نے خود اپنی آنکھوں سے پورا تماشہ دیکھا تھا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نےکہا کہ اسمبلی میں کل ہونے والے لڑائی جھگڑے کی مذمت کرتا ہوں قائم علی شاہ نے کہا کہ اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی انکوائری کا کہا ہے سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ ممبر کو اٹھا کر لے جائیں واضح رہے کہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے میاں شفیق آرائیں نے کاست کیاجبکہ دوسرا ووٹ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ڈالا، بلاول بھٹو زرداری بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔